Tag: کورونا مثبت کیسز

  • لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  15 فیصد سے تجاوز کرگئی

    لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کرگئی

    لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 15.2 فیصد تک پہنچ گئی، ایک دن میں اومیکرون کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں اومیکرون کے 30 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 548 ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 590 ہو گئی جبکہ لاہور کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں میں بھی اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

    حکام نے کہا لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 15.2 فیصد تک پہنچ گئی اور کورونا کے نئے ویرینٹ کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔

    خیال رہے ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، این سی اوسی کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹےمیں کورونا کے مزید پانچ مریض انتقال کرگئے جبکہ 7000 کے قریب نئے کیسزرپورٹ ہوئے، اس وقت کورونا کے نو سو اٹھارہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 8 فیصد ریکارڈ

    کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 8 فیصد ریکارڈ

    کراچی : شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں اور 891 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں کوروناکی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ24گھنٹےمیں مثبت کیسزکی شرح8فیصدرپورٹ رہی اور صوبے میں26افراد کوروناسےانتقال کرگئے۔

    سندھ میں گزشتہ24گھنٹے میں891کیسزرپورٹ ہوئے ، جس میں سے کراچی میں کورونا کے 334 کیسز سامنے آئے جبکہ 650مریضوں کی حالت تشویشناک اور 56مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد 3 ہزار سے گھٹ کر 2 ہزار پر جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 67 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 اور صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار 176 ہوگئی ہے۔

  • کورونا کی لہر ، پاکستان میں  لاک ڈاون کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے

    کورونا کی لہر ، پاکستان میں لاک ڈاون کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے

    پشاور : خیبرپختونخوا میں لاک ڈاون کے باعث کورونا مثبت کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی، مئی کے پہلے 11 دنوں میں 6 ہزار 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اموات کی تعداد میں بھی کچھ حد تک کمی آئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز میں واضح کمی دیکھی گئی ، صوبے کے پانچ اضلاع ایسے بھی ہے جہاں اب تک کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ، ان اضلاع میں ٹانک، تور غر، اپر کوہستان، لوئر کوہسپتان، اور کولی پالس شامل ہیں ، جبکہ سب سے کم مثبت کیسز بھی ان ہی اضلاع سے رپورٹ ہوئی ہے، کولی پاس سے 66, لوئر کوہسپتال سے 149, تور غر سے 210 کیسز اب تک رپورٹ ہوچکی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں اپریل کا مہینہ انتہائی مہلک ثابت ہوا لیکن مئی کے مہینے میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آگئی ہے، اپریل کے مہینے میں صوبے میں 30 ہزار 314 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے یعنی روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 947 افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    کورونا کیسز میں اضافہ پر حکومت نے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق شہروں میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے اور کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئے مئی کے پہلے 11 دنوں میں 6 ہزار 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے, اموات کی تعداد میں بھی کچھ حد تک کمی آگئ ہے گزشتہ ہفتے صوبے میں روزانہ اموات 35 سے 40 تک تھی جو اب 30 سے کم ہوگئی ہے ۔

    خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے 3 ہزار 668 افراد ہلاک جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 392 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

    محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور ڈویژن 59 ہزار 520 مثبت کیسز اور 1961 اموات کے ساتھ پہلے نمبر ہے، اس کے بعد ملاکنڈ ڈویژن 24 ہزار 869 کیسز اور 539 اموات کے ساتھ دوسرے, ہزارہ ڈویژن 14 ہزار 247 کیسز اور 339 اموات, مردان ڈویژن میں اب تک 11 ہزار 439 مثبت کیسز اور 493 اموات, کوہاٹ ڈویژن 7 ہزار 682 کیسز اور 180 اموات, ڈی آئی خان ڈویژن 2 ہزار 751 کیسز اور 71 موات اور بنوں میں اب تک ڈویژن 2 ہزار 732 مثبت کیسز اور 81 اموات رپورٹ ہوچکی ہے۔۔

    محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 66 ڈاکٹر بھی انتقال کرگئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 18 ہیں محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 1 ہزار 484 کورونا کے مریض زیراعلاج ہیں 801 مریض ہائی ڈپینڈنسی یونٹس اور 487 مریض آئیسولیشن, آئی سی یوز میں 139 مریض داخل ہیں جن میں 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں, صوبے میں اس وقت مثبت کیسز کی شرح 9.3 فیصد ہے

    صوبے میں اب تک کل 16 لاکھ 71 ہزار 371 ٹسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 12 ہزار 706 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ، مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہوگئی

    پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ، مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہے، 24 گھنٹےمیں کورونا سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہے اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2447 ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق 24گھنٹےمیں کورونا سےسب سےزیادہ اموات سندھ میں ہوئیں، جاں بحق 51 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج تھے جبکہ ملتان میں کوروناکیلئےمختص45 فیصد وینٹی لیٹرز ، اسلام آباد کے 42، لاہور 34، پشاورمیں27 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا کیلئے مختص 38 فیصد آکسیجن بیڈز ، ملتان میں کورونا کیلئے مختص 39 فیصد آکسیجن بیڈز اور پشاورمیں کوروناکیلئےمختص 60فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔

    این سی اوسی کے مطابق مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح حیدرآباد میں 24.59 فیصد اور کم ترین 1.63 فیصد شرح گلگت بلتستان میں ہے۔

    جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.40 فیصد ، اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.45 فیصد ، خیبرپختونخوا میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.66 فیصد اور سندھ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 17.21 فیصد ، فیصل آبادمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.79، ملتان میں 3.40فیصد اور کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 17.71 فیصد ہے ۔

    اسی طرح بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.59 فیصد اور کوئٹہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح5.65فیصد ہے جبکہ پشاورمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9.28 فیصد اور سوات میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.96، ایبٹ آباد میں 14.49 فیصد ہے۔

    آزادکشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9.30 فیصد مظفرآبادمیں مثبت کوروناکیسز کی شرح 13.57 اور میرپور میں 8.8 فیصد ہے۔