Tag: کورنگی انڈسٹریل ایریا

  • کراچی میں ایک اور غیر ملکی فوڈ چین  پر مشتعل ہجوم  کا دھاوا، 10 افراد زیرِحراست

    کراچی میں ایک اور غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل ہجوم کا دھاوا، 10 افراد زیرِحراست

    کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیرملکی فوڈ چین شاپ مشتعل ہجوم کا دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے دس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بول دیا۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا دس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کیا تاہم غیرملکی فوڈچین شاپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    ریسٹورنٹ پر تعینات پولیس موبائل افسرنے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور ایس آئی نے دھاوا بولنے کیلئے آنے والوں کو مذاکرات میں لگائے رکھا، اس دوران اضافی نفری نے آکر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کوحراست میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی سمیت 3 شہروں میں غیر ملکی فوڈ چین کی شاپس پر حملے

    گذشتہ روز کراچی گڈاپ میں غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر مشتعل افراد نے دھاوا بولا تھا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ شام6 بجے متعدد افراد فوڈ شاپ پراحتجاج کے لئے آئے، پولیس اسٹیشن ساتھ ہی ہونے کے باعث اہلکار بروقت پہنچے اور بروقت کارروائی کر کے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    اس سے پہلےکراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاداور بہادرآباد میں بھی غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے توڑپھوڑ کی تھی۔

  • ٹریفک پولیس کی غفلت 2 بھائیوں کی جان لے گئی

    ٹریفک پولیس کی غفلت 2 بھائیوں کی جان لے گئی

    کراچی: ٹریفک پولیس کی غفلت سے شہر قائد میں 2 نوجوان بھائیوں کی جان چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت بھی ہو گئی۔

    ٹینکر اور اس کا ڈرائیور

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے نام نسیم اور وسیم ہیں، دونوں بھائی تھے، دونوں لڑکوں کو 22 ویلر ٹینکر نے کچلا تھا، یہ حادثہ آج صبح سوا 8 بجے کورنگی میں پیش آیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  جناح اسپتال کراچی میں 2 نوجوانوں کی لاشوں کی موت کا معمہ حل ہو گیا

    خیال رہے کہ ہیوی ٹریفک کے شہر کی سڑکوں پر داخلے پر صبح 7 سے رات 11 بجے تک پابندی ہوتی ہے، تاہم بائیس ویلر ٹینکر سوا آٹھ بجے سڑکوں پر دوڑ رہا تھا جس کی وجہ سے دو قیمتی انسانی جانیں ضایع ہو گئیں۔

    قبل ازیں، کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 2 نوجوان بھائیوں کی موت کے بعد عوامی کالونی پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا، جب کہ نوجوان بھائیوں کی لاشیں پانچ گھنٹے تک جناح اسپتال میں پڑی رہیں، تاہم میڈیکل افسر پوسٹ مارٹم کے لیے نہیں آئے، دوسری طرف پولیس اور نوجوانوں کے لواحقین مردہ خانے میں موجود رہے۔

  • پولیس نے اغوا کر کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سوا ماہ تک تشدد کیا، نوجوان کا الزام

    پولیس نے اغوا کر کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سوا ماہ تک تشدد کیا، نوجوان کا الزام

    کراچی: شہر قائد میں پولیس گردی کا ایک اور مبینہ واقعہ سامنے آ گیا ہے، کورنگی بلال کالونی کے 22 سالہ نوجوان شہباز پر پولیس نے بہیمانہ تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی کراچی کے نوجوان شہباز نے الزام لگایا ہے کہ اسے پولیس نے چوری کا الزم لگا کر اغوا کیا، اور نا معلوم مقام پر لے جا کر ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کیا گیا۔

    نوجوان شہباز نے بتایا کہ پولیس نے اس پر سوا ماہ تک تشدد کیا، ایک وقت کا کھانا دیتے تھے اور تشدد کرتے رہتے تھے۔

    نوجوان نے الزام لگایا کہ اغوا کروانے میں خالہ اور خالو ملوث ہیں، خالہ سی ٹی ڈی میں ہیڈ کانسٹیبل جب کہ خالو اے سی ایل سی میں تعینات ہیں۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ سوا ماہ بعد ملیر سٹی تھانے کے قریب چھوڑ کر اہل کار فرار ہوئے، اب والدین اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں پولیس اہلکار کی غفلت سے دستی بم مزدور کے ہاتھ میں پھٹ گیا

    شہباز نے کہا کہ اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔ خیال رہے کہ نوجوان شہباز کے اغوا کا مقدمہ کورنگی انڈسڑیل ایریا تھانے میں درج ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال یونی ورسٹی روڈ پر پولیس اہل کار کی فائرنگ سے رکشے میں سوار ڈیڑھ سالہ بچہ احسن جاں بحق ہو گیا تھا۔

    خیال رہے کہ آئے روز ملک کے مختلف شہروں میں پولیس گردی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، پولیس کی جانب سے بے گناہوں پر تشدد اور انھیں جان سے مارنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے تا حال سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔