Tag: کوئٹہ

  • بلوچستان میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، میجرجنرل شیرافگن

    بلوچستان میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، میجرجنرل شیرافگن

    کوئٹہ : آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پرامن بنانے مثالی صوبہ بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

    وہ کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی،پولیس اور سول انتظامیہ مربوط حکمت عملی اختیارکریں۔

    کانفرنس میں ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئرطاہر محمود،سیکٹرکمانڈرنارتھ بریگیڈیئرارشدمحمود،سیکٹرکمانڈرساؤتھ بریگیڈیئر اللہ نواز، ایف سی کے تمام یونٹ کمانڈنٹس،ڈویژنل کمشنرزبلوچستان اکبر حریفال، محمدفواد، قمبر دشتی، غلام علی بلوچ اور ریجنل پولیس آفیسران مظہر بلوچ،افتخار الحق،معظم شاہ،شکیل درانی اوراعتزازگورایہ سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    آئی جی ایف سی نے کہا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے تمام آفیسرز اپنی اپنی ذمہ داریوں کے علاقے میں امن وامان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور عوام کے ساتھ موثر رابطہ رکھیں تاکہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ٹھوس انداز میں نمٹا جا سکے۔

  • نقل کا موقع نہ ملنے پر مشتعل طلباء نے شاہراہ بلاک کردی

    نقل کا موقع نہ ملنے پر مشتعل طلباء نے شاہراہ بلاک کردی

    کوئٹہ : چمن میں ایف ایس سی کے طلبا نے امتحان میں نقل کا موقع نہ ملنے پر اودھم مچادیا۔ٹائرجلا کر کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔ کہتے ہیں سارا سال پڑھائی نہیں ہوئی نقل نہ کریں تو کیا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مطالبات منوانے کے لئے احتجاج کرنا کوئی نئی بات نہیں، لیکن چمن کے طلبا نے انوکھا احتجاج کیا اور امتحانات میں نقل کرنے سے نہ روکنے کا مطالبہ کرڈالا ۔

    ایف ایس سی کے طلبا نے نقل کا موقع نہ ملنے پر ٹائرجلا کر کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔ طلبا کا کہنا تھا کہ پورے سال پڑھائی نہیں ہوئی۔

    امتحان پاس کرنے کے لئے اب نقل نہ کریں تو کیا کریں۔ مظاہرین نے کہا کہ بوائز کالج کے بتیس لیکچرار میں سے صرف پانچ لیکچررکالج آتے ہیں۔

    طلبا کا یہ بھی کہنا تھا کہ چھ مہینے سے کالج بغیرپرنسپل کے چل رہا تھا۔ میڈیا میں آنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے نوٹس نہیں لیا۔

  • تربت قتل عام کی تحقیقات کیلئے تفتیشی کمیٹی بنا دی ، ڈاکٹرعبدالمالک

    تربت قتل عام کی تحقیقات کیلئے تفتیشی کمیٹی بنا دی ، ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تعمیراتی کیمپ اور مزدوروں کی حفاظت پر مامور آٹھ لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنادی ہے۔

    تربت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سانحہ تربت میں ملوث افراد بلوچستان اور مکران میں امن و امان تہہ و بالا کر کے عوام کو ترقی و خوشحالی سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کیمپ اور مزدوروں کی حفاظت پر مامورآٹھ لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سانحہ کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی مکران کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں سانحہ کی تحقیقات کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کریگی۔

  • بلوچستان : سواسال میں 500 سے زائد افراد قتل ہوئے، محکمہ داخلہ

    بلوچستان : سواسال میں 500 سے زائد افراد قتل ہوئے، محکمہ داخلہ

    کوئٹہ : بلوچستان میں گزشتہ سواسال کے دوران  500سےزیادہ افراد کو قتل کیا گیا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سواسال کےدوران پانچ سوسےزیادہ افراد کوتشدد کےمختلف واقعات میں ہلاک کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق دوہزار چودہ اور پندرہ میں اب تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 175سے زیادہ لاشیں ملیں۔

    ان میں سے 60ناقابل شاخت تھیں، رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 96اہلکاروں سمیت 275افراد کو تشدد کے 290واقعات میں قتل کیا گیا۔

    پولیس کے 40ایف سی کے 37اور لیویز کے 28اہلکار جاں بحق ہوئے ٹرینوں پر حملوں میں 19افراد جاں بحق اور 61سے زیادہ زخمی ہوئے۔

    بم دھماکوں میں 50راکٹ حملوں میں 3افراد جان سے گئے۔ دیگر حملوں اور واقعات میں 90افراد جاں بحق اور 95سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

  • کوئٹہ: 4 مبینہ خودکش بمباروں سمیت 11 دہشتگرد گرفتار

    کوئٹہ: 4 مبینہ خودکش بمباروں سمیت 11 دہشتگرد گرفتار

    کوئٹہ: کچلاک کے علاقے میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران چار مبینہ خودکش بمباروں سمیت گیارہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

    کوئٹہ میں سیکورٹی اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے کچلاک میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود 11مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں خود کار ہتھیار دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلئے گئے ہیں۔

     ، ایف سی ترجمان کے مطابق مطابق گرفتار دہشتگرد کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کیلئے کچلاک آئے تھے۔

    اینٹیلیجینس حکام کے مطابق گرفتار افراد میں چار خود کش بمبار بھی شامل ہیں جبکہ گیارہ میں سے تین کا تعلق وزیرستان سے ہے۔

  • صولت مرزا کے ویڈیو پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل

    صولت مرزا کے ویڈیو پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل

    اسلام آباد: سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کے ویڈیو پر جے آئی ٹی کی تشکیل دیدی گئی ہے۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے سنسنی خیز انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان آیا جس نےسیاسی حلقوں میں ایک ہلچل برپا کردی۔

     ویڈیو میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزانے متحدہ کی اعلی قیادت پر سنگین الزامات لگائے، جس کے بعد ایک جے آئی ٹی بنائی گئی تھی جو صولت مرزا کے ڈیتھ ورانٹ آنے کے بعد معطل کردی گئی تھی۔

     ذرائع کے مطابق اب صولت مرزا سے ازسرنو تفتیش کے لئے جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے گریڈ اٹھارہ کے افسران کو جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے اور جے آئی ٹی سات روز میں اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔

  • بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام، محفلِ موسیقی کا انعقاد

    بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام، محفلِ موسیقی کا انعقاد

    کوئٹہ : بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ہونیوالی میوزیکل ایوننگ میں لوک دھنوں کے سرور اور پاپ موسیقی نے محفل کو ایسے گرما دیا کہ حاضرین جھومنے لگے۔

    کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے اختتام سے قبل اتوار کی شام موسیٰ اسٹیڈیم میں میوزیکل ایوننگ منعقد کی گئی جس میں بلوچستان کے مقامی لوک فنکاروں کے علاوہ حمیرا ارشد اور شہزاد رائے نے اپنے شہرت یافتہ گانے گا کر سرد موسم میں منعقدہ محفل کو گرما دیا۔

    کنسرٹ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ صوبائی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری افسران کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی ۔

    شرکاء میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی جو اپنے پسندیدہ گانوں پر جھومتے رہے، پروگرام کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کرکے آسمان پر خوشی اور بہار کے رنگ بکھیرے گئے، جس نے آنے والے شہریوں کے لئے اس شام کو مزید یادگار اور خوشگوار بنادیا۔

  • صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی ، مچھ جیل

    صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی ، مچھ جیل

    کوئٹہ: مچھ جیل حکام کو صولت مرزاکے پھانسی موخر کیے جانے کے نئے احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں صولت مرزا کو ایکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔

    مچھ جیل ذرائع کے مطابق صولت مرزا کو یکم اپریل صبح پانچ بجے پھانسی دے دی جائے گی تیس دن کی پھانسی میں موخر کے احکامات جیل حکام کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔

     صولت مرزا کی پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اب تک صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لیے کسی نے بھی درخواست نہیں دی ہے۔

    جیل کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جیل کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جاری ہے۔

  • بلوچستان میں اسکول پر بم حملہ، عمارت تباہ

    بلوچستان میں اسکول پر بم حملہ، عمارت تباہ

    کوئٹہ : بلوچستان کےعلاقے صحبت پور میں دہشت گردوں نے اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا ۔علم دشمنوں نےخیبرپختونخوا کے بعداب بلوچستان میں بھی اسکولوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ بوائز اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    دھماکہ  کے نتیجے میں دیواریں، چھت اور کھڑکیاں دھماکے میں سب کچھ تباہ ہوگیا۔ دھماکے صبح اسکول شروع ہونے سے پہلے ہوئے۔ جس سے کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔

    اسکول کی تباہی کی اطلاع سن کربچے بھی پہنچ گئے، اسکول کی تباہی کےبعد سیکورٹی اہلکاربھی جائزہ لینے کیلئے جائے وقوعہ کا ۔ دھماکےکی ذمہ داری تاحال کسی نےقبول نہیں کی ہے۔

  • کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک افراد زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق شہر کے نواحی کے علاقے سریاب روڈ کلی باڑو میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک افراد زخمی ہوگیا۔

    زخمی افراد اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سیکورٹی فورسس کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیات شروع کر دی۔