Tag: کوالا لمپور

  • آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے معاشی سفارت کاری کا سہارا لینا ہوگا، وزیرِ خارجہ

    آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے معاشی سفارت کاری کا سہارا لینا ہوگا، وزیرِ خارجہ

    کوالالمپور: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے معاشی سفارت کاری کا سہارا لینا ہوگا۔

    شاہ محمود نے کہا کہ حلال کمائی بھیجنے والوں اور لوٹی دولت باہر بھیجنے والوں میں تفریق کا وقت آ گیا ہے، ملائیشیا میں مقیم پاکستانی ہر سال 1 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”کابل میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=”وفاقی وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دفترِ خارجہ اوورسیز کو پاکستان میں سرمایہ کاری و روزگار کے لیے تعاون کرے گا، ان کی قدر کرنی چاہیے جو خون پسینے کی حلال کمائی پاکستان بھیجتے ہیں۔

    دریں اثنا ملائیشیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے روابط بہتری کی جانب گام زن ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کےدورے کی بہت پذیرائی ہوئی، ملائیشیا سے وفود کی سطح پر مذاکرات بہت سود مند رہے، پاکستان اور ملائیشیا کے مفادات یکساں ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  جو سب سے زیادہ شور مچا رہا ہے اسے معلوم ہے کچھ دن میں جیل جائے گا، وزیر اعظم


    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک میں تعاون میں اضافے کے نئے مواقع کی نشان دہی کی، معاشی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے پر اتفاق ہوا۔

    دریں اثنا وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے کابل میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں دہشت گردی پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا، میلاد کی تقریب میں شریک 55 افغان بھائی شہید ہوئے، غیر انسانی حرکت اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

  • زیرِ تعمیرعمارت سے چھبیس فٹ اور ڈھائی سو کلو وزنی اژدہا برآمد

    زیرِ تعمیرعمارت سے چھبیس فٹ اور ڈھائی سو کلو وزنی اژدہا برآمد

    کوالا لمپور : ملائیشیا میں اژدہا برآمد ہوا ہے جسے اب تک برآمد ہونے والا سب سے بڑا اژدہا قرار دیا جا رہا ہے۔

    ملائیشین حکام کے مطابق اژدھا پیانگ جزیرے کی ایک زیرِ تعمیرعمارت سے برآمد ہوا۔ اس اژدھے کی لمبائی چھبیس فٹ اور وزن ڈھائی سو کلو گرام ہے۔

    پناگ کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے برآمد ہونے والے سب سے بڑے اژدہے کی لمبائی 25 فٹ اوراس کا وزن 158 کلوگرام تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اژدھے کو محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جانا تھا تاہم اس سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

     

  • ملائشین وزیراعظم کے ذاتی اکاؤنٹ میں فنڈزسعودی حکمرانوں تحفہ قرار

    ملائشین وزیراعظم کے ذاتی اکاؤنٹ میں فنڈزسعودی حکمرانوں تحفہ قرار

    کوالا لمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم پر کرپشن کے الزام کا معاملہ اختتام کو پہنچ گیا، اٹارنی جنرل نے سعودی تحفہ قرار دے کر اپوزیشن کو چپ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں 681 ملین ڈالر کی رقم ٹرانسفر کی گئی تھی، جس کو بنیاد بنا کر اپوزیشن نے ملائیشن وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

    http://s27.postimg.org/a6q54c0wz/download.jpg

    جس کے جواب میں اٹارنی جنرل محمد اپندی علی کا کہنا ہے کہ رقم کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق 681 ملین ڈالرکی رقم سعودی حکمرانوں کی جانب سے وزیر اعظم کو بطور تحفہ دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو ایشو بنا کر کوئی ایکشن نہیں لینا چاہیئے، دوسری جانب وزیراعظم نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے جبکہ اپوزیشن اراکین نے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کے بیان سے وزیراعظم نجیب رزاق کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے اور آئندہ الیکشن میں یہ بات نجیب رزاق کیلئے اہمیت کی حامل ہے.

  • فرانس کے سانحے پرشدید افسوس ہے، امریکی صدر باراک اوباما

    فرانس کے سانحے پرشدید افسوس ہے، امریکی صدر باراک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کوکسی قیمت پربرداشت نہیں کیاجائےگا، فرانسیسی صدر فرانسیسو اولاند کہتے ہیں امریکا اور فرانس مل کردہشت گردی کےخلاف لڑیں گے۔

    واشنگٹن میں مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ فرانس کے سانحے پرشدید افسوس ہے، داعش کوبرداشت نہیں کیا جاسکتا، سانحہ پیرس پرتعاون کےلیےتیارہیں۔

    امریکی صدر کہنا تھا کہ شام میں امن کیلئے روس کا تعاون درکار ہے اور امریکا مزید تیس ہزارشامی باشندوں کوپناہ دےگا،اوباما کا کہنا تھاکہ روسی طیارے کو گرائے جانے کی ترک کارروائی کو درست قرار دیا، ان کاکہنا تھاکہ اس بارے میں روس کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

    فرانسیسی صدر اولاند کا کہنا تھاکہ امریکاکے ساتھ مل کر دہشتگردی کےخلاف لڑیں گے اور کسی کو اپنی دنیا بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • داعش کو ختم کر کے دم لیں گے، امریکی صدر براک اوباما

    داعش کو ختم کر کے دم لیں گے، امریکی صدر براک اوباما

    کوالا لمپور : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں مسلمان نہیں بلکہ ایک چھوٹا گروہ ملوث ہے۔ داعش کوتباہ کرنا ہمارا حقیقی مقصد ہے۔ داعش کوسربراہ کوڈھونڈ نکالیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوالاالمپور میں ایشیا پیسیفک سربراہ کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ترکی سمیت داعش کےخلاف کارروائی میں 24ممالک حصہ لےرہےہیں، ہم بالآخرداعش کوتباہ کردیں گے،دنیاکوریسٹورینٹس،تھیٹرزپرحملوں کامعمول قبول نہیں،۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کسی مذہب سے جنگ نہیں، داعش کے خلاف عالمی برادری کو متحد ہوکر کارروائی کرنا ہوگی خوشی کی بات ہے کہ امریکی فوج دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے مٹھی بھر دہشت گرد دنیا کو یرغمال نہیں بناسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ روس کی داعش کےخلاف براہ راست جنگ زیادہ مددگارہوگی، بظاہرروس کےابتدائی حملوں سےشام میں داعش کومددملی،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ داعش کیخلاف ہماراسب سے بڑا ہتھیارہماری دلیری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر بشار الاسد کے مخالفین کی مدد کرکے جنگ ختم نہیں کراسکتے بشارالاسد کو اقتدار چھوڑنا ہوگا،شام میں نئی سیاسی حکومت کی ضرورت ہے۔دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے صلاحیت موجود ہے۔