Tag: کورونا سے مزید 6 اموات

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات، فعال کیسز کی تعداد 11ہزار190 تک جاپہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات سامنے آئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار745 ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 11ہزار190 تک جاپہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کوروناوائرس کیسز کےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 6 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کوروناسےانتقال کرنے والوں کی تعداد6ہزار745 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 27ہزار133 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کورونا کے773 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد11ہزار190 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 365 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ11ہزار440 ہوگئی جبکہ فعال کورونا کیسز میں سے576 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار114 ، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 82 ، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار119 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 839 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات، 671 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات، 671 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 6 مزید مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار558 ہوگئی جبکہ 671 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 3لاکھ 18ہزار266 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹےمیں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات 6ہزار558 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں 33ہزار365 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 671 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد 8ہزار646 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 18 ہزار266 تک جا پہنچی

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 484 ، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 910، بلوچستان میں 15 ہزار 498، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 273 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 17 ہزار 210 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 991 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں کورونا کے 354مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار62 ہوگئی جبکہ کورونا کے 475 کیسز تشویش ناک اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کردیا ، اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد سے کورونا کی دوسری لہر سے بچاؤ ممکن ہے۔