Tag: کورونا سے ہلاکتیں

  • امریکا میں  آئندہ سال فروری تک کورونا سے ہلاکتیں  4 لاکھ تک پہنچنے کا  خدشہ

    امریکا میں آئندہ سال فروری تک کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

    واشنگٹن : امریکا میں آئندہ سال  فروری تک کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداداسی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی اکتیس ریاستوں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ، کورونا کیلئے امریکی فوکل پرسن ڈاکٹرانتھونی فائوچی کا کہنا ہےکہ کورونا کا معاملہ خراب سے خراب تر ہوتا جارہا ہے، لوگوں کو اب بھی بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹرانتھونی فائوچی نے مزید کہا کہ سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا اور ماسک کا استعمال انتہائی اہم ہے،عوام پر منحصر ہے کہ وہ اموات کم ہونے میں مدد کریں، سی ڈی سی گائیڈلائنز پر عمل کرکے اموات سے بچا جاسکتا ہے۔

    امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد 8 ملین سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک کورونا کے 2 لاکھ 20 ہزارمریض ہلاک ہوچکے ہیں اور آئندہ فروری تک مزید 2 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، جس  کے بعد  اموات 4 لاکھ تک پہنچ جائیں گی۔

    خیال رہے دنیا بھرمیں دن بہ دن کورونا کیسزکی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اب تک تین کروڑ اسی لاکھ افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک افراد کی تعداد دس لاکھ پچاسی ہزار ہوگئی۔

    بھارت میں ایک دن میں وائرس کے مزید پچپن ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد متاثرین کی تعداد اکہتر لاکھ سے تجاو زکر گئی۔

    چین میں کورونا کے نئے کیسزسامنے آگئے، چین کے شہر چنگ ژاوٗ میں نو کیسز رپورٹ ہوئے، چینی حکومت نے چنگ ژاؤ کی پوری آبادی کے ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ پانچ روز میں شہر کی تمام نوے لاکھ آبادی کے ٹیسٹ کئے جائیں گے، اسی طرح برازیل میں اکیاون لاکھ اور روس میں متاثرین کی تعداد تیرہ لاکھ ہوگئی ہے۔

  • اب اس طرح‌ مصافحہ (ہینڈ شیک) کرنا ہو گا؟ تصاویر دیکھیے

    اب اس طرح‌ مصافحہ (ہینڈ شیک) کرنا ہو گا؟ تصاویر دیکھیے

    تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
    دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

    احمد فراز کی غزل کا یہ شعر سماج میں مادّہ پرستی، مفاد سے جڑے تعلقات، کاغذی رشتوں، بناوٹی قربت اور تصنع سے بھرپور میل جول کی لفظی عکاسی کرتا ہے، اور بتاتا ہے کہ گرم جوشی سے مصافحہ کرنے والے سبھی لوگ ہم سے مخلص اور دوست نہیں‌ ہوتے بلکہ ہماری طرف بڑھا ہوا اُن کا ہاتھ، پُرتپاک انداز اکثر ایک رسم کی تکمیل اور سماجی تعلق نبھانے کی کوشش سے زیادہ نہیں‌ ہوتا۔

    یہ تو ایک عام حقیقت ہے، لیکن اس وقت دنیا کورونا وائرس کی شکل میں‌ ایک خوف ناک حقیقت کا سامنا کر رہی ہے جس میں‌ مصافحہ کی رائج اور معروف شکل سے گریز اور میل جول سے بچنے میں‌ ہی عافیت ہے۔

    طبی ماہرین کی ہدایات پر دنیا بھر میں‌ لوگ مصافحہ کرنے یا ہاتھ ملانے سے اجتناب برت رہے ہیں، لیکن ملاقات کے وقت گرم جوشی اور اپنائیت کا اظہار کرنا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے، اور دنیا نے اس کا حل نکال لیا ہے۔

    ان تصاویر میں‌ آپ "ہینڈ شیک” کے مختلف مگر نئے انداز دیکھ سکتے ہیں۔