Tag: کوئٹہ

  • مستعفیٰ مشیر خزانہ بلوچستان، 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    مستعفیٰ مشیر خزانہ بلوچستان، 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    کوئٹہ: نیب حکام نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مشیر خزانہ خالد لانگو کو آج عدالت میں پیش کر کے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے مستعفیٰ مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کوآج سخت سیکیورٹی کے حصار میں کوئٹہ ہائی کورٹ میں پیش کیا،اور عدالت سے مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں خالد لانگو سے تحقیقات کے لیے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔

    اس موقع پر ملزم میر خالد لانگو کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور عباس کاکڑ نے عبوری ضمانت کی درخواست پیش کرتے ہوئے دلائل دیے کہ اُ ن کے موکل سیاسی رہنما ہیں،انہوں نے استعفیٰ دے خود کو تفتیش کے لیے پیش کیا تھا،اس لیے ہمارے موکل کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

    جواب میں نیب نے مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے، میر خالدلانگو کے چودہ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مستعفیٰ مشیر خزانہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔


    مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں روپے  برآمد


     
    واضع رہے مشیر خزانہ خالد لانگو تین بار سمن بھیجنے کے باوجود نیب حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، گزشتہ روز ان کی ضمانت خارج ہونے پر نیب نے انہیں عدالت کے باہر حراست میں لے لیا تھا۔


    مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد لانگو کو عدالت سے گرفتار


    یاد رہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان کےسابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد ہونے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

  • پختونخوا ملی عوامی پارٹی جعلی شناختی کارڈ کیلئے دباؤ ڈالتی ہے، نادرا بلوچستان

    پختونخوا ملی عوامی پارٹی جعلی شناختی کارڈ کیلئے دباؤ ڈالتی ہے، نادرا بلوچستان

    کوئٹہ : نادرا بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل میرجام خان نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی دباؤ ڈالتی ہے، یہ بات انہوں نے چیئرمین نادرا کو لکھے گئے خط میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نادرا بلوچستان نے چیئرمین نادرا کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی عملے پر دباؤ ڈالتی ہے۔


    Revealed – political pressure behind fake NICs… by arynews

    الزام کے جواب میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم زیارتوال نے اس کی تردید کردی ہے۔

    ڈی جی نادرا کے مطابق ڈاکٹرحامد اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، نجیب خان اچکزئی، لیاقت آغا اور نصراللہ زیرے نادرا کے امور میں مداخلت کرتے ہیں۔

    ڈی جی نادرا کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں آزادانہ طورپرکام کرنے سے قاصر ہیں، عملےکو دباؤ میں لے کرزبردستی شناختی کارڈز بنوائے جاتے ہیں۔

    خط میں غیرقانونی طور پرنادرا بلوچستان کے کام میں مداخلت روکنے اورمعاملہ وزیر داخلہ کے سامنے اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب رہنما پختونخواہ ملی عوامی پارٹی عبدالرحیم زیارت وال نے ڈی جی نادرا کی جانب سے لگائے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نادرا کے کسی کام میں کبھی مداخلت کی اور نہ ہی کوئی شناختی کارڈ بنوانے کے لئے زور زبردستی کی۔

     

  • پشاور: ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

    پشاور: ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

    پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف سی کی گاڑی کو پتنگ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید کے مطابق ایف سی کی گاڑی رنگ روڈ سے پتنگ چوک آرہی تھی جس کے دوران اس پر فائرنگ کی گئی۔

    مزید پڑھیں: مہمند ایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

    زخمی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے۔

    ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

  • کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،  دواہلکارجاں بحق

    کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، دواہلکارجاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان ایک بارپھر دہشت گردی کا نشانہ بن گیا، کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس کی موبائل کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکارجاں بحق اور ایک بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کوئٹہ پر ایک اور وار کرتے ہوئے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کو اپنی کارروائی کا نشانہ بنایا۔ دھماکے سے چھ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔

    اسپنی روڈ پر اڈے کے قریب رات آٹھ بجے کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب صدر تھانے کی پولیس موبائل اور موٹرسائیکل سوار پٹرولنگ ٹیم وہاں سے گزر رہی تھی کہ پرانے اڈے کی قریب سڑک کنارے بم کا زو ر دار دھماکہ ہوا، دھماکے کی زد میں گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار چھ پولیس اہلکاراور ایک بچہ سمیت چار راہ گیر زخمی ہوگئے،


    Loud blast rocks Quetta by arynews

    زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی کانسٹیبل عبداللہ اورکانسٹیبل ارشد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو اپنے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکوڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔

    صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملوں سے دہشت گرد مورال کم نہیں کر سکتے۔

    صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس سے آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، جس کا ہدف پولیس کی موبائل تھی۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد نو زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جس میں سے دو پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، پانچ شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں دو سے ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔

    رواں ماہ اس سے قبل سریاب روڈ پر چیک پوسٹ اور مشرقی بائی پاس پرپولیس کی ٹیموں کو دوبار نشانہ بنایا گیا، یاد رہے کہ یہ کوئٹہ میں رواں ماہ پولیس پر چوتھا حملہ ہے۔

     

  • بلوچستان : ضلع ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین افراد ہلاک

    بلوچستان : ضلع ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین افراد ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین زخمی ہوگئے،جبکہ حملہ آوردو افراد کو اغواء کرکے لےگئے.

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ بازار میں واقع گھر میں نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی.

    فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے.

    زخمی ہونے والے افراد کو کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ حملہ آور اہل خانہ کے دو افراد کو اغواء کرکے لے گئے.

    واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشیں ڈسٹرکٹ اسپتال ہرنائی منتقل کردیں، انتظامیہ کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی.

  • بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں مزید پیشرفت

    بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں مزید پیشرفت

    کوئٹہ: نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے سہولت کار اسد شاہ کی نشاندہی پر آج کوئٹہ کی ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کیس میں سہولت کار اسد شاہ کو گرفتار کیا تھا،آجس کی نشاندہی پر نیب نے آج کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پرواقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کرلیے،بیکری سے غیر ملکی کرنسی ، سونا اور پراپرٹی کے کاغذات بھی قبضے میں لئے گئے۔

    یاد رہے نیب نے 6 مئی کو سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کےگھرپرچھاپہ مارکر 63 کروڑروپےکی نقدی اور کروڑوں روپےمالیت کےزیورات اورپرائزبانڈبرآمدکیئے تھے،وہ چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے زیرِحراست ہیں۔مزید پڑھیے


    مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں مالیت کی کرنسی و زیورات برآمد


    واضع رہے 7 مئی کو مشیرخزانہ بلوچستان میرخالدخان لانگواپنےعہدے سےمستعفی ہونے کے بعد سابق مشیرِ خزانہ خالد لانگو منظر عام سے غائب ہوگئے تھے،نیب نے مستعفی مشیر خزانہ خالد لانگو کو دو مرتبہ پیش ہونے کیلئےسمن جاری کیےلیکن وہ پیش نہ ہوئے۔


    سابق مشیر خزابہ بلوچستان ’’ خالد لانگو‘‘ کی حفاظتی ضمانت منظور


    بعد ازاں 17 مئی کوخالد لانگو نے منظرعام پر آ کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عدالت نے خالد لانگو کی بارہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔


    عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا


    اس موقع پرسابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری اور میگا کرپشن کے اعترافات کے بعد خود کو کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کردیا تھا۔

  • بلوچستان اسمبلی نے تیسرے پارلیمانی سال کے سو دن مکمل کرلئے

    بلوچستان اسمبلی نے تیسرے پارلیمانی سال کے سو دن مکمل کرلئے

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے تیسرے پارلیمانی سال کے سو دن مکمل کرلئے ہیں پارلیمانی سال کے دوران 28بل منظور کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت ہوا ،اسپیکر کے مطابق رواں پارلیمانی سال88سوالات کے نوٹس جبکہ 67 سوالات نمٹا دیئے گئے اور اٹھائیس بل منظور کئے گئے پارلیمانی سال کے دوران کل 29تحریک التواء پیش ہوئیں۔

    اسمبلی نے 12تحریک التواء باضابطہ منظور جبکہ17نمٹا دیں، پارلیمانی سال کے دوران 4تحریک التواء اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے سفارشات کے بعد منظور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران کرپشن کے اسکینڈل پر اپوزیشن نے واک آوٹ کیا ، اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سابق دور حکومت میں مختلف محکموں میں کرپشن کی گئی اپوزیشن لیڈر کے حلقے میں ایک سڑک پر ایک ارب روپے لگائے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم پر گریڈ 14 کے افسر نے نیب کے ساتھ بارگینگ کرکے 37کروڑ روپے جمع کروائے۔

    مولانا عبدالواسع کے خواہش کے مطابق سال 2002ء سے احتساب کا عمل شروع کریں گے، صوبائی وزیر تعلیم نے اجلاس کے دوران انکشاف کیا کہ بلوچستان میں نو سو گھوسٹ اسکول موجود ہیں جن کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور گھوسٹ اسکولوں میں پندرہ ہزار اساتذہ کا کوئی پتہ نہیں چل سکا اور ان کا کوئی بھی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس وقت 11900پرائمری،1150مڈل اور ایک ہزار ہائی اسکولز ہیں، اور رواں سال دیہی علاقوں میں 5سو پرائمری،3سو ہائی اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

     

  • نام نہاد آزادی کے نعروں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ثناءاللہ خان زہری

    نام نہاد آزادی کے نعروں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ثناءاللہ خان زہری

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ نام نہاد آزادی کے نعروں نے بہت سے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا، طلباءو طالبات گمراہ کرنے والے عناصر سے دور رہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف جامعات کے 2سو سے زائد طلباءو طالبات میں صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض صوبائی وزراءاسپیکر و ارکان صوبائی اسمبلی ودیگر بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ثمرات نوجوانوں تک ضرور پہنچیں گے، کسی بھی نوجوان کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پبلک سروس کمیشن کو آزاد و خود مختار ادارہ بنادیا ہے، انہوں نے طلباءو طالبات پر لگن سے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔

    صوبے کے پڑھے لکھے نوجوان کسی سے کم نہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں ہمارے نوجوان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

     

  • کوئٹہ میں کرپشن کے خلاف ریلی میں کرپٹ سیاست دانوں کے علامتی جنازے

    کوئٹہ میں کرپشن کے خلاف ریلی میں کرپٹ سیاست دانوں کے علامتی جنازے

    کوئٹہ: ’’بلوچستان قومی محاذ‘‘ کے زیرِ اہتمام کرپشن کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹ افسران کے علامتی جنازے نکالے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کےخلاف مقامی سیاسی جماعتوں نے اتحاد بنا لیا ہے،اسی تناظر میں آج بلوچستان متحدہ محاذ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے کوئٹہ پریس کلب تک کرپشن کے خلاف ریلی کا اہتمام کیا،ریلی کے شرکاء نے کرپشن کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کرپٹ سیاست دانوں اور بیورو کریٹ افسران کے علامتی جنازے بھی نکالے،شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس میں کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔

    mushtaq-raisani

    اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرپشن کسی ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے زہرِ قاتل ہے،انہوں نے مطالبہ کیا مشتاق رئیسانی کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایاجائے،اور ملکی خزانے پر نقب لگانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔


    مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں مالیت کی کرنسی و زیورات برآمد


    یاد رہے صوبہ بلوچستان میں نیب کی جانب کاروئیوں کے نتیجے میں کرپشن کے کئی کیس بے نقاب ہوئے ہیں جس میں اربوں روپے کی کرپش کی گئی ہیں۔

    ڈی جی نیب بلوچستان نے اس بات کا اعادہ کیا وہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر لوٹی ہوئے دولت کو دوبارہ ملکی خزانے میں جمع کروائیں گے.مزید پڑھیے.


    بلوچستان کی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔ ڈی جی نیب بلوچستان


  • کرپشن ناسور ہے، ہرقسم کےاحتساب کیلئے تیارہیں، میرحاصل بزنجو

    کرپشن ناسور ہے، ہرقسم کےاحتساب کیلئے تیارہیں، میرحاصل بزنجو

    کوئٹہ : نیشنل پارٹی کےرہنما میرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ہم ہرقسم کےاحتساب کیلئے تیارہیں۔ ایم پی ایز کے فنڈز کی جانچ کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ کرپٹ لوگوں کوبرداشت نہیں کرینگے.

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ کی گرفتاری کے بعدبلوچستان میں بھونچال آگیا، کرپشن کے الزامات کاجواب دینے کیلئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میڈیا کے سامنے آگئے۔

    کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبد المالک بلوچ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نینشنل پارٹی کے صدرمیر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ کرپشن کو ایک ناسورسمجھتے ہیں.

    میر حاصل بزنجو نے اپنے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے تین رکنی کمیٹی بنانے اور میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں نیب سے تعاون کرنے کا اعلان کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن اسکینڈل کےبعد خالد لانگو کواستعفے کی ہدایت کی تھی، ایک سوال کے جواب میں حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کل یا پرسوں نیب کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔ کسی کیخلاف کرپشن ثابت ہوئی توسب سےپہلےپارٹی ایکشن لےگی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ریکوڈک کوکس نے فروخت کیا اس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔

    عبدالمالک بلوچ کاکہنا تھا کہ ریکوڈک کیلئےلڑرہےہیں اس کی حفاظت کریں گے۔ نیب کی مدد کیلئےتیارہیں، اپنےاثاثےاگلے ہفتےمیں ظاہرکردیں گے۔