Tag: کورنگی

  • کراچی: رینجرز کی کورنگی میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی کورنگی میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے زعیم نامی شخص کو گھر بلا کر قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے قتل زعیم نامی شخص کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کارروائی لاپتہ زعیم کے سراغ کے لیے تیکنیکی مانیٹرنگ اور شواہد پرکی گئی، گرفتار ملزمان میں شاہد اور زاہد شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان بھائی ہیں اور انہوں نے زعیم سے کاروباری شراکت داری کا اعتراف بھی کرلیا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زعیم نے کاروبار کے لیے دونوں کو 36 لاکھ روپے دیے تھے، معاہدے کے تحت منافع زعیم کو نہیں دے رہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ زعیم کے بار بارمطالبے پر ملزمان نے اسے گھر بلایا اور قتل کر دیا، ملزمان کی نشاندہی پرلاش کے ٹکڑے برآمد کر لیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    کراچی، رینجرز کی کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اگست کو شہر قائد میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

  • کراچی، کورنگی میں چوری کی واردات، ملزمان 2 کروڑ 25 لاکھ لے اڑے

    کراچی، کورنگی میں چوری کی واردات، ملزمان 2 کروڑ 25 لاکھ لے اڑے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں چوری کی بڑی واردات میں ملزمان 2 کروڑ 25 لاکھ لے اُڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر تعمیر فیکٹری کا مالک فیکٹری بننے سے پہلے ہی لٹ گیا، ملزمان فیکٹری سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق چوری کے واقعے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    فیکٹری مالک زین العابدین کا کہنا ہے کہ میں کچھ دیر کے لیے اپنے گھر گیا تھا، زیر تعمیر فیکٹری کے کاموں کے لیے رقم رکھی ہوئی تھی، چور نے پہلے چابیاں چرائی پھر لاکر کھول کر رقم لے کر فرار ہوگیا۔

    فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر فیکٹری میں ہر لاکر کی تین، تین چابیاں موجود تھیں، ہر لاکر کی ایک، ایک چابی ایک ہفتے پہلے گم ہوگئی تھی، ملزمان نے جاتے جاتے لیپ ٹاپ کور اور دیگر سامان بھی چوری کیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بچہ گینگ ملوث نکلا

    ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے، بظاہر چوری کی واردات میں فیکٹری کا ہی ملازم ملوث ہے۔

    دوسری جانب سعید آباد موچکو میں مبینہ چور پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، مبینہ چور ریحان ممتاز کے گھر میں گھس کر چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، مبینہ چور پر چوری کے الزام میں تشدد کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چور کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا اور پیٹرول چھڑکا گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث 2 افراد کو حڑاست میں لے لیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

  • کورنگی : گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، بالائی حصہ مکمل طور پر خاکستر

    کورنگی : گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، بالائی حصہ مکمل طور پر خاکستر

    کراچی : کورنگی میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی، آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا بالائی حصہ مکمل جل گیا، واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پی این ٹی سوسائٹی میں گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، آگ اتنی شدیدی تھی کہ اس دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا بالائی حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، اس سلسلے میں ایم ڈی واٹربورڈ نے ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی نافذ کردی ہے، پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کیے جارہے ہیں۔

    ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرایا جارہا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ نے مکہ سے ہائیڈرنٹ سیل کے فوکل پرسن سے رابطہ کرکے متعلقہ حکام کو آتشزدگی کے مقام پر جلد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    ایم ڈی کے مطابق واٹربورڈ فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر ہی پانی فراہم کرے گا، جائے وقوعہ پر5فائربریگیڈ اور واٹرٹینکرز کی مدد سےآگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، آگ بجھانے کے لئے مزید فائربریگیڈ طلب کرلی گئی۔

  • کراچی: کورنگی میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

    کراچی: کورنگی میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کورنگی سوکوارٹرزمیں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے سے خاتون انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بیس سالہ رابعہ کالے یرقان کی مریضہ تھی جو نجی اسپتال میں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے کے دو گھنٹےبعد انتقال کرگئی۔

    رابعہ کے شوہرنے پولیس کو بتایا کہ رابعہ کوکالا یرقان تھا۔خاتون کی سہ پہرتین بجے ڈلیوری ہوئی اورپانچ بجے اسے اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا،

    طبعیت خراب ہونے پراسپتال واپس لے جا رہا تھا کہ خاتون نے راستہ میں دم توڑدیا،خاتون کے شوہرنے اسپتال کے خلاف قانونی کاروائی کرانے سے انکارکردیا۔

    کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کرگئی

    یاد رہے کہ 18 اپریل کو کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ لڑکی انتقال کرگئی تھی، لواحقین کا کہنا تھا کہ لڑکی کو انجکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ انتقال کرگئی۔

    مزید پڑھیں: غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نشوہ نامی بچی دارالصحت اسپتال کی غفلت کی وجہ سے معذور ہوگئی تھی جس کے بعد اُسے علاج کے لیے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔

  • کراچی: کورنگی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی: کورنگی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اوربچی مبینہ طورپر ڈاکٹر کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی، کورنگی بلال کالونی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی دم توڑ گئی۔

    پولیس حکام نے واقعے میں ملوث نجی کلینک کے ڈاکٹرکوحراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شام کے وقت بچی کوکلینک لایا گیا تھا، ڈاکٹرنے بچی کو سیپوٹیکس کا انجکشن لگایا تھا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹرعمران 2 سال سے کلینک میں مریضوں کا علاج کررہا ہے۔

    بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کی موت ڈاکٹر کے لگائے گئے انجکشن کے باعث ہوئی، رات گئے بچی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ لڑکی انتقال کرگئی تھی، لواحقین کا کہنا تھا کہ لڑکی کو انجکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ انتقال کرگئی۔

    مزید پڑھیں: دارالصحت اسپتال میں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے سے نوماہ کی بچی معذور

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے دارالصحت اسپتال میں 9 ماہ کی بچی نشوا کو ہائی پوٹینسی دوا کی اوور ڈوز دے دی گئی تھی۔ غلط انجکشن کی وجہ سے بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔

    نشوا ایک ہفتے تک وینٹی لیٹر پر اسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور ایک ہفتے بعد جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائزڈ ہوچکی تھی۔

  • کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے3 افراد جاں بحق

    کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے3 افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے گلگت کالونی میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حادثے میں جاں بحق افراد ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لیں۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں میں لیاقت، اس کی بیٹی ثوبیہ اور نواسہ ایان شامل ہے۔

    صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 28 جنوری 2019 کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    افسوس ناک حادثے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں مکان کی چھت گرنے سے دوبچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کورنگی : میاں بیوی جعلی پولیس مقابلے میں گولیوں کا نشانہ بنے، دو اہلکار معطل، مقدمہ درج

    کورنگی : میاں بیوی جعلی پولیس مقابلے میں گولیوں کا نشانہ بنے، دو اہلکار معطل، مقدمہ درج

    کراچی : کورنگی میں جعلی پولیس مقابلہ کا پول کھل گیا، عوام کے محافظ ہی غفلت کے مرتکب پائے گئے،  دو اہلکاروں نے نہتے میاں بیوی پر فائرنگ کرکے زخمی کیا ، دونوں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کی جانب سے پہلے مقابلے کا رنگ دیا گیا پھر تحقیقات کے بعد کہانی ہی کچھ اور نکلی۔

    پولیس انکوائری میں سب سامنے آگیا، فائرنگ کے واقعے کی تحیققات میں ثابت ہوگیا کہ کورنگی میں میاں بیوی کس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، عوام کے محافظ ہی غفلت کے مرتکب پائے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات بھی دے دیے گئے، انکوائری کے مطابق ایک پولیس اہلکار سے ایس ایم جی چھینی گئی دوسرے نے گن چھیننے والے پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر بتیس سال کا عرفان اور اس کی بیوی زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی میں‌ پولیس اہلکاروں‌ کی فائرنگ سے میاں‌ بیوی زخمی، اسپتال منتقل

    یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔

  • کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوا

    کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا مقدمہ 2 روز گزرنے کے باوجود بھی درج نہ کیا جاسکا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی تاحال درج نہ ہوسکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ زخمی عدنان کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، عدنان اور اس کی اہلیہ جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں زخمی میاں بیوی کے جسم سے گولیاں نہیں نکالی جاسکی ہیں، گولیاں نکالے جانے کے بعد خول کا فرنزاک ہوسکے گا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایس ایم جی کا بس ایک خول مل سکا ہے۔

    کراچی: کورنگی میں‌ پولیس اہلکاروں‌ کی فائرنگ سے میاں‌ بیوی زخمی

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔

  • کراچی: کورنگی میں‌ پولیس اہلکاروں‌ کی فائرنگ سے میاں‌ بیوی زخمی، اسپتال منتقل

    کراچی: کورنگی میں‌ پولیس اہلکاروں‌ کی فائرنگ سے میاں‌ بیوی زخمی، اسپتال منتقل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے، ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق فائرنگ سے زخمی خاتون حاملہ ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق زخمی خاتون کو آپریشن تھیٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ شوہر عدنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    [bs-quote quote=”آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کورنگی سے واقعے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمیوں کی شناخت عدنان اور ثاقبہ کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمی عدنان کے سر پر اور اہلیہ ثاقبہ کو پسلی میں گولی لگی ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، میاں بیوی مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

    میاں بیوی کے فائرنگ سے زخمی ہونے پر پولیس نے وضاحت پیش کی ہے کہ موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مشتبہ افراد کا تعاقب کررہے تھے، پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے عدنان اور ثاقبہ گھر کے کہیں جانے کے لیے نکلے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آگئے۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    پولیس اہلکاروں کی غفلت سامنے آگئی

    کورنگی میں فائرنگ کے واقعے پر پولیس اہلکاروں کی غفلت سامنے آگئی، ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مسلح ملزمان پولیس اہلکاروں کی سرکاری ایس ایم جی چھین کر فرار ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے مزاحمت کی اور دو طرفہ فائرنگ ہوگئی۔

    ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ جائے وقوعہ سے ایک خول ملا ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان سرکاری اسلحہ پھینک کر فرار ہوئے جو برآمد کرلیا گیا، خاتون کو کس ہتھیار کی گولی لگی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی علی رضا کے مطابق پولیس اہلکاروں کو گن کر گولیاں دی جاتی ہیں، غفلت برتنے والے اہلکار زیر حراست، بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے، زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

    عینی شاہد شفقت زرین کی گفتگو

    کورنگی میں فائرنگ کے واقعے کے عینی شاہد شفقت زرین نے کہا کہ بہن اور بہنوئی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، بہن اور بہنوئی جیسے ہی گھر سے باہر نکلے فائرنگ کی آواز آئی، ایک گولی مجھے بازو کے قریب سے چھوتے ہوئے نکلی۔

    شفقت زرین کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار بھاگ کر ہم تک پہنچے اور ادھر ادھر دیکھتے رہے، گلی میں ایسا کوئی نظر نہ آیا جس کا پولیس اہلکار تعاقب کررہے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے رئیس ماما کے قریبی ساتھی کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران رئیس ماما کے قریبی ساتھی محمد مذمل عرف ہلکا کو گرفتارکرلیا۔

    ایس پی مرتضیٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم 2001 میں یونٹ 74 کورنگی کا کارکن رہ چکا ہے۔

    ایس پی کے مطابق ملزم نے 2001 میں سیکٹرانچارج کے کہنے پراعجازنامی شخص کی ریکی کی، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکی کے بعد شہری کوقتل کیا۔

    مرتضیٰ بھٹو کے مطابق ملزم قتل کیس میں پولیس کومطلوب تھا، ملزم نے پارٹی احکامات پربھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ کا بھی اعتراف کیا۔

    ایس پی مرتضیٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

    کراچی:شرافی گوٹھ میں پولیس اوررینجرزکی مشترکہ کارروائی‘ 4 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 جنوری کو سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔