Tag: کوروناوائرس

  • لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبارکی مکمل فہرست جاری

    لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبارکی مکمل فہرست جاری

    لاہور: کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطر کے پیش نظر پنجاب میں پانچ اگست تک لاک ڈاؤن کر دیا گیا، حکومت نے لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبار کی مکمل فہرست جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبار کی مکمل فہرست جاری کردی، جس کے تحت طبی مراکز،میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکیاں، پوسٹل اور کورئیر سروسز کھلی رہیں گی جبکہ ڈرائیور ہوٹل، پٹرول پمپ، آئل ڈپو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    ،سیکریڑی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس پر صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہو گی، ایل پی جی گیس شاپس،فلنگ پلانٹس، زراعت مشینری شاپ کھلی رہیں گی جبکہ کال سینٹرز50فیصد عملے کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔

    فہرست کے مطابق پرنٹنگ پریس، ورکشاپس اور اسپیئر پارٹس کی دکانیں ، بیکرز،کریانہ ، پھل، سبزی،چکن، گوشت،دودھ کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔

    کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ بین الاضلاع اور شہروں کے اندر پبلک ٹراسپورٹ 24 گھنٹے میسررہے گی اور بینک، کرنسی ایکس چینج، ٹیلی کام فرنچائز، ڈرائی کلنیر، درزی کھلے رہیں گے۔

    تعمیراتی مواد، شیشہ، ایلومینیم وغیرہ کی دوکانیں بھی کھلی رہ سکیں گی تاہم تمام کاروبارمقرر ہ اوقات کےمطابق ہی کام کرسکیں گے، لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن کا اطلاق عیدالاضحٰی کے بعد 5 اگست تک رہے گا۔

  • پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 ہلاکتیں ، اموات کی تعداد 237 تک جاپہنچی

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 ہلاکتیں ، اموات کی تعداد 237 تک جاپہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں میں کوروناوائرس نے مزید 13 جانیں لے لیں، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 237 ہوگئی جبکہ 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    فصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے 5ہزار 506 مریض زیرعلاج ہیں، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 642 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11ہزار155 تک جاپہنچی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد پنجاب میں4767 ہے، سندھ میں 3671، خیبرپختونخوامیں 1541 اوراسلام آباد میں 214 مریض سامنے آئے جبکہ بلوچستان میں 607 ، گلگت بلتستان میں 300 ،آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ کورونا سے اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی، ملک میں 24گھنٹےکےدوران 13 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کورونا سے اموات کی تعداد 237 ہوگئی، سندھ میں73 ،پنجاب میں65، کےپی کے میں 85 ، گلگت بلتستان میں 3،بلوچستان میں 8مریض جان سے گئے جبکہ اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے3مریض دم توڑ گئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کرونا وائرس سے ابتک2527 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6ہزار839 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ31 ہزار 356ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس، اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان

    بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس، اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان

    لاہور : بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والے 41 پاکستانی شہریوں میں سے 2خواتین میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوگئی، جس کے بعد اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا اور کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔

    پنجاب فرانزک ایجنسی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کےٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں کیےگئے جبکہ دیگر 39افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔

    خیال رہے بھارت میں پھنسےشہری جمعرات کوواہگہ سےپاکستان پہنچےتھے ، 41 افرادمیں سے34کو ایکسپو سینٹر اور 7کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جنکہ 14 ہزار سے زائد متاثر ہیں ، جس کے باعث حکومت نے 3 مئی تک طویل کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

  • لندن میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے 10مسلمانوں کی اجتماعی نماز جنازہ و تدفین

    لندن میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے 10مسلمانوں کی اجتماعی نماز جنازہ و تدفین

    لندن : جنوبی لندن کے علاقے میں پہلی بارمسلمانوں کی اجتماعی نمازجنازہ اورتدفین کی گئی ، کورونا وائرس سے برطانیہ میں اب تک 8 ہزار958 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس سےانتقال کرنےوالے مسلمانوں کی اجتماعی تدفین کر دی گئی،ساؤتھ لندن کے قبرستان میں10میتوں کی اجتماعی تدفین کی گئی  جبکہ تمام افرادکی نمازجنازہ بھی اجتماعی طورپرپڑھائی گئی۔

    امام مسجد کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پہلی بارمسلمانوں کواجتماعی تدفین کرناپڑ رہی ہے۔

    خیال رہے برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں نوسواسی افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے برطانیہ میں اب تک 8 ہزار958 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ73 ہزار 758 متاثرہیں۔

    برطانوی حکام کا کہنا ہے لاک ڈاؤن اورورک فرام ہوم کا دورانیہ ایک سال تک ہوسکتا ہے، دس میں سے نوبرطانوی شہری گھروں میں رہنے کی ہدایت پرعمل کررہے ہیں۔

    واضح رہے کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ 16 لاکھ 99 ہزار632 متاثرہیں اور کے3 لاکھ چھیہترہزار303 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے اٹلی میں 18ہزارسے زائد افراد جان گنوا چکے اورایک لاکھ سے زیادہ متاثرہیں، اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 16ہزار اکیاسی ہوگئی ہے جبکہ فرانس میں 13 ہزار جان سے گئے۔

  • سندھ میں کوروناوائرس کے92نئےکیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 21 ہوگئی

    سندھ میں کوروناوائرس کے92نئےکیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 21 ہوگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں کوروناوائرس کے92نئےکیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ، جس کے بعد صوبےمیں مجموعی تعداد1188ہوگئی جبکہ 349افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا افسوس کےساتھ آج وہ ہی ہوگیا،ایک ہی خاندان کے 7افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے، ضلع وسطی کراچی میں گھرکاسربراہ باہر سےوائرس لیکر گھرگیا، خاندان سمیت ایک سال کےبیٹے اور6سال کی بیٹی میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچی آبادی میں رہنےوالوں سےگزارش ہے راشن اور امداد ضرور لیں، راشن اور امداد کے ساتھ کورونا وائرس گھر نہ لے جائیں، راشن یا امدادلیتے وقت ایک دوسرے سےفاصلہ ضرور رکھیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹےمیں ہم نے 642 ٹیسٹ کیے اور اس کےدوران کوروناکے92کیس ظاہر ہوئے ،اس وقت سندھ میں کورونا کیس کی تعداد1128 ہے اور 349 مریض صحتیاب ہوئے، جو متاثرہ افراد کا31 فیصد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  24 گھنٹےمیں ایک موت ہوئی ،اموات کی تعداد 21 ہوگئی ،کورونا کے سبب مرنےوالوں کی شرح 1.8 فیصدہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران سے 4 مرحلوں میں 1380 افرادجنھیں سکھر میں رکھا تھا، سکھرمیں رکھے280 افرادکی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ، ان میں 242 ٹھیک ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  اس وقت سکھر میں 38 افراد ، گھروں میں 436 افراد اور اسپتالوں 59 مریض زیر علاج ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کےمجبورہوکرخودکشیاں کرنےکی خبربےبنیاد ہے، عوام تکلیف میں ہیں مگر حکومت ان کابھرپور ساتھ دے رہی ہے، لاک ڈاؤن ختم ہوگاتو زندگی نئےاصولوں کےساتھ شروع ہوگی،عوام کواپنی اور اپنےخاندان کی صحت کابھرپور خیال رکھنا ہوگا۔

  • پاکستان میں کورونا پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچارہا ہے، ماہرین

    پاکستان میں کورونا پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچارہا ہے، ماہرین

    کراچی : ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، پاکستان میں کورونا نے پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کےبغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالباری خان نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کی ابھی پیک نہیں آئی ہے، پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔

    ڈاکٹرعبدالباری کا کہنا تھا کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، ہمارےپاس اس وقت بھی 8کورونا مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور ہمارے پاس کورونا کے زیادہ تر مریض تشویشناک آرہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں لائف اسٹائل بدلنا ہوگا، ملنے ملانے کا طریقہ تبدیل کرناہوگا، کورونا وائرس کی وہی علامات ہیں جو دنیا بھرمیں پائی گئیں۔

    ڈاکٹرعبدالباری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا نے پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، ہمارےپاس زیادہ کورونامریض پھیپھڑوں اوردل کے آرہےہیں، نوجوانوں میں زیادہ دل کی تکلیف والے مریض آرہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹرجاویداکرم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس 2وائرس سے مل کر ایک وائرس بناہے، کورونا متاثرہ شخص تقریباً 7افراد کو وائرس منتقل کرتا ہے۔

    ڈاکٹرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلےرکھنے ہیں ہمیں اپنا طریقہ زندگی تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان میں کورونا کے مریض بڑھنے کا خطرہ موجودہے، کورونا وائرس زیادہ دیرتک زندہ رہ سکتاہے ، مختلف جگہوں پرکوروناوائرس مختلف گھنٹے تک زندہ رہ سکتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ کہ اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کےبغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے، اینٹی ملیریا ڈرگ کی کورونا سے متعلق تحقیق اور تجربات جاری ہیں، کچھ دن میں اینٹی ملیریاڈرگ کی کورونا سے متعلق تفصیلات دیں گے۔

  • کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج، پلازماتھراپی کے کلینکل ٹرائل کی اجازت مل گئی

    کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج، پلازماتھراپی کے کلینکل ٹرائل کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد :ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان  نے کوروناعلاج کےلیےپلازماتھراپی کے کلینکل ٹرائل اور مقامی طورپرتیاروینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈریپ نےکوروناعلاج کےلیےپلازماتھراپی کے کلینکل ٹرائل کی اجازت دےدی۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے کلوروکوئین کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور مقامی طورپرتیاروینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی بھی اجازت دی، پاکستان انجینئرنگ کونسل کےتیار وینٹی لیٹرزکےٹیسٹ ٹرائل جاری ہے۔

    ڈریپ نے50سے زائدکمپنیوں کو ہینڈ سینی ٹائزرتیاری کی اجازت دے دی ، مقامی کمپنیوں کو سینی ٹائزربنانے کی اجازت 3ماہ کےلیےدی گئی ، لائسنس یافتہ کمپنیوں کولوکل سینی ٹائزرتیار کرنے کی اجازت ہوگی۔

    کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق سینی ٹائزرز تیار کریں گی ، حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

    خیال رہے کورونا وائرس کےعلاج کیلئے پیسیو ایمونائزیشن کاطریقہ کامیاب ہونے لگا ہے ، چین میں کورونا وائرس سے انتہائی بیمارپانچ مریضوں کاعلاج پیسیو امیونائزیشن کے طریقے سے کیا گیا، جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوگئے۔۔دیگر دو مریضوں کی حالت بھی بہترہے۔

    پیسیو ایمونائزیشن میں کسی بیماری سےصحت یاب ہونے والےمریضوں کے خون سے پلازمہ لےکربیمارشخص میں منتقل کیاجاتا ہے، غیرملکی میڈیاکے مطابق یہ آزمائش چین میں بیس جنوری سے بیس مارچ کے دوران ہوئی۔

  • کورونا کے وار جاری ، پاکستان میں اموات کی تعداد 63 ہوگئی

    کورونا کے وار جاری ، پاکستان میں اموات کی تعداد 63 ہوگئی

    اسلام آباد : کوروناوائرس نےپاکستان میں مزید5افرادکی جان لےلی، جس کے بعد اموات کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ کورونا کیسزکی مجموعی تعداد4322 تک جا پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعدامیں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس کے مطابق 24گھنٹےمیں کورونا کے مزید248 کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کوروناکیسزکی تعداد 4322 تک جا پہنچی۔

    اعداو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 2171 کیسز اور سندھ میں 1036 مریض ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 560 ، بلوچستان میں 212، اسلام آباد میں 102، گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کوروناسےمزید5افرادانتقال کرگئے اور اموات کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ 31 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں، سندھ میں 20 ، پنجاب میں 17 ،خیبرپختونخوا میں 20 ،گلگت بلتستان میں تین ، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔

    اعداو شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 24 گھنٹےمیں مزید2737کوروناٹیسٹ کیے گئے، ابتک 44896کورونا ٹیسٹ کیےجاچکےہیں

    واضح رہے کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کا نظام مفلوج کردیا، روزانہ سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں، دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعدا 88505 ہوگئی جبکہ کورونا سے 15 لاکھ سے زائد متاثرہیں اور وائرس کے 3 لاکھ 30 ہزارسے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کوروناوائرس ، بینک صارفین کیلئے ہیلپ لائن کا اجرا

    کوروناوائرس ، بینک صارفین کیلئے ہیلپ لائن کا اجرا

    کراچی: کوروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کیلئے ہیلپ لائن کا اجراکر دیا اور کہا صارفین بینکوں سے مناسب جواب نہ ملے پر ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے بینک صارفین کے لیے ہیلپ لائن اجرا کردیا اور ذاتی معلومات کے لیے کال کرنے والے دھوکہ بازوں کے خلاف عوام الناس کو خبردار رہنے کی ہدایت بھی کی۔

    بینک دولت پاکستان نے اُن بینک صارفین کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جنہیں کورونا وائرس کی وبائی صورتِ حال کے تناظر میں غیرمعمولی دشواریوں کا سامنا ہے۔

    مرکزی بینک نے کہا اگر بینک، صارفین کے سوالات یا شکایات کا جواب نہیں دے رہے ہیں تو صارفین سٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 021-111-727-273پر رابطہ کرسکتے ہیں جو دفتری اوقات میں دستیاب رہے گی، عوام کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اسٹیٹ بینک نے اپنی ہیلپ لائن کی استعداد بڑھاتے ہوئے اپنے کال سینٹر پر مزید ایجنٹ تعینات کیے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کی سہولت کے لیے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کی فوری مدد کے لیے اپنے کال سینٹرز/ ہیلپ لائن کی چوبیس گھنٹے اور ساتوں دن دستیابی یقینی بنائیں، بینک صارفین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بینک سے سوالات پوچھنے یا اپنی تشویش/ شکایت سے آگاہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن استعمال کریں۔

    اسٹیٹ بینک نے عوام کو یہ تاکید بھی کی کہ جہاں تک ممکن ہو ڈجیٹل ادائیگی کی خدمات استعمال کریں تاکہ بینک لوگوں کے تحفظ کی خاطر کم سے کم اسٹاف کے ساتھ خدمات فراہم کرسکیں۔

    اسٹیٹ بینک نے موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے دھوکہ بازوں کی جانب سے فون کالز کا بھی نوٹس لیا۔

    مرکزی بینک نے کہا کہ ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے کال کرنے والے دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں، مختلف طریقوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً عوام کو آگاہ کرتا رہا ہے کہ موصول ہونے والی فون کال یا میسج پر اپنی ذاتی معلومات جس میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر، ڈیبٹ/ کریڈٹ کارڈ نمبر، پاس ورڈ، پِن (پی آئی این)، عارضی پاس ورڈ (او ٹی پی) وغیرہ شامل ہیں، کسی کو ہرگز نہ بتائیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ علم میں آیا ہے کہ دھوکہ باز عناصر اسٹیٹ بینک یا کسی اور سرکاری ایجنسی کا روپ دھار کر کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتِ حال میں اکاؤنٹ کی تصدیق کا بہانہ بنا کر عوام سے اُن کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    بینک کی جانب سے مزید کہا گیا یہ بات دہرائی جاتی ہے کہ اسٹیٹ بینک/ کمرشل بینک یا کوئی اور ادارہ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں بینک صارفین سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی کوئی معلومات اکٹھا نہیں کررہا، اسٹیٹ بینک ،بینک صارفین سے براہ ِراست ذاتی معلومات کبھی طلب نہیں کرتا، چنانچہ عوام کو ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ آنے والی کال پر ذاتی معلومات ہرگز نہ دیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ ایسی موصولہ کال/ میسج کی تفصیلات سے اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 021-111-727-273 پر آگاہ کریں یا [email protected] پر ای میل بھیجیں۔

    اسٹیٹ بینک نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ کورونا وارئرس کے تناظر میں ضروری حفاظتی اقدامات کریں اور جہاں ممکن ہو متبادل ڈلیوری چینلز استعمال کریں اور اعتراف کیا کہ بینکوں اور دیگر مالی اداروں کے ملازمین کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل حالات ِکار میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    بینک ملازمین اور صارفین کے تحفظ ، جائے کار کی حفاظت اور بینک صارفین کے لیے خدمات انجام دینے میں درپیش عملی مشکلات پر قابو پانے کے لیے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عالمی ادارۂ صحت، حکومتِ پاکستان اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے دی گئی رہنما ہدایات پر پوری طرح عمل کریں۔

    تاہم جن بینک ملازمین اور صارفین کو اس حوالے سے پھر بھی مشکلات درپیش ہیں یا انہیں کیے گئے انتظامات پر تشویش ہے وہ اسے اسٹیٹ بینک کے علم میں لاسکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے سوالات اور شکایات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو [email protected] پر ای میل کی جاسکتی ہیں۔

  • کورونا سے پاکستان میں 50 اموات، مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز

    کورونا سے پاکستان میں 50 اموات، مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز

    اسلام آباد : پاکستان میں کوروناوائرس نے مزید 5 افرادکی زندگی نگل لی،اموات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ مریضوں کی 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکی کورونا سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد3277تک پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ24گھنٹےکےدوران 397نئےکیسزرپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1493 کیسز ہیں اور سندھ میں کورون اوائرس کے کیسز کی تعداد881 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں405 ، گلگت بلتستان میں210 ، بلوچستان میں 191 ،اسلام آباد میں 82، آزاد کشمیر میں15 کیسز ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طورپر61فیصدکیسزدیگرممالک سےآئے،39فیصدمقامی طور پر پھیلے، اب تک 257مریض صحتیاب اور 50جاں بحق ہوئے، سندھ 15،پنجاب 15،کے پی16، جی بی 3 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

    این سی اوسی کے مطابق اب تک35ہزار875افرادکےٹیسٹ کیےجاچکےہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران1933 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک کے462 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکزمیں مریضوں کا علاج جاری ہے۔