Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ کی زمین 150 سینٹی میٹر دھنس گئی، لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی

    کوئٹہ کی زمین 150 سینٹی میٹر دھنس گئی، لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی

    کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کی زمین 150 سینٹی میٹر دھنس گئی، جو لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی زمین 150 سینٹی میٹر بیٹھ گئی ہے، زمین میں پڑنے والی دراڑیں بڑھتی جا رہی ہیں‘ ایک سرکاری اسکول کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    [bs-quote quote=”ہزار گنجی کے قریب زمین میں 2008 میں پڑنے والی دراڑ مزید بڑھ گئی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے منظور احمد نے رپورٹ دی ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب زمین میں 2008 میں پڑنے والی دراڑ مزید بڑھ گئی ہے جس سے ورکرز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کی عمارت دھنستی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عمارت کا مشرقی حصہ خستہ حال ہو گیا ہے، 6 سے زائد کمروں کی دیواریں چھتوں سے الگ ہو گئی ہیں، جب کہ طلبہ کے لیے متبادل انتظام تا حال نہیں ہوا۔

    زمین میں پڑنے والی دراڑ اور عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے اسکول میں زیرِ تعلیم 1 ہزار سے زائد طلبہ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دراڑ صرف ایک ہزار طلبہ نہیں بلکہ شہر کی لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، کیوں کہ یہ کوئٹہ کی زمین دھنسنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے، جس کی خبر اے آر وائی نیوز 3 سال پہلے دے چکا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ : سریاب کے علاقے میں اچانک زمین بیٹھنا شروع ہوگئی


    کوئٹہ کی زمین کے نقل و حرکت پر تحقیق کرنے والے پروفیسر دین محمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ جی پی ایس سے زمین کے 150 سینٹی میٹر تک نیچے بیٹھنے کا ڈیٹا موصول ہوا ہے، جس سے دراڑ میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی جدید تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیرِ زمین پانی بے دریغ نکالا جا رہا ہے، جس سے تہہ میں خلا پیدا ہوگیا ہے جس سے زمین دھنس رہی ہے اور یہ زلزلے کی صورت میں بھی دگنی تباہی کا باعث ہو سکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرِ زمین پانی نکالنے کے عمل کو فوری روکا جائے۔

  • کوئٹہ: بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم سابق کانسٹیبل کو 2 مرتبہ سزائے موت

    کوئٹہ: بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم سابق کانسٹیبل کو 2 مرتبہ سزائے موت

    کوئٹہ: بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کو عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے 2 مرتبہ سزائے موت سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کی عدالت نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث مجرم طیب رضا  کو 2 مرتبہ سزائے موت سنا دی۔

    [bs-quote quote=”پولیس نے مجرم کو 2015 میں زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    زیادتی کیس کا فیصلہ کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن جج محمد علی مبین نے سنایا، فردِ جرم کے مطابق مجرم سابق پولیس اہل کار طیب رضا نے تین بچوں کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

    پولیس نے مجرم کو 2015 میں زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، بچوں کے والدین کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

    کوئٹہ کی عدالت میں کیس کی سماعت تین سال تک ہوتی رہی، تاہم عدالت نے نا قابلِ تردید ثبوتوں کے پیش نظر طیب رضا کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پشاور: طالبات اور اساتذہ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت، پرنسپل کو 105 سال قید


    خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخواہ کے دار الحکومت کی سیشن کورٹ نے بھی نجی اسکول کے پرنسپل عطا اللہ پر خواتین اور طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 105 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

    پشاور کی عدالت نے قید کے علاوہ مجرم کو 10 لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے سزا بھی سنائی، پرنسپل پر الزام تھا کہ وہ اسکول کی طالبات اور طالب علموں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اور اُن کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بعد میں انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بھی بناتا ہے۔

  • کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

    قافلے میں آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل سعید احمد کی گاڑی شامل تھی۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب قافلہ واشک سے خضدار جا رہا تھا۔

    حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں آج صبح ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد موسیٰ جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلکار محمد موسیٰ تھانے میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ نواں کلی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

  • کوئٹہ: نواں کلی میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ: نواں کلی میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد موسیٰ جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلکار محمد موسیٰ تھانے میں ڈیوٹی پرجا رہا تھا کہ نواں کلی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3 اہلکار شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 16 جون کو کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید

    واضح رہے کہ رواں سال 14 فروری 2018 کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ: ڈاکٹروں کی سنگین غفلت، لڑکی زندگی بھر کے لیے معذور

    کوئٹہ: ڈاکٹروں کی سنگین غفلت، لڑکی زندگی بھر کے لیے معذور

    کوئٹہ: اپینڈکس کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کے باعث لڑکی زندگی بھر کے لیے یورین بیگ کی محتاج ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈاکٹروں نے لڑکی کے آپریشن کے دوران دوہری غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورین کی نالی کاٹ دی اور مریضہ کے پیٹ میں نیڈل بھی چھوڑ دی۔

    [bs-quote quote=”ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں سوئی بھی چھوڑ دی تھی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث 17 سال کی یاسمین عمر بھر کے لیے یورین بیگ کی محتاج ہو گئی، والد نے بیٹی کے علاج کے لیے گھر تک بیچ دیا۔

    بروری روڈ کی رہائشی طالبہ یاسمین کو ایک سال قبل اپینڈکس کی سرجری کروانی پڑی تو بی ایم سی کے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جہاں آپریشن کروانے کے بعد وہ آج تک تکلیف سے دوچار ہے۔

    بی ایم سی کے ڈاکٹرز کی غفلت کا انکشاف اس وقت ہوا جب یاسمین کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا، یاسمین کے والد نے غربت میں اب تک اس کے علاج پر لاکھوں روپے خرچ کیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان


    یاسمین کے والد محمد سلیمان نے بتایا کہ دوبارہ رابطہ کرنے پر متعلقہ ڈاکٹرز کا رویہ زیادہ مایوس کن تھا، انھوں نے بیٹی کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

  • کوئٹہ: اسکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار بچے زخمی

    کوئٹہ: اسکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار بچے زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار بچے زخمی ہوگئے.

    اے آر وائی کے نمائندے منظور احمد کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے گنجان آباد علاقہ کلی شابو میں‌ پیش آیا، حملہ آوروں نے  ایک نجی اسکول کو نشانہ بنایا.

    واقعہ ساڑھے بارہ بجے پیش آیا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اسکول کی گیٹ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس سے صحن میں کھیلتے تین طلبا اور ایک طالبہ زخمی ہوئے.

    زخمی بچوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شوائد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

    اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی وجہ کوئی تنازع ہے یا پھر یہ دہشت گردی کا وااقعہ ہے، اس بابت فی الوقت کچھ بتایا نہیں جاسکتا.

    ان کا کہنا تھا کہ مسلح افرا د نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی، سیکورٹی کے انتظامات طے شدہ معیارات کے مطابق نہیں ہیں، نہ تو سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں اور نہ دیواروں پر خار دار تار ہیں.

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے واقعہ کی مذمت کرکے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے.

  • دوستوں نےمددنہیں کی تومجبوری میں آئی ایم ایف کےپاس جاناہوگا، شیخ رشید

    دوستوں نےمددنہیں کی تومجبوری میں آئی ایم ایف کےپاس جاناہوگا، شیخ رشید

    کوئٹہ: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا دوستوں نے مدد نہیں کی تومجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا، ابھی مشکل وقت ہے مہنگائی ہوگی لیکن حالات بدلیں گے، نوازشریف سے بڑا شہبازشریف کو معاشی مجرم سمجھتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو ایک سال میں خسارے سے نکالیں گے، وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی کےحکمران اس جگہ پرلےآئےجہاں قرضےکی قسط دینےمیں مشکل ہورہی ہے، عوام مایوس نہ ہوں انشااللہ اس ملک کو مسائل سے نکالیں گے، ریڑھی والے کے اکاؤنٹ سے 86 کروڑ نکل رہے ہیں یہ پیسہ کہاں گیا ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ چین میں کرپشن کرنےوالے446چوروں کوگولی ماری گئی، پاکستان میں بھی کرپشن کےخلاف چین کی طرح قانون ہونا چاہیے، چور اور چوکیدار کا فرق ہونا چاہیے، کرپٹ اور ایماندار کا فرق ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کومسائل سےنکالےگی، کوئی کنفیوژن نہیں،مسائل سےنکلیں گے، دوستوں نےمددنہیں کی تومجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا، امید ہے دوست ہماری مدد کریں گے، معیشت بہتر ہوگی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی کچی بستی کو ہاتھ نہیں لگائے گا، لوٹی ہوئی دولت کیلئے بھی ریڑھی والے اور رکشے والا کا کندھا استعمال کیا گیا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےبڑاشہبازشریف کومعاشی مجرم سمجھتاہوں، مجھے تو پہلے معلوم ہی نہیں تھا،وزیر بنا ہوں تو اصل حقائق سامنے آرہے ہیں، نندی پور جیسے پروجیکٹ میں اربوں کے کمیشن کھائے گئے۔

    ابھی مشکل وقت ہے مہنگائی ہوگی لیکن حالات بدلیں گے

    انھوں نے مزید کہا حالات بدلیں گے تمام ادارے معاشی طور پر مستحکم ہوں گے، 2 ٹرینوں میں50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا ہے،ریلوے میں 50 دنوں میں ایک ارب روپے کا فائدہ دیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لنگڑ ی معیشت دی گئی وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل ہے، ابھی مشکل وقت ہے مہنگائی ہوگی لیکن حالات بدلیں گے، امتحان کاوقت ہے، لوگوں کو سہولت کی بات کی تھوڑا وقت لگے گا۔

    انھوں نے مزید کہا اس ملک میں بعض چوروکٹ کے دونوں طرف کھیل رہےہیں، سعد رفیق اور شاہد خاقان وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ماضی میں تفتان کو نظرانداز کیا گیا، خواہش ہے گوادر اور کوئٹہ کے درمیان اسٹینڈر گیج لگایا جائے۔

    ایسے نہیں جاؤں گا ریلوے ٹھیک کرکے جاؤں گا

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا میری نظرتمام مسائل پرہیں، کراچی میں کھڑےانجنز کوبھی استعمال میں لایاجائے گا، 2سے 3مہینے میں سبی اورہرنائی کےراستے ٹھیک ہوجائیں گے، ایسے نہیں جاؤں گا ریلوے ٹھیک کرکے جاؤں گا۔

    شیخ رشید نے کہا ریلوے کی بہتری کےلئے نئے انجن منگوائےہیں ، جہاں مسافر ہوں گے وہاں ٹرین ضرور چلائیں گی، پرائیویٹ پارٹنرشپ کےلئے تیار ہیں، لوگوں نے ریلوے کو صرف اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا، لوگوں نےصرف اپنے کمیشن بنانے کیلئے ریلوے کو استعمال کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے ریلوے اسٹیشن پر43کروڑروپےخرچ کئے گئے، احسن اقبال کا ریلوے اسٹیشن ابھی تک تیار نہیں ہوسکا ، چوروں،ڈاکوؤں اور لٹیروں نے مجھے ریلوے جہیز میں دیاہے، وزیراعظم کے ساتھ چین جارہے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

    وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

    اسلام آباد:‌ وزیراعظم عمران خان نے شہر کوئٹہ میں کینسراسپتال بنانےکا اعلان کر دیا.

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے بلوچستان کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت زمین دےرہی ہے، اب کوئٹہ میں اسپتال بنائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے، یہی مسائل کا حل ہے۔

    [bs-quote quote=” بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے: وزیراعظم” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا بڑا روزگار  پروگرام شروع کر رہے ہیں، پانی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہےجس پر ٹاسک فورس بنا دی ہے.

    انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں کم پانی سے نشونماپانے والےدرخت لگانے کا ارادہ ہے، پاکستان میں کھیلوں کےمیدان بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بلوچستان معدنی ذخائر کا بڑا منبع ہے، بلوچستان میں4 معدنیات کی مالیت 460ارب ڈالرہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے صوبے کے لیے اہم اعلانات کیے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ  بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی، سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔

  • بی اے پی بلدیاتی الیکشن میں پورے صوبے سے حصہ لے گی، وزیرِ اطلاعات بلوچستان

    بی اے پی بلدیاتی الیکشن میں پورے صوبے سے حصہ لے گی، وزیرِ اطلاعات بلوچستان

    کوئٹہ: وزیرِ اطلاعات بلوچستان ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ مکران ڈویژن میں پانی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے، آج کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی پرغور کیا گیا۔

    صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی الیکشن میں پورے صوبے سے حصہ لے گی، ہمارے وزرا ہر ماہ مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔

    [bs-quote quote=”بلوچستان کابینہ ایک ہفتے میں مکمل کر لی جائے گی: منظور کاکڑ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر ہفتے ایک وزیر پارٹی دفتر میں کارکنوں کے مسائل سنے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی منظور کاکڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کوئٹہ آئے اور صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت کی، ہم نے پی بی 35 کے ضمنی الیکشن کی بھرپور تیاری کر لی ہے۔

    منظور کاکڑ نے بتایا کہ پی بی 35 کے ضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ مشاورت سے دیا گیا ہے، میر عاصم کرد گیلو پی بی 35 میں پارٹی امیدوار نور احمد کی حمایت کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان


    بی اے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی منظور کاکڑ نے بلوچستان کابینہ کی تکمیل کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان کابینہ ایک ہفتے میں مکمل کر لی جائے گی۔

    اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی بشریٰ رند نے کہا کہ ہم متحد ہیں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بشریٰ رند کی پیش کردہ سینڈک منصوبے کے کنٹرول‘ انتظام اور دیگر امور بلوچستان کے حوالے کرنے سے متعلق قرارداد بلوچستان اسمبلی نے منظور کر لی ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں وزیراعظم کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم کوسیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائےگی، سیکیورٹی بریفنگ سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ہوگی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم کی آمد پر شاہراہوں پر استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

    اپنے دورے کے دوران وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بلوچستان کےعوام کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ لیں گے جبکہ وزیراعلیٰ اور گورنربلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی کےنمائندوں سے ملاقات کریں گے اور قومی،صوبائی اور سینیٹ ارکان سے خطاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان ہے۔