Tag: کوروناوائرس

  • سندھ میں کوروناوائرس کے 47 نئے کیسزرپورٹ، مجموعی تعداد 830ہوگئی

    سندھ میں کوروناوائرس کے 47 نئے کیسزرپورٹ، مجموعی تعداد 830ہوگئی

    کراچی : سندھ میں کوروناوائرس کے47نئےکیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد کوروناکے مریضوں کی مجموعی تعداد 830 اور اموات کی کل تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سندھ میں 47 نئے کرونا کیسز کی تصدیق کردی اور کہا آج رپورٹ ہونے والے تمام کیسز رابطہ کیسز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں رابطہ کیسز کی تعداد 438 تک جا پہنچی ہے، نئے کیسز میں حیدرآباد اور بدین سے ایک ایک ، ٹنڈو محمد خان میں 5 اور جامشورو میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان، گھوٹکی، دادو، بدین، شھید بینظیر آباد اور جیکب آباد سے بھی کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید بتایا کہ سندھ میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 830 ہو گئی جبکہ 751 مریض زیر علاج ہیں، جن میں کراچی میں 329، حیدرآباد میں 149 اور سکھر قرنطینہ میں 248 کرونا کے مریض ہیں جبکہ 65 ڈسچارج ہوچکےہیں۔،

    وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 7 ہزار 992 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ آج ہونے والی 3 اموات کے ساتھ سندھ میں کرونا سے متاثرہ اموات کی کل تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2700 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 40ہوگئی ہے۔

  • کوروناوائرس کیخلاف جدوجہد، وزیراعظم کا فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر

    کوروناوائرس کیخلاف جدوجہد، وزیراعظم کا فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کےخلاف جدوجہد میں فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا جبکہ فیس بک کی سی او او نے وزیراعظم عمران خان کے کوروناکے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کےخلاف جدوجہدمیں فیس بک کا پاکستان کےساتھ تعاون کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا فیس بک،واٹس ایپ کادرست معلومات فراہمی پرتعاون خوش آئندہے۔

    وزیراعظم کے پیغام پرفیس بک کی سی او اوشیرل سینڈبرگ نے جوابی پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے کوروناکے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔

    سی او او فیس بک نے کہا کہ خوشی ہے ہم وائرس کےخلاف مل کرجدوجہدکررہےہیں، لوگوں کودرست معلومات فراہم کرنےکیلئےکوشش قابل تعریف ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا بھی شیرل سینڈ برگ کو فیس بک پر جوابی پیغام میں کہنا تھا کہ امید ہےآپ خیریت سے ہوں گی، خوشی ہے ہم لاکھوں زندگیاں بہتر بنانے کیلئے مشترکہ کام کررہےہیں، آپ کی اور آپ کی ٹیم کی حمایت پر آپ کا شکریہ۔

    خیال رہے حکومت نے حال ہی میں واٹس ایپ پر کورونا ہیلپ لائن کا آغاز کیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر فیس بک کرونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا، کرونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔

    پاکستان میں سب سے زیادہ صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر ہیں۔ پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ سے زائد (لگ بھگ 41 ملین) سے زائد افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

  • کورونا سے متعلق اعداد و شمارکسی صورت نہ چھپائے جائیں، وزیراعظم

    کورونا سے متعلق اعداد و شمارکسی صورت نہ چھپائے جائیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوروناسےمتعلق اعدادوشمارکسی صورت نہ چھپائے جائیں ، معلومات چھپانا قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام شریک ہیں جبکہ وفاقی وزرا،چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

    اجلاس میں ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن اور کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کوروناسےمتعلق ڈیٹاکمانڈاینڈکنٹرول سینٹرجاری کرے گا۔

    اجلاس میں صوبوں کو ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے شیئر کرنےکی ہدایت کی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے متعلق اعداد و شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، معلومات چھپانا قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات،اداروں کی محنت سےصورتحال کنٹرول میں ہے، الحمداللہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 14اپریل تک ایسےہی پابندیاں جاری رکھی جائیں گی اور 14 اپریل کےبعدجائزہ لےکرآئندہ کے فیصلے کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سی پیک منصوبوں پرکام اور تعمیراتی انڈسٹری کھولنےکافیصلہ کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا غریب کےگھرکاچولہاجلےاس لیےکل تعمیراتی انڈسٹری کھول رہےہیں، مزدوروں کا روزگار انڈسٹری سے وابسطہ ہے، مزدورطبقہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن چودہ اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق مشاورت پانچ اپریل کے بعد ہو گی۔

  • سکھر قرنطینہ سینٹر میں کوروناکے 101 مریض  صحتیاب

    سکھر قرنطینہ سینٹر میں کوروناکے 101 مریض صحتیاب

    سکھر : سکھرکےقرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 101 مریض صحتیاب ہوگئے ، تمام افراد کا دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو ان کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس تیزی سےپھیلنے لگا تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں۔

    ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔

    شفیق مہیسر کا کہنا تھا کہ چودہ مارچ کو تفتان بارڈر سے تین سو دوافراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیاتھا، ان میں سے 151 کے مثبت اور 151 کے منفی آئے۔

    دوسری جانب ،خیرپور،حیدرآباد،ڈسکہ اور سانگھڑاور رائے ونڈ میں مختلف مقامات کو قرنطینہ سیںٹرمیں تبدیل کردیا گیا ہے، خیرپورمیں تبلیغی جماعت کے مزیددوسوانہترافراد کوآئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

    حیدرآبادمیں انتظامیہ کی غفلت کوہسار قرنطینہ سینٹرکےعملےکے دس اراکین میں وائرس کاخدشہ ظاہر کیا گیا، قرنطینہ میں ڈاکٹرز،طبی عملے کوحفاظتی کٹس بھی نہیں دی گئیں ،عملہ کادوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 26 ہو گئی۔

  • کوروناوائرس کیخلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    کوروناوائرس کیخلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    کراچی : چین  کورو ناوائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،چین کے شہر کنمنگ سے ایک اور کارگو طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا، چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 کو ائیر پورٹ کے اولڈ ٹرمنل پر پارک کروایا گیا۔

    سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے کارگو تیارے پر احتیاتی تدابیر کے طور پر اسپرے کیا گیا ہے ، کارگو تیارے سے نکلے امدادی سامان پر بھی اسپرے کیا گیا ہے۔

    چین کی جانب سے امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

    یاد رہے چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کےتعاون سےبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں اور 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو طیارہ ہے۔

    27 مارچ کو بھی ایک امدادی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کا استقبال گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کیا جبکہ اس پہلے آنے والے طیارے کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امدادی سامان وصول کیا تھا۔

    چینی حکومت نے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکی ہے۔

  • کوروناوائرس، چین نے 2 ٹن ماسک، کٹس اورحفاظتی لباس پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے

    کوروناوائرس، چین نے 2 ٹن ماسک، کٹس اورحفاظتی لباس پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے

    اسلام آباد : چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو2 ٹن ماسک، کٹس اور 6 کروڑ70لاکھ کا طبی حفاظتی لباس پاکستانی حکام کے حوالے کیا ، یہ وہ دوستی ہےجوکوہساروں سےبلند ترہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کوطبی سامان کی حوالگی پرچینی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چین تندہی سےمتحرک اورسرگرم عمل ہے، 2 ٹن ماسک، کٹس خنجراب پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا اور 6 کروڑ70لاکھ کا طبی حفاظتی لباس بھی حکام کے سپرد کیا گیا، یہ وہ دوستی ہےجوکوہساروں سےبلندترہے۔

    یاد رہے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد میں پیش پیش ہیں ، کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا تھا، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں، چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

    اس سے قبل چینی کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی ماسک اور دیگر سامان بھجوایا گیا تھا۔

  • ‘ابھی تک لاک ڈاؤن کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،خداراافواہیں نہ پھیلائیں’

    ‘ابھی تک لاک ڈاؤن کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،خداراافواہیں نہ پھیلائیں’

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف کا کہنا ہے کہ ابھی تک لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،خدارا افواہیں نہ پھیلائیں ، لاک ڈاؤن جیسی افواہوں پر مبنی خبروں سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مرکزی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ ماسک ،وینٹی لیٹرز ،اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی پرکام جاری ہے، قومی سطح پر کیا اقدامات کئے جارہے ہیں، اسے عوام کے سامنے رکھنا چاہیے، وفاق،صوبوں کے درمیان مکمل آہنگی پر اتفاق کیا گیا، ہیلتھ ورکرز فرنٹ پر کام کررہے ہیں، ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال سے پہلے عالمی تجزیہ سامنے رکھنا چاہتا ہوں، 186 ممالک کوروناوائرس سے متاثر ہیں ، 2 لاکھ77 ہزار سے زائد کورونا کیسز ہوچکے ہیں، دنیا بھر میں کورونا سے 11431افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 91ہزار صحتیاب ہوئے، ایک تہائی لوگ مکمل طور پر دنیا میں صحت مند ہوچکے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مستند اعداد و شمار کے مطابق 534 کیسز ہیں،پنجاب میں 104،سندھ میں259 ،کے پی میں27 کیسز ہیں، بلوچستان میں103 ،اسلام آباد میں 10،آزاد کشمیر میں ایک کیس ہے۔

    ڈاکٹرظفرمرزا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے 5 کیسز مکمل صحت یاب ہوئے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد3ہے، کراچی،مردان اور پشاور میں کورونا وائرس سے اموات ہوئیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایران سے زائرین واپس آئے،ان کی شرح بہت زیادہ ہے، تفتان میں ایسا نظام موجود تھا، جس سے پوزیٹو کیسز کا پتہ چلا، 24 گھنٹے میں ملک کے انٹری پوائنٹس پر13991 لوگوں کی اسکریننگ ہوئی، باہرسے آنیوالے 1.4ملین لوگوں کی اسکریننگ ہوچکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے2021، کے پی اور سندھ 1059، جی بی کے523 لوگ شامل ہیں، فیصلہ ہوا تھا ایران سے آنیوالے زائرین کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا ، آج کے دن 3378لوگ ہیں جو مختلف صوبوں کے قرنطینہ میں ہیں جبکہ پاکستان میں 14لیبارٹریاں ہیں جہاں کورونا ٹیسٹ کئے جارہےہیں.

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا لوگ ایک دوسرے سےکم سے کم2 میٹر فاصلہ رکھیں، 3 دن کو پریکٹس ٹائم سمجھیں اور لوگ گھروں میں رہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی فلائٹس آپریشن 2 ہفتے کیلئے بند کیا گیا ہے، 4 اپریل شام 8 بجے فضائی آپریشن معطل رہے گا، پی آئی اے کی کچھ پروازیں ہیں، جنہیں واپس آنےکی اجازت ہوگی۔

    معیدیوسف نے کہا کہ وزیراعظم،مشیران و دیگر نے بہت مشکل فیصلہ کیا، مشکل فیصلہ ہے،صورتحال کو بارہا ریویو بھی کررہے ہیں، عوام کی بہتری کے لئے فیصلے کئے جارہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ سے متعلق مزید اقدامات کئےجائیں گے، کورونا وائرس چین سے شروع کیا لیکن چین سے ایک کیس پاکستان نہیں آیا،ایران سے کورونا وائرس پاکستان آیا۔

    انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہے،پروازوں کو جزوی بند کرنے کا فیصلہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیا گیا، سوشل میڈیا پر افواہیں گردش میں ہیں، لاک ڈاؤن تک کا کہا گیا، ابھی تک لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،خدارا افواہیں نہ پھیلائیں، لاک ڈاؤن جیسی افواہوں پر مبنی خبروں سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔