Tag: کورونا ریلیف فنڈ

  • کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، وزیراعظم

    کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اورخوبی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مسلم ممالک میں تہذیب و ثقافت،فنون لطیفہ میں تعاون کےفروغ پرگفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اورتاریخ اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے، انسانیت کےاحترام ،احساس پر مبنی اقداراجاگرکرنے کی ضرورت ہے، ہمارا مذہب ہمیں دکھی اور مشکل میں گھری ہوئی انسانیت کی مدد کا درس دیتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کہیں بھی ہوں مشکل گھڑی میں وطن کے شانہ بشانہ ہوتےہیں، انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اورخوبی ہے۔

    اس دوران فیصل جاوید نےوزیر اعظم کوکورونا ریلیف فنڈ پرپاکستانیوں کے مثبت ردعمل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے، کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں، جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

  • لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کا بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا ، تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا ، جس کے تحت تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دی تھی اور اسٹیٹ بینک کی کرنسی نوٹوں پروارنش کوٹنگ ختم کرنےکی تجویزمسترد کردیا تھا، کابینہ کو عارضی طور پر وارنش کوٹنگ ختم کرنےکی سمری بھیجی گئی تھی۔

    کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع اور پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کابینہ ڈویژن سےمنتقلی کی منظوری دی اور کابینہ کمیٹی برائےقانون سازی اجلاس میں کئےگئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔

    خیال رہے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے، کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں، جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

  • کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ملکی تاریخ کی بڑی فنڈریزنگ ٹیلی تھون، وزیراعظم کی تعریف

    کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ملکی تاریخ کی بڑی فنڈریزنگ ٹیلی تھون، وزیراعظم کی تعریف

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں سینٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ جمعرات کوملکی تاریخ کی بڑی فنڈریزنگ ٹیلی تھون ہوگی، جس پر عمران خان نے ٹیلی تھون کے انعقاد کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سینٹر فیصل جاوید کی ملاقات ہوئی ، جس میں کوروناریلیف فنڈ سےمتعلق ٹیلی تھون نشریات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سینٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کوملکی تاریخ کی بڑی فنڈریزنگ ٹیلی تھون ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی مشکل میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کر سکیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی تھون کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا پاکستانی قوم نےہر مشکل کامقابلہ استقامت، ثابت قدمی سے کیا ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مددکی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کی جانب سے اب تک سامنے آنے والا جذبہ نہایت حوصلہ افزا ہے اور امید ظاہر کی کہ پوری قوم ملکر اس مشن کو کامیاب بنائے گی۔

    خیال رہے پرائم منسٹر کوروناریلیف فنڈ کیلئے اے آروائی نیٹ ورک ایک بار پھر ٹیلی تھون کا انعقاد کرنےجارہاہے، کاشف عباسی کی میزبانی میں جمعرات شام چاربجے ٹیلی تھون ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان خودٹیلی تھون میں شرکت کریں گے جبکہ سیلیبرٹیز،کھلاڑی، شوبزاسٹارز ، بزنس مین اورمعروف شخصیات ٹیلی تھون کاحصہ ہوں گی۔

    اے آروائی نیوز اور اے آر وائی ڈیجیٹل پر ٹیلی تھون براہ راست نشرکی جائےگی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا ہے جس کے ذریعے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی پریشانی میں مبتلا افراد کی مالی مدد کی جارہی ہے۔

  • ٹوئٹر کے بانی کا کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

    ٹوئٹر کے بانی کا کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

    واشنگٹن : ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرںے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اپنے پیغام میں کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب ڈالر عطیہ کرںے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قائم کی ہوئی ایک اور کمپنی ’’اسکوائر‘‘ میں اپنے حصص کے ایک ارب ڈالر عالمی کورونا ریلیف فنڈ میں منتقل کررہا ہوں ، یہ رقم ان کے مجموعی اثاثوں کا 28 فیصد ہے۔

    جیک ڈورسی نے مزید کہا کہ جب یہ وبا ختم ہوجائے گی تو اس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم و صحت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

    خیال ریے کورونا وائرس کی وبا کے وارجاری ہے، دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 82 ہزار96 ہوگئی جبکہ 14 لاکھ 31 ہزارنوسوتہترافراد متاثرہیں اور کورونا کے 3 لاکھ 22 ہزارنو مریض صحت یاب ہوگئے۔

    یورپ میں کورونا کی وبا میں شدت برقرار ہے ، ایک دن میں 4500 اموات ریکارڈ کی گئی، اٹلی میں 17 ہزار127 افراد ہلاک اورایک لاکھ 35 ہزارپانچ سو چھیاسی متاثرہیں۔

    اسپین میں 14 ہزار 45 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ایک لاکھ 41 ہزار942 متاثرہیں، فرانس میں اموات کی تعداد دس ہزازتین سواٹھائیس ہوگئی اور متاثرافراد کی تعدادایک لاکھ نوہزارانہترہے۔

    بلیجیئم میں دوہزارپینتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، نیدرلینڈزمیں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداددوہزارایک سوایک تک پہنچ گئی جبکہ ترکی میں 750 افراد ہلاک اور ایران میں 3 ہزاراٹھ سوباہترہلاک ہوئے۔

  • کورونا ریلیف فنڈ،  پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ کا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان

    کورونا ریلیف فنڈ، پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ کا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ نے کورونا وائرس سے ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے کورونا وائرس سے ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمودایک ماہ کی تنخواہ جبکہ وائس ایڈمرل، ریئرایڈمرل،کموڈور سطح کے افسران 3،3دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے دیگرافسران 2،2دن کی تنخواہ اور چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کے اعلان کے بعد پاک فضائیہ نے امدادی فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے جب کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئےایئر اسٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر کموڈور، ایئر وائس مارشل اور ائیرمارشل افسران 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے جب کہ پائلٹ آفیسر رینک سےگروپ کیپٹن تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں۔