Tag: کورونا سے بچاؤ

  • پاکستانی اور چینی ماہرین کی  بڑی کامیابی : کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار

    پاکستانی اور چینی ماہرین کی بڑی کامیابی : کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار

    کراچی: پاکستان اور چین کے ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی اور کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان کردیا ، چینی دوا کا نام ”جن ہواقنجن گرینولس“ رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے مرکز میں کورونا کے علاج کیلیے چینی دوا کے کامیاب ٹراٸل کی تکمیل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

    جس میں سربراہ سینٹر اقبال چودھری ، چایئنا کے سفارتخانے کے نمایندے سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ وزیراعظم کے ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر عطا الرحمن اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل آن لائن شریک ہوئیں۔

    سربراہ کلینیکل ٹرائل ڈاکٹر رضا شاہ نے بتایا کہ کورونا سے بچاؤکی دوا تیارکرلی گئی ، دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان کرتے ہیں، یہ دوا پاکستان اور چین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کی۔

    ڈاکٹر رضا شاہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بی ایس نے چین کے اشتراک سے کورونا سے بچاو کی کرنل دوا کا کلینکل ٹرائل مکمل کیا ، ٹرائل میں 18 سے 60 سال کے کورونا کے مریضوں کو شامل کیا گیا جن پر دوا کی افادیت 70 فیصد تک سامنے آئی۔

    کلینکل ٹرائل کے سربراہ نے کہا کہ دوا کی رجسٹریشن اور اجازت ڈریپ سمیت تمام اداروں سے کی گئی، کورونا کی چاٸنیزمیڈیسن جوشچنگ فارماسوٹیکل کمپنی نے بناٸی ہے ، یہ دواچین میں کوویڈ 19کے مریضوں کیلیےاستعمال ہوٸی تھی۔

    چینی دواکانام ”جن ہواقنجن گرینولس“ ہے ، چینی دواکی فاٸٹو کیمسٹری جامعہ کراچی کےایچ ای جےریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں کی گٸی۔

    ڈاکٹراقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ دوا کور کوویڈ19اور دیگر ویرینٹ پر اپلائی کیا اور کامیابی ملی جبکہ تمام ملکی اور عالمی اداروں سے منظوری بھی حاصل کی تھی۔

  • رمضان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز جاری

    رمضان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز جاری

    لاہور : حکومت پنجاب نے ماہ رمضان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز جاری کردی ، جس میں رمضان بازاروں میں خریداری، مساجد اور عبادت گاہوں میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے خصوصی ہدایات کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز تیار کر لی گئی ، اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے ایس او پیز کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فیکیشن میں رمضان بازاروں میں خریداری، مساجد اور عبادت گاہوں میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے خصوصی ہدایات کی گئیں ہیں۔

    ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مساجد ،عبادت گاہوں، رمضان بازار اور مزارات میں داخلہ کے مقام پر ہینڈ سیناٹائزر یا صابن سے ہاتھ دھونے کا انتظام ہو اور ان جگہوں پر ماسک کی فراہمی کا اہتمام کرنا لازمی ہو گا، ماسک کے بغیر مساجد میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ کھانسی اور بخار کا شکار افراد گھر پر عباد ت کریں ، تاہم مساجد میں سحرو افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں جا کر نماز ادا کر سکیں گے ، کیونکہ 60سال سے زائد عمر کے افراد کو قوت مدافعت میں کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق بزرگ افراد ویکسینیشن ضرور لگوائیں، کرونا سے بچاو کی ہدایات کو مناسب مقامات پر آویزاں کیا جائے اور بازاروں، مساجد اور بازاروں میں آنے والوں کے لیے الگ الگ داخلی اور خارجی راستے بنائے جائیں گے۔

    ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مساجد یا امام بارگاہوں کے بند کمروں کے اندر نماز کی ادائیگی نہ کی جائے ، صحن یا کھلی جگہوں پر عبادت کا اہتمام کیا جائے۔

    سارہ اسلم نے کہا کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نمازیوں کے لیے نشان لگا کر جگہ مختص کی جائے، قالین کی بجائے فرش پر نماز کی ادائیگی کی جائے ، تاہم گھروں سے جائے نماز لانے کی اجازت ہو گی۔سارہ اسلم

    نوٹیفیکیشن کے مطابق اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں اور مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔

    ایس او پیز میں کہنا ہے کہ رمضان بازروں،مساجد اور مزاروں میں روزانہ کی بنیاد پر مشترکہ استعمال میں آنے والی اشیاء کو ڈس انفیکٹ کو یقینی بنایا جائے ، مساجد اور عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے ، جو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

    سیکرٹری صحت نے کہا ماہ مبارک کے دوران رمضان بازاروں،مساجد،مزاروں اور امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص نشان لگائے جائیں۔

  • کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے ٹرائل میں کتنے پاکستانی حصہ لیں گے؟

    کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے ٹرائل میں کتنے پاکستانی حصہ لیں گے؟

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں 8 سے 10ہزار پاکستانی حصہ لیں گے، ویکسین چینی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کورونا سےبچاؤکیلئے ویکسین کے ٹرائل کا تیسرامرحلہ شروع ہوگیا ہے ، ویکسین چینی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے، ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد حصہ لیں گے، 40ہزارافراد میں 8سے10ہزارپاکستانی بھی حصہ لیں گے، ویکسین ٹرائل کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔

    خیال رہے نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کا کہنا تھا پاکستان میں کورونا ویکسین کینسینو کے تیسرے مرحلےکے کلینیکل ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے ، ویکسین کاپہلا اور دوسراکلینیکل ٹرائل چین میں کیا گیا تھا۔

    کورونا ویکسین کےٹرائل کاتیسرافیزپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت ہورہا ہے اور کلینیکل ٹرائل کا تیسرافیزاین آئی ایچ اور کینسینوچائناکر رہے ہیں۔

    یاد رہے 12 ستمبر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف چین میں تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا، یہ ٹرائلز دس دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔

  • کورونا سے بچاؤ کیلئے پشاور پولیس کا بڑا کارنامہ

    کورونا سے بچاؤ کیلئے پشاور پولیس کا بڑا کارنامہ

    پشاور:پولیس نے کورونا سے بچاؤ کیلئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے، تیارکئےگئےسوٹ قرنطینہ میں ڈیوٹی پراہلکاراستعمال کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں  کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، اس سلسلے میں پشاور کی پولیس نے کورونا وائر س سے بچنے کے لئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے ہیں۔

    حفاظتی سوٹ سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کومحفوظ بنانےکیلئےاستعمال ہوں گے ، کےپی پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر 100سوٹ تیار کئے گئے ہیں۔

    سی پی اوپشاور محمد علی گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر سے آئے تمام زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے، تیارکئےگئےسوٹ قرنطینہ میں ڈیوٹی پراہلکاراستعمال کر رہے ہیں۔

    محمد علی گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی پروٹیکشن سوٹ، پولیس لائن کے انٹری پوائنٹس، لاک ڈاؤن والے علاقوں اور مخصوص چیک پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو دیے جائیں گے۔

    خیال ہے پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، اور متاثر افراد کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ 7 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

    کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کو روکنے کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

  • کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کن اشیاء کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے؟

    کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کن اشیاء کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے؟

    لاہور: کورونا سے بچاؤ کیلئے 8میڈیکل اداروں اورتنظیموں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ذاتی صفائی، باہمی فاصلہ، ہاتھوں کا بار بار دھونا ضروری ہے جبکہ دودھ، چکن، گوشت، مچھلی، انڈوں اورہائی پروٹین ڈائیٹ کا استعمال زیادہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کیلئے 8میڈیکل اداروں اورتنظیموں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہونے والے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ایجوکیشن، ذاتی صفائی، باہمی فاصلہ، ہاتھوں کا بار بار دھونا ضروری ہے اور سیلف آئسولیشن، مناسب فاصلہ اور اجتماعات سے اجتناب لازمی ہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افراد،خاندان،معاشرہ اورریاست جسمانی مدافعتی نظام بہتر بنانےکی حکمت عملی اپنائیں، دودھ، چکن، گوشت، مچھلی، انڈوں اورہائی پروٹین ڈائیٹ کا استعمال زیادہ کیا جائے۔

    اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر کسی بھی حکمت عملی کی تیاری میں سائنسی تنظیموں کو شامل کیا جائے، ریاست کوروناسے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے حکمت عملی کا اعلان کرے اور کورونا کےکنٹرول کے لیے چینی ماڈل کو حقیقی معنوں میں اپنایا جائے۔

    پروفیسرجاویداکرم نے کہا ہے کہ کورونا کاعلاج بتانا ماہرین کا کام ہے، ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، کوروناکے کنٹرول کےلیےجنوبی کوریا کی حکمت عملی سب سے بہترہے، ماس اسکریننگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔