Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ دھماکہ : وزیرِ اعلیٰ کے مشیر  محافظ سمیت زخمی

    کوئٹہ دھماکہ : وزیرِ اعلیٰ کے مشیر محافظ سمیت زخمی

    کوئٹہ میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان کے مشیر عبدالماجد ابڑو سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں محافظ سمیت زخمی ہوگئے 

    پولیس حکام کے مطابق مغربی بائی پاس پر ایئر پورٹ پولیس تھانہ کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے زکواة وعشر عبدالماجد ابڑو کا قافلہ گزررہا تھا،دھماکے میں عبدالماجد ابڑو محافظ سمیت معمولی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عبدالماجد ابڑو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

     عبدالماجدابڑو دھماکہ کے بعد فوری طور پر ایئر پورٹ تھانہ پہنچ گئے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے کا ہدف میں ہی تھا لیکن اللہ تعالی نے بچالیا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء اور مشیروں کی سیکورٹی کے لئے فوری اقدامات ہونے چاہئیں اور کم از کم بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جانی چاہئیں

  • کوئٹہ:گیس لیکج،دو دھماکوں میں ایک بچی جاں بحق اورچھ افراد زخمی

    کوئٹہ:گیس لیکج،دو دھماکوں میں ایک بچی جاں بحق اورچھ افراد زخمی

    کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں میں ایک بچی جاں بحق اور خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکہ مشرقی بائی پاس کے قریب واقع سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفیسر میس میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا جس میں ایک اہلکار جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

    دھماکے سے آفیسر میس کے سات کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے دوسرا دھماکہ پشتون آباد کے علاقے ولی خان چوک پر ایک گھر میں ہوا جہاں رات کو ہیٹر جلتا چھوڑ دیا گیا تھا دھماکہ میں ایک بچی جاں بحق اور خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے سے گھر کے تین کمرے اور باورچی خانہ تباہ ہوگیا ،کوئٹہ میں ایک ماہ کے دوران گیس لیکج سے دھماکوں کا یہ تیسرا واقعہ ہے ،زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کوئٹہ:زائرین کی بس پرخودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق،30 سےزائد زخمی

    کوئٹہ:زائرین کی بس پرخودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق،30 سےزائد زخمی

    کوئٹہ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں دو زائرین جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، خودکش حملے کا مقدمہ سیالکوٹ تھانے میں درج کر لیا گیاہے۔

    دہشت گردی کے عفریت نے دو ہزار چودہ میں بھی پاکستان کا پیچھا نہ چھوڑا، نئے سال کے پہلے روز کوئٹہ میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ پیش آیا جس میں دہشتگردوں نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کے قافلے کو نشانہ بنایا، حملہ آور پک اپ میں سوار تھا، جس نے قمبرانی روڈ پر اختر آباد کے قریب اپنی گاڑی کو زائرین کی بس سے ٹکرا دیا۔

    جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور بس میں آگ لگ گئی، دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، بس میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا، دھماکے کے بعد افراتفری دیکھنے میں آئی۔

    پولیس وین بھی دھماکے کی زد میں آئی، جس سے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کا وزن سو کلوگرام تک تھا۔
       

  • کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر زائرین کی بس پر خودکش حملہ،2جاں بحق

    کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر زائرین کی بس پر خودکش حملہ،2جاں بحق

    کوئٹہ میں نئے سال کے پہلے روز زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے ، جس کے نتیجےمیں دو زائرین جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

    دہشت گردی کے عفریت نے دو ہزار چودہ میں بھی پاکستان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ نئے سال کے پہلے روز کوئٹہ میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ پیش آیا اور دہشت گردوں نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

    زائرین کا قافلہ تین بسوں پر مشتمل تھا جو کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر اخترآباد کے علاقے سے گزر رہا تھا ۔دھماکا زائرین کی بس کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

    جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق دو لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    دھماکے کے بعد بس آگ بھڑک اٹھی تو فائر بریگیڈ کوبھی طلب کر لیا گیا۔ دھماکے کے بعد افراتفری دیکھنے میں آئی، پولیس وین بھی دھماکے کی زد میں آئی جس سے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات اور پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں نصب تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کا وزن اسی سے سو کلوگرام تک تھا۔
       

  • کوئٹہ:انسداد پولیو ٹیم پر دستی بم حملہ، ایک بچہ زخمی

    کوئٹہ:انسداد پولیو ٹیم پر دستی بم حملہ، ایک بچہ زخمی

    کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔

    کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور پشتون آباد کے علاقے میں انسداد پولیو کی ٹیم پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا، بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
       

  • بگٹی قتل کیس:مشرف کو 3 فروری کو پیش ہونے کا حکم

    بگٹی قتل کیس:مشرف کو 3 فروری کو پیش ہونے کا حکم

    کوئٹہ میں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نواب بگٹی قتل کے مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کو تین فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔،

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق انور کاسی نے مقدمے کی سماعت کی ، سابق صدر پرویز مشرف آرٹیکل چھ کے مقدمے میں اسلام آباد میں پیش ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکے جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے آفتاب احمد شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر بحث تین فروری کو کرانے اور سابق صدر مشرف اور ان کے ضمانتی سمیت دیگر نامزد ملزمان کو آئندہ پیشی میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • کوئٹہ :موسم سرما کی پہلی برف باری،موسم مزید سرد

    کوئٹہ :موسم سرما کی پہلی برف باری،موسم مزید سرد

    کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

    کوئٹہ میں رات بھر جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے وادی کے پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے جبکہ علیٰ الصبح شہر میں ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے، مستونگ، قلات اور بلوچستان کے دیگربالائی علاقوں سے بھی برف باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے کراچی سمیت سندھ وبلوچستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں آج صبح درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

  • کوئٹہ: پشتون آباد کے علاقے میں دھماکہ 1 جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی

    کوئٹہ: پشتون آباد کے علاقے میں دھماکہ 1 جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی

    صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے پشتون آباد میں مٹھا چوک کے قریب اس وقت زور دار دھماکہ ہواجب وہاں لوگ خریداری میں مصروف عمل تھے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ہونے پربھگدڑ مچ گئی اورلوگ مدد کے لئے چیخ وپکار میں مبتلا ہوگئے۔

    ،دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور اٹھائیس افراد سے زائد زخمی ہوگئے جن میں آٹھ بچوں کے علاوہ کثیر تعداد مدرسے کے طلباء کی ہے، دھماکہ سے متعدد دوکانوں کو نقصان پہنچ گیا جبکہ قرب وجوار میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں سے متعدد کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ میں دو سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ 

  • کوئٹہ:گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ،تین افراد شدید زخمی

    کوئٹہ:گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ،تین افراد شدید زخمی

    کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں بچہ اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ کے کلی بیڑﺅمیں اہل خانہ رات کو سوتے وقت گیس  کاچولہا بند کرنا بھول گئے تھے صبح جب نماز کی تیاری کے لئے اٹھے اور ماچس کی تیلی جلائی تو کمرے میں موجود گیس کے باعث دھماکہ ہوا جس سے کمرے کی چھت اڑ گئی ۔

    آگ کے شعلے بھڑک اٹھنے سے خاتون اور بچہ سمیت ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا، زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیاہے۔

     

  • صوبوں کے اختیارات واپس نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    صوبوں کے اختیارات واپس نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان


        وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبوں کو ملنے والے اختیارات کسی صورت واپس نہیں ہونے دیں گے۔

        اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو ملنے والے اختیارات سے متعلق صوبائی محکموں کے افسران کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے کوئٹہ میں بلوچستان حکومت کے تعاون سے دو روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔

    سیمینار میں اٹھارہویں ترمیم کے لئے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے سابق سربراہ رضا ربانی نے خصوصی شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرکے صوبوں کو ملنے والے اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں۔

     صوبے اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی سیمینار سے خطاب میں اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوششوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے حصول کے لئے قوم پرست جماعتوں اور اکابرین نے بڑی قربانیاں دی ہیں کسی صورت اختیارات واپس نہیں ہونے دینگے۔

    دو روزہ سیمینار میں صوبائی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال سمیت دیگر وزراءاور ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور افسران سے خطاب بھی کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے شریک افسران میں تربیت مکمل ہونے پر اسناد تقسیم کیں، سیمینار کے منتظمین کا کہنا ہے کہ افسران کی تربیت کے لئے صوبائی حکومت آئندہ بھی اس قسم کی تقاریب منعقد کرے گی۔