Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم،350افغانی گرفتار

    کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم،350افغانی گرفتار

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم 350 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق فرنٹیئر کور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف سی نےکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر افغان شہریوں کو حراست میں لیا.

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جن افغان شہریوں کوگرفتار کیا گیا وہ کاروبار وغیرہ کے سلسلے میں یہاں کسی قانونی دستاویز کے بغیر مقیم تھے.ان افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیجنے کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے.

    درایں اثناء کوئٹہ شہر کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں عبد اللہ بن زبیر کے نام سےمدرسے کو بھی سیل کردیا گیا ہے.

    *چمن سے افغان انٹلی جنس ایجنٹ گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    سرکاری حکام کے مطابق اس مدرسے کو سیل کرنے کے علاوہ اس سے سو کے قریب افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مدرسے سے گرفتار ہونے والے لوگ ان ساڑھے تین سو افراد میں شامل ہیں یا نہیں ہیں.

    *کراچی پولیس کی کارروائی،6 افغان باشندوں سمیت 20 ملزمان گرفتار

    ذرائع کےمطابق رواں سال اب تک غیر قانونی طور پر بلوچستان میں مقیم ایک ہزار سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے واپس ان کے ملک بھیجا گیا ہے.

    واضح رہے کہ کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں افغان شہریوں کے خلاف گذشتہ دو سال سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں افغان شہریوں کی گرفتاری ظاہر کی گئی.

  • کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ دوافراد چل بسے

    کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ دوافراد چل بسے

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ مزید دو افراد انتقال کرگئے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے دس بستروں پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے.

    اس وارڈ میں گذشتہ ہفتے کانگو سے متاثرہ پانچ مریض علاج کے لیے لائے گئے تھے جن میں سے دو افراد وفات پا گئے ہیں جبکہ تین کا علاج جاری ہے.

    حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے آٹھ اضلاع کانگو کے وائرس کے خطر ے سے دو چار ہیں.ان اضلاع کے علاوہ کوئٹہ میں افغانستان سے بھی کانگو سے متاثرہ مریضوں کو علاج کے لیے لایا جاتا ہے.

    *کانگو وائرس کے مریض کی ہلاکت، جناح اسپتال کے وارڈ میں صفائی

    یاد رہے کہ جناح اسپتال میں دو روز قبل کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا شخص کا انتقال ہو گیاتھا.

    بہاولپور کا 22 سالہ نوجوان اللہ دتہ قربانی کے جانور فروخت کرنے بہالپور سے کراچی مویشی منڈی سہراب گوٹھ پہنچا تھا جہاں اس کی چار روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اُسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا تھا.

    واضح رہے کہ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس نوتکانی کا کہنا تھا کہ رواں سال کانگو سے متاثر ہونے کے شبے میں 83 مریضوں کو علاج کے لیے لایا گیا جن میں سے 12 کی موت ہوئی.

     

  • کوئٹہ : خروٹ آبادمیں کومبنگ آپریشن،13ملزمان گرفتار

    کوئٹہ : خروٹ آبادمیں کومبنگ آپریشن،13ملزمان گرفتار

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی اداروں نےکومبنگ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پولیس ایف سی اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کر کے 13مشتبہ افراد کو پکڑ لیا.

    کومبنگ آپریشن میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے3 رائفلیں،24 پستول اور شارٹ گن برآمد ہوئی.آپریشن میں تین سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا.

    *کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،40افراد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 40 افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمدکرلیاتھا.

    بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اگست کے مہینے کی جو علامتی اہمیت ہے اس کو ریاست دشمن عناصر سبوتاژ کرنا چاہتے تھے.

    *گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی اداروں کومبارکباد

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو پر امن صوبہ بنانے کےلیے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دن رات دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیا ں کررہے ہیں.

  • کار اور مسافر بس میں تصادم،5 افراد جاں بحق

    کار اور مسافر بس میں تصادم،5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقہ پشین کی مرکزی شاہراہ پرکاراورمسافربس کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشین میں بوستان کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آتی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ بس میں موجود مسافر محفوظ رہے۔

    لیویز ذرائع کے مطابق اندرون ملک چلنے والی مسافر بس کوئٹہ سے پشین جا رہی تھی کہ بوستان کے مقام پر سامنے سے آتی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    ہلاک ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ خون بہہ جانے اوربر وقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث پانچوں افراد دم توڑ گئے فی الحال لواحقین کا انتظار کیا جارہا ہے جن کے آنے کے بعد لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

    لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تا ہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا ہو گا معلوم چلا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

  • کسی میں ہمت نہیں بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرے،ثناءاللہ زہری

    کسی میں ہمت نہیں بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرے،ثناءاللہ زہری

    زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کہتے ہیں کہ ہم محب وطن اور اپنے وطن کے وارث ہیں کوئی مائی کا لعل بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا۔

    وہ زیارت میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑنا چاہئے،بہادر قومیں سانحات کا مقابلہ کرتی ہیں،اُن سے سیکھتی ہیں اور اب انشاءاللہ دہشت گردوں کو دہشت گردوں کو وار کرنے سے پہلے ہی ٹھکانے لگادیں گے۔

    اس سے قبل صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی سے یوم آزادی کا آغاز ہوا،توپوں کی سلامی کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پرچم کشائی سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اللہ زہری نے پرچم کشائی کی جبکہ قومی پرچم سے ہم آہنگ لباس زیب تن کئے بچوں نے خوبصورت ملی نغمے پیش کرکے بلاخوف و خطرآگے بڑھنے کا پیغام دیا۔

    تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض‘ اسپیکر بلوچستان سمبلی راحیلہ حمید درانی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ‘صوبائی وزراءاور دیگر اعلیٰ سول و عسکری افسران شریک ہوئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سانحہ کوئٹہ کو المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے دشمن کے چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اب ہم بلند حوصلے اور زیادہ تیاری کے ساتھ دشمن پر کاری ضرب لگائیں گے کیوں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم حق پر ہیں اس لیے جیت بھی ہماری ہو گی آج ہم عزم کرتے ہیں کہ دہشت گردوں سے اگلے قدموں پر لڑتے رہیں گے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم محب وطن اور اپنے وطن کے وارث ہیں کوئٹہ میں دہشت گردی کے باوجود خوف نہیں، کشمیر اور بلوچستان کے مسائل کی نوعیت الگ الگ ہے، بلوچستان کے وارث ہم ہیں مودی نہیں، ہم سو مرتبہ پیدا ہوکر سو مرتبہ بھی اپنے وطن پر قربان ہوں تو بھی کوئی غم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ آکر پاکستان کی سیاست کریں اور پہاڑوں پرچھپے لوگ آکر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں، بندوق اٹھانے والے بھی الیکشن لڑ کر اپنی اہمیت کا اندازہ کرلیں،ہرآزاد ملک کو ترقی کرنے کا حق ہے، پاک چین اقتصادی راہ داری اغیار کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے لیکن ہم اپنی جانوں پر کھیل کر اقتصادی راہداری کی حفاظت کریں گے۔

  • پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا ہے،کمانڈرسدرن کمانڈعامرریاض

    پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا ہے،کمانڈرسدرن کمانڈعامرریاض

    کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا اولین ذمہ داری ہے اس میں دشمنوں کے ہمدرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

    قائد اعظم ریزیڈنسی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بڑا خاص تحفہ ہے ہمارے اکابرین نے پاکستان بنایا اور ہم آج یہاں آزادی سے سانس لے رہے ہیں،ہر پاکستانی کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائےگا دشمن نے ہمیں تکلیف اوردکھ دیا، لیکن وہ ہمارا اتحاد نہیں توڑ سکتا۔ دشمن نے ہمیں دکھ ضرور پہنچایامگر وہ ہمارا دل اور جذبہ توڑ نہیں سکا جنہوں نے بندوق اٹھائی اگر آج وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو آجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ یہ کہتے ہوئے شرماتے ہیں کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاستی بنناہے اس میں کوئی شرمانے کی بات نہیں ہے کیونکہ فلاحی ریاست بننا پاکستان کا مقدر ہے پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی معاشی تجارت ہونے جارہی ہے اور پاک فوج ملک میں سیاسی و معاشی آزادی کیلئے عوام کے شانہ بشانہ ہے ملک تیزی سے اسلامک ویلفیئرسٹیٹ بنے گاجس کا فائدہ خطے کو بھی ہوگا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے واضح کیا کہ پاکستان کے اندر بھی لوگ بکے ہوئے ہیں لیکن دشمنوں کے یہ ہمدرد ہمارے لوگوں کے حوصلوں اورنظریے کو ہرا نہیں سکتے اور ہمارے دشمنوں کو یہ ہی بات کٹھکتی ہے۔

  • یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز

    یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز

    اسلام آباد: یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز ہوا،وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی. مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلیےخصوصی دعائیں بھی کی گئیں.اس موقع پر قوم نے ہرقیمت پرملک کادفاع کرنےکاعزم کیا.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31توپوں کی سلامی دی گئی.ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈربریگیڈیئرعرفان تقریب کےمہمان خصوصی تھے.

    یوم آزادی پر صوبہ پنجاب کےدارلحکومت لاہورمیں دن کاآغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا،اس موقع پر فضاتکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی.

    یوم آزادی کےموقع پرپشاور میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی.یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کےپانڈواسٹیڈیم میں ہوئی جبکہ کوئٹہ کےآرمی پولوکلب میں بھی پاک فوج کےجوانوں کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی.

    کراچی میں بھی دن کاآغاز 21 توپوں کی سلامتی سے کیا گیا.شہرشہر نمازفجرکی ادائیگی کے بعدمساجدمیں ملکی ترقی وسلامتی اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں.

  • نیشنل ایکشن پلان کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، میاں رضا ربانی

    نیشنل ایکشن پلان کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، میاں رضا ربانی

    کوئٹہ : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ کوئٹہ پر وکلاءرہنماﺅں سے تعزیت کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں وکلاء پرخود کش حملہ قتل عام کے مترادف اور ایک بڑا اشارہ ہے ہمیں محتاط ہونا پڑے گا۔

    میاں رضا ربانی نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق الزامات کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کیلئے اس جنگ کی اجتماعی ذمہ داری لینی ہوگی، جس کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے سانحہ کوئٹہ میں بھاری جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق وکلاء کے پسماندگان کی دیکھ بھال اور بچوں کی تعلیم و دیگراخراجات کا ذمہ چاروں صوبوں کو اٹھانا چاہیئے جس کیلئے وہ چاروں وزراء اعلیٰ اور وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

     

  • کوئٹہ : سیکورٹی اداروں کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سیکورٹی اداروں کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا تاہم اس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

    سیکورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں2 سیکورٹی اہلکارگولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں ایف سی اسپتال منتقل کردیاگیا.

    دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف،دوپستول،تین موبائل فون اور دوموٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں.

    *کوئٹہ:زرغون روڈ پر دھماکا، 5پولیس اہلکاروں سمیت14افراد زخمی

     یاد رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ فلائی اوور کے قریب زوردار بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے تھے.

    *کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،40افراد گرفتار

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 40 افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا.

  • کومبنگ آپریشن جاری، کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشتگرد گرفتار

    کومبنگ آپریشن جاری، کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشتگرد گرفتار

    کوئٹہ / کراچی : دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، راولپنڈی سے کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشت گرد گرفتار اور خیبر ایجنسی سے چارخود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    Nine arrested during combing operation in Karachi by arynews

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے بعد کومبنگ آپریشن میں تیزی آگئی ہے، راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں اور گوجرخان سے کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، دیگر اسلحہ اور تیار آئی ڈیز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    خیبرایجنسی میں کومبنگ آپریشن کے دوران چارخود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد چودہ اگست پرخود کش حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ خود کش جیکٹس اور دیگراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، 1ایل ایم جی،600گولیاں،1آرپی جی سیون،2 راکٹ، آرپی جی سیون کے4 فیوز،ایک ایس ایم جی، میگزین ایس ایم جی کی 400 گولیاں،ٹرپل ٹو کی 200 گولیاں برآمد ہوئیں ہیں، اس کے علاوہ چھاپے کےدوران تین شارٹ گن بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    برآمد کیا گیا اسلحہ یوم آزادی پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لئے استعمال ہوناتھا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں سوارب کے علاقے سے زیرزمین چھپائی گئی اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی۔

    کوہلو میں کالعدم تنظیم کےچار کارندے ہلاک کردیئے گئے، کراچی میں بھی کومبنگ آپریشن جاری ہے، اورنگی ٹاؤن اور پیرآباد میں سرچ آپریشن کے دوران پینتالیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔