Tag: کوئٹہ

  • ماہرین نے بلوچستان میں غذائی کمی کے مسئلے کو سنگین قرار دے دیا

    ماہرین نے بلوچستان میں غذائی کمی کے مسئلے کو سنگین قرار دے دیا

    کوئٹہ: محکمۂ صحت کی جانب سے غذائی کمی کے عنوان پر منعقدہ مشاورتی سیمینار میں ماہرین نے بلوچستان میں غذائی کمی کے مسئلے کو سنگین قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صحت نصیب اللہ مری نے کہا کہ صوبے میں غذائی قلت کا مسئلہ سنگین ہے، نیوٹریشن پروگرام کو دور دراز علاقوں تک لے کر جائیں گے۔

    [bs-quote quote=”چار لاکھ میں سے 31 ہزار 450 بچے غذائی قلت کا شکار نکلے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”اسکریننگ رپورٹ”][/bs-quote]

    نصیب اللہ مری نے کہا ’بلوچستان میں غذائی قلت پر توجہ نہ دی گئی تو افریقی ممالک جیسے حالات پیدا ہو جائیں گے۔‘

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے انسانی ترقی پر وسائل خرچ نہیں کیے۔

    قاسم سوری نے ماں اور بچے کی غذائی قلت ملک کا سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں نظر انداز کیا گیا، غذائی قلت دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان میں آلودہ پانی سے متعلق کیس: 2 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت


    دریں اثنا حکام کی جانب سے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ 2 سال میں بلوچستان میں 4 لاکھ بچوں کی اسکریننگ کی گئی، 4 لاکھ میں سے 31 ہزار 450 بچے غذائی قلت کا شکار نکلے، جب کہ 18 ہزار 203 بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    واضح رہے غذائی قلت اور مہلک بیماروں کے شکار سینکڑوں بچے صوبۂ سندھ کے علاقے تھر میں بھی نا کافی سہولیات کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں تا ہم چاہے سندھ ہو یا بلوچستان حکومت، ان وبائی امراض اور غذائی قلت پر تا حال قابو نہیں پا سکی ہے۔

  • بلوچستان محرومی اور نظر اندازی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان محرومی اور نظر اندازی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سی پیک میں گوادر کی وجہ سے صوبے کی اہمیت بڑھی، بلوچستان محرومی اور نظر اندازی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں سی پیک سے بلوچستان میں بے روزگاری اور پس ماندگی میں کمی آئے گی۔

    [bs-quote quote=”گوادر پورٹ، حب کو منصوبے نکال دیں تو بلوچستان کا شیئر سی پیک میں ایک فی صد رہ جاتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”جام کمال” author_job=”وزیر اعلیٰ بلوچستان”][/bs-quote]

    جام کمال نے کہا کہ ماضی میں سی پیک کے فیصلے کہیں اور ہوتے تھے، ہماری حکومت میں پہلی بار سی پیک سے متعلق اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔

    انھوں نے مزید کہا ’سی پیک منصوبے میں بلوچستان کا مالیاتی شیئر صرف ساڑھے 4 فی صد ہے، گوادر پورٹ، حب کو منصوبے نکال دیں تو بلوچستان کا شیئر ایک فی صد رہ جاتا ہے۔‘

    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ انھوں نے جب حکومت سنبھالی تو معلوم ہوا کہ سی پیک میں مزید کسی منصوبے کی گنجائش نہیں، ماضی میں وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو کچھ نہیں ملا۔


    یہ بھی پڑھیں:  سی پیک بلوچستان میں خوش حالی لائے گا:‌ وزیراعظم عمران خان


    جام کمال نے اسمبلی اجلاس میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ’فیڈرل پی ایس ڈی پی (پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام) میں بلوچستان کا شیئر صرف ساڑھے 3 فی صد ہے، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ 9 فی صد ہے، 5 سال میں 5 ہزار میں سے صرف 350 ارب روپے خرچ ہوئے۔‘

    انھوں نے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں بھی ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا، بلوچستان محرومی اور نظر اندازی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔

  • نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل درآمد بھی کریں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

    نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل درآمد بھی کریں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا ہے بلکہ اس پرعمل درآمد بھی ہوگا، اپوزیشن ہماری کارکردگی پر بھی ضرور بات کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان کی کارروائی نامکمل ہوتی ہے، اپوزیشن اراکین ہم پر مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ ہماری کارکردگی پر بھی ضرور بات کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے3ماہ میں جتنے کابینہ اجلاس ہوئے اتنے اجلاس پچھلی حکومتوں میں کبھی نہیں ہوئے، قانون سازی کے حوالے سے70ایجنڈے کابینہ میں منظور ہوئے۔

    زمینوں کی خرید وفروخت سے متعلق جو قانون ہم نے بنایا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا، اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کو لازمی سروس ہماری حکومت نے ہی قرار دیا۔

    جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ20ہزار نوکریاں دینے کا اعلان بھی ہماری حکومت نے کیا، ہم نے نوکریوں کا صرف اعلان ہی نہیں کیا ہے بلکہ اس پرعمل درآمد بھی ضرور کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ تقرریوں میں شفافیت کےحوالے سے کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے: سراج الحق

    بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے: سراج الحق

    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے، کشمیر میں بھارتی بربریت کے باعث ہزاروں نوجوان شہید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی پاکستان کی ترقی اور خوش حالی ہے، بلوچستان کو اللہ نے معدنیات سے نوازا ہے۔

    [bs-quote quote=”بلوچستان کا بڑا حصہ خشک سالی سے متاثر ہے، تدارک نہ ہوا تو بلوچستان کے رہنے والے نقل مکانی پر مجبور ہوں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سراج الحق” author_job=”امیر جماعت اسلامی پاکستان”][/bs-quote]

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہر لحاظ سے ملک کے لیے بہت اہم ہے، آج تک کسی حکومت نے بلوچستان سے وعدے پورے نہیں کیے، شدید سردی میں بھی بلوچستان کے باسیوں کو گیس دستیاب نہیں ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا ’معدنیات سے مالا مال صوبہ ظالم سرکار اور ظالم سردار نے پس ماندہ رکھا، امرا کے بچے باہر اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں، بلوچستان کے مقامی افراد کے بچوں کو بنیادی تعلیم میسر نہیں۔‘

    انھوں نے مزید کہا ’بلوچستان کا بڑا حصہ خشک سالی سے متاثر ہے، تدارک نہ ہوا تو بلوچستان کے رہنے والے نقل مکانی پر مجبور ہوں گے، پرویز مشرف کے دور میں کوئٹہ کے لیے پانی کے منصوبے کا اعلان ہوا جس پر تا حال عمل در آمد نہ ہو سکا۔‘

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان میں بڑے پیمانے کی کرپشن پر نیب کی کوئی نظر نہیں، وزیرِ اعلی بلوچستان نے اعتراف کیا کہ 4 ماہ میں تبدیلی نہیں آ سکی، پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس


    انھوں نے کہا کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہونا چاہیے، گوادر کے ماہی گیروں کو خطرات لا حق ہیں، حکومت تدارک کرے، سی پیک میں بلوچستان کےلیے ترقیاتی منصوبوں کو پھر شامل کیا جائے۔

    انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ غیر مسلم شراب پر پابندی کا بل لاتا ہے، لیکن مسلمان مخالفت کرتے ہیں، اپوزیشن ہو یا حکومت سب کا احتساب ہونا چاہیے، مدینے کی ریاست کی طرف قدم اٹھائیں گے تو ہم حمایت کریں گے۔

  • کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، سردی کی شدت میں اضافہ

    کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی: شہرِقائد کے باسی کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں،کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں کے اثرات کراچی بھی پہنچیں گے، محکمہ موسمیات نے دو روز تک تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک سردی رنگ جمانے لگی ہے، یخ بستہ ہواؤں نے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب شہرقائد میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے کے باعث شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، شمال مغرب سے آنے والی ہوائیں اگلے 2 روز تک چلیں گی۔

    اس وقت شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن بھر 12 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات گئے ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، دن بھر 30 فیصد تک رہے گا۔ خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل شہر قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے سبب درجہ حرارت منفی ہوچکا ہے ، کالام میں منفی 11 اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی چار ہے۔

  • ڈیم بنا کر عوام کو واٹر بم کے اثرات سے بچائیں گے، چیف جسٹس

    ڈیم بنا کر عوام کو واٹر بم کے اثرات سے بچائیں گے، چیف جسٹس

    کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، غریبوں کا بہت زیادہ استحصال ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے اعزاز میں صدر سپریم کورٹ بار نے عشائیہ دیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کی پامالی روکنے کی کوشش کریں گے، لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اعلیٰ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

    [bs-quote quote=” پانی کی قلت کو واٹر بم کا نام دیتا ہوں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس”][/bs-quote]

    چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم بنا کر عوام کو واٹر بم کے اثرات سے بچائیں گے، پانی کی قلت کو واٹر بم کا نام دیتا ہوں، عدلیہ اور بار ایک دوسرے کی طاقت ہیں، انسانی حقوق کے معاملات پر جہاں ضروری ہوا ازخود نوٹس لیا۔

    جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ججز زیادہ محنت کریں، بنیادی انسانی حقوق کے لیے ازخود نوٹس لیتا رہا، آبی ماہرین کے مطابق بلوچستان میں پانی کی قلت کی صورت حال تشویشناک ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور بینچ کو مل کر فوری انصاف کے لیے کام کرنا ہے، بنیادی حقوق کا تحفظ اعلیٰ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

    مزید پڑھیں: ملک میں بہت کچھ ٹھیک کرنےکی ضرورت ہے ،چیف جسٹس ثاقب نثار

    انہوں نے کہا کہ صوبوں کو واٹر مینجمنٹ پر توجہ دینا ہوگی، پانی کے مسائل پر توجہ نہ دی تو مسائل مزید گھمبیر ہوجائیں گے، منرل واٹر کمپنیوں سے وصول کی گئی رقم پانی کی بہتری کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ڈیم فنڈز کے لیے 7.9 ملین پاؤنڈز بھیجے، صوبوں کو واٹر مینجمنٹ پر توجہ دینا ہوگی، بار و بینچ کے تعاون سے عدل و انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

  • کالعدم بی آر اے کا اہم کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

    کالعدم بی آر اے کا اہم کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

    کوئٹہ: ایف سی بلوچستان کو ایک بڑی کام یابی مل گئی، کالعدم بی آر اے کا اہم کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب میں کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی کے اہم کمانڈر سمیت 70 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

    [bs-quote quote=”بزدل کمانڈر بھارت کی گود میں بیٹھ کر عیاشی کر رہے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”عسکریت پسند کمانڈر”][/bs-quote]

    سینیٹر انوار الحق نے عسکریت پسندوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکے نوجوان واپس آئیں گلے لگائیں گے، امن بلوچستان کے تمام سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، کالعدم تنظیمیں لوگوں کو دست و گریباں کرا رہی ہیں۔

    سابق صوبائی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کلبھوشن کی صورت ثابت ہو چکی ہے، بڑی تعداد میں مزید فراری قومی دھارے میں شامل ہوں گے، بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو ورغلایا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان: 265 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل


    دریں اثنا سابق عسکریت پسند کمانڈر دران مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ با عزت واپسی یقینی بنانے پر حکومت کا شکر گزار ہوں، ہم اب اپنے ملک کے دفاع کے لیے لڑیں گے، بزدل کمانڈر بھارت کی گود میں بیٹھ کر عیاشی کر رہے ہیں۔

    یاد رہے دو ماہ قبل بھی بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 265 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے تھے، عسکریت پسندوں نے اس موقع پر قومی تعمیر و ترقی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

  • ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد کیساتھ لڑی، پاک فوج آپ کی اپنی فوج ہے، ہم خدمت کے لئے یہاں موجود ہیں، ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فرنٹیئر کوربلوچستان کے زیراہتمام آپریشنل ایکسی لینس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف سی بلوچستان کا تقریب منعقد کرنے پرشکرگزارہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اتحاد سے لڑا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہے، بلوچستان کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپورساتھ دیا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہا ایوارڈجیتنےوالوں کومبارکبادپیش کرتاہوں، پاکستان میں امن،بھائی چارہ اورانصاف کریں گے، ہم نےدہشت گردی کیخلاف جنگ اتحادکیساتھ لڑی۔

    [bs-quote quote=”ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد کیساتھ لڑی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج آپ کی اپنی فوج ہے، ہم خدمت کے لئے یہاں موجودہیں، ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی پھیلائی گئی، شاطر دشمن نے منصوبہ بندی کے تحت تخریبی کارروائیاں کیں، انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کوسراہتے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہملک میں دہشتگردی دم توڑ چکی ہے، ناپاک دشمن کےعزائم خاک میں ملائےاور ملاتے رہیں گے، عوام باشعور ہیں، سب معلوم ہے حالات کون خراب کرتا رہا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ دشمن کو بلوچستان کاامن تباہ کرنے کے لئے ریکروٹس نہیں مل رہے، سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ واپس آنا چاہتے ہیں، لوگوں کو پتہ چل گیا ہے، انہیں کس نے اور کیوں استعمال کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مشکل علاقوں میں ایف سی کے جوان موجود ہوتے ہیں، جوانوں کی آنکھوں میں فخر و جذبہ ایمانی دیکھ رہا ہوں، بلوچستان میں امن ہوچکا، ترقی کاعمل شروع ہوچکا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کاناسور بلوچستان کی طرف ایجنڈے کے تحت موڑا گیا تھا، تن دہی کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا۔

  • اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

    اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

    کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا، جلد ہی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو بھیج دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے اسپیکر شپ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ بہ حیثیت اسپیکر اور پارٹی رہنما ہر معاملے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”عبد القدوس بزنجو مستعفی ہونے کا کہہ کر فنڈز اور سیاسی مفاد چاہتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ذرائع”][/bs-quote]

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد القدوس بزنجو مستعفی ہونے کا کہہ کر فنڈز اور سیاسی مفاد چاہتے ہیں، اور پسندیدہ افراد کو وزیرِ اعلیٰ کا معاونِ خصوصی بنانے کے خواہاں ہیں۔

    قدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ وہ ایم پی اے رہ کر صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں، اسپیکر کا عہدہ رکھ کر صوبے پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔

    اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ جلد اس سلسلےمیں پریس کانفرنس کر کے حقائق عوام کے سامنے پیش کریں گے، عہدے معنی نہیں رکھتے اپنے عوام کی خدمت پر یقین ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی چینی سفیر سے ملاقات، سی پیک پر گفتگو


    یاد رہے کہ 16 اگست بلوچستان عوامی پارٹی اور 6 جماعتوں کے مشترکہ امیدوار عبد القدوس بزنجو نے اسپیکر جب کہ تحریکِ انصاف کے امیدوار سردار بابر موسیٰ خیل نے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جیت کر عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

  • کوئٹہ : نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، سابق ایس ایس پی جاں بحق

    کوئٹہ : نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، سابق ایس ایس پی جاں بحق

    کوئٹہ : جی پی او چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایس پی نعیم کاکڑ جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جی پی او چوک کے قریب زرغون روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے سابق ایس ایس پی نعیم کاکڑ پر گولیاں برسا دیں جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

    نعیم کاکڑ مسجد میں نمازِ عشاء پڑھ کر گھر کی طرف جا رہے تھے، گولیاں لگنے سے زخمی سابق پولیس افسر کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

    فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس فورس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ میں  بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم سابق کانسٹیبل کو دو مرتبہ سزائے موت

    ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے پانچ خول ملے ہیں پولیس نے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔