Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ سے تشدد زدہ تین لاشیں برآمد

    کوئٹہ سے تشدد زدہ تین لاشیں برآمد

    کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقے کپکپار کراس سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کپکپار کراس کے علاقے سے تین لاشیں برآمد کی گئیں ہیں،لاشوں ہر بدترین تشدد کے نشانات واضح طور پر موجود ہیں،تشدد کر کے ہلاک کرنے والے تینوں افراد کو چند روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔

    کیچ پولیس کے ذرائع کے مطابق مارے جانے والے تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ہے، تینوں مقتولین کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے دشت سے تھا جنہیں چند روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جس کے بعد سے مغیوں کا اہل ِ خانہ کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا تا ہم آج ان کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔

    تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جس کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی،جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور اہل خانہ سے تفصیلی تفتیش بھی کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی۔

  • کوئٹہ : امجد صابری کی یاد میں دوسرے روز بھی شمعیں روشن

    کوئٹہ : امجد صابری کی یاد میں دوسرے روز بھی شمعیں روشن

    کوئٹہ : معروف قوال امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسمبلی چوک پر دوسرے روز بھی شمعیں روشن کی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سےتعلق رکھنے والے ٹی وی فنکاروں نے اسمبلی چوک پر جمع ہوکر امجد صابری کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا.

    فنکاروں نے امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری اور دیگر مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جبکہ فنکاروں کے بچوں نے بھی شمعیں روشن کرنے میں حصہ لیا.

    اس موقع پر امجد صا بری کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی،شمعیں روش کرنے والے فنکاروں کا کہنا تھا کہ امجد صابری کا قتل کاری ضرب ہے معروف قوال کی شہادت سے جو خلاء پید ا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکے گا،انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قتل نے فنکاروں کو تنہا کردیا ہے.

  • ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہو ں تاکہ دہشت گردی کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواب بگٹی اسٹیڈیم میں چیف منسٹر ڈے اینڈ نائٹ رمضان کرکٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدل ہیں وہ پیچھے سے وار کرتے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام بہادر ہیں اوردہشت گردوں سے نہیں ڈرتے.

    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ بلوچستان دےکر جائیں گے،اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے شاٹ لگاکر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا.

    چیمپئن شپ میں کوئٹہ کی تئیس ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں نواب ثناء اللہ زہری نے اس موقع پر کوئٹہ گلیڈیٹرز اکیڈمی کے قیام کے لیے اراضی فراہم کرنے کی حامی بھرلی.

  • ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کے بڑے بھائی کو اغوا کرلیاگیا

    ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کے بڑے بھائی کو اغوا کرلیاگیا

    کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کے بڑے بھائی کو اغوا کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کے بڑے بھائی عبدالعلی ہزارہ معروف کول ایجنٹ ہیں جو گزشتہ روز کوئٹہ کے وسطی علاقے ریگل پلازہ میں واقع اپنے دفتر پہنچے تو آٹھ مسلح افراد نے انہیں ملازم اور ڈرائیور سمیت اغواکرلیا.

    اغواکاروں نے بعد میں ڈرائیور اور ملازم کو مستونگ کے علاقے دشت کے قریب چھوڑ دیا اور عبدالعلی ہزارہ کو اپنے ہمراہ لے گئے.

    عبدالخالق ہزارہ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی.

    یاد رہے گذشتہ ماہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان کے وزیر بلدیات سردارمصطفی خان ترین کے صاحبزادے سردار اسدخان ترین کو نامعلوم افراد نے پشین سے اغوا کرلیا تھا.

    سردار اسد خان ترین کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ کیڈٹ کالج پشین میں اپنی ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے،اغوا کار اسد خان ترین کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے،جبکہ ان کی گاڑی سرخاب روڈ سے برآمد کرلی گئی تھی.

  • بلوچستان اسمبلی نے ضمنی بجٹ برائے 2016-17منظور کرلیا

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے 34ارب 50کروڑ 21لاکھ 777ہزار 249روپے کا ضمنی بجٹ برائے 2015-16منظور کرلیا ۔

    ارکان اسمبلی نے وسائل کی تقسیم میں بلوچستان کا کوٹہ بڑھانے پر زور دیا ہے، اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کے 23 مطالبات زر پیش کئے۔

    ایوان نے غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 21 ارب 58کروڑ 41لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 12ارب 91 کروڑ 79 لاکھ 78 ہزار 249 روپے کے مطالبات زر کی منطوری دی ۔

    بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2016-17پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے بلوچستان کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی زندہ مثال سی پیک ہے۔

    محرومیوں کے ازالے کیلئے سی پیک کا آغاز بلوچستان سے کیا جانا چاہئے، انہوں نے صوبائی بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات زیادہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کا جائزہ لیکر دوبارہ ایوان میں پیش کرے۔

    حکومتی جعفر خان مندوخیل نے کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جائزہ حق دیا جائے قومی وسائل کی تقسیم میں صرف 9فیصد سے صوبے کو ترقی نہیں دیا جاسکتا ۔

    صوبائی وزراءسردار اسلم بزنجو ‘حامد اچکزئی اور پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زہرے نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کیلئے خاطر خواہ رقم نہ رکھنے پرافسوس کا اظہار کیا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی سہ پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

     

  • کوئٹہ میں بیٹے نے سگے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

    کوئٹہ میں بیٹے نے سگے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

    کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے سگے باپ اور بھائی کو ہلاک کردیا جب کہ ایک بھائی کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کوہلو میں گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ ہو کر بیٹے نے والد اور بھائیوں پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث حملہ آور کا باپ اور دو بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا باپ اور ایک بھائی ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ دوسرے بھائی کی حالت نازک ہے، جس کا علاج جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق گھریلو تنازع میں ہلاک ہونے والے باپ اور بیٹے کو اُن کے سگے بیٹے نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد گھر سے فرار ہو گیا، پولیس نی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاشیں لوحقین کے حوالے کر دی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہو گا، پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ تھا تاہم اصل حقائق ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آسکیں گے۔

  • کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے ہلاک

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں دو روز کے دوران سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی دو مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے آٹھ شرپسند ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے میں سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو روز کے دوران دو مختلف کارروائیاں کیں جن میں کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے ہلاک ہوئے جبکہ شرپسندوں کی کمین گاہوں سے بھاری اسلحہ سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔

    ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم جنگجو تنظیموں کے درمیان معرکہ آرائی کئی برس سے جاری ہے۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز پر بھی متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں کئی اہلکار زخمی وشہید ہوچکے ہیں۔

    آواران میں 28مئی کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ بھی کی گئی تھی، سیکیورٹی فورسز نے بھی دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی تھی تاہم کالعدم تنظیم کے کارندے فرار ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ : گاڑی کے قریب دھماکا، دو ایف سی اہلکارشہید تین زخمی

  • بلوچستان حکومت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    بلوچستان حکومت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،بجٹ کا حجم 277 ارب روپے تک ہوسکتا ہے جس میں‌ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 60 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں‌ بجٹ کا کل حجم دو سو ستتر ارب روپے تک ہوسکتا ہے جس میں تعلیم و صحت کے لیے بھی معقول رقم مختص کرنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبے کا آئندہ بجٹ خسارے کا ہوگا جس میں خسارے کا حجم پچیس ارب روپے تک ہوسکتا ہے جب کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ ساٹھ ارب روپے تک ہوسکتا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص آدھی رقم گریٹر کوئٹہ پروگرام کے لیے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

    بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے ٹرین منصوبے کے لیے بھی دو ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ تعلیم،صحت، فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

     

  • کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار،سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی

    کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار،سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی

    کوئٹہ : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار ہوگیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور حساس اداروں نے شہر کے نواحی علاقے نواں کلی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار دہشت گرد بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا ،جبکہ اس کے سر کی قیمت صوبائی محکمہ داخلہ نے دس لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔

    ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

     

  • کوئٹہ میں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ میں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : پولیس کے ساتھ مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ،پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر پولیس نے شہر کے نواحی علاقے چشمہ اچوزئی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے نفری علاقے میں پہنچائی،تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا.

    پولیس نے مزید نفری طلب کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی مقابلے کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے.

    پولیس نے دہشت گردوں سے پندرہ کلو گرام بارود،دو تیار بم ،سات ہینڈ گرینیڈز ،تین کلاشنکوفیں اور دو پستول میں قبضے میں لے لیے،مارے جانے والے دہشت گردوں کی نعشیں سول اسپتال پہنچائی گئیں.

    پولیس حکا م نے بتایا کہ پانچوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے،جبکہ ایک حملہ آور کی جیب سے سائنس کالج کا اسٹوڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوا.