Tag: کورونا سے اموات

  • سندھ میں کورونا کے 573 نئے کیسز رپورٹ ،  اموات کی تعداد 374 ہوگئی

    سندھ میں کورونا کے 573 نئے کیسز رپورٹ ، اموات کی تعداد 374 ہوگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 24گھنٹےمیں مزید 5 مریض انتقال کرنے اور 573 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 374 اور مجموعی کیسز کی تعداد 23507 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ کل عید کے دن کے حساب سے ٹیسٹ بڑھائے گئے، سندھ میں 24گھنٹےمیں مزید 5 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 374 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سندھ میں کورونا کے 573 نئے کیسز سامنے آئے اور کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 23507 ہوگئی، صوبےمیں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 2327 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 161628 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا 248 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 49 وینٹی لیٹرزپرہیں، صوبےبھرمیں اسوقت 14618مریض زیر علاج ہیں، 12931 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ، 794 مریض آئیسولیشن مراکز میں اور 893 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹےکےدوران542مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 8515 ہوگئی ، ہمارا کورونا سے صحتیاب ہونےکاتناسب37 فیصد ہے۔

    کیسز کے حوالے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آج رپورٹ ہونے والے 573 سے نئےکیسز میں سے467 کراچی سے ظاہر ہوئے، عوام کو کورونا سے بچنے کیلئے احتیاط کرنی چاہیے، احتیاط کے بغیر کوروناوائرس کو روکنا ممکن نہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19  اموات ،  تعداد 346 تک جاپہنچی

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 اموات ، تعداد 346 تک جاپہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15000 سے تجاوز کر گئی جبکہ 24گھنٹےکےدوران19 اموات رپورٹ ہوئی جس کے بعد تعداد 346 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے 11ہزار 361 مریض زیرعلاج ہیں، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 874 کیس رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15ہزار759ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24گھنٹےکےدوران 19 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کوروناسےاموات کی تعداد346 ہوگئی جبکہ 153 کی حالت تشویشنا ک ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کیسزکی تعداد 4061، سندھ میں پانچ ہزار 5699،خیبرپختونخوا میں 2313 ،بلوچستان میں 971 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 333 ،اسلام آبادمیں 313 اورآزاد کشمیرمیں کل مریضوں کی تعداد چھیاسٹھ ہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے 11361 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 4052 مریض کوروناکوشکست دے کرصحت یاب ہوگئے، 24 گھنٹےکےدوران ملک میں8ہزار249کوروناٹیسٹ کیےگئے، پاکستان میں اب تک ایک لاکھ74ہزار160ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد61 ہوگئی

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد61 ہوگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 5مریض زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد کل اموات 61 ہوگئی ، سندھ میں اموات کی شرح 2.2 فیصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال سے متعلق عوام کے نام پیغام میں کہا کہ آج 227 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 5 مریض زندگی کی بازی ہارگئے، اس حساب سے کل اموات 61 یعنی 2.2 فیصد ہوگئیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئے کیسز میں 65 کراچی کے ضلع جنوبی، 31 وسطی، 28 ضلع شرقی، 23 کورنگی اور5 غربی میں ہیں جبکہ خیرپور میں 35، جیکب آبادمیں 8، ٹنڈومحمد خان میں 8کیس، حیدرآباد میں 7 ، شہید بینظیرآبادمیں 6، کشمور میں4، میرپورخاص اورلاڑکانہ میں2،2اوربدین میں ایک کیس سامنے آیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 10 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، سندھ بھر میں صحتیاب افرادکی تعداد 635 ہے جبکہ تبلیغی جماعت کے 4955 لوگ تھے، 4793 ٹیسٹ نتائج میں 658 مثبت آئے ، تبلیغی افرادکے 162 ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل 2764 مریضوں میں مرد دوں کاتناسب 75 فیصد ہے جبکہ خواتین مریضوں کی تعداد 699 ہے جو کل تعداد کا 25 فیصد ہے، 10 سالوں سے کم عمر کے مریضوں کی تعداد 115 ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ 11 تا 20 سال کے مریضوں کی تعداد 201 ، 21 تا30 سال کے مریضوں کی تعداد 553 اور 31 تا 40 سال کے مریضوں کی تعداد 484 جبکہ 41 تا 50 سال کے مریضوں کی تعداد 340 ہے۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 51 تا60 سال کے مریضوں کی تعداد 374 اور 61 تا 70 سال کے مریضوں کی تعداد274 ہے جبکہ 71 تا 80 سال کےمریضوں کی تعداد 80 ہے ، 81 تا 90 سال کےمریضوں کی تعداد 9 اور ایک مریض 91 تا 100 سال کی عمر کا بھی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کچھ صنعتی ادارے کھل گئے ہیں، سرکاری ادارے نگرانی کرتے رہیں گے،احتیاطی تدابیر اپنائیں ، اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں، اللہ پاک نے فرمایا ہے جس نے ایک زندگی بچائی اس نے انسانیت کوبچایا۔

    دوسری جانب ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں سندھ میں کورونا کے227 نئے کیس سامنے آگئے اور اسی دوران 16 سو افراد کے ٹیسٹ کیے جبکہ الحمدللہ کورونا کے 10مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

    بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اب تک 26 ہزار 58 ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں، ٹیسٹس میں سے2 ہزار 767 کیسوں کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ مجموعی طورپر635 افرادشفایاب ہوچکے ہیں۔