Tag: کورونا سے اموات

  • کورونا سے اموات میں اضافہ : عالمی ادارہ صحت کا دنیا کو اہم پیغام

    عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    گبریسس نے گلوبل صحت کی صورتحال کے جائزہ کے دوران ماہِ دسمبر سے لے کر اب تک کووِیڈ19 کی وجہ سے اموات کی ہفتہ وار تعداد میں اضافے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 8 ہفتوں میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد صرف ریکارڈ میں آنے والی تعداد ہے اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

    گبریسس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 3 سال قبل "بین الاقوامی عوامی صحت ہنگامی حالات ” کا ہائی الارم جاری کیا تھا۔ رواں ہفتے میں کووِڈ۔19 ہنگامی حالات کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں وائرس کے ہنگامی حالات درجے پر بحث کی جائے گی”۔

    عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہا ہے کہ میرا پیغام نہایت واضح ہے۔ اس وائرس کو معمولی نہ سمجھیں۔ اس وائرس نے ہمیں حیران کردیا ہے اور مزید حیران کرنا بھی جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ضرورت مند افراد کو صحت کی سہولیات فراہم نہ کیں اور غلط معلومات کے خلاف جامع جدوجہد کے لئے مزید کوششیں نہ کیں تو وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • پاکستان میں ایک بار پھر کورونا سے اموات کی شرح صفر ریکارڈ

    پاکستان میں ایک بار پھر کورونا سے اموات کی شرح صفر ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک بار پھر کورونا سے اموات کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی ، ایک روز میں 154 کیسز رپورٹ ہوئے‌۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کوئی موت واقع نہیں ہوئی ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 23 ہزار 265 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 154 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.66 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 320 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 620 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 75 ہزار 781 ، پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 148، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 131 اور بلوچستان میں 35 ہزار474 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 093 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 277کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے این سی او سی نے کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر ماسک کا استعمال روکنے کی سفارش کردی ہے۔

  • بڑی کامیابی ، پاکستان میں 2 سال بعد پہلی بار کورونا سے اموات کی شرح صفر ہوگئی

    بڑی کامیابی ، پاکستان میں 2 سال بعد پہلی بار کورونا سے اموات کی شرح صفر ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وبا دم توڑنے لگی، دو سال میں پہلی بار کورونا سے اموات کی شرح صفر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا الحمد اللہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی اموات ریکارڈ نہیں ہوئی ، ایسا 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے اعدادو شمار جاری کئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا سے اب تک انتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد30ہزار333 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 34 ہزار 476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    این سی او سی نے بتایا کہ ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.28 فیصد رہی۔

  • پنجاب میں کورونا تیزی سے جانیں نگلنے لگا،مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات

    پنجاب میں کورونا تیزی سے جانیں نگلنے لگا،مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات

    لاہور: پنجاب میں مسلسل دوسرے روز بھی 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد کورونا سے اموات کی کل تعداد 7664 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس تیزی سے جانیں نگلنے لگا،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ صرف ایک روز میں کورونا وائرس سے 103 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 7664 ہو گئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کاکہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2969 نئے کیسز سامنے آئے اور کورونا کیسز کی کل تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 535 ہو گئی، ایک دن کے دوران لاہور میں سب سے زیادہ 1454 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اعدادو شمار کےمطابق ننکانہ 13، قصور 22، شیخوپورہ 40، راولپنڈی 292 ، جہلم 3، اٹک 1،چکوال 16، مظفرگڑھ 8، حافظ آباد 16 اور گوجرانوالہ 34 ، سیالکوٹ 38، نارووال 5، گجرات 20، منڈی بہاؤالدین 7، ملتان 173، خانیوال 44 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح راجن پور 11، لیہ 25، ڈیرہ غازی خان 20 اور وہاڑی میں 28 ،فیصل آباد 244، چنیوٹ 12، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، جھنگ 5 اور رحیم یار خان میں 31 ،سرگودھا 145، میانوالی 33، بہاولنگر 13، بہاولپور 117، لودھراں 15، بھکر 7،ساہیوال 59، پاکپتن 4 اوراوکاڑہ میں 8 کیسز سامنے آئے۔

  • پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ

    پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ

    لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات میں خوفناک اضافہ ہوگیا ، ایک دن میں مزید 68 اموات ریکارڈ کی گئی ، اموات کی کل تعداد 7 ہزار 209 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تازہ اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک روز میں کورونا وائرس سے مزید 68 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی کل تعداد 7 ہزار 209 ہو گئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک روز میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 2870 نئے کیسز سامنے آئے ، صوبے میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 441 ہو گئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 1726، ننکانہ میں 5، قصور میں 17، شیخوپورہ میں 37، راولپنڈی میں 145، جہلم میں 5 ، چکوال میں 2، اٹک میں 14، مظفرگڑھ میں 8، حافظ آباد میں 11 اور گوجرانوالہ میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ 55، نارووال 11، گجرات 24، منڈی بہاؤالدین 11، ملتان میں 65، خانیوال 12، راجن پور 1، لیہ 8، ڈیرہ غازی خان 13 اور وہاڑی میں 9 فیصل آباد 181، چنیوٹ 14، ٹوبہ ٹیک سنگھ 47، جھنگ 42 اور رحیم یار خان میں 62 کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح سرگودھا 91، میانوالی 11، خوشاب 20، بہاولنگر 13، بہاولپور 71، لودھراں 8، بھکر 18، ساہیوال 49، پاکپتن 1 اوراوکاڑہ میں 34 کیس سامنے آئے، صوبے میں اب تک 4,159,640 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ایک ہزار800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسےکوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹےمیں مزید 58 کورونا مریضوں کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 11ہزار55 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 36ہزار 513 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار800 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 485 ہوگئی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار11 تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.92 فیصد ہے جبکہ کورونا کے 2 ہزار 341 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں اور ملک میں کورونا کے 4لاکھ 76ہزار471 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 316، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، بلوچستان میں 18 ہزار 622 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887، اسلام آباد میں 40 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی جبکہ ایک دن میں ایک ہزار637 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار637 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ46 ہزار476 تک پہنچ گئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سات ہزار تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ19ہزار431ہوگئی جبکہ ایک دن کے دوران ملک بھرمیں 31ہزار904 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 47لاکھ41ہزار507 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار834 ، پنجاب ایک لاکھ7 ہزار329 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار843، بلوچستان میں 16 ہزار152 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار378 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار830 کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے این سی او سی نے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.5فیصد ہے ، ملک کے 15اہم شہروں میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے 15 بڑے شہروں میں حیدرآباد 16.59 فیصد مثبت شرح کیساتھ سب سے آگے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 13 اموات ، مجموعی تعداد 6 ہزار 614 تک جا پہنچی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 13 اموات ، مجموعی تعداد 6 ہزار 614 تک جا پہنچی

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید13 مریض انتقال کرگئے اور 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار614 اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 13 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار614ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 862 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے 756 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے 9 ہزار209 فعال کیسز ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 315 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 5ہزار395 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار997، پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار237، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار464، بلوچستان میں 15 ہزار599 ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار258 کورونا کیسز سامنے آئے۔

  • سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب، مراد علی شاہ کی عوام سے اپیل

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب، مراد علی شاہ کی عوام سے اپیل

    کراچی : سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب پہنچ گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے  کی وجہ سے صورتحال ابتر ہو تی جارہی ہے، خداراایس او پیز پرعمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال سےمتعلق بیان میں کہا کہ 24 گھنٹےمیں 6995 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1745 کیسز سامنے آئے، 1745 کیسز کا آنا ٹیسٹوں کا 25 فیصد ہے، جو بہت زیادہ ہے۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 2لاکھ46ہزار517ٹیسٹ کیےگئے،41ہزار 303کیس سامنےآئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 696 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 466 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،71 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہ 20 ہزار711 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 19201 گھروں اور مراکز میں ، مختلف اسپتالوں میں1461 مریض ہیں۔

    صحتیاب افراد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج مزید759 مریض ٹھیک ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19ہزار 896ہوگئی ہے۔

    کورونا کیسز کی صورتحال سے متعلق مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج رپورٹ ہونے والے 1745 میں سے کراچی میں 1184 نئے کیس سامنےآئے ، احتیاطی تدابیر نہ کرنے سےصورتحال ابتر ہو تی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی خداراایس او پی پرعمل کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے میں حکومت کی مدد کریں۔

  • سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوز ، 388 کی حالت تشویشناک

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوز ، 388 کی حالت تشویشناک

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 24 گھنٹوں میں 1475 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور 19 مریضوں کے اموات کی تصدیق کردی، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا 24 گھنٹے میں 7030ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 1475 نئے مریض سامنے آئے ، اب تک مجموعی 333890ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں 36364 کورونا کے مریض ہیں، 24 گھنٹے میں 19 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 634 ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 58 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں اور 17 ہزار 465 مریض زیر علاج ہیں۔

    صوبے میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں 554 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 18265 ہوگئی جبکہ آج رپورٹ ہونے والے 1475 نئے کیسز میں سے کراچی سے 990نئے کیسز آئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے سروسز اسپتال کراچی میں کورونا اسپتال یونٹ قائم کرنے اور واٹر بورڈ کو اسپتال کو مزید ایک کنکشن دینے کی ہدایت کردی۔

    مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کورونا تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔