Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ : حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کوئٹہ : حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کوئٹہ : مختلف حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بڑیچ ٹاؤن کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عزیز اللہ جاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈارئیور فرار ہوگیا۔

    پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لیکر تحقیقات شرو ع کردیں جبکہ کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عرفان نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی مزید کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے علاقے واشک میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے واشک میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا ۔

    دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص سفر خان ہلاک ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

    علاوہ ازیں قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق منگل کو قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد حیات خان اور رمضان

    زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔

  • اپوزیشن کی ریکوزیشن : اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 12جون کو طلب کرلیا

    اپوزیشن کی ریکوزیشن : اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 12جون کو طلب کرلیا

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اسپیکر نے بارہ جون کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا، اپوزیشن نے پانچ نکاتی ایجنڈے پر بحث کیلئے اجلاس بلایا ہے ۔

    سیکرٹری اسمبلی شمس الدین نے بتایا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بارہ جون کی سہ پہر چار بجے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے جس کیلئے اپوزیشن نے پانچ نکاتی ایجنڈا دیا ہے ۔

    جس میں رواں سال کی پی ایس ڈی پی پر عمل درآمد نہ ہونا ،اس سلسلے میں اراکین اسمبلی کو اعتماد میں نہ لینا ،آئندہ این ایف سی ایوارڈ ،سیاسی کارکنوں کو ہراساں کیا جانا اور بی ڈی اے کے کنڑیکٹ ملازمین کو مستقل نہ کیا جانا شامل ہے ۔،

    سیکرٹری اسمبلی نے بتایا کہ ریکوزیشن کیا گیا اجلاس ایک دن کیلئے ہوتا ہے مگر بحث مکمل نہ ہونے پر اسپیکر اپنی مرضی سے اس میں توسیع کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ اس اجلاس میں وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ قواعد وضوابط کے تحت وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کیلئے 13 اراکین اسمبلی ایک نکاتی ایجنڈے پر تحریک پیش کرتے ہیں جس کی منظوری کے بعد عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے دن مقرر کیا جاتا ہے جس کیلئے 33اراکین کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے۔

  • کوئٹہ، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی، 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    کوئٹہ، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی، 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    کوئٹہ: سریاب روڈ خلجی کالونی میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ خلجی کالونی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی، 2 بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، بیوی، بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق میاں بیوی اور بچوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی : شوہر نے بیوی کو زخمی کرکے گولی مار کر خود کشی کرلی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سچل میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور پھر خودکشی کرلی تھی، متوفی کی شناخت لطیف اور زخمی ناہید کے ناموں سے ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں فیصل آباد میں ملزم ذوالفقار نے اپنی بیوی سمیت 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • کوئٹہ، عید کے دن موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 6 گھنٹے کی پابندی عائد

    کوئٹہ، عید کے دن موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 6 گھنٹے کی پابندی عائد

    کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں عید کے دن موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 6 گھنٹے کی پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں عید الفطر کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے اطلاق صبح 6 بجے سے دوپہر 12 تک ہوگا۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کوئٹہ میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔

    دوسری جانب ضلع بولان اور پیرغائب کے مقام پر دریا اور نہر میں نہانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • عید اسپیشل ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی

    عید اسپیشل ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی

    کوئٹہ: عید الفطر کے موقع پر آج سے مسافروں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور پہلی عید اسپیشل ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 10 بوگیوں پر مشتمل خصوصی عید ٹرین ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوگی جو سبی، ملتان، لاہور سے ہوتی ہوئی 3 جون کو شام ساڑھے چھ بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عید ٹرین میں بکنگ دو دن قبل ہی بند ہوچکی ہے جبکہ 8 جون کو راولپنڈی سے واپس کوئٹہ آنے والی عید اسپیشل ٹرین کی بکنگ بھی مکمل ہوچکی ہے۔

    پاکستان ریلوے کی جانب سے عید پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، کراچی سٹی اسٹیشن سے آج پشاور کے لیے ٹرین روانہ ہوگی، تیسری ٹرین 3 جون کو 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

    ریلوے حکام کے مطابق چوتھی ٹرین 8 جون کو راولپنڈی سے 8 بجے کوئٹہ روانہ ہوگی جبکہ پانچویں ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام 6 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

  • کوئٹہ: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، خودکش حملہ آور ہلاک

    کوئٹہ: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، خودکش حملہ آور ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان میں ماہ رمضان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس کی بروقت کارروائی سے رمضان المبارک میں بڑی تخریب کاری کا اندیشہ ٹل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی ایک امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو  پولیس اہل کاروں نے مار گرایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا اور اس نےاپنےجسم سے دھماکا خیز مواد باندھ رکھا تھا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب مغرب کی نماز ادا کی جارہی ہے۔ پولیس اہل کاروں نے حملہ آور کو بروقت شناخت کرکے روک لیا۔

    ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کی میڈیاسےگفتگو


    واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی آئی جی عبدالرزاق نے کہا کہ حملہ آورنے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ آور امام بارگاہ میں داخل نہ ہو سکا، حملہ آور نے خود کو چھپانے کے لیے خواتین کالباس پہنا ہوا تھا۔

    ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ کوئٹہ میں خودکش حملہ آورکی موجودگی کی اطلاع پہلے سے تھی، اس لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

  • شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، کوئٹہ میں دو دہشت گردہلاک

    شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، کوئٹہ میں دو دہشت گردہلاک

    پشاور: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، جبکہ کوئٹہ میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی وادی شوال کی مکی گڑھ میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں نے حملہ پسپا کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا گیا۔

    علاوہ ازیں بویا چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں لاشیں فوج کی پیڑولنگ ٹیم کو ایک نالے سے ملیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گولیوں سے چھلنی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ، 3لیویز اہلکار شہید ، ایک زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 4تھی، 2مارے گئے 2 فرار ہوگئے، فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، پولیس کی مزید نفری اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیاگیا۔

  • پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف

    پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے، حالیہ دور میں مختلف چیلنجز کا بھرپور انداز میں سامنا کیا۔

    تفصلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے، حالیہ دور میں مختلف چیلنجز کا بھرپور انداز میں سامنا کیا۔ امن و استحکام کی جانب سفر سست مگر مثبت انداز میں جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پرعزم رہتے ہوئے قومی مقاصد کے حصول کے لیے آگے بڑھتے رہنا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم سے بھی آرمی چیف نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

  • سجی کھانی ہے، تو چلیے کوئٹہ کی پچاس برس پرانی دکان پر

    سجی کھانی ہے، تو چلیے کوئٹہ کی پچاس برس پرانی دکان پر

    کوئٹہ: بلوچستان میں سجی کی ایک دکان ایسی بھی ہے، جہاں پچاس سال سے یہ کھابا تیار ہورہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی پچاس برس پرانی لہڑی سجی دکان میں 26 قسم کے خاص مسالوں سے سجی تیارکی جاتی ہے.

    اس سجی کی رمضان بھی خوب ڈیمانڈ ہے. افطار کے لیے لوگ بڑی تعداد میں اس دکان کا رخ‌ کرتے ہیں. رش کا یہ عالم ہے کہ آرڈر چارگھنٹے  پہلے دینا پڑتا ہے.

    متعدد روایتی مسالوں سے تیار ہونے والی یہ خوش ذائقہ سجی چپاتی اور چٹنی کے ساتھ سرو کی جاتی ہے، لوگ ساتھ کولڈ ڈرنک آرڈر کرتے ہیں.

    یہاں آنے والے بکرے اور مرغی کے ساتھ ساتھ دنبے  اور مچھلی کی سجی بھی پسند کرتے ہیں. دیگر شہروں سے بھی کھانے کے شوقین اس دکان کا رخ‌ کرتے ہیں.

    مزید پڑھیں: افطار میں گرما گرم گرلڈ سینڈوچ پیش کریں

    دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سجی کی سب سے پرانی دکان ہے، اس کی مقبولیت کا ان کا خاندانی فارمولا ہے. 

    خیال رہے کہ سجی ایک پکوان ہے، جو زیادہ تر بلوچستان میں پکایا جاتا ہے۔ البتہ اب یہ پورے پاکستان میں مقبول ہوچکا ہے اور ہر جگہ دست یاب ہے.

  • کوئٹہ: بارش سے نظام زندگی درہم برہم، ایک خاتون جان بحق، پرواز تاخیر کا شکار

    کوئٹہ: بارش سے نظام زندگی درہم برہم، ایک خاتون جان بحق، پرواز تاخیر کا شکار

    کوئٹہ: موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے کوئٹہ میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والی تیز بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا، چھت گرنے سے ایک عورت زندگی کی بازی ہار گئی، شہرکی بیش تر سڑکیں سیلاب کا منظرپیش کرنے لگی.

    شدید موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز تاخیر ہوگئی، جس پر مسافروں نے ڈومیسٹک ڈیپارچرلاؤنج میں شدید احتجاج کیا.

    ترجمان پی آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ پروازمیں تاخیرموسم کی خرابی کے باعث ہوئی.

    کوہلو اور خیرپور میں‌ بھی برسات


    کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں میں‌ بھی تیز بارش ہوئی ہے.کوہلو اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے.

    ژالہ باری سے گندم کی فصل تباہ ہوگئی، جب کہ کوہلو ٹو کوئٹہ رو ڈسناری نالہ کے مقام پرپل بہہ جانے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا.

    سندھ کے شہر خیرپوراورگردو نواح میں گرج چمک کےساتھ تیز بارش ہوئی ہے،بارش سےبجلی کی فراہمی معطل ہوئی.

    حب میں‌ بھی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں‌ طغیانی آگئی.