Tag: کوئٹہ

  • بلوچستان میں مقتدرقوتوں کی مداخلت کم ہو گئی،انسانی حقوق کمیشن

    بلوچستان میں مقتدرقوتوں کی مداخلت کم ہو گئی،انسانی حقوق کمیشن

    کوئٹہ: انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مقتدر قوتوں کی مداخلت کم ہوئی ہے۔انسانی حقوق کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ مشن کے بلوچستان کے دورے کے اختتام پر ایچ آر سی پی کی جانب سے کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دی گئی ۔

    انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن زہرہ یوسف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی نسبت موجودہ دور حکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر ی آئی ہے لوگوں کو لاپتہ کئے جانے کے واقعات بھی کم ہوئے ہیں تاہم مکران ڈویژن سے اب بھی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔

    عمران خان کے سابق ججز پر الزامات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کمیشن کی رکن و سابق چیئرپرسن عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے متنازعہ رہے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی جمہوریت کی خدمت نہ کی،انہوں نے قانون کی حکمرانی قائم کی تاہم وہ انتخابات میں دھاندلی نہیں کراسکتے۔

    سائن آف بلوچستان میں صحافیوں کے قتل کے واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کمیشن کی چیئرپرسن زہرہ یوسف کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 40صحافی مارے گئے مگر کسی قاتل کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

    صوبے میں چائلڈ لیبر اور جنسی تشدد کی شکایات بھی موصول ہوئیں ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک ان معاملات پر خصوصی توجہ دیں۔‘

  • ہم نے بلوچستان کے عوام کو حقوق دیئے،خورشید شاہ

    ہم نے بلوچستان کے عوام کو حقوق دیئے،خورشید شاہ

    کوئٹہ: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی پی حکومت نے بلوچستان کے عوام کو حقوق دیئے ۔وہ کوئٹہ میں تقریب سے خطا ب کررہے تھے۔

    انہون نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی یہ الیکشن آر اوز کے الیکشن تھے، لیکن اس کے باوجود ہم نے جمہوریت کی خاطر نواز شریف کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ نواز حکومت غلطی کرے عوام کو اس کے حقوق نہ دے تاکہ ہم پھر عوام کے پاس جائیں، اور بتائیں کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔

  • کوئٹہ:اسپینی روڈ پر دھماکا،7افراد زخمی، 2گاڑیاں تباہ

    کوئٹہ:اسپینی روڈ پر دھماکا،7افراد زخمی، 2گاڑیاں تباہ

    کوئٹہ : اسپنی روڈ پر ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے جبکہ دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں، دھماکے میں ڈی ایس پی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر مویشی منڈی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی اور رکشہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی کی گاڑی گذر رہی تھی کہ دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، گاڑی میں موجود پولیس اہلکار اور ڈی ایس پی محفوظ رہے۔

    زخمی ہونے والے سات افراد کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی ہونے والے بچے کی حالت تشویش ناک قرار دی جارہی ہے ۔

    بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ ریمورٹ کنڑول دھماکے میں چالیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکےکے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، ایف سی اہلکار سراغ رساں کتوں کی مدد سے جائے وقوعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • کوئٹہ: دستی بم حملوں اور فائرنگ کے 4واقعات، 6افراد جاں بحق

    کوئٹہ: دستی بم حملوں اور فائرنگ کے 4واقعات، 6افراد جاں بحق

    کوئٹہ: دستی بم حملوں اور فائرنگ کے چار واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

              کوئٹہ میں مختصر عرصے میں امن وامان قائم کرنے کے تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، کوئٹہ ایک بار  پھر بم دھماکوں سے گونج اٹھا، پہلا دستی بم حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے کوئٹہ کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر حجام کی دکان پر کیا۔

    حملے کے بعد دکان پر شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں ملتان سے تعلق رکھنے والا دکان کا مالک اور دکان پر موجود دیگرپانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دوسرا دستی بم حملہ سریاب روڈ پر فوٹو گرافر کی دکان پر کیا گیا جس میں دوافراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب جائنٹ اور کاسی روڈ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو سول اسپتال اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ: 2دستی بم حملے، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کوئٹہ: 2دستی بم حملے، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کوئٹہ: دو دستی بم حملوں میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ میں مختصر عرصے میں امن وامان قائم کرنے کے تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، کوئٹہ ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، کوئٹہ میں پہلا دستی بم حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے حجام کی دکان پر کیا اور شدید فائرنگ بھی کی، جس کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب دوسرا دستی بم حملہ سریاب روڈ پر کیا گیا، جس میں دوافراد زخمی ہوئے، حکام نے واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کوئٹہ:کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرگیا، پائلٹ محفوظ

    کوئٹہ:کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرگیا، پائلٹ محفوظ

    کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاقے کچلاک کے قریب پی اے ایف کا جیٹ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ،طیارے کا پائلٹ زخمی ہوگیا جسے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

    پاکستان ایئر فورس کے ذرائع کے مطابق پی اے ایف کا جیٹ طیارہ اے پی زیر و سیون معمول کے تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کلی موسی زئی کے عقب میں واقع پہاڑی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    طیارے کے پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے اتر کر جان بچائی اس دوران وہ زخمی ہوگیا، جسے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد پی اے ایف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام طیارہ گرنے کی جگہ پہنچ گئے اور ملبے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    اس حادثے میں زمین پر کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔

  • بلوچستان اسمبلی:خان آف قلات سمیت مزاحمت کاروں سے مذاکرات منظور

    بلوچستان اسمبلی:خان آف قلات سمیت مزاحمت کاروں سے مذاکرات منظور

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں امن وامان کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنےآگئے، وزیراعلیٰ ماحول بہتربنانے کیلئےمیدان میں کود پڑئے اورخان آف قلات سےمذاکرات کی قراردادمنظورکرلی گئی۔

    بلوچستان اسمبلی میں صوبے میں امن وامان سےمتعلق بحث ہوئی جس کے دوران حکومتی اوراپوزیشن ارکان میں ٹھن گئی، معاملہ بگڑتا دیکھ کروزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کو مداخلت کرنا پڑی ۔

    اپوزیشن رکن سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ڈیڑھ سال گزرگیا،صوبے میں نفرتوں کی وجوہات پرغور نہیں کیاگیا۔ بس ان کا یہ کہنا تھا کہ اسمبلی میں ایساشورشراباہوا کہ کان پڑی آوازنہ سنائی دی۔

    صوبائی وزیررحمت بلوچ نے کہا کہ آج ماضی کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہیں، اسمبلی اجلاس میں خان آف قلات سلیمان داؤد خان سے مذاکرات کیلئےقراردادمشترکہ طورپر منظورکرلی گئی۔

    وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے خطاب میں قراردادکی حمایت کرتے ہوئےکہاکہ نہ صرف خان آف قلات سمیت دیگر بلوچ مزاحمت کارمذاکرات کے ذریعے معاملات حل کر یں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے اراکینِ اسمبلی پر مشتمل جرگہ آغا سلیمان داؤد کی باعزت طوروطن واپسی کابندوبست کرے۔

  • کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس آفیسر جاں بحق

    کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس آفیسر جاں بحق

    کوئٹہ:  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس آفیسر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالرحیم توخی کچلاک میں واقع اپنے گھر سے ذاتی گاڑی میں نکل کر کوئٹہ کی جانب جارہے تھے، نوابی پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    عبدالرحیم توخی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ آپریشن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ:ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، جوائنٹ روڈ پر سڑک کنارے رکھا بم پوری طرح پھٹ نہ سکا، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق آج صبح پونے آٹھ بجے کے قریب ایف سی کی گاڑی اپنے معمول کی گشت پر تھی، جونہی گاڑی بینظیر فلائی اوور سے جوائنٹ روڈ پر اتری قریب ایک تھیلی میں پڑا ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے پھٹ گیا۔

    دو سے ڈھائی کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم اگر مکمل طور پر پھٹتا تو بڑا نقصان ہوسکتا تھا، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • کوئٹہ میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

    کوئٹہ میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

    کوئٹہ:  پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، مشرقی بائی پاس کے رہائشی بارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ایکسپنڈیٹ پروگرام ایمونائزیشن کے ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقہ بھوسہ منڈی کے رہائشی عبدالنبی کے بارہ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ کوئٹہ میں سامنے آنے والا پولیو کے پہلا کیس ہے۔

    جس کے سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔