Tag: کوارٹر فائنل

  • ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

    قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے سٹرنڈیم کلب کو3-2 گول سے شکست دی، یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے مقابلے کے آخری سیکنڈ میں گول کرکے فتح اپنے نام کی۔

    قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کےعبیداللہ، محمد کاشف اور محمدعیسیٰ نے گول اسکور کیے، ٹیم کل اپنا کوارٹر فائنل میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ناروے کپ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

    قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی تھی۔ گرین شرٹس نے ناروے کی اوسٹیسی کلب کو گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں 3-1 سے شکست دی تھی۔

  • یوروکپ، فرانس اور پرتگال کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب

    یوروکپ، فرانس اور پرتگال کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب

    فرانس اور پرتگال کی ٹیمیں یورو کپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔

    بیلجیئم کو فرانس نے ایک صفر سے شکست دیدی، فرانس کی جانب سے واحد گول جین ورٹونگھن نے میچ کے 85 ویں منٹ میں کیا۔

    دوسرے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال نے سلوونیا کو پینلٹیز پر تین صفر سے زیر کردیا۔

    دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف سخت کوششوں کے باوجود مقررہ وقت میں گول نہ کر پائیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹیز پر کیا گیا۔

    دوسری جانب یورپی فٹبال فیڈریشن نے یوروکپ سیمی فائنل کے دوران ڈنمارک کے گول کیپر کو‘ لیزر لائٹ ”مارنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوئیفا گذشتہ روز کھیلے گئے فٹ بال سیمی فائنل میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کر رہا ہے، لیزر لائٹ مخالفین ٹیم کے گول کیپر کو مارنے پر اب انگلینڈ کو تادیبی کرراوائی کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    یورپی فٹبال فیڈریشن کے مطابق میچ کے آخری لمحات میں ڈنمارک گول کیپر کو ”لیزر لائٹ”ماری گئی، جس کا مقصد گول کیپر کی پینالٹی روکنے کی کوشش کو متاثر کرنا تھا، ڈنمارک کے کول گیپر نے واقعے کی باضابطہ شکایت بھی کی تھی۔

    سوریا کمار نے اپنے متنازع کیچ پر بالآخر خاموشی توڑ دی!

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش فٹبال ایسوسی ایشن پر ڈنمارک کے قومی ترانے کو روکنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل: پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کا ٹاکرا آج کروشیا سے ہوگا

    فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل: پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کا ٹاکرا آج کروشیا سے ہوگا

    دوحہ: فیفا کوارٹر فائنل میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو اتوار 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کا ٹاکرا کروشیا سے ہوگا، یہ میچ قطر ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    کل دوسرا کوارٹر فائنل مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان الہتمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    اتوار 11 دسمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں البیت اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

  • ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مسلسل50سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مسلسل50سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    میڈرڈ : عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے ٹینس میں مسلسل پچاس سیٹس میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ بنادیا، رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کےکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے مسلسل پچاس سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے، اسپینش کھلاڑی نے امریکہ کے لیجنڈ کھلاڑی جان میکونری کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

    اسپین میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال نے ارجنٹینا کے کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے تاریخ رقم کی، میزبان ملک کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

  • یورو کپ 2016: چوتھے کوارٹر فائنل میں فرانس کی آئس لینڈ کو شکست

    یورو کپ 2016: چوتھے کوارٹر فائنل میں فرانس کی آئس لینڈ کو شکست

    پیرس یوروکپ 2016 کے چوتھے کواٹر فائنل میں میزبان فرانس نےدو کے مقابلے میں پانچ گول سے آئس لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل پیرس کےمشہور فٹبال اسٹیڈیم ’سٹڈ ڈے فرانس‘میں میزبان فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جہاں اسٹیڈیم تماشائیوں کچھا کچھا بھر ہوا تھا.

    یوروکپ کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس کی طرف سے پہلا گول جیرو نے 12ویں منٹ میں کیا، دوسرا پوگبا نے 19ویں،تیسرا پیئٹ نے 42 ویں جبکہ فرانس کی طرف سے چوتھا گول بھی پہلے ہاف کے 45ویں منٹ میں ہوا جو گرزمین نے کیا.

    میچ کے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی آئس لینڈ کی ٹیم نے فرانس پر بھر پور حملہ کیا اور فرانس کو حاصل چار گول کی برتری کو کم کر کے تین گول کر دیا.

    آئس لینڈ کی جانب سے پہلا گول سگورتھسن میچ کے 56 ویں منٹ میں کیا،جبکہ آئس لینڈ کی جانب سے دوسرا گول 84 ویں منٹ میں جارنسن نے کیا.

    یاد رہے کہ اپنی سرزمین پر کھیلے جانے والے گذشتہ سولہ بڑے میچوں میں فرانس کو کبھی شکست نہیں ہوئی.

    واضح رہے کہ فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلے گئے گذشتہ 11 میچوں میں فرانس کو کسی میچ میں بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا.

  • یوروکپ2016،جرمنی نے اٹلی کو شکست دے دی

    یوروکپ2016،جرمنی نے اٹلی کو شکست دے دی

    بورڈو : یوروکپ کے تیسرے کواٹر فائنل میں جرمنی نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر اٹلی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ 2016 کے تیسرے کوارٹر فائنل کا میچ فرانس کے شہر بورڈو میں کھیلا گیا،میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی.

    دوسرے ہاف کے 64ویں منٹ میں میسو اوزل نے شاندار گول کر کے جرمنی کو برتری دلا دی، پہلے گول کے چند منٹ بعد جرمنی کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا جب ماریو گومز نے گیند کو گول میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن اٹلی کے گول کیپر نے انتہائی شاندار انداز میں گیند کو گول سے باہر پھینک دیا.

    پنلٹی ایریا میں گیند جرمنی کے کھلاڑی جیروم بوٹنگ کے بازو سے ٹکرائی گئی جس پر ریفری نے اٹلی کو پنلٹی کک دی جسے لیونارڈو بنوچی نے گول میں بدل کر میچ کو برابر کردیا،میچ کے ایکسٹرا ٹائم کے خاتمے پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا.

    دونوں ٹیموں نے پانچ مقررہ پنلٹی ککس پر دو دو پنلٹی ککس مس کیں جس کے بعد میچ ’سڈن ڈیتھ‘ مرحلے میں داخل ہوگیا،دونوں ٹیموں نے کل نو نو پنلٹی ککس لگائیں جس پر جرمن ٹیم نے چھ گول کیے جبکہ اٹلی پانچ گول کر سکا.

    یاد رہےگذشتہ یورو کپ میں جرمنی اور اٹلی کا سیمی فائنل میں ٹکراؤ ہوا تھا جس میں اٹلی نے جرمنی کو شکست دی تھی.

  • یورو کپ 2016: دوسرے کوارٹر فائنل میں آج ویلز اور بیلجیئم مدمقابل

    یورو کپ 2016: دوسرے کوارٹر فائنل میں آج ویلز اور بیلجیئم مدمقابل

    یورو کپ فٹ بال کا دوسرا سنسنی خیز کوارٹر فائنل آج ویلز اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    یورو کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں آج ویلز اور بیلجیئم مدمقابل ہوں گے۔ عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم نے 1986 کے عالمی کپ کے بعد سے کسی بھی بڑے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔ اب وہ اس خواب کو حقیقت میں بدل لینے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ایونٹ میں بیلجیئم کی اب تک کی پرفارمنس متاثر کن رہی۔ ہنگری، آئرلینڈ اور سوئیڈن کسی ٹیم کو اپنے سامنے ٹکنے نہیں دیا۔

    دوسری جانب ویلز کی ٹیم گیرتھ بیل پر انحصار کرے گی۔ ویلز آج تک کسی بھی ایونٹ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچا۔ ویلز کے پاس تاریخ بنانے کا سنہری موقع ہوگا۔

    فاتح ٹیم سیمی فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال سے ٹکرائے گی۔ سنسنی خیز معرکہ آج رات 12 بجے شروع ہوگا۔

  • یورو کپ 2016: پرتگال پہلا کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    یورو کپ 2016: پرتگال پہلا کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    مارسیلے : یورو کپ فٹبال 2016 کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے پولینڈ کو پینلٹی ککس پر شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری یوروکپ 2016 کے پہلے کوارٹر فائنل میں میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے بہت تیز کھیل کا مظاہرہ کیا اور محض ایک منٹ چالیس سیکنڈ کے بعد پولینڈ کی جانب سے رابرٹ لوانڈوسکی نے میچ کا پہلا گول کر دیا.

    یہ اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف ان کا پہلا گول تھا بلکہ یہ گول یورو کپ کی تاریخ کا کسی بھی میچ میں دوسرا سب سے کم وقت میں ہونے والا گول ہے.

    پرتگال کی طرف سے گول ان کے وِنگر ناتو سانچیز نے 33ویں منٹ میں کیا۔رناتو سانچیز آج کے میچ میں ہر طرف نظر آ رہے تھے اور انھوں نے اپنے ہاف میں آ کر کئی مرتبہ پولیش کھلاڑیوں سے گیند چھینے کی کوشش کی۔

    میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا اور پھر اضافی تیس منٹ میں بھی دونوں ٹیمیں مزید گول نہ کر سکیں اور فیصلہ پانچ پانچ پنالٹی پر چلا گیا۔

    دونوں طرف سے پہلی تین ککس پر گول ہوئِے اور میچ برابر رہا،لیکن پولینڈ کی طرف سے چوتھی کک پرتگال کے گول کیپر روی پیٹرسیو نے روک لی اور پرتگال نے اپنی پانچویں کک پر بھی گول کر کے میچ جیت لیا.

    واضح رہے کہ پرتگال یوروکپ کےسیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی.

  • کوارٹر فائنل: 394 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

    کوارٹر فائنل: 394 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

    ویلنگٹن:  ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہیں۔

    ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ آج مکمل ہوجائے گی، آخری کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے تین سو چورانوے رنز کے ہدف دیدیا، 394 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

    اب تک ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنالیے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے چارلس اور سمنز کو ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کیا جبکہ سیموئلز نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ڈینیئل ویٹوری کے کیچ کے نتیجے میں آؤٹ ہوئے۔

    رام دین کو بولٹ نے ایل بی ڈبلیو کر کے اپنی 19ویں وکٹ لی، بولٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل جارحانہ انداز میں بیٹنگ کررہے ہیں، گیل نے ایک اوور میں لگاتار تین چھکے لگائے ۔

    ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیوی کپتان برینڈن میککلم بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ولیمسن 33 رنز بنا سکے۔

    نواسی رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد گپتل اور ٹیلر نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے ایک سو تینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔

     گپتل نے ویسٹ انڈین بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے، چھکے اور چوکوں کی برسات کردی، نیوزی لینڈ نے گپتل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو ترانوے رنز بنائے، گپتل  237 رنز کی دھواں ھار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    گپتل نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، گیل نے اسی ورلڈ کپ میں 215 رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

    میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی۔

  • محمدعرفان کی جگہ کون ہوگا؟ پاکستانی بالنگ مشکلات کا شکار

    محمدعرفان کی جگہ کون ہوگا؟ پاکستانی بالنگ مشکلات کا شکار

    ایڈلیڈ : پاکستان ٹیم کے بولنگ کا شعبہ محمد عرفان کی وجہ سے مضبوط سمجھا جاتا ہے،ان کی غیر موجودگی میں کس بولر پر زیادہ دباؤ ہوگا۔

    پاکستان ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر محمد عرفان ورلڈ کپ سے باہر ہوگئےہیں ۔ انجریز کے سبب پہلے ہی قومی ٹیم پریشان تھی اب فاسٹ بولر محمد عرفان کے ان فٹ ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    کوارٹر فائنل میں کڑا امتحان آسٹریلیا  سےہے جو تیز وکٹوں پر فاسٹ بولرز کے چھکے چھڑانا جانتی ہے۔ اب کون سا بولر عرفان کی غیر موجودگی میں ذمہ داری اٹھائے گا۔

    وہاب ریاض جو ابھی تک چودہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں سہیل خان ناتجربہ کار تو ہیں لیکن گیارہ وکٹیں لے کر ان کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

    راحت علی نے وکٹیں تو صرف چارلیں لیکن نپی تلی لائن اور لینتھ سے بیٹسمینوں کو پریشان ضرور کیا۔ احسان عادل وکٹوں کی دوڑ میں پیچھے ضرور ہیں مگر وہ بھی ذمہ داری اٹھانے کیلئے بے تاب ہونگے۔

    ماہرین تو یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹرم کارڈ کہہ رہے ہیں جو بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہو جیت کیلئے اپنا کردار نبھائے تاکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر برقرار رہ سکے۔