پاکستان کے معروف گلوکار کیفی خلیل کی ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ کے ساتھ اپنا مشہور گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے پاکستانی گلوکار کے ساتھ ایک مشترکہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستانی گلوکار کو اپنا مشہور گانا کنا یاری گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کے تمام ممبرز کو کیفی خلیل کے ساتھ گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس ملاقات کو خوب پسند کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کیفی خلیل کو ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت پذیرائی مل رہی ہے۔
View this post on Instagram
کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔
اس گروپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو دیسی گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں۔