Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ میں فلور ملز کو گندم ملنی بند ہوگئی، آٹے کی قیمت آسمان پر

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 سو 60 سے 28 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملز کو گندم ملنی گزشتہ 10 دنوں سے بند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آٹے کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہوگئی، شہر میں مہنگے داموں آٹا فروخت ہورہا ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 سو 60 سے 28 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سستا آٹا پوائنٹس لگنا بھی بند ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب صدر فلور ملز ایسوسی ایشن ناصر آغا کا کہنا ہے کہ فلور ملز کو گندم ملنی گزشتہ 10 دنوں سے بند ہے، محکمہ خوراک کی نا اہلی سے شہری پریشان ہیں۔

  • کوئٹہ میں بارش کا امکان

    کوئٹہ میں بارش کا امکان

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبد اللہ اور قلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارش جبکہ ہرنائی، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سبی میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، بارکھان میں 11، دالبندین میں 9، قلات میں 4، زیارت اور ژوب میں 3، 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ خضدار میں 6، ژوب میں 3، دالبندین میں 2 اور قلات اور نوکنڈی میں 1، 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کوئٹہ  میں برستے بادلوں نے موسم سرد کردیا

    کوئٹہ میں برستے بادلوں نے موسم سرد کردیا

    کراچی : کوئٹہ اور چمن میں برستے بادلوں نے موسم سرد کردیا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری سے درجہ حرات نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا مضبوط سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، جس سے چمن سمیت متعدد اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    وادی کوئٹہ اورگردونواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ، قلات،پشین زیارت،مستونگ بولان سمیت دیگرعلاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

    چلاس شہر اور گردونواح سمیت بٹوگاہ ، تھک نیاٹ، گیچی سمیت دیگرعلاقوں میں بارش اوربرفباری جاری ہے۔

    دیامر کے بالائی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری سے درجہ حرات نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔

    برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں تاحال بند ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوگی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

  • بلوچ خاتون کے لاپتہ ہونے کا پروپیگنڈا، خاتون خودکش حملہ آور نکلی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گرفتار خودکش حملہ آور خاتون سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے، خاتون کا شوہر علیحدگی پسند عسکری تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے کمانڈرز کا قریبی شخص تھا جبکہ خاتون کے لاپتہ ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے گرفتار خودکش حملہ آور خاتون سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں، خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیبا گار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بھی علیحدگی پسند عسکری تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے عسکری ونگ سے ہے۔

    خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق بی این ایم مرکزی کمیٹی سے ہے، بیبا گاربلوچ اور اس کا بھائی بی ایل ایف کمانڈرز کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں، ان کمانڈرز میں واحد بخش قمبر، بی ایل ایف کا بانی ڈاکٹر اللہ نذر اور دلیپ شکاری شامل ہیں۔

    سنہ 2016 میں بیباگار اور اس کا بھائی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازعہ پر لڑائی میں مارے گئے، ماہل کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوئی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چیئرمین ہے، علاوہ ازیں ماہل کو استعمال کر کے زور دیا گیا کہ وہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے۔

    علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بی ایل ایف نے خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو لاپتہ افراد میں شامل بنانے کا پروپیگنڈا بھی کیا جو بے نقاب ہوگیا، ٹویٹر پر بی ایل ایف کی دا بلوچستان پوسٹ کے ہینڈل سے شائع تصویر اور جھوٹا بیانیہ صرف مکروہ چہرے کو چھپانے کی ناکام سازش ثابت ہوئی۔

  • کوئٹہ : گھر میں گیس لیکج دھماکا، 4 بچے جاں بحق ، ماں شدید زخمی

    کوئٹہ : خروٹ آباد کے ایک گھر میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں چار بچے موقع پر جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد کے بادیزئی ٹاون میں واقع گھر میں الصبح گیس لیکج کے باعث روز دار دھماکہ ہوا۔

    دھماکے کے نتیجے میں چار بچے موقع پر جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی، ماں اور ساتھ دوسری زخمی خاتون کو بی ایم سی منتقل کر دیا جبکہ دھماکہ کے نتیجے میں گھر مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب سبزل روڈ کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے سے پولیس کا سب انسپیکٹر جاں بحق ہوگیا جبکہ بیوی بے ہوش ہوگئی۔

    گزشتہ روز کوئٹہ جان محمد روڈ پر گیس لیکیج کے باعث چار افراد جاں بحق جبکہ سریاب میں بھی گیس لیکیج کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

    خیال رہے دو دن کے دوران کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں اور دم گھٹنے سے 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

  • کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ

    کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے، دارالحکومت کوئٹہ میں منفی 2 جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    قلات اور زیارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین علاقے قرار پائے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی دالبندین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    تربت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ، برف باری کا امکان

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، محکمہ موسمیات نے برف باری کا امکان ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں مطلع ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم سرد رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کوئٹہ، چمن، زیارت، سبی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور نصیر آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    گوادر میں درجہ حرارت 11، تربت میں 12 اور جیونی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری

    کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور قلات میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلات میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا بھی امکان ہے۔

  • کوئٹہ: اعظم سواتی 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ: اعظم سواتی 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو انتشار پھیلانے کا مقدمے میں 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عبدالستار بگٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اعظم سواتی کے خلاف انتشار پھیلانے کا مقدمے میں عدالت نے انہیں 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    خیال رہے کہ اعظم سواتی پر اداروں کے خلاف ٹویٹ اور بیان بازی سے متعلق ملک بھر میں مختلف مقدمات درج ہیں، 2 روز قبل انہیں بلوچستان پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

    وفاقی دارالحکومت میں گرفتاری کے بعد وہ چند روز پولیس کی حراست میں رہے تھے اور ضمانت کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں کوئٹہ لے جایا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

  • بلیلی میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والی سیکیورٹی گاڑی پر خودکش حملہ، اہلکار سمیت 4 جاں‌ بحق، 26 زخمی

    بلیلی میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والی سیکیورٹی گاڑی پر خودکش حملہ، اہلکار سمیت 4 جاں‌ بحق، 26 زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بلیلی میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والی سیکیورٹی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے میں خاتون اور پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں‌ بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں دھماکے میں سیکیورٹی اہل کاروں سمیت 26 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ایک اہل کار اور خاتون سمیت چار شہری جاں بحق ہو گئے، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی کئی گاڑیاں بھی زد میں آ گئی تھیں، جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے۔ محکمہ پولیس کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا، اور شواہد اکٹھے کیے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے دھماکے کے حوالے سے تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، تاکہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جا سکے۔

    ڈی آئی جی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی زد میں 3 گاڑیاں آئی ہیں، نشانہ بننے والا ٹرک پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا، پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کے لیے جا رہے تھے، ہمارا مشن ہے پولیو ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔