Tag: کوارٹرفائنل تک رسائی

  • سوئس انڈور ٹینس: ٹاپ سیڈ فیڈرر کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    سوئس انڈور ٹینس: ٹاپ سیڈ فیڈرر کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    بیسل :عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    بیسل میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے قازقستان کے میخال کوکشکن کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

    سوئس کھلاڑی نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بھرپور کم بیک کیا اور تجربہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔

    فیڈرر کی فتح کا اسکور تین چھ، چھ تین اور چھ چار رہا۔ جنرل ساؤنڈ کوارٹرفائنل میں فیڈرر کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دمترو سے ہوگا۔ بلغارین کھلاڑی نے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں کینیڈا کے وسک پوسپیسل کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے زیر کیا۔

  • راجرز کپ ٹینس:راجر فیڈرر اور میلاس راؤنچ کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    راجرز کپ ٹینس:راجر فیڈرر اور میلاس راؤنچ کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    ٹورنٹو : سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے راجرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے کروشیا کے مارن سلچ کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات اور چھ چار رہا۔

    ایک اور میچ میں کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے فرانس کے جولین بیناٹو کے خلاف کامیابی حاصل کی، راؤنچ نے چھ تین، چار چھ اور چھ چار سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

    ادھر جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو اسپین کے فیلیسیانو لوپیز نے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، اسپینش کھلاڑی نے برڈچ کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد تین چھ، چھ تین اور چار چھ سے مات دیتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔