Tag: کوئٹہ

  • سرفرازبگٹی پرقاتلانہ حملہ، چھ سیکورٹی گارڈ زخمی

    سرفرازبگٹی پرقاتلانہ حملہ، چھ سیکورٹی گارڈ زخمی

    کوئٹہ : بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، ان کے قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے میں چھ سیکورٹی گارڈزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے گزررہا تھا ۔ قافلے کے نزدیک بارودی سرنگ کادھماکہ ہوگیا۔

    دھماکا اتنا زوردارتھا کہ سرفرازبگٹی کی بلٹ پروف گاڑی کے چاروں ٹائرپھٹ گئے۔ دوگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ لیکن دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے اور صوبائی وزیرداخلہ محفوظ رہے.تاہم دھماکے سےصوبائی وزیرداخلہ کے چھ سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے گاﺅں ڈیر ہ بگٹی جار رہے تھے کہ راستے میں بیکر کے علاقے میں ان کےقافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے اڑانے کی کوشش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغاما ت بھی موصول ہو ئے جس کے بعدوزیر داخلہ کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی تھی۔

  • بارکھان میں کارروائی : 5شرپسند ہلاک، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

    بارکھان میں کارروائی : 5شرپسند ہلاک، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں شرپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5شرپسند ہلاک جبکہ 3گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق آپریشن بارکھان کے علاقے چھپرمیں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے بھی ہوئے جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر صحبت خان اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا اور تین کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

    ایف سی اہلکاروں  نے شرپسندوں سے دو مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے اغواءکرکے قید میں رکھے گئے تھے۔

    ایف سی حکام کے مطابق آپریشن میں اسلحہ و دیگر سامان قبضے میں لیا گیا جن میں تین ایس ایم جیز دو عدد ایل ایم جیز اور سینکڑوں راﺅنڈز کے علاوہ بم بنانے کا سامان ،تخریبی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق کمانڈر صحبت خان اور اس کے ساتھی اغواءبرائے تاوان ،سیکورٹی فورسز پر حملوں اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کوئٹہ : ایک گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق پہلا واقعہ شہر کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں جتک اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    ایک شخص نجی ہسپتال پہنچائے جانے کے بعد دم توڑ گیا ،واقعے کے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

    دوسرا واقعہ اسپنی روڈ کے قریب الہ آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کاروکاری کا شاخسانہ ہے ،تاہم دوسرے واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

  • کوئٹہ میں شراب کی دکان پر دستی بم حملہ، ملزمان فرار

    کوئٹہ میں شراب کی دکان پر دستی بم حملہ، ملزمان فرار

    کوئٹہ : شراب کی دکان پر دستی بم کے حملے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکا م کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ کے قریب منیر احمد خان مینگل اسٹریٹ پر واقع وائن اسٹور پراس وقت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا جب وہاں ایک اہلکار موجود تھا۔

    دستی بم کے دھماکے سے دکان کے شیشے اورکھڑکیاں ٹوٹنے کے نتیجے میں دکان میں موجود اہلکار موتی رام شدید زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا گیا۔

    ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • بلوچستان کی کابینہ دو ہفتے بعد بھی نہ بن سکی

    بلوچستان کی کابینہ دو ہفتے بعد بھی نہ بن سکی

    کوئٹہ : بلوچستان میں مری معاہدے پر عملدرآمد ہوگیا۔اب وزارت اعلیٰ کامنصب نواز لیگ کےثناء اللہ زہری کے پاس ہے۔اقتدارتو پُرامن طور پرمنتقل ہوگیا۔لیکن صوبائی کابینہ دو ہفتےبعدبھی نہ بن سکی۔

    اب تک وزارتوں کااعلان نہ ہونے سےاتحادی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ سب کے ذہنوں میں ایک ہی سوال اٹھ رہا ہے۔ کیاوزارتوں کی تقسیم کا فارمولہ وہی رہے گا ،یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟

    مری معاہدے کےتحت بلوچستان میں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کےبعد اب وزارت اعلیٰ کاتاج ثناء اللہ زہری کےسر پر ہے۔ اقتدارتو پُرامن طورپرمنتقل ہوگیا, لیکن صوبائی کابینہ دو ہفتےبعدبھی نہ بن سکی۔

    ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی مخلوط کابینہ میں نون لیگ کےپانچ وزیر اوردومشیر تھے۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےچار وزیر اوردومشیر کابینہ میں تھے۔

    ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی نیشنل پارٹی کے پاس چار وازرتوں کے قلمدان تھے۔ بلوچستان کابینہ میں ق لیگ کابھی ایک وزیر تھا۔ 23 دسمبرکوڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزارت اعلیٰ کامنصب چھوڑا۔ ساتھ چودہ وزراءاورچار مشیروں پرمشتمل صوبائی کابینہ بھی فارغ ہوگئی۔

    ثنا اللہ زہری وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے۔ ہفتوں گزر گئے۔ ان سے اپنی کابینہ نہیں بنائی جا رہی۔ کیا بلوچستا ن میں بھی خادم اعلی فارمولا آ گیا؟

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ثنا اللہ زہری صاحب پنجاب کے چھوٹے میاں کی طرح تمام بڑی وزارتیں اپنے ہاتھ میں رکھنے کا تو نہیں سوچ رہے۔ کہ ایک سے دو بھلے۔

  • جوائنٹ روڈ کے قریب برآمد ہونیوالا بم ناکارہ بنادیاگیا

    جوائنٹ روڈ کے قریب برآمد ہونیوالا بم ناکارہ بنادیاگیا

    کوئٹہ: بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، چار کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا، احمد وال ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردون نے راکٹوں سے حملہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ کے قریب برآمد ہونے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

    پولیس کاکہناہےکہ جوائنٹ روڈکےقریب ایک مشتبہ ڈبےکی اطلاع ملنےپر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق برآمد ہونے والا بم چار کلو وزنی تھا جو ریموٹ کنٹرول تھا۔

    دوسری طرف گذشتہ رات نوشکی کے قریب احمد وال ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا۔

    ایف سی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

     

  • کوئٹہ اور لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ

    کوئٹہ اور لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ

    کوئٹہ / لاہور : کوئٹہ میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد خوش گوار ہوگیا، جبکہ لاہور میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گزشتہ روز سہ پہر سے ہلکی اور تیز بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے آج صبح تک جاری رہا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں اب تک 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

    بارشوں کے بعد وادی کا موسم خوش گوار ہوگیا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے درجہ حرارت 7جبکہ زیادہ سے زیادہ 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ لاہور میں موسم سرما کی دوسری بارش نے موسم مزید سرد کردیا۔ فضا میں خنکی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج مطلع ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی نہیں اسلام کی ہے، چوہدری نثار

    دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی نہیں اسلام کی ہے، چوہدری نثار

    کوئٹہ : وزیرداخلہ چودہری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کی نہیں بلکہ اسلام کی ہے ۔وہ لورالائی میں ایف سی کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے ۔

    تفصیلات کے مطابق لورالائی میں ایف سی بلوچستان کی 57ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ 6کمپنیوں پرمشتمل 3ہزار 680 اہلکاروں نےتربیت مکمل کر کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بہترین کارکردگی پر جوانوں میں اسناد پیش کیں اورکہا کہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کی نہیں بلکہ اسلام کی جنگ ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ چندلوگ اسلام اور قومیت کے نام پر فساد پھیلا رہے ہیں، چوہدری نثار نے ملک کی سلامتی کو بلوچستان کی سلامتی قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ جوانوں کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن آیاابھی کام مکمل نہیں ہواجوانوں کو کام مکمل کرنا ہے کچھ علاقے رہ گئے ہیں جہاں دہشت گرد بچ گئے ہیں،اس زمین کو فساد سے پاک کرنا ہے،صرف دہشتگردوں سے جنگ نہیں بلکہ علاقے کے لوگوں کے دل بھی جیتنے ہیں۔

    پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل ایک ہے،دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا،یہ خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس لیے دشمن کی اس پر نظر ہے۔

    فساد کرنے والے لوگوں کی مالی مدد بھی ہمارے دشمن کرتے ہیں،باہربیٹھے لوگ بلوچستان کے لوگوں کواپنے مقاصدکی خاطراستعمال کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمن ممالک دہشت گردوں کو وسائل فراہم کر رہے ہیں۔

  • اقتصادی راہداری بھارت سمیت دیگر ممالک کو ہضم نہیں ہو رہی، ممنون حسین

    اقتصادی راہداری بھارت سمیت دیگر ممالک کو ہضم نہیں ہو رہی، ممنون حسین

    کوئٹہ : صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری عظیم الشان منصوبہ ہے ، جس کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا،منصوبے سے بہت سارے ممالک کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں صحافیوں اور ایڈیٹرز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    صدر ممنون حسین نے کہا کہ اکنامک کوریڈور میں گوادر پورٹ، گوادرائیر پورٹ اور متعدد موٹر ویز کی تعمیر بھی شامل ہے۔

    کوریڈور کا بنیادی مقصد ملک کے شہروں کو آپس میں اور مختلف ممالک کو پاکستان کے ساتھ ملانا ہے ، اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چائنا کے علاوہ پوراسینٹرل ایشیاءبھی فائدہ اٹھائے گا۔

    انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف خطہ بلکہ بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمہ کا باعث بھی بنے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی محرمیوں کا ذمہ دار صرف مرکز ہی نہہیں بلکہ بلوچستان کے اپنے لوگ بھی ہیں۔ اقتصادی راہداری کے منصوبہ کے آغاز کے ساتھ ہی بہت سارے ممالک کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا ہے اور وہ مختلف سازشوں میں لگ گئے ہیں۔

    صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری بھارت سمیت بہت سے ممالک کو ہضم نہیں ہو رہی۔

    صدر مملکت نے بدعنوانی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی نعمت سے کم نہیں ہے مگر ہماری بدقسمتی ہے کہ حکمرانوں سمیت سب نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے، سب کو مل کر کرپشن کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہزارہ ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب ڈاکو نے گن پوائنٹ پر طالب علم سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی اورمزاحمت پر شہریوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ مارے جانے والے ڈاکو کا تعلق بولان کے علاقے سے ہے ، دوسری جانب ہزارہ ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ لاش پولیس نے برآمد کر لی ہے۔

    پولیس کے مطابق خاتون کو تشدد کے بعد تیزاب چھڑک کر قتل کردیا، دونوں واقعات کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔