Tag: کورنگی فیکٹری

  • فیکٹری میں آگ، رضاکار میتیں لے جانے کے لیے لڑتے رہے

    فیکٹری میں آگ، رضاکار میتیں لے جانے کے لیے لڑتے رہے

    کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن کی کیمیکل فیکٹری میں‌ آتش زدگی میں‌ سولہ انسانی جانوں‌ کے نقصان کے علاوہ ایک افسوس ناک واقعہ یہ بھی پیش آیا کہ ایدھی اور چھیپا کے رضاکار میتیں‌ لے جانے کے لیے آپس میں‌ لڑتے رہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے افضل پرویز کے مطابق جب فیکٹری کے ہولناک واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری تھا تو اس دوران ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے فیکٹری سے ایک لاش نکال کر جیسے ہی نیچے اتاری، ایدھی اور چھیپا کے رضا کار اسے لے جانے کے لیے آپس میں بری طرح الجھ پڑے۔

    اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضاکار کس طرح جھلس کر جاں بحق ہونے والے ایک مزدور کی میت کے لیے کھینچا تانی کر رہے ہیں، اس کھینچا تانی کی وجہ سے لاش بھی نیچے گر گئی، لیکن میتوں کی بے حرمتی کے باوجود ایدھی اور چھیپا کے رضاکار بے حسی کا مظاہرہ کرتے رہے۔

    خیال رہے کہ مہران ٹاؤن میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ایدھی رضاکار بھی زخمی ہوا۔

    واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں ہول ناک آگ سے 16 مزدور زندہ جل گئے، آگ صبح 10 بجے کے قریب لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لیپٹ میں لے لیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں، جس کے باعث آگ پوری عمارت میں پھیل گئی اور اندر کام کرنے والے مزدور پھنس گئے۔

    جلنے والی فیکٹری سے متعلق بڑا انکشاف، جاں بحق مزدوروں کے ناموں کی فہرست بھی جاری

    مزدوروں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر جمع ہوگئی تھی، لواحقین نے الزام لگایا کہ فیکٹری انتظامیہ نے پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کی بجائے فیکٹری میں تالے ڈال دیے تھے، فیکٹری سے باہر نکلنے کا ایک ہی راستہ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کی چھت پر جانے والے دروازوں پر بھی تالے تھے، جس کے باعث زیادہ جانی نقصان ہوا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق 4 گھنٹے بعد آگ بجھائی گئی، آپریشن کے دوران دو ریسکیو اہل کار بھی زخمی ہوئے، اس وقت فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی: کورنگی فیکٹری میں 6افراد کی پُراسرار موت کا مقدمہ درج

    کراچی: کورنگی فیکٹری میں 6افراد کی پُراسرار موت کا مقدمہ درج

    کراچی : کورنگی میں کام کرنے والے چھ افراد کی پُراسرار موت کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مرنے والوں میں فیکٹری مالک بھی شامل ہے۔

    گزشتہ روز کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں غیر قانونی اچار کی فیکٹری میں چھ افراد کی لاشیں کیمیکل ٹینک سے ملی تھیں، مالک سمیت چھ افراد کی پُر اسرارموت کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے فیکٹری چوکیدار سمیت چارافراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ڈی آئی جی منیر شیخ نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی کورنگی ،ایس پی لانڈھی اور ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز ذرائع کے مطابق غیر قانونی فیکٹری کا مالک مہتاب زیرِ زمین کیمیکل ٹینک میں جاگرا، اسے بچانے کے لیے چھ مزدوروں نے بھی چھلانگ لگادی۔