Tag: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو2وکٹوں کو شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو2وکٹوں کو شکست دے دی

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو2وکٹوں کو شکست دے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں2وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے ہیں جس میں عمر اکمل 55اور ڈیوائن براوو20رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف میچ کی آخری گیند پر8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا جبکہ محمد نبی 12گیندوں پر 30رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد 4 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔ کیون پیٹرسن اور بسم اللہ خان نے جارھانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو سکور 101تک پہنچایا۔دونوں بلے باز بالترتیب 34اور55 رنز بنا کر 9ویں اوور میں ڈیوائن براوو کا شکار بنے۔

    کمار سنگا کارا نے 37 جبکہ کپتان سرفراز احمدنے 21 رنز سکور کیے۔لاہور قلندرز کی جانب سے احسان عادل نے 4،براوو نے 3جبکہ کیون کوپر نے 1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کی پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 108 رنز کا انتہائی شاندار آغاز فراہم کیا۔کرس گیل جن کا بیٹ پی ایس ایل میں رنز نہیں اگل رہا تھا وہ فارم میں واپس آگئے اور 6فلک شگاف چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 60 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے، دوسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز اظہر علی علی تھے جو61 رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کا شکار بنے۔

    گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ذوالفقار بابر اور گرانٹ ایلیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

  • میچ کے دوران جھگڑنے پر احمد شہزاد اور وہاب ریاض کو جرمانہ

    میچ کے دوران جھگڑنے پر احمد شہزاد اور وہاب ریاض کو جرمانہ

    شارجہ: آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز احمد شہزاد اور پشاورزلمی کے فاسٹ بولروہاب ریاض پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران دونوں کھلاڑی اس وقت ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے کہ جب ایک چھکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر احمد شہزاد وہاب ریاض کا شکار بنے جس پر بولرنے بھرپور جوش سے خوشی کا اظہار کیا تو احمد شہزاد آپے سے باہر ہوگئے اور ایک دوسرے کو دھکے دینے کے علاوہ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    میچ ریفری روشن ماہانامانے نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض پر میچ فیس کا 40 فیصد اور احمد شہزاد پر 30 فیصد جرمانہ کردیا۔

  • پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو8 وکٹوں سے ہرا دیا

    پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو8 وکٹوں سے ہرا دیا

    شارجہ : پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرزکو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ آفریدی کی پشاورزلمی پوائنٹس ٹیبل پرپھرسرفہرست ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سترھواں میچ میں شاہدآفریدی کی پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرزسے پہلی پوزیشن چھین لی۔

    آفریدی کاٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ درست ثابت ہوا۔ احمد شہزاد اوراسدشفیق کی جوڑی نےچالیس رنزکاطوفانی آغازفراہم کیا۔

    احمدشہزاد کے آؤٹ ہوتے بلےبازوں کی لائن لگ گئی۔ بوم بوم کی جادوئی گیندوں نے بیٹسمینوں کے ہوش اڑادیئے۔ آفریدی نے صرف سات رنزدے کرپانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    گرانٹ ایلیٹ اورذوالفقاربابر نے ترسٹھ رنزجوڑکردسویں وکٹ کاریکارڈ قائم کیا۔ ایک سو تئیس رنزکے تعاقب میں پروفیسراورڈیوڈ ملان نے بولرزپرخوب ہاتھ صاف کیے۔

    حفیظ چھتیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈملان کی نصف سنچری کی بدولت پشاورزلمی نے ہدف دو وکٹ پرپوراکرکے پی ایس ایل میں پانچویں کامیابی حاصل کی۔

     

  • براہ راست اپڈیٹ :‌  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگزکو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    براہ راست اپڈیٹ :‌ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگزکو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    شارجہ: پی ایس ایل کے جاری میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف بیٹنگ کافیصلہ کیا اور کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 127 رنز کا ٹارگٹ دیا، جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مطلوبہ ہدف 18.5 اوور 5 کھلاڑی آؤٹ میں با آسانی حاصل کرکے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کنگز کے میچ میں میدان شائقین سے کھچا کھچ بھرگیا،جبکہ کوئٹہ کے خلاف میچ کے لئے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ کراچی کی ٹیم 4 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر پشاور زلمی 8 پوائنٹس کےساتھ سرفہرست کوئٹہ کا 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔

     


    براہ راست اپڈیٹ


     

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    مجموعی اسکور : 5 .18 اوور۔  127/5

    انیسواں اوور : چھ رنز کا اضافہ ۔ پانچویں بال پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 127 رنز مکمل کر کے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    اٹھارہواں اوور : چار رنز کے اضافے سے اسکور 121 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر

    سترہواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 117 ہوگیا، 5 کھلاڑی آؤٹ
    پانچویں وکٹ : محمد نواز چھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے

    سولہواں اوور : آٹھ رنز کے اضافے سے اسکور 112 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر

    پندرہواں اوور : اسکور میں چھ رنز کا اضافہ ، 104 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    چوتھی وکٹ : گرانٹ ایلیٹ پانچ رنز بنا کر شکیب الحسن کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے

    چودہواں اوور : اس اوور میں بھی تین رنز بن سکے، اسکور 98 تین کھلاڑی آؤٹ

    تیرہواں اوور : صرف تین رنز کے اضافے سے اسکور 95 تین وکٹوں کے نقصان پر ۔

    تیسری وکٹ : کیون پیٹرسن چھبیس رنز بنا کر اسامہ میر کی بال پر سہیل تنویر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

    بارہواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 92 رنز دو وکٹوں پر

    گیارہواں اوور : ایک زور دار چھکے کے ساتھ دس کا اضافہ ، اسکور 87 تک جا پہنچا

    دسواں اوور : اسکور میں چھ رنز کا اضافہ اسکور 77 دو کھلاڑی آؤٹ

    نواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے 71 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر

     دوسری وکٹ : احمد شہزاد اکتالیس رنز بنا کر اسامہ میر کی بال پر آؤٹ ہوگئے

    آٹھواں اوور : اسکور میں دس رنز کا اضافہ ۔۔ 66 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    ساتواں اوور : نو رن کا اضافہ ، اسکور 56 اایک وکٹ پر

    چھٹا اوور : بارہ رنز کے اضافے سے اسکور ایک کھلاڑی کے نقصان پر 47 رنز ہوگیا

    پانچواں اوور : دو رنز کا اضافہ اسکور 35 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ

    پہلی وکٹ : لک رائٹ گیارہ رنز بنا کر عماد وسیم کی بال پر میر حمزہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

    چوتھا اوور : گیارہ رنز کے اضافے سے اسکور 33 ہوگیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔

    تیسرا اوور : نو رنز کے اضافے سے اسکور 22 رنز بغیر کسی نقصان کے

    دوسرا اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 13 رنز بغیر کسی نقصان کے

    پہلا اوور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز احمد شہزاد اور لک رائٹ نے کھیل کا آغاز کردیا، ایک چوکے کے ساتھ اسکور 8 رنز


    کراچی کنگز اننگز


    مجموعی اسکور : 20 اوور۔  126/9

    بیسواں اوور : آخری اوور میں آٹھ رنز کا اضافہ، اسکور 126 نو کھلاڑی آؤٹ ۔ اس طرح کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 127 رنز کا ٹارگٹ دے دیا،

     نویں وکٹ : مشفق الرحیم صرف چھ رنز ہی بنا سکے اور اعزاز چیمہ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

    انیسواں اوور : چھ رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 118 8 وکٹوں کے نقصان پر

     آٹھویں وکٹ : اسامہ میر کوئی رن بنائے بغیر ہی ذولفقار بابر کی بال پر آؤٹ ہوگئے

    ساتویں وکٹ : عماد وسیم رن صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

    اٹھارہواں اوور : اس اوور میں دو رنز کا اضافہ اور دو وکٹیں گرنے سے اسکور 112 چھ کھلاڑی آؤٹ

    چھٹی وکٹ : روی بوپارہ چودہ رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی بال پرآؤٹ ہوگئے

    پانچویں وکٹ : سہیل تنویر آٹھ رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی بال پر محمد نواب کے ہاتھں کیچ آؤٹ ہوگئے

    سترہواں اوور : نو رنز کے اضافے سے اسکور 110 ہوگیا

    سولہواں اوور : اسکور چار رنز کے اضافے سے 101 ہوگیا ۔ چار وکٹوں کے نقصان پر

    چوتھی وکٹ : شکیب الحسن دس رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی بال پر اعزاز چیمہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

    پندرہواں اوور : چھ رنز کے اضافہ سے اسکور 97 رنز تین وکٹوں پر

    چودہواں اوور : پانچ رنز کا اضافہ کوئی چوکا یا چھکا شامل نہیں 91 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر

    تیرہواں اوور : 2 رنز کے اضافے سے اسکور 86 ہوا ،

    تیسری وکٹ : شعیب ملک 45 رنز بنا کر محمد نبی کی بال پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    بارہواں اوور : ایک بار پھر نو رنز کا اضافہ ، اسکور 84 دو وکٹوں کے نقصان پر ۔

    گیارہواں اوور :  ایک چھکے کے ساتھ کراچی کنگز کے اسکور میں نو رنز کا اضافہ، 75 رنز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر

    دسواں اوور :  چار رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 67 ہوگیا، دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر ۔

    دوسری وکٹ : جیمس ونس 23 رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

    نواں اوور : ائیلٹ کی بال پر جیمز ونس تیئس رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز ہوگیا۔

    آٹھواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 57 ہوگیا،

    ساتواں اوور : اسکور میں تین رنز کا اضافہ ہوا، ایک کھلاڑی کے نقصان پر  اسکور 52 رنز ہوگیا۔

    چھٹا اوور : جے ایم ونس کے چوکے کی بدولت  اسکور نو رنز کے اضافے سے 49 ہوگیا، اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    پانچواں اوور : 11 رنز کے اضافے سے اسکور ایک کھلاڑی کے نقصان پر  37 ہوگیا، جس میں ایک چھکا بھی شامل ہے۔

    چوتھا اوور : 12 رنز کے اضافے سے اسکور 29 ہوگیا ایک کھلاڑی کے نقصان پر

    تیسرا اوور: اسکور میں دس رنز کا اضافہ ہوا ہے ، کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور سترہ ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: کراچی کنگز کے اوپنر  نعمان انور  6 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    دوسرا اوور : اسکور میں دو رنز کا اضافہ ہوا، سات رنز پر کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

    پہلا اوور  : کراچی کنگز کے اوپنرز نعمان انور اور شعیب ملک نے کھیل کا آغاز کیا، کراچی کنگز نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنا لئے۔

     


    ٹیم


     

     


    ٹاس


     

    کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔

     

     

  • براہ راست اپڈیٹ:‌ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ:‌ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا ۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلا م آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بتیس رنز بنائے ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان اکتیس رنز کے مجموعی سکور پر شین واٹسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد کے دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے  جو 28 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔

    اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے خالد لطیف 39رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    جواب میں کراچی کنگز کے اننگز کا آغاز ہی انتہائی مایوس کن رہا اور دوسرے ہی اوور میں لینڈن سمنز 1سکور بنا کر رن آوٹ ہو گئے جبکہ جیمز وینس بھی صرف 2 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے، عماد وسیم 27رنز بنا کر آندرے رسل کیچ آوٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے شکیب الحسن نے 20،محمد افتحار جبکہ شعیب ملک 6رنز بنا سکے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سعید اجمل نے 3جبکہ رومان رئیس ،آندرے رسل اور محمد سمیع نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

     


    براہ راست اپڈیٹ



    کراچی کنگز اننگز


    نویں وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی اسامہ میر 10 رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 19 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 13 رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 117/8 ہوگیا۔

    اوور نمبر 18 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 11 رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 104/8 ہوگیا۔

    اوور نمبر 17 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 3 رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 93/8 ہوگیا۔

    آٹھویں وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی سہیل تنویر 1 رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 3 رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 90/7 ہوگیا۔

    اوور نمبر 15 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 8 رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 87/7 ہوگیا۔

    ساتویں وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی سیف اللہ بنگش بغیر کوئی  رنز بنائے کرسعید اجمل کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    چھٹی وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی شکیب الحسن 20 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 14 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 7 رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 79/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 8  رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 72/5 ہوگیا۔

    پانچویں وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی افتخار احمد 19 رنز بنا کر رائیس  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 12 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 7  رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 64/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 5  رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 57/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10 ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 4  رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 52/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 09  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 4  رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 48/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 08  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 7  رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 44/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک 6 رنز بنا کر محمد سمی  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 07  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 2  رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 37/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم 29 رنز بنا کر اے ڈی ریسول  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 06  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 11  رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 35/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 05  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 7  رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 24/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 14 رنز بنائے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 17/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی جے ایم ونس 2 رنز بنا کر سعید اجمل  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 03  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 1 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 3/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے کوئی رن نہیں بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 2/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: ککراچی کنگز کے اوپنر   لینڈل سمنز 1 رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 01  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 2 رنز بنا لئے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 2/0 ہوگیا۔

     


    اسلام آباد یونائٹیڈ اننگز


     

    اوور نمبر 20  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا سات کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 132/7 ہوگیا۔ (بالر محمد عامر)

    اوور نمبر 19  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا سات کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 118/7 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر)

    اوور نمبر 18  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا سات کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 111/7 ہوگیا۔ (بالر روی بھوپارا )

    ساتویں وکٹ: اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی مصباح الحق 4 رنز بنا کر روی بھوپارا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

     

    اوور نمبر 17  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا چھ کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 101/6 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر )

    اوور نمبر 16  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا چھ کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 97/6 ہوگیا۔ (بالر روی بھوپارا )

    چھٹی وکٹ: اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی سمبنگز 4 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    پانچویں وکٹ: اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی خالد لطیف 39 رنز بنا کر روی بھوپارا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 15  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا چار کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 91/4 ہوگیا۔(بالر اسامہ میر )

    چوتھی وکٹ: اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی اے ڈی ریسول 2 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 14  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا دو کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 89/3 ہوگیا۔(بالر روی بھوپارا )

    تیسری وکٹ: اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی عشر زیدی 6 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 13  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا دو کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 86/2 ہوگیا۔(بالر اسامہ میر )
    کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میچ کے دوران کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ا بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

    شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انھیں کرکٹ بہت پسند ہے اور وہ پی ایس ایل کے میچز سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    اوور نمبر 12  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا دو کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 79/2 ہوگیا۔(بالر محمد عامر )

    دوسری وکٹ: اسلام آباد یونائٹیڈ کے اوپنر شرجیل خان 28 رنز بنا کر محمد عامر  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 11  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 76/1 ہوگیا۔(بالر اُسامہ میر )

    اوور نمبر 10  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 71/1 ہوگیا۔(بالر شیعب ملک)

    اوور نمبر 09  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 66/1 ہوگیا۔(بالر شکیب الحسن)

    اوور نمبر 08  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 56/1 ہوگیا۔(بالر روی بھوپارا)

    اوور نمبر 07  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 50/1 ہوگیا۔(بالر شکیب الحسن)

    اوور نمبر 06  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 49/1 ہوگیا۔(بالر شیعب ملک)

    اوور نمبر 05  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا ایک کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 41/1 ہوگیا۔(بالر عماد وسیم)

    پہلی وکٹ: اسلام آباد یونائٹیڈ کے اوپنر شین واٹسن  13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 04  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 31/0 ہوگیا۔(بالر سہیل تنویر)

    اوور نمبر 03  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 18/0 ہوگیا۔(بالر محمد عامر)

     

    Mohammad Amir to Shane Watson 2.2

    اوور نمبر 02  کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ  کا بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 6/0 ہوگیا۔(بالر سہیل تنویر)

    اوور نمبر 01  اسلام آباد یونائٹیڈ کے اوپنرز شین واٹسن اور شرجیل خان نے کھیل کا آغاز کیا،  اسلام آباد یونائٹیڈ کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 2/0 ہوگیا۔ (بالر محمد عامر)

     


    شائقین پرجوش


     

     

     


     

      ٹاس

     


    پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔    


     

    ٹیم

     


     

     


     

     میچ سے قبل مناظر

     


     

  • براہ راست اپڈیٹ:‌ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست کردی

    براہ راست اپڈیٹ:‌ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست کردی

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست کردی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،کراچی کنگز مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنانےمیں کامیاب ہوئی جس میں بوپارا40 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ شعیب ملک 37رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کی جانب سے سائمن اور نعمان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم نعمان زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور صرف 7 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔

    اوپنگ پر آئے سائمن بھی محض 11 رنز بنانے میں ہی کامیا ب ہوئے اور محمد نواز کی گیند کا نشانہ بنے۔جیمز ونس تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے پچ پر آئے اچھی بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 30 رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔

    جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا جو کوئٹہ نے 18ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، لک رائٹ اور احمد شہزاد نے کوئٹہ کو 92 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

    لک رائٹ 4 چوکوں اور 2 چھکوں کے ساتھ 47 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے جب کہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی، وہ 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ کیون پیٹرسن 17 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آوٹ رہے۔

    کراچی کی جانب سے اماد وسیم اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


    براہ راست اپڈیٹ



    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


     

    اوور نمبر 17  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 146/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 16  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 138/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد 71 رنز بنا کر  شکیب الحسن کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 15  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 129/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 14  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 11 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 122/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 12 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 111/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 99/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 92/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لوک وائٹ 47 رنز بنا کر  عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 10  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 14 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 82/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 09  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 16 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 68/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 08  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 52/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 39/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 05  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 29/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6  رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 23/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 17/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02  کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 11 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 14/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 01  ہدف کے تعقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 رنز بنا لئے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مجموعی اسکور 3/0 ہوگیا۔

     


    کراچی کنگز اننگز


    اوور نمبر 19  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 134/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 18  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 122/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 17  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 114/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 16  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 103/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 15  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 95/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 14  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 84/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 77/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 72/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: کراچی کنگز کے  کھلاڑی شکیب الحسن 17 رنز بنا کر  محمد نبی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 11  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 63/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 57/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: کراچی کنگز کے  کھلاڑی جے ایم ونس 30 رنز بنا کر  محمد نبی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 09  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 49/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 08  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 44/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 07  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 37/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 30/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: کراچی کنگز کے اوپنر   لینڈل سمنز 11 رنز بنا کر  محمد نواز کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 05  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 29/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 18/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 16/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02  کے اختتام پرکراچی کنگز  کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 5/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: کراچی کنگز کے اوپنر  نعمان انور بغیر کوئی رن بنا ئے انور علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 01  کراچی کنگز کے اوپنرز نعمان انور اور لینڈل سمنز نے کھیل کا آغاز کیا، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 5/1 ہوگیا۔


    شائقین پرجوش


    کراچی کنگز کے شیروں کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پنجہ آزمائی جاری ہے شائقینوں کے ساتھ ساتھ فلمی ستارے بھی پرجوش دلوں کے بادشاہ ایک اور جیت کیلئے پر عزم ہیں۔


      ٹاس


    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔


     میچ سے قبل مناظر