Tag: کورونا ریلیف ٹائیگر فورس

  • عثمان ڈار کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بڑا اعلان

    عثمان ڈار کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بڑا اعلان

    اٹک : معاون خصوصی عثمان ڈار نے اعلان کیا ہے کہ کوروناریلیف ٹائیگرفورس وبا کے بعد گرین فورس میں بدل جائے گی اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیرملک امین اسلم اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے اٹک میں ٹائیگرفورس کی حلف برداری تقریب سے خطاب کیا، ملک امین اسلم نےاٹک میں ٹائیگرفورس کےسیکڑوں نوجوانوں سےحلف لیا، حلف برداری تقریب میں عثمان ڈار نے ٹائیگرفورس کے مشن اور روزمرہ کام کو دہرایا ۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کوروناریلیف ٹائیگرفورس وباکےبعد گریں فورس میں بدل جائےگی، ٹائیگرفورس ملکی معیشت میں اہم کرداراداکرےگی، وزیر اعظم ٹائیگرفورس کے ایک ایک ممبرکوقومی سرمایہ قراردیتےہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹائیگرزفورس مشکل حالات میں زبردست کام کررہی ہے، ہمیشہ نوجوانوں کو پیروں پر کھڑا کرنے پر زور دیا ، نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان پروگرام مثالی ہے، وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کیساتھ ملکر کورونا کو شکست دیں گے۔

    مزید پڑھیں : رمضان میں 6 ہزار ٹائیگر فورس کے رضاکار اپنی ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں، عثمان ڈار

    ملک امین اسلم نے کہا کہ ٹائیگرفورس کا 2ہفتےمیں10لاکھ رکنیت سازی کا منفرد ریکارڈ ہے، فورس کےنوجوان احساس سینٹرز،مساجد،یوٹیلٹی اسٹورزپرکام کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور جوانان عثمان ڈارنے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کال پر دس لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جو مساجد اور فیلڈ اسپتالوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، ٹائیگر فورس کے جوان احساس سینٹرز پر اپمی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، دو لاکھ 50 ہزار مزدور انڈسٹری کی بندش سے بے روزگار ہوچکے ہیں، ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کے ڈیٹا اندراج میں مصروف ہے۔

    معاون خصوصی برائے امور جوانان کا کہنا تھا کہ اندرون اور بیرون ملک سے مخیر حضرات نے مشکل گھڑی میں فنڈز دیے، ملک بھر میں نماز عید اجتماعات پر ٹائیگر فورس کلیدی کردار ادا کرے گی، کرونا وائرس کے خوف کو بالائے طاق رکھ کر دس لاکھ جوان آگے آگئے ہیں۔

  • ‘وزیرِاعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے’

    ‘وزیرِاعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے’

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں لاک ڈاؤن کے دوران وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے اور قومی جذبے سے سرشار نوجوان کوروناکیخلاف جنگ میں مددکررہےہیں، اور ان میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں جبکہ رضاکارانہ جذبات سے لیس یہ نوجوان قوم کا فخر ہیں۔

    خیال رہے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو عالمی میڈیا میں بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ٹائیگر فورس سے متعلق آرٹیکل میں لکھا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان نےسب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا، قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے.

    مزید پڑھیں: کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی میڈیا میں زبردست پذیرائی

    برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان کی 2تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ٹائیگرفورس میں لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے ، سول رضاکاروں پرمشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچائےگی۔

    آرٹیکل میں کہا گیا تھا کہ ٹائیگر فورس پولیس اور ضلعی انتظامیہ سمیت ہیلتھ پروفیشنلز کی بھی مدد کر رہی ہے جب کہ رضاکار غریبوں تک کیش رقم کی فراہمی میں بھی تعاون کریں گے، وزیراعظم عمران خان کہتےہیں نوجوان ملک کاسب سےبڑااثاثہ ہیں اور عثمان ڈار نےبتایا ان کی توقع سے زائد نوجوانوں نےخود کو رجسٹر کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنےکافیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنےکافیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنےکا فیصلہ کرلیا، ٹائیگر فورس احساس پروگرام کےتحت مزدوروں اور مستحق افرادتک مدد پہنچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کےباعث متاثر ہ دیہاڑی دار طبقےکوفوری ریلیف کی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کوجلد فعال کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

    ٹائیگرفورس احساس پروگرام کےتحت مزدوروں اورمستحق افرادتک مددپہنچائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پرمعاون خصوصی عثمان ڈار اورثانیہ نشترنےپلان ترتیب دےدیا۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ چند دن میں ضلعی انتظامیہ کےساتھ ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا ، مشکل گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی، ٹائیگرفورس میں شامل نوجوان مستحق اور بے روزگار افرادکی نشاندہی کریں گے۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ فیصلہ امداد پہنچانے کے طریقہ کار میں تیزی کے لیےکیا جا رہا ہے، احساس” اسکورکارڈ کے معیار پر پورا  اترنے والوں کی فوری مددممکن ہو گی، فورس سسٹم میں اندراج سےرہ جانے والے مزدوروں اوردیہاڑی دار افرادتک پہنچےگی۔

  • کورونا ریلیف ٹائیگر فورس، رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے شروع ہوگی

    کورونا ریلیف ٹائیگر فورس، رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے شروع ہوگی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا، ملک بھر سے رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے10 اپریل تک سیٹیزن پورٹل پر ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا، مارچ سے 10 اپریل تک ملک بھر سے رضاکاروں کی رجسٹریشن سیٹیزن پورٹل پر ہو گی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی ، رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے سیلاب اور زلزلے کے دوران بہترین جذبے کا مظاہرہ کیا، امید ہے ضرورت پڑنے پر کورونا کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں نے ذمہ داری سے فوڈ سپلائی بحال رکھی، نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں, وزیراعظم عمران خان

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو افرا تفری کی صورت حال سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات ضروری ہیں ، امید ہیے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔