Tag: کورنگی زمان ٹاؤن

  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جان سے گئے

    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جان سے گئے

    کراچی میں کچھ گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کورنگی زمان ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ کی گئی، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب سے واپسی پر بارات میں شامل کچھ افراد ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، بارات میں شامل ایک شخص گاڑی سےگر کر جاں بحق ہو گیا، متوفی گاڑی کے پچھلے حصے میں بیٹھا تھا، متوفی کی موت گردن ٹوٹنے سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن ریسٹورانٹ کے قریب فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، قریب کھڑے ایک اور رکشے میں سوار ماں بیٹا بھی گولی لگے سے زخمی ہوئے۔

    ریسٹورانٹ کے مالک کو چند روز قبل بھتے کی کال آئی تھی، ملزمان نے رکشے کو ٹارگٹ کر کے فائرنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی دونوں پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-extortion-gang-leader-shah-latif-town/

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر ملزمان سوار تھے، ریسٹورانٹ کا ایک ملازم بھی زخمی ہوا ہے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے نو خول ملے ہیں۔

    پولیس کے مطابق واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے، وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

    اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے خاتون اور بچہ زخمی ہوئے، ملیر اور فرنٹئیر کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو انتہائی مطلوب نکلا

    کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو انتہائی مطلوب نکلا

    کراچی کے علاقہ کورنگی زمان ٹاؤن سے مقابلے میں زخمی ڈاکو انتہائی مطلوب نکلا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکو نے 19 جون کو مزاحمت پر ظفر نامی شہری کو قتل کیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گیس سلنڈر کی دکان پر واردت کی تھی۔

     پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی مقتول کے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم وہاب بھی زخمی ہوا تھا، وہاب کی نشاندہی پر زخمی ڈاکوؤں کو جناح اسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو عرفان عرف کالا لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹتے رہے، ایک شہری نے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزم نے گولی چلادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔ 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے گلی میں لوٹ مار کے دوران ناکہ لگایا۔

    ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ چار ملزم موٹرسائیکل سے اترے اور انھوں نے گلی میں لوگوں کو لوٹنے کے لیے ناکہ لگالیا۔

    جو شخص وہاں سے گزرا ملزمان اس کو لوٹتے رہے، ایک شخص نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو اس پر ایک ڈاکو نے گولی چلادی۔

    کورنگی زمان ٹاؤن میں ہونے والی یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی، حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی کے شہریوں کا کوئی پرسان حال نظر نہیں آتا۔

  • کورنگی : دونوں ہلاک ڈاکو گھر سے قبرستان جانے کا کہہ کر نکلے

    کورنگی : دونوں ہلاک ڈاکو گھر سے قبرستان جانے کا کہہ کر نکلے

    کراچی : کورنگی زمان ٹاؤن میں شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکوؤں کی ہلاکت معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، دونوں ہلاک شدگان کی شناخت ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں لوٹ مار کے دوران 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے دھرلیا، شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑگئے۔

    اس حوالے سے زمان ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، جن کے نام عبدالرحمان اور عبدالخالق ہیں۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کورنگی سیکٹر51ڈی جمعہ گوٹھ کے رہائشی اور آپس میں گہرے دوست تھے، ڈاکو اپنے گھر والوں کو قبرستان جانے کا بتا کر نکلے تھے۔

    دوران واردات شہریوں نے موقع پر انہیں گھیر لیا تو ڈاکوؤں نے گھبرا کر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری حفاظت علی زخمی ہوا۔

    موقع پرموجود حفاظت علی نامی شہری نے اپنے ذاتی اسلحے سے جوابی فائرنگ کی مارے گئے مبینہ ڈاکوؤں سے چھینا ہوا موبائل فون، پرس اوراسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن راستہ نہیں ملا، شہریوں کے تشدد اورفائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہو نے والے ایک ڈاکو کو اگلے ماہ سعودی عرب جانا تھا، ملزمان کے اہلخانہ کے مطابق دونوں دوست گارمنٹس فیکٹری میں کام بھی کرتے تھے۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے، جن شہریوں سے لوٹ مارکی گئی انہوں نے بھی ڈاکوؤں کی شناخت کرلی ہے۔

    موقع پرموجود حفاظت علی نامی شہری نے اپنے ذاتی اسلحے سے جوابی فائرنگ کی مارے گئے مبینہ ڈاکوؤں سے چھینا ہوا موبائل فون، پرس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • زیادہ بھیک مانگنے کیلئے باپ نے بیٹی کو جلا دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی

    زیادہ بھیک مانگنے کیلئے باپ نے بیٹی کو جلا دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی

    کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں والد کے مبینہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والی بچی فضا انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں زیادہ بھیک مانگنے کے لیے بچی کو والد نے جلا دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی کئی دن تک علاج کے بعد آج انتقال کرگئی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپتال میں دم توڑنے والی بچی کی شناخت 3 سالہ فضا کے نام سے ہوئی، ان کے والدین گداگر ہیں، بچی کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اور 6 محرم کے روز بچی کا والد اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بھکاری باپ نے  9 محرم کو تشویشناک حالت میں بچی کو ماں کے حوالے کیا، بچی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج  دم توڑ گئی تاہم اس واقعے کے بعد سے بچی کے ماں باپ غائب ہیں۔

    دوسری جانب اسپتال میں بچی کی لاش اس کی نانی نےحوالے کی گئی، بچی کی نانی کا کہنا تھا کہ فضا کا بھکاری باپ نشے کا عادی ہے وہ آئس کا نشہ کرتا ہے، اس نے بھیک مانگنے کیلئے بچی کو جلایا تاکہ زیادہ پیسے ملے اور وہ آئس کا نشہ کرے۔