Tag: کوالیفائر

  • پی ایس ایل 10: دوسرے کوالیفائر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا

    پی ایس ایل 10: دوسرے کوالیفائر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا

    پی ایس ایل کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ سے شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کل دوسرا کوالیفائر میچ کھیلے گی تاہم اس سے قبل اس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اب دفاعی چیمپئن اسلام آباد کو فائنل تک رسائی کے لیے کل دوسرا کوالیفائر کھیلنا ہے جو آج کے ایلیمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

    تاہم اس اہم میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز پی ایس ایل چھوڑ کر واپس انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایلکس ہیلز دوست کی شادی میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں اور وہ پی ایس ایل ری شیڈول ہونے کے بعد دو میچز کے لیے پاکستان آئے تھے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا ایلیمنیٹر آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے دوسرے

    کوالیفائر میں مقابلہ کرے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
    دوسرے کوالیفائر کی فاتح ٹیم اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 10 کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹیڈ دفاعی چیمپئن ہونے کے ساتھ تین بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔ لاہور قلندرز نے دو بار ٹرافی اٹھائی، جبکہ کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور ملتان سلطانز نے ایک ایک بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہوا ہے۔

  • آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: وارم اپ میچ میں پاکستان کی جیت

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: وارم اپ میچ میں پاکستان کی جیت

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائر کے سلسلے میں پہلا وارم اپ میچ لاہور میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جو گرین شرٹس نے با آسانی جیت لیا۔

    تھائی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 28.2 اوورز میں پوری ٹیم78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی نشرح سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 11 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیانا بیگ نے 11 اور رامین شمیم نے 5 رنز کے عوض دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کر کے میچ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ اوپنر گل فیروزہ 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز 9 اپریل سے لاہور میں ہو رہا ہے۔ 19 اپریل تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

    ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

  • تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    لاہور:آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کے لئے کوالیفائر ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔

    تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کا 19 رکنی دستہ کپتان نارو ایمول کی قیادت میں بنکاک سے لاہور پہنچا، تھائی لینڈ ویمنز ٹیم آج پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کریگی۔

    دوسری جانب پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا کوئی نہیں سوچ رہا، پلیئر سوچ رہے ہیں اپنا اپنا کرو سائیڈ پر ہوجاؤ ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان نے ان سے سوال انفرادی پرفارمنس کی نشاندہی کرتے ہوئے سوال کیا کہ پچھلے چار پانچ سال سے انفرادی پرفارمنس پر ہی چل رہے ہیں سارے، اس کے جواب میں سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پہلے ہم لوگ یہ باتیں کرتے تھے، اب ٹیم کے ممبرز پریس کانفرنس میں یہ کہہ رہے ہیں۔

    کامران اکمل نے کہا کہ ٹیم کے ممبر نے آن کیمرہ یہ باتیں کیں کہ جب تک ہم بطور ٹیم نہیں کھیلیں گے کامیابی نہیں مل سکتی، ہم لوگ یہی باتیں کررہے تھے کہ پاکستان میں سیلفش کرکٹ بہت زیادہ آئی ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اپنا اپنا کرو سائیڈ پر ہوجاؤ ٹیم کو کوئی نہیں سوچ رہا، پاکستان کرکٹ کا کوئی نہیں سوچ رہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی کرکٹ یہاں تک آگئی ہے۔

    سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ میرے خیال سے اس سے بڑا پیغام چیئرمین صاحب کو نہیں مل سکتا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ٹیم کے پلیئرز آکر کہتے ہیں کہ ہم متحد ہوکر نہیں کھیلے ہیں، اس سے بڑا پیغام نہیں مل سکتا تھا۔

    انھوں کہا کہ اس وقت بھی کچھ نہیں ہوا تھا، ابھی بھی کچھ نہیں ہوگا، اسی وقت ان لڑکوں کو سائیڈ لائن کردیتے جن کی وجہ سے ٹیم کا یہ ماحول بنا ہے تو چیزیں بہتر ہوجانی تھی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ جس وقت انھوں نے کہا تھا کہ سوچنا بھی نہ تو ایکشن لے لیتے تو یہ حالت نہیں ہوتی، آپ نے پاکستان کی کرکٹ کے ساتھ کمپرومائز کیا، گراس روٹ لیول پر چیزیں تبدیل کرنا ہونگی۔