Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ ، پولیس انسپیکٹر جاں بحق

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ ، پولیس انسپیکٹر جاں بحق

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسپیکٹر کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ کے انسپیکٹر شبیر احمد ڈیوٹی کے بعد گھر کی جانب جارہے تھے کہ سریاب روڈ کے علاقے شفی کالونی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارو ں نے ان پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں شبیر احمد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سو ل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے ، سیکورٹی فورسز نے علاقے کے گھیرے میں لے لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

  • امریکی ڈرون حملوں کے خلاف بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے

    امریکی ڈرون حملوں کے خلاف بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے

    کوئٹہ : امریکی ڈرون حملے کے خلاف بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالنے کے علاوہ کئی مقامات پر امریکی جھنڈا نذرآتش کیا گیا۔

    کوئٹہ میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے پریس کلب کے باہر کئے گئے مظاہرے میں تحریک منہاج القرآن، السادات قومی موومنٹ ،پاکستان ورکرز پارٹی نظریاتی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔

    مظاہرین نے امریکہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید حبیب اللہ شاہ ،سید فقیر آغا،خدائے دوست خان کاکڑ اور دیگر کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملے ملکی خود مختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امریکی حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے ،اس موقع پر مظاہرین نے امریکی جھنڈا بھی نذرآتش کیا۔

    کوئٹہ کے علاوہ چمن ،لورالائی ،نوکنڈی،نوشکی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

    نوکنڈی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں نوشکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور محمد اعظم کے بچوں اور ورثاء نے بھی شرکت کی۔

     

  • کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان حکومت سے ینگ ڈاکٹرزسے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے صوبائی وزیر صحت اوراے این پی کے پارلیمانی لیڈر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اپنے مطالبات کے حصول کیلئے کی جانے والی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    کوئٹہ پریس کلب کے باہر ینگ ڈاکٹرز بلوچستان اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن کے احتجاجی کیمپ میں مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل اور دیگر نے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پندرہ روز قبل لگایا گیا احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ینگ ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکس نے عوامی مفاد میں ہڑتال شروع کی تھی اور عوام کے لئے کچھ حاصل کرنے کے بعد احتجاج ختم کررہے ہیں

    صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کی ریلی پر تشدد کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ینگ ڈاکٹر کے عہدیدار ڈاکٹر حفیظ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر صحت کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

    مذاکرات میں طے پایا گیا کہ ڈاکٹرز کی ریلی میں تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر اسد کو 20لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے احتجاج ختم کرنے پر ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کوئٹہ میں پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر اسد کے لئے بیس لاکھ روپے کی رقم معاوضے کے طور پر دی جائے گی جبکہ تشدد کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کی دھمکی دی تھی۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے دوران اسپتالوں میں ایمرجنسی شعبہ اور او پی ڈی کو مکمل طور پر بند کردیا تھا جس سے مریضوں کو خاصی مشکلات اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

     

  • کوئٹہ :  سابق پروفیسر کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش گھر سے برآمد

    کوئٹہ : سابق پروفیسر کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش گھر سے برآمد

    کوئٹہ : سابق پروفیسر کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش ان کے گھر سے برآمد کرلی گئی،پولیس کے مطابق نعش دو سے تین روز پرانی ہے.

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کینٹ مدرسہ روڈ میں ریٹائرڈ پروفیسر صفی اللہ اپنے گھر میں اکیلے مقیم تھے، بدھ کی شام اہل محلہ نے تعفن پھیلنےپر پولیس کو اطلاع دی.

    پولیس نےمکان نمبر فور سی کی تلاشی لی تو وہاں سے ریٹائرڈ پروفیسر صفی اللہ کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش برآمد کی، پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر ایدھی اہلکاروں کی مدد سے سول اسپتال منتقل کردی گئی.

    پولیس حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کردی،پروفیسر صفی اللہ کی موت کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نعش دو سے تین روز پرانی لگ رہی ہے اور مسخ ہوچکی ہے.

  • کوئٹہ میں فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل ہلاک ہوگئے

    کوئٹہ میں فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل ہلاک ہوگئے

    کوئٹہ: آج علی الصبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر سے کالج جانے والے لاء سکے پرنسپل امان اللہ فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح یونیورسٹی لا ء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان اپنے گھر سے کالج کے لیے نکلے تو کلی ترخہ کے مقاا پر ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے شدید زخمی ہوگئے تھے،جنہیں فوری طبی امداد دینے کے لیے قریبی سول ہسپتال منتقل کردیا تھا،جہاں اُن کی جان بچانے کی کوششیں کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    سول ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مقتول پرنسپل کو 12 گولیاں لگی تھیں،انہیں ہر ممکن طبی امداد دی گئی تاہم خون کے ذیادہ بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے،جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں،تاہم ابھی قتل کی وجوہات کا تعین کرنا ممکن نہیں،پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا،اور ملزمان کو کیفردار تک پہنچایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کاپرنسپل لاء کالج کےقتل پردلی رنج وغم کااظہار کیا ہے،انہوں نے پرنسپل کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی احتساب عدالت میں پیش

    کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی احتساب عدالت میں پیش

    کوئٹہ : بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو کرپشن کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا، ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے.

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو کرپشن کیس میں کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا،ملزم کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم اشرف مگسی پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے.

    یاد رہے گذشتہ ماہ قومی احتساب بیورو نیب نے کاروائی کر کے پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کوحراست میں لیاتھا.

    ملزم اشرف مگسی پراختیارات کا ناجائز استعمال اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں،سابق چیئرمین پبلک سروسکمیشن نے عہدے پر رہتے ہوئے کئی محکموں میں من پسند افسران بھرتی کرائے تھے.

    یاد رہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد اشرف مگسی کو نومبر 2014 میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان کےعہدے سے برطرف کیا تھا.

    واضح رہے ملزم اشرف مگسی پر بطور چیئرمین پبلک سروس کمیشن اپنے گھر کے افراد سمیت مختلف تعیناتیوں میں بےقاعدگیوں کےحوالے سے الزام ہے.

  • کوئٹہ: پولیس مقابلہ، چارحملہ آور ہلاک، دو اہلکارزخمی

    کوئٹہ: پولیس مقابلہ، چارحملہ آور ہلاک، دو اہلکارزخمی

    کوئٹہ : شیخ زید ہسپتال کے قریب پولیس موبائل پر حملے کے بعد پولیس اور اے ٹی ایف کی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے ،مقابلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق نیو سریاب کے علاقے میاں غنڈی کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ شیخ زید ہسپتال کے قریب اس پر حملہ کیا گیا۔

    حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مزید نفری اور اے ٹی ایف کو طلب کرلیا۔

    حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں چار حملہ آور مارے گئے پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

    مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے ،حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن میں کوئٹہ کے کمانڈر بھی شامل ہے۔

     

  • وزیرداخلہ بلوچستان اورچیف سیکریٹری کے اختلافات، دفتری امورٹھپ

    وزیرداخلہ بلوچستان اورچیف سیکریٹری کے اختلافات، دفتری امورٹھپ

    کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری کے اختلافات سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ چیف سیکریٹری سے اختلافات پر وزیر داخلہ بلوچستان نے اپنے دفتر پر تالے ڈال دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری کے بات نہ ماننے پر وزیر داخلہ بلوچستان نے اپنے دفتر کو تالا لگادیا۔ چیف سیکریٹری سے اختلافات پر وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ناراض ہوگئے احتجاجاً کام کرنے سے بھی انکار کردیا۔

    انہوں نے عملے کو بھی ہدایت کردی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وطن واپسی تک کوئی کام نہ کیاجائے۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا مؤقف ہے کہ چیف سیکریٹری کارویہ وزرا  کےساتھ مناسب نہیں، وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے آنے تک دفتری امور نہیں نبھائیں گے،بیورو کریسی بجٹ میں بھی وزرا  کو نظر انداز کررہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری نے تبادلوں اور بھرتیوں پر وزیرداخلہ کا دباؤ ماننے سے انکار کردیا تھا۔

    سرفراز بگٹی نے شکایات  کا جواب نہ ملنے پر دفتر پر تالے ڈال دیئے، وہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہٹانے کے خواہش مند تھے۔ ذرائع کے مطابق دیگر صوبائی وزرا بھی مذکورہ چیف سیکریٹری کے رویے سے نالاں ہیں۔

  • کوئٹہ : اسمگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر جاں بحق

    کوئٹہ : اسمگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر جاں بحق

    کوئٹہ :اسمگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا، مقتول افسرگھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا.

    تفصیلات کے مطابق خروٹ آباد تھانے کا سب انسپکٹر مختیار احمد ملگانی گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانے آرہے تھے کہ شہر کے نواحی علاقے اسمگلی روڈ خیزی چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائر کھول دی جس کے نتیجے میں سب انسپیکٹر شدید زخمی ہوگیا.

    سب انسپکٹر کوطبی امداد کے لیے سول اسپتال اور بعدمیں کبائن ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سب انسپیکٹر مختیار احمد ملگانی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے.

    اسپتال ذرائع کے مطابق سپ انسپکٹر کو سر میں دو گولیاں ماری گئیں،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    پولیس کے مطابق مقتول سب انسپکٹر مختیار احمد ملگانی کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہے.

  • کوئٹہ : گاڑی کے قریب دھماکہ، دو ایف سی اہلکارشہید تین زخمی

    کوئٹہ : گاڑی کے قریب دھماکہ، دو ایف سی اہلکارشہید تین زخمی

    کوئٹہ : آوران میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ سے دو ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ اس دوران قافلے پر فائرنگ بھی کی گئی، فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تربت سےدو سرکاری ملازمین کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے آواران کے نواح جھاؤ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ ہو اجس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید ہو گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلہ آواران کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے تاہم ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے بارکھان میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے آپریشن میں شریک اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔