Tag: کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ

  • کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ  کا سنا مکی  کے پتوں سے علاج سے متعلق اہم بیان

    کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا سنا مکی کے پتوں سے علاج سے متعلق اہم بیان

    لاہور : چئیرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسرمحمودشوکت کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو سنا مکی کے پتے الٹا زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں، لوگوں سے گزارش ہے کہ ایسے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسرمحمودشوکت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رویوں نے بتانا ہے کہ کیسز کی دوسری پیک آئے گی یا نہیں، کچھ افراد کو سنا مکی الٹا زیادہ نقصان پہنچاتی ہے، لوگوں سے گزارش ہے کہ ایسے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔

    اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے حوالے سے پروفیسرمحمودشوکت وائرس پر کوئی اینٹی بائیوٹک ایسے اثر نہیں کرتی، اگر ڈاکٹر تجویز کرے گا تو ہی آپ نے کھانی ہے۔

    چئیرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون یا لاک ڈاون کی بحث میں عوام نہیں پڑنا چاہیے۔

    یاد رہے شعبہ حکمت سے وابستہ نامور حکیم آغا عبدالغفار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں سنا مکی سے کرونا کے علاج کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

    حکم عبدالغفار کا کہنا تھا کہ سنا مکی سے کرونا علاج ممکن ہونے کی بات بھیڑ چال جیسی ہے، میرے علم کے مطابق دو ہزار سال کی تاریخ میں کسی حکیم یا طبیب نے سینے کے انفیکشن کے لیے سنا مکی جڑی بوٹی کے استعمال کی تجویز نہیں دی ہوگی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ سنا مکی سے کرونا کے علاج کی باتیں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں جو بالکل بے بنیاد ہیں، ہاں اس پودے کے پتوں سے قبض، آنت کی سوزش، سینے کے بھاری پن ، سینہ جکڑنا جیسے امراض کا علاج ممکن ہے۔

  • کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ میں من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

    کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ میں من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

    لاہور : پنجاب میں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ میں من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف سامنے آیا اور کہا گیا ایڈوائزری گروپ میں شامل اکثر ڈاکٹرز کی کورونا پر کوئی خدمات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ(SEAG) پنجاب سیاست کی نظر ہو گیا، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ میں من پسند افراد کو نوازانے کا انکشاف  ہوا  اور بتایا گیا کہ گروپ کی اہم پریس کانفرنس میں وائس چیئرمین پروفیسر اسد اسلم کو بلایا ہی نہیں گیا۔

    پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے پریس کانفرنس میں آنے کی دعوت نہیں دی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پروفیسر اسد اسلم کی کورونا پر اب تک سب سے بہترین خدمات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اب تک پروفیسر اسد اسلم، پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر جاوید حیات اور ڈاکٹر شعیب خان کے علاوہ کورونا ایڈوائزری گروپ میں شامل کسی ڈاکٹر کی کرونا پر کوئی خدمات نہیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی لسٹ میں غیر متعلقہ ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا، گروپ میں بچوں کی سرجری کرنے والے ڈاکٹرز شامل ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوائزری گروپ میں شامل ڈاکٹر صومیہ نے ابھی تک کوئی خدمات سر انجام نہیں دیں، ڈاکٹر صومیہ نے تاحال کسی بھی اسپتال میں جانے کی بھی زحمت نہیں کی جبکہ ایڈوائزری گروپ میں شامل پروفیسر عارف تجمل گائنی کے پروفیسر ہیں۔