Tag: کوئٹہ

  • ایک سال میں فرنٹیئر کور بلوچستان پر ساڑھے چارسو حملے ہوئے

    ایک سال میں فرنٹیئر کور بلوچستان پر ساڑھے چارسو حملے ہوئے

    کوئٹہ : فرنٹیئر کور بلوچستان نے دوہزار چودہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ،جس کے مطابق سال بھرکے دوران ایف سی پر صوبے کے مختلف علاقوں میں چار سو پچاس حملے ہوئے۔

    فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق رپورٹ جنوری سے دسمبر دوہزار چودہ تک پیش آنے والے واقعات اور ایف سی کارکردگی پر مبنی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد،اڑھائی ہزار کلوگرام سے زائد منشیات،بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زائد راؤنڈز برآمد کئے اور ڈیڑھ سو خطرناک ملزمان کے علاوہ چار ہزار آٹھ سو چونتیس غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو بھی گرفتارکیا۔

  • حساس اداروں کی کارروائی، چودہ مشتبہ افراد گرفتاراسلحہ برآمد

    حساس اداروں کی کارروائی، چودہ مشتبہ افراد گرفتاراسلحہ برآمد

    کوئٹہ: او سی کوئٹہ میں حساس اداروں اور پولیس کا مشرقی بائی پاس سرچ آپریشن کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر اور پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ملزمان سمیت چودہ مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    وی او سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں چودہ مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد گولہ بارود اور اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے چودہ افراد میں کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کے علاوہ پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں،ایک سوسات سے زائد گرفتار

    دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں،ایک سوسات سے زائد گرفتار

    بنوں + کوئٹہ + ڈیرہ اسماعیل خان + فیصل آباد +) ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔بنوں میں فورسز سے جھڑپ میں طالبان کے صدر حیات گروپ کا کارندہ مارا گیا۔

    کوئٹہ سے بر آمد ہونے والی خود کش جیکٹ نا کارہ بنا کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    بنوں جانی خیل میں فورسز اوردہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کے صدر حیات گروپ کا کارندہ مارا گیا۔ایبٹ آباد میں کارروائی کے دوران پشاور بڈھ بیر تھانے پر حملے کا مرکزی ملزم پکڑا گیا۔

    ڈی پی او کے مطابق ملزم عیسیٰ خان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔کوئٹہ کے بروری روڈ پر ملنے والی خود کش جیکٹ کو نا کارہ بنا دیا گیا جبکہ سریاب روڈٖ پر ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار افراد گرفتار کرلئے گئے ۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے آٹھ مشتبہ افراد حراست لےلیا۔فیصل آباد میں پولیس نےسینٹرل جیل کے اطراف افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم بتیس افراد حراست میں لے لئے۔

    ٹبہ سلطان پور میں پولیس کی کارروائی کے دوران اٹھارہ مشکوک افرادپکڑے گئے۔میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ستر سے زائدمشکوک افراد حراست میں لے لئے گئے۔

  • کوئٹہ: جعفرایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: جعفرایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، ریلوے ٹریک سے پانچ پانچ کلو وزنی دو بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی کے قریب نامعلوم افراد ریلوے ٹریک پر بم نصب کر رہے تھے کہ علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

    جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے حکام نے ٹریک پر نصب بم سے صرف چند گز کے فاصلے پر راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک دیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ بروقت پہنچی اور ٹریک کے دونوں جانب نصب بموں کو ناکارہ بنادیا، جس کے بعد ٹرین روانہ کردی گئی، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے اطلاع دینے والوں کو انعام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد سے تخریب کاری کی یہ تیسری کوشش ناکام بنا ئی گئی ہے۔

  • صدرممنون حسین تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    صدرممنون حسین تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین بلوچستان کے تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

    کوئٹہ ایئر پورٹ پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،نواب ایاز خان جوگیزئی ،نواب محمد خان شاہوانی ،رحمت صالح بلوچ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا،صدر ممنون حسین سے کوئٹہ میں قیام کے دوران صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اور قبائلی عمائدین ملاقاتیں کریں گے ،صدر کل زیارت کا دورہ کرکے قائد اعظم ریزیڈنسی کامعائنہ بھی کریں گے جبکہ چھبیس دسمبر کو بولان میڈیکل کمپلیکس کے کنونشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت بھی کریں گے۔

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات: تیسرا مرحلہ اکیتیس دسمبرکو ہوگا

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات: تیسرا مرحلہ اکیتیس دسمبرکو ہوگا

    کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاتیسرا مرحلہ اکتیس دسمبر کو ہوگا۔کسان اور ورکر کی چودہ سو بیاسی نشستوں پر پولنگ ہوگی، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرخلہ اکتیس دسمبر سے ہوگا۔

    مجموعی طور پر چودہ سو بیاسی نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ امیدوارں میں سات سو اڑسٹھ بلامقابلہ کامیاب، تین سو اٹھتر کسان،اور تین سو نوے ورکرشامل ہیں۔

    بلدیاتی انتخابات کے لئے کسان اور ورکرکی ایک سو پانچ نشستیں خالی ہیں جس پر چھ سو تیرہ امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے دو مرحلے پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔

  • کوئٹہ: مچھ جیل کا پھانسی گھاٹ بھی تیار کرلیا گیا

    کوئٹہ: مچھ جیل کا پھانسی گھاٹ بھی تیار کرلیا گیا

    کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخی مچھ جیل کے پھانسی گھاٹ کو بھی تیار کیا جارہا ہے، جیل میں سزائے موت کے ستانوے قیدی موجود ہیں۔

    بلوچستان کے حساس مچھ جیل کی انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، طویل عرصے بند اس جیل کے پھانسی گھاٹ کی صفائی اور مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

    مچھ جیل میں ستانوے قیدی سزائے موت کے متنظر ہیں، جن میں سے اکتالیس کی اپیلیں سپریم کورٹ اور اکتالیس کی ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں، رحم کی اپیلیں مسترد ہوتے ہی پھانسی کی سزا پرعمل درآمد شروع کردیں گے۔

    مچھ جیل کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جیل کے اندر اور باہر ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔

  • کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرجامعات بند

    کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرجامعات بند

    کوئٹہ: خفیہ ایجنسی کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظرجامعات کو بند کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث آئی ٹی یونیورسٹی ، بولان میڈیکل کالج ، سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی اوردیگر جامعات بند کردیئے گئے ہیں جبکہ جامعات کے ہاسٹلزبھی خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ان احکامات کی روشنی میں موجودہ سیکورٹی خدشات کے باعث جامعات کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

  • بلوچستان سے پورے ملک کی تقدیربدل سکتی ہے، افتخارعلی ملک

    بلوچستان سے پورے ملک کی تقدیربدل سکتی ہے، افتخارعلی ملک

    کوئٹہ : سارک چیمبر کے نائب صدر اور ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک نے کہا ہے کہ حکومت اور تاجر برادری کو معدنیات کی دولت سے مالا مال بلوچستان کی ترقی کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے نہ صرف اس صوبہ بلکہ پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

    کوئٹہ چیمبرکے صدر موسیٰ کاکڑ کی جانب سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں بلوچستان کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی اور یہاں بزنس چیمبروں اور ویمن چیمبروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    اپنے خطاب میں ایس ایم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے برآمدکنندگان کو بین الاقوامی نمائشوں میں ترجیحی شرکت کا موقع دیا جائے گااور یہاں کے مدفون خزانوں کو نکالنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

    میاں ادریس نے کہا کہ بلوچستان میں غربت، بے روزگاری، جہالت اور اقتصادی حالات ہمارے لئے ایک چیلنج ہیں جس کے لئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جائے گا۔

  • کوئٹہ: پولیس وین پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    کوئٹہ: پولیس وین پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    کوئٹہ: چہلم کربلا شہدا کے موقع پر کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے نے خو ف و ہراس پھیلا دیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نیو افغان روڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

    کوئٹہ ہزار گنجی میں پولیس وین کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چہلم کربلا شہدا کے موقع پر پولیس پر ہونے والے حملے نے علا قے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق گوالمنڈی تھانے کے حدود میں نیو افغان روڈ پر واقع گھر میں میاں بیوی سو رہے تھے کہ گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے کے باعث دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔