Tag: کوبرا

  • کوبرا سے ایک میٹر دوری پر انٹرنیشنل فوٹوگرافر نے اپنے خوف پر قابو کیسے پایا؟ ویڈیو وائرل

    کوبرا سے ایک میٹر دوری پر انٹرنیشنل فوٹوگرافر نے اپنے خوف پر قابو کیسے پایا؟ ویڈیو وائرل

    خطرناک کوبرا سانپ کے پاس بیٹھ کر اس کی فوٹوگرافی کرنا دیکھنے میں جتنا آسان اور سنسنی خیز لگتا ہے، کرنے میں اتنا آسان نہیں، بلکہ یہ ایک خطرناک کام ہے جس میں جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ ایک فوٹوگرافر ایسے موقع پر زبردست خوف کا شکار ہوگا اگر اس سے محض ایک میٹر کی دوری ایک خطرناک کوبرا سانپ پھن پھیلائے چوکنا کھڑا ہو۔

    الجزائر میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، اس میں ایک انٹرنیشنل الجزائری فوٹوگرافر جمال حاج عیسیٰ کوبرا سانپ کی بہت قریب سے تصویر اور ویڈیو بناتا دکھائی دیتا ہے۔

    جمال عیسیٰ نے جنوبی الجزائر کی ریاست بسکرا میں ایک کوبرا سانپ کی تصویر کھینچی، جس پر اس کی دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوبرا سانپ پھن پھیلائے کسی بھی لمحے حملہ کر سکتا تھا، تاہم فوٹو گرافر جمال نے اپنے خوف پر قابو پانے کے لیے خود کو زیادہ سے زیادہ پر سکون رکھا، اور ذہن سے سانپ کے حملے کا خوف نکال کر اپنی ساری توجہ سانپ کی تصویر لینے پر مرکوز رکھی۔

    الجزائر کے جمال حاج عیسیٰ کا شمار افریقی براعظم کے بہترین وائلڈ لائف فوٹوگرافرز میں ہوتا ہے، ان کی اور ایک شیر کی ایک تصویر ایک سال قبل بین الاقوامی اخبارات کی سرخیوں میں رہی تھی۔

  • ایمیزون کے پارسل سے کوبرا نکل آیا، ویڈیو وائرل

    ایمیزون کے پارسل سے کوبرا نکل آیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر بنگلورو میں میاں بیوی اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں اپنے ایمیزون پیکیج کے ساتھ زہریلا کوبرا بھی پارسل میں بھیج دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ جوڑے نے آن لائن ریٹیل کمپنی سے ایکس بکس کنٹرولر کا آرڈر دیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنا آرڈر موصول کیا تو اس باکس کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیپ سے ایک کوبرا چپکا ہوا تھا۔

    میاں بیوی نے پارسل سے چپکے پوئے کوبرا کا ایک ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ایمیزون انڈیا حرکت میں آگیا۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    ایمیزون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے صارفین، ملازمین اور ساتھیوں کی حفاظت ہمارے لیے سب سے اہم ہے، ہم صارفین کی تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اور اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    جوڑے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس پیکج کو ڈیلیوری پارٹنر نے ان کے ہاتھوں میں تھمایا تھا نہ کہ اسے گھر کے باہر چھوڑا گیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پورا واقعہ کیمرے میں نظر بند ہے، جبکہ عینی شاہد بھی موجود ہیں۔

    سوئی ہوئی خاتون کے بالوں میں سانپ رینگنے لگا، ویڈیو وائرل

    متاثرہ جوڑے نے کہا کہ یہ سکیورٹی کی واضح طور پر خلاف ورزی ہے۔ جو ایمیزون کی لاپرواہی اور ان کی ناقص نقل و حمل/گودام کے حالات اور نگرانی کو ظاہر کرتا ہے۔

  • موٹر سائیکل پر بیٹھا شخص کوبرا کے ڈسنے سے ہلاک، ہولناک ویڈیو

    موٹر سائیکل پر بیٹھا شخص کوبرا کے ڈسنے سے ہلاک، ہولناک ویڈیو

    موٹر سائیکل پر بیٹھے شخص کو کوبرا سانپ نے ڈس لیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، ہولناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جب کوبرا سانپ کے ڈسنے سے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے ہوئے منیش نامی شخص کی موت واقع ہوگئی۔

    منیش نامی شخص اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل کے پیچھا بیٹھا محو سفر تھا جس دوران اسے سانپ نے ڈسا۔ ہلاک نوجوان جو کہ سانپ پکڑنے کا کام کرتا تھا وہ کوبرا کو دونوں ہاتھوں سے پکڑنے کی کوشش کررہا تھا لیکن اسی دوران اس کی پکڑ سانپ پر ڈھیلی ہوئی اور موذی جانور نے اسے بائیک پر ہی ڈس لیا۔

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو ایک کیمرے میں محفوظ ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب منیش موٹرسائیکل پر بیٹھا تھا اسی دوران اسے کوبرا نے ڈس لیا۔

    ویڈیو میں ظاہر ہے کہ جب منیش کے دوست کو پتا چلا کہ سانپ نے اسے ڈس لیا ہے تو اس نے بائیک روک دی۔ اسی دوران منیش کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے مگر پھر لڑکھڑا کر گرجاتا ہے۔

  • نوجوان نے 5 فٹ طویل کوبرا کیسے پکڑا؟ ویڈیو وائرل

    نوجوان نے 5 فٹ طویل کوبرا کیسے پکڑا؟ ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی یاست تلنگانہ کے ایک گاؤں میں 5 فٹ طویل کوبرا نے سب کو خوفزدہ کردیا، ایسے میں ایک نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نظام آباد کے ایک گاؤں میں کھیت کے قریب 5 فٹ لمبا کوبرا سانپ دکھائی دیا، کسانوں نے 2 روز تک اسے وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

    بعد ازاں گاؤں والوں نے اسنیک ریسکیو سوسائٹی کو اس کی اطلاع دی گئی۔

    تاہم اس سے قبل ہی گاؤں کے ایک نوجوان نے چالاکی سے سانپ کو پکڑ لیا اور بعد ازاں اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔

    اس موقع پر نوجوان کی ویڈیو بھی بنا لی گئی جو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے، لوگ نوجوان کی بہادری اور ہمت کی تعریف کر رہے ہیں۔

  • بھارت: نشے میں دھت نوجوان نے زہریلا سانپ اٹھا لیا

    بھارت: نشے میں دھت نوجوان نے زہریلا سانپ اٹھا لیا

    مہاراشٹر: بھارت میں نشے میں دُھت ایک نوجوان کو زہریلا سانپ اٹھانا اور اس کے ساتھ کھیلنا نہایت مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں اسکول کے اندر نشے میں چُور ایک نوجوان منگیش بھاؤ نے کوبرا سانپ پکڑ لیا، جس نے وہاں دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیے۔

    نوجوان نے نہ صرف کوبرا ہاتھوں میں اٹھایا تھا بلکہ اس کے ساتھ کھیلنے بھی لگا، اور اس دوران سانپ نے اسے 4 بار کاٹ لیا۔

    موقع پر موجود دیہاتیوں نے نوجوان کی منتیں کیں، سمجھانے کی کوشش کی لیکن نشے میں ہونے کی وجہ سے اسے خطرے کا احساس نہ ہو سکا، جس کا یہ نتیجہ نکلا کہ سانپ کے کاٹے کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ گئی۔

    دیہاتیوں نے اسے تشویش ناک حالت میں ضلع پریشد کے اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ منگیش نے نشے میں چُور ہو کر سانپ پکڑا تھا، کاٹنے پر اس نے اسے مارنے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل ضلع وردھا کی تحصیل سمندر پور میں رات کے وقت ایک گھر میں کوبرا سانپ گھس گیا تھا، جس کی وجہ سے شیلکے خاندان کو وہ رات سڑک پر جاگ کر گزارنی پڑی تھی، اور صبح ایک سپیرے کی مدد سے سانپ کو گھر سے نکالا گیا۔

  • کوبرا سانپ کو بچانے کے لیے شہری نے پانی میں چھلانگ لگا دی

    کوبرا سانپ کو بچانے کے لیے شہری نے پانی میں چھلانگ لگا دی

    کوبرا سانپ کی زہر ناکی سے کون واقف نہیں ہے، تاہم بھارت میں چند افراد نے کوبرا کو مشکل میں دیکھا تو اپنی جان پر کھیل کر اسے بچا لیا۔

    یہ واقعہ بھارت کے ایک گاؤں میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں چند افراد دکھائی دے رہے ہیں جو ایک کنویں کے قریب کھڑے ہیں۔

    کنویں میں ایک کوبرا سانپ ہے جو ڈوب رہا ہے اور پانی سے باہر نکلنے کی جدوجہد کر رہا ہے، ان افراد نے اس کوبرا کو بچانے کا فیصلہ کیا۔

    پہلے ایک شخص کنویں کی دیوار پر ایک خاص پوزیشن میں کھڑا ہوتا ہے، اس کے بعد دوسرا شخص کنویں کے اندر چھلانگ لگاتا ہے اور پانی اچھال اچھال کر کوبرا کو پہلے شخص کی سمت بڑھنے پر مجبور کرتا ہے۔

    بعد ازاں وہ شخص اپنے آپ کو بچاتے ہوئے کوبرا کو پکڑ لیتا ہے، کوبرا کو بچانے کے بعد اسے پلاسٹک کی بوتل میں بند کیا گیا جس کے بعد اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ان افراد کی بہادری کی تعریف کی جارہی ہے جنہوں نے اپنی جان پر کھیل ایک موذی جاندار کو بچا لیا۔

  • بھارت: کوبرا نے مصروف شاہراہ پر ٹریفک جام کرا دیا (ویڈیو)

    بھارت: کوبرا نے مصروف شاہراہ پر ٹریفک جام کرا دیا (ویڈیو)

    کرناٹک: بھارتی شہر اڈوپی میں ایک سڑک پر کوبرا سانپ نکل آیا جس کی وجہ سے دیر تک ٹریفک جام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں مصروف شاہراہ پر اس وقت ٹریفک جام ہو گیا جب ایک کوبرا وہاں نکل آیا۔

    کلسنکا جنکشن پر یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، سانپ کی وجہ سے آدھے گھنٹے تک ٹریفک جام رہا، اس واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑا سانپ سڑک پر رینگ رہا جب کہ ایک پولیس اہل کار ٹریفک کنٹرول کر رہا ہے تاکہ کوبرا بہ حفاظت جا سکے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہل کار نے جب سڑک پر سانپ کو دیکھا تو گاڑیوں کو فوراً روک دیا، مسافروں نے گاڑیوں سے نکل کر فون سے سانپ کی ویڈیو بنانی شروع کر دی۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر بھی شیئر کی گئی، جس کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ جمعرات کو کلسنکا جنکشن پر سڑک پر اچانک کوبرا نکل آیا جس کی وجہ سے آدھے گھنٹے تک ٹریفک رکا رہا۔

    یہ ویڈیو ٹوئٹر پر اب تک 43 ہزار سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے، صارفین نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس بھی کیے، لوگوں نے پولیس اہل کار کے عمل کو بھی سراہا، ایک صارف نے لکھا کہ جب ہم سب ہی اس سیارے کے رہائشی ہیں تو پھر یہ یہی کرنا چاہیے۔

    بعد ازاں، شہر کی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ سانپ کو پکڑ کر علاج کے لیے لے جایا گیا تھا، نیز سانپ کی وجہ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

  • بینک کے لاکر روم میں کوبرا سانپ نکل آیا

    بینک کے لاکر روم میں کوبرا سانپ نکل آیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بینک کے لاکر روم میں 4 فٹ لمبا کوبرا سانپ نکل آیا، ریسکیو عملے نے بڑی تگ و دو کے بعد سانپ کو پکڑا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بھونیشور میں ایک بینک کے اسٹرانگ روم سے 4 فٹ لمبا کوبرا سانپ نکل آیا، سانپ کو دیکھ کر بینک کا عملہ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق جیسے ہی بینک کے ملازمین کیش کے سلسلے میں اسٹرانگ روم (کیش رکھنے والے لاکر) کی جانب گئے تو انہیں احساس ہوا کہ یہاں ایک سانپ موجود ہے جو آئرن چیسٹ کے نیچے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    بینک کے عملے نے فوری طور پر ریسکیو ادارے کو فون کیا جو سانپ کو پکڑ کر لے گیا۔ اس موقع پر بینک کا عملہ اور وہاں موجود کسٹمر افراتفری اور خوف کا شکار ہوگئے۔

    اس سے قبل اڑیسہ میں بھی ایک مندر کے عقب میں ایک بہت بڑا سانپ دیکھا گیا تھا، جسے دیکھ کر اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    خوف و دہشت میں مبتلا رہائشیوں نے فوراً ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد سانپ کو بلآخر قابو میں کرلیا۔ یہ سانپ بھی 10 فٹ لمبا اور زہریلا کوبرا تھا۔

    محکمہ جنگلات کے عہدیدات ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد سانپ کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے تھے اور بعد میں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

  • پیاس سے بے حال کوبرا دشمن کے ہاتھ سے پانی پی گیا

    پیاس سے بے حال کوبرا دشمن کے ہاتھ سے پانی پی گیا

    بھارت میں ایک خطرناک زہریلا کوبرا سانپ پیاس سے مجبور ہو کر اپنے سخت ترین دشمن انسانوں کے ہاتھوں سے پانی پینے پر مجبور ہوگیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں خشک سالی اپنے عروج پر ہے۔ ریاست میں پانی کا شدید بحران ہے جس سے انسان اور جانور یکساں طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔

    ایسے میں پیاس کی شدت سے بے حال کوبرا سانپ ایک گاؤں میں گھس آیا اور پانی کے ڈرموں کے گرد دیوانوں کی طرح چکر لگانے لگا۔

    گاؤں والوں نے سانپ کو دیکھا تو وہ خوفزدہ ہوگئے تاہم انہوں نے جنگلات کے حکام اور پولیس کو مدد کے لیے بلایا۔

    مزید پڑھیں: گھر کے باتھ روم سے اژدھا برآمد

    جنگلات حکام نے اسے دیکھتے ہی اندازہ کرلیا کہ کوبرا پیاس کے ہاتھوں بے حال ہے جس کے بعد انہوں نے اس کی پیاس بجھانے کا انتظام کیا۔

    حیران کن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بہادر پولیس آفیسر نے پانی کی بوتل منگوائی اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پانی پلایا۔

    اس دوران دوسرے پولیس اہلکار بھی ارد گرد چوکنا کھڑے رہے کہ اگر کوبرا حملہ کرے تو وہ فوراً اس پر قابو پائیں۔