Tag: کورونا مثبت آنے کی شرح

  • پشاور میں کورونا مثبت آنے کی شرح بلند سطح پر

    پشاور میں کورونا مثبت آنے کی شرح بلند سطح پر

    اسلام آباد : پشاور میں کورونا مثبت آنے کی شرح تقریبا 30 فیصد ہوگئی جبکہ کراچی میں 27.92 فیصد اور لاہور میں 20.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا شرح کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 27.92فیصد اور حیدرآباد میں 20.59 فیصد رہی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں یومیہ کورونا کی شرح 17.13 فیصد ، راولپنڈی میں 10.21فیصد ، لاہور میں 20.58 فیصد ، بہاولپور میں 8.26، گجرات میں 2.88، ملتان میں 8.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح سرگودھا میں شرح 4.17، فیصل آبادمیں 7.59فیصد ، کوئٹہ میں کوروناکیسزکی شرح 6.54فیصد اور پشاورمیں کوروناکی شرح 29.65 فیصد رہی۔

    ذرائع کے مطابق مردان میں 22.73فیصد ، نوشہرہ میں 17.01، ایبٹ آباد میں12.93فیصد ، صوابی میں 11.21،بنوں میں 4.76فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت میں کورونا شرح 18.33، دیامر 6.19، اسکردو میں صفر، مظفرآبادمیں شرح 26.40،میرپورمیں 11.04فیصد رہی۔

  • 70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں اضافہ، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی

    70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں اضافہ، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی

    اسلام آباد : وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ ستر روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا، وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا 70روز بعد کورونا مثبت آنے کی سطح گزشتہ روز 3 فیصد سے زیادہ رہی ، این سی اوسی نے سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، وبا کو پھیلنے سے روکنےکیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    گذشتہ روز سربراہ این سی او سی اسدعمر نے اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے اپیل ہے ماسک پہننے کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مارکیٹس،دکانیں،شاپنگ مالز اور شادی ہالز رات10بجےبندکرنےکافیصلہ کیاہے جبکہ تفریح گاہیں جہاں عوام کا رش ہوتا ہے 6 بجے بند کیے جائیں گے۔

    انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوروناوباکاپھیلاؤ بڑھ رہا ہے، ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

    خیال رہے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ماسک سے متعلق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا ، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی اجتماع ، مارکیٹوں ،بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سب کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔