Tag: کورونا سے متاثر

  • کورونا سے متاثر ہونے والے شہروں میں پشاور نے کراچی  کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    کورونا سے متاثر ہونے والے شہروں میں پشاور نے کراچی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    اسلام آباد : کورونا سے متاثر ہونے والے شہروں میں پشاور نے کراچی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 36 فیصد تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک ‌کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کراچی میں کوروناکی شرح 26.32 فیصد اور حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 22.41 فیصدرہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں یومیہ کورونا کی شرح 16.76 فیصد ، راولپنڈی میں 12.29 فیصد ، لاہورمیں 15.25فیصد ، بہاولپورمیں5.61، گجرات میں1.15، ملتان میں4.03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح سرگودھا میں یومیہ کورونا شرح 4.96، فیصل آباد میں6.04 فیصد ، کوئٹہ میں 11.32فیصد رہی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور میں کورونا کی شرح بلند ترین 35.89 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مردان میں 20.93 فیصد ، نوشہرہ میں 18.96، ایبٹ آباد میں15.35 فیصد ، صوابی میں شرح 5.67، بنوں میں11.87 فیصد رہی۔

    24گھنٹے کے دوران گلگت میں کورونا شرح 21.43، دیامر میں 5.65، اسکردو میں صفر فیصد ، مظفرآباد میں شرح 28.60، میرپورمیں 8.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان  میں ملازمت پیشہ آبادی کا 49 فیصد حصہ کورونا سے متاثرہوا، رپورٹ

    پاکستان میں ملازمت پیشہ آبادی کا 49 فیصد حصہ کورونا سے متاثرہوا، رپورٹ

    اسلام آباد : وزارت منصوبہ بندی وترقیات کا کہنا ہے کہ ملک میں ملازمت پیشہ آبادی کا 49 فیصد حصہ کورونا سے متاثرہوا جبکہ 37 فیصد ورکرز کی ملازمت چلی گئی یا کام نہیں ڈھونڈسکے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وقفہ سوالات کا سلسلہ شروع ہوا ، تو کورونا سے ملک میں لوگوں کی آمدنی و روزگار متاثر ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

    وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے اعدادوشمار ایوان میں پیش کیے، جس میں بتایا گیا کہ کورونا کا سماجی و اقتصادی اثرات کا جائزہ لینے کیلئے سروے کیا، جس سے پتہ چلا کہ ملازمت پیشہ آبادی کا 49 فیصد حصہ کورونا سے متاثرہوا۔

    وزارت منصوبہ بندی وترقیات کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ ملازمت پیشہ افراد کی تعداد27.31ملین ہے، اس دوران کورونا سے37 فیصد ورکرز کی ملازمت چلی گئی اور انہیں دوبارہ نوکری نہ ملی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا سے 12 فیصد ورکرز کی آمدن میں کمی ہوئی، کورونا سے سب سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخوا متاثرہوا، جہاں 55فیصدملازمت پیشہ افراد کی ملازمت گئی یا آمدنی میں کمی ہوئی۔

  • کورونا سے متاثر صدر ٹرمپ بخار اور شدید تھکان کا شکار،  ملٹری اسپتال منتقل

    کورونا سے متاثر صدر ٹرمپ بخار اور شدید تھکان کا شکار، ملٹری اسپتال منتقل

    واشنگٹن: کورونا سے متاثر امریکی صدرٹرمپ بخار اور شدیدتھکان کاشکار ہے ، جس کے بعد انھیں ملٹری اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ میلانیا ٹرمپ کھانسی اور سر درد میں مبتلا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واہٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متاثر صدرٹرمپ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا، ان کو بخاراور شدید تھکان ہے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اینٹی باڈی انجکشن لگادیاگیا ہے جبکہ اسٹاف کی بھی کورونا ٹیسٹنگ جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق کورونا کی شکار میلانیا ٹرمپ کھانسی اور سر درد میں مبتلا ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ کاکورونا ٹیسٹ منفی نکل آیا۔

    کورونا سے متاثر ا مریکی صدرٹرمپ کی تمام انتخابی مصروفیات معطل کردی ہیں اور پندرہ اکتوبر کو دوسرے صدارتی مباحثےمیں صدر ٹرمپ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اسپتال منتقلی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میری اوراہلیہ کی طبیعت بہترہے، اس وقت مجھے سپورٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا  تھا کہ اپنا اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس بیماری سےساتھ نمٹیں گے۔

    میلانیاٹرمپ نے بھی اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کوروناپازیٹوآنےکےبعدلاکھو ں امریکیوں کی طرح ہم بھی قرنطینہ ہوگئے، ہم بہترمحسوس کررہےہیں تاہم اپنی ساری سرگرمیاں معطل کردی ہیں، آپ لوگ بھی احتیاط کریں اورگھروں میں رہیں۔

  • سندھ میں 1600 بچے کورونا سے متاثر

    سندھ میں 1600 بچے کورونا سے متاثر

    کراچی : سربراہ قومی ادارہ صحت اطفال کا کہنا ہے کہ سندھ میں 1600بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ قومی ادارہ صحت اطفال کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں میں کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں، سندھ میں 1600بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرناہوگا۔

    یاد رہے چند روز قبل سندھ میں ایک ہزارسے زیادہ بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا ، مرتضی وہاب نے بتایا کہ 10سال سےکم عمربچوں کی اموات بھی ہوئیں، بچوں کی اموات کی وجہ باہرنکلنے والوں کا احتیاط نہ کرنا ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا عوام سےالتجا ہےخدارا سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھیں، اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کاگراف خطرے کا الارم ہے، حکومت سندھ احتیاطی تدابیر کیلئےہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں عوام کو بچنے سے متعلق رہنمائی دینے کی ضرورت ہے، ضروری نہیں توعوام گھر سے باہر نہ نکلیں، باہرنکلنےوالی خواتین ماسک نہیں پہن رہیں، دوپٹہ استعمال کررہی ہیں، عوام سےگزارش ہے کہ سماجی فاصلہ اختیارکریں۔

  • کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

    کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

    کراچی : کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ سینئر افسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار حسن رضا دوران علاج شہید ہوگیا ، وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، حسن رضا ضلع وسطی کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وائرلیس آپریٹر تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جون کو حسن رضا نے کورونا کی علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور 2 جون کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے ابتک 8 اہلکار شہید اور 80 سے زائد پولیس اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی سینئرافسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر ہیں۔

    گزشتہ روز ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ اور ان کے تھانے کے مزید عملے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

  • سندھ میں ایک ہزار سے زائد بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف

    سندھ میں ایک ہزار سے زائد بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف

    کراچی : سندھ میں ایک ہزارسےزیادہ بچوں کے کوروناسےمتاثرہونےکاانکشاف سامنے آیا ، مرتضی وہاب نے بتایا کہ 10سال سےکم عمربچوں کی اموات بھی ہوئیں، بچوں کی اموات کی وجہ باہرنکلنے والوں کا احتیاط نہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کوروناکی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 28 فروری سے تعلیمی ادارے بند ہیں ، اس وقت سندھ 1148بچے کورونا سے متاثرہیں، 10 سال سے کم عمربچوں میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک ہے، بچوں کی اموات کی وجہ باہرنکلنےوالوں کا احتیاط نہ کرناہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہونےتک خواتین میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح کم تھی، نرمی کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح28 فیصدہے، بازاروں میں خریداری کی وجہ سےخواتین بھی کورونا سے متاثرہ ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا عوام سےالتجا ہےخدارا سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھیں، اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کاگراف خطرے کا الارم ہے، حکومت سندھ احتیاطی تدابیر کیلئےہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں عوام کوبچنےسےمتعلق رہنمائی دینےکی ضرورت ہے، ضروری نہیں توعوام گھر سے باہر نہ نکلیں، باہرنکلنےوالی خواتین ماسک نہیں پہن رہیں، دوپٹہ استعمال کررہی ہیں، عوام سےگزارش ہےکہ سماجی فاصلہ اختیارکریں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھلنےجارہی ہے اس لیےاحتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، عوام سفرکرتےہوئےسماجی فاصلہ اختیارکریں،م عوام اپنےہاتھ دھوئیں ،سینی ٹائزرکااستعمال کریں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فیصلہ کرچکی ہےکہ چیزوں کوکھولنےکی طرف جاناہے، شہری اتناضرورکرسکتےہیں کہ احتیاطی تدابیرکواپنائیں، احتیاط کرکےہی خوداوراپنےگھروالوں کوتحفظ دیاجاسکتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ بنیادی چیزیہ ہےکہ کوروناوائرس ایک خطرناک حقیقت ہے، کوروناکی خطرناک حقیقت سےبچنےکاواحدطریقہ احتیاط ہے، اگراحتیاط نہیں کریں گےتوہم سب متاثرہوں گے، متاثرہ افرادبڑھنےسےاسپتالوں میں کیسزبڑھیں گے،مرتضیٰ وہاب

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرکوروناسےزیادہ متاثرہوں گے، سارےپاکستانیوں سےگزارش ہےکہ احتیاط کرے، پاکستانی زیادہ احتیاط کر کے ذمےدارشہری ہونے کا ثبوت دیں۔