Tag: کورنگی

  • کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے کورنگی میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 3 نمبر کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہد خان اور شمیم بی بی بیٹی کی شادی کے بعد اکیلے رہتے تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کے گلے اورجسم پرتشدد کے نشانات ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

    جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے قریبی رشتہ دار نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے آگ لگائی گئی ہے۔

    لاہور: بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ دوروز قبل لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں علی الصبح بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بیکری میں موجود 5 افراد دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 17 مارچ کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ رینجرز اہلکارسمیت خاتون زخمی

    کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ رینجرز اہلکارسمیت خاتون زخمی

    کراچی : شہرقائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت خاتون زخمی ہوگئی جبکہ مختلف کارروائیوں میں 40 افراد کو گرفتار کراسلحہ ومنشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوخاتون سے لوٹ مار کررہے تھے کہ رینجرز کے پہنچنے پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے رینجرز اہلکار سمیت خاتون زخمی ہوگئی۔

    دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل گلبہارحاجی مرید گوٹھ میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 15 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی۔

    ادھر کورنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران 25 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن بلال کالونی، مہران ٹاؤن، ناصرکالونی میں کیا گیا اور اس دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستے سیل کردیے گئے۔


    کراچی میں ڈکیتی کےدوران فائرنگ ‘ رینجرزاہلکار شہید


    خیال رہے کہ رواں سال 30 جنوری کوکراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرزاہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ ڈاکو ہلاک

    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ ڈاکو ہلاک

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چکرہ گوٹھ میں 2 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مارے جانے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب کے شہرچنیوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان دہشت گردی سمیت دیگرسنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔


    ملتان میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل میں ملوث دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سوئی گیس پولیس کے چھاپے، ہوٹل اور دکان میں گیس کی چوری

    سوئی گیس پولیس کے چھاپے، ہوٹل اور دکان میں گیس کی چوری

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے کورنگی میں ہوٹل اور دودھ کی دکانوں پر چھاپے مار کر گیس کی چوری پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سوئی سدرن پولیس نے کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ایک ہوٹل اور ایک ملک شاپ اور چھاپے مارے ہیں۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ چور گیس پائپ لائن سے براہ راست گیس چوری کر کے ہیوی پاور جنریٹر اور دیگر اشیا چلارہے تھے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی پولیس نے گیس چوری کے الزام میں ملزم مقصود کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا۔

    ملزم مین لائن سے 650 سی ایف ٹی فی گھنٹہ کے حساب سے گیس چوری کر رہا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

  • کراچی: نجی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں‌ گرنے سے 3 مزدور جاں‌ بحق

    کراچی: نجی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں‌ گرنے سے 3 مزدور جاں‌ بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں واقع فیکٹری میں پانچ مزدور ٹینک میں گرگئے، تین جاں بحق ہوگئے دو کو نکال لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق فیکٹری کورنگی ابراہیم حیدر ی پر واقع ہے جس میں فش کی فیڈ بنانے کا کام کیا جاتا ہے،کام کے دوران کیمیکل سے بھرے ٹینک میں ایک مزدور گرگیا جسے بچانے کے لیے چار سے پانچ مزدور وہاں اتر گئے۔

    اطلاعات کے مطابق کیمیکل ٹینک ہونے کی وجہ سے وہاں اترنے والے مزدور بھی اس کا شکار ہوگئے، جن میں سے ایک مزدور کو تو فوری طور پر نکال لیا گیا بعدازاں ایک مزدور کو کچھ دیر بعد نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا اور ایک لاش نکال لی گئی۔

    حادثے میں تین مزدور جاں بحق ہوگئے، ایک مزدور اسپتال میں زیر علاج ہے

  • پی این ایس سی کے تحت بارش متاثرین میں کھانا تقسیم

    پی این ایس سی کے تحت بارش متاثرین میں کھانا تقسیم

    کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی این ایس سی کی جانب سے کورنگ کے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

    کھانا تقسیم کرنے کے موقع پر چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) راشد صدیقی، پبلک ریلیشنز اینڈ پروٹوکول آفیسر حافظ امین نظامی اور دیگر موجود تھے۔

    ترجمان کے مطابق پی این ایس سی کی جانب سے استطاعت کے مطابق لوگوں کی امداد کا سلسلہ جار ی ہے، تین دن سے کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں متاثرین بارش کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے جس سے سیکڑوں افراد مستفید ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پانی میں ڈوبے ہوئے افراد کو شٹل سروس کے ذریعے منتقل کیا گیا، کرین فراہم کی گئی جس نے پھنسی ہوئی گاڑیاں ہٹائیں، پانی میں ڈوبے ہوئے علاقوں میں پمپ فراہم کیے تاکہ سڑکوں سے پانی کم ہو ساتھ ہی میڈیکل ٹیم کے ذریعے طبی امداد فراہم کی گئی۔

    ایک سوال پر ترجمان نےمزید کہا کہ پی این ایس سی کی یہ امدادی کارروائی پہلی بار نہیں ہے ،قبل ازیں ادارہ زلزلہ زدگان اور ہیٹ اسٹروک کے موقع پر بھی متاثرین کی مدد کرچکا ہے ساتھ ہی پی این ایس سی مختلف این جی اوز کو عوامی فلاح و بہبود کی مد میں رقومات بھی فراہم کرتی رہی ہے۔

  • ملیرندی میں طغیانی : کورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند

    ملیرندی میں طغیانی : کورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند

    کراچی : بارشوں کے باعث شہر قائد میں ندی اور نالے بپھر گئے، گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد ملیر ندی ابل پڑی، سیلابی ریلا کورنگی کراسنگ پر قائم سڑک بہا کر لے گیا، کورنگی سے دیگر علاقوں کا راستہ منقطع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد ملیر ندی آپے سے باہر ہوگئی، شدید طغیانی کورنگی کراسنگ کی سڑک کو بہا لے گئی، سڑک بہہ جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

    دو روز سے جاری بارش سے شہر کے ندی نالے ابل پڑے ہیں، قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ تک روڈ کا نام و نشان نہیں، شہری خطرناک گزرگاہ سے گزر رہے ہیں انہیں کوئی ٹوکنے والا نہیں۔

    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے کورنگی آنے اور جانے والا کراسنگ اور ای بی ایم کاز وے کا راستہ ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

    عوام کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کے جام صادق پل استعمال کرنے کا کہا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا سارا دباؤ جام صادق پل پر ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہربار راستہ بند کرنے کے بجائے اس کا کوئی مستقل حل تلاش جائے۔

    علاوہ ازیں ملیرڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ہوتی جا رہی ہے، ڈسٹرکٹ کونسل کے چئیرمین کا دعویٰ ہے کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا۔

  • کورنگی میں کے ڈی اے نے نجی اسکول کی عمارت مسمار کردی

    کورنگی میں کے ڈی اے نے نجی اسکول کی عمارت مسمار کردی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں نجی اسکول کی عمارت ڈھا دی گئی۔ اسکول میں زیر تعلیم بچے سراپا احتجاج بن گئے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں قائم نجی اسکول آئیڈیل پبلک اسکول کی عمارت کو ڈھا دیا گیا۔ اسکول گرانے کے خلاف طلبہ و طالبات نے احتجاج شروع کردیا۔

    school-4

    احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ اسکول بلا جواز گرایا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ صورتحال کا نوٹس لیں۔

    کوئی اسکول موجود نہیں

    اس بارے میں جب اے آر وائی نیوز نے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ جمیل احمد بلوچ سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ یہاں کوئی اسکول ہی موجود نہیں۔ ’یہ ڈمی اسکول ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوٹس پر ہم علاقے میں گئے۔ اہل علاقہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی اسکول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈمی لوگوں کے ڈمی بچے ہیں جنہیں یونیفارم پہنا کر کھڑا کر دیا گیا ہے۔

    جمیل احمد کا کہنا تھا کہ اسکول سے متعلق ہمارے پاس کوئی کاغذات نہیں پہنچے۔ ہم نے نوٹس دیا، جس پر ہمیں جعلی کاغذات دکھائے گئے، اس کے بعد ہم نے کارروائی کی۔ جب ہم وہاں گئے تو کوئی بچہ موجود نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انکوائری میں ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔ اسکول کے معاملات دیکھنے والی انتظامیہ صورتحال کا نوٹس لے۔

    اسکول کی رجسٹریشن کا عمل جاری

    دوسری جانب اسکول کی پرنسپل نورین کا مؤقف ہے کہ انہوں نے زمین خرید کر اسکول بنایا تھا۔ ان کے مطابق انہیں کے ڈی اے کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ’کے ڈی اے نوٹس بھیجتا تو ہم دستاویزات دکھاتے‘۔

    انہوں نے بتایا کہ اسکول کو گزشتہ رات گرایا گیا۔ صبح جب وہ اسکول پہنچے تو انہیں واقعے کا علم ہوا۔

    school-3

    پرنسپل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اسکول کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تاہم ان کے مطابق رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

    انہوں نے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کورنگی، شہریوں نے ڈاکو کو زندہ جلا دیا

    کورنگی، شہریوں نے ڈاکو کو زندہ جلا دیا

    کراچی : کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جب کہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زندہ جلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں مسلح افراد نے دودھ کی دُکان کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے دُکان دار کو زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو دھرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کورنگی میں دودھ فروش فیضان کی دکان پر دو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر دکاندار کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو کو زندہ جلا دیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھلسے ہوئے ڈاکو کو ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا جب کہ بھاگنے میں کامیاب ہونے والے دو ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے دن ڈاکو آزادانہ طور پر علاقے میں لوٹ مار کرتے رہتے ہیں اور پولیس لوگوں کی جان و مال اور کاروبار کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

  • کورنگی میں لکھنؤ سوسائٹی کے دفترپرچھاپہ، ریکارڈ ضبط

    کورنگی میں لکھنؤ سوسائٹی کے دفترپرچھاپہ، ریکارڈ ضبط

    کراچی : محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کورنگی میں قائم لکھنؤ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کرسوسائٹی کاریکارڈ اورکمپیوٹرقبضےمیں لے کر دفتر کو سربمہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بدعنوانیوں کی شکایات پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی میں قائم لکھنؤ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دفتر میں موجود سوسائٹی کا ریکارڈ اور کمپیوٹر قبضےمیں لے کر اسے سیل کردیا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سوسائٹی میں چائنا کٹنگ کرکے شادی ہالز بنائے گئے اوربڑے پیمانے پرملی بھگت سے بڑے پلاٹوں کو چھوٹا کرکے فروخت کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سوسائٹی ممبران کے فنڈز میں بھی خوردبرد کا الزام ہے، قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کی چھان بین کرکے انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد کیخلاف کارروائی سخت کارروائی کی جائے گی۔