Tag: کورونا میں مبتلا

  • شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کورونا میں مبتلا، حالت تشویشناک

    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کورونا میں مبتلا، حالت تشویشناک

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کورونا کا شکار ہوگئے ، صدر کی بہن نے انکشاف کیا کورونا کے باعث اُن کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کورونا میں مبتلا ہوگئے ، صدر کی بہن نے کم جونگ ان میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ تیز بخار میں مبتلا ہیں، جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔

    کم یو جونگ نے الزام عائد کیا کہ جنوبی کوریا جان بوجھ کر شمالی کوریا میں کورونا وائرس پھیلا رہا ہے۔

    صدر کی بہن نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا کہ اگر شمالی کوریا کے خلاف کورونا کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا بند نہیں کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    صدر کی بہن کا کہنا تھا کہ کچھ شہریوں نے بخار کی شکایت کی ہے، جن میں ان کےبھائی بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی کم جونگ ان نے ملک سے کورونا وبا کے خاتمے کااعلان کرتے ہوئے مئی میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹالی تھی اور چند دن پہلے ہی کم جونگ اُن نےوبا کا علاج کرنے والے بند مرکز کا دورہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کبھی بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نہیں بتائی لیکن یومیہ بنیادوں پر بخار میں مبتلا شہریوں کی تعداد سے آگاہ کیا۔

  • آصف زرداری کورونا میں مبتلا  ہوگئے

    آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

    بلاول بھٹو نے بتایا کہ آصف زرداری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، ان کو ہلکی علامات ہیں علاج جاری ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔

    دوسری جانب سابق صدر کی بیٹی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ "آصف زرداری دبئی پہنچے تو ان کا پی سی آرٹیسٹ پازیٹو آیا لیکن علامات ہلکی ہیں ، وہ آرام کر رہے ہیں اور چار دن سے قرنطینہ میں ہیں، صحت یاب ہونے پر جلد واپس آئیں گے ،سب کی دعاؤں کا شکریہ”۔

  • اداکارعدنان صدیقی بھی کورونا میں مبتلا

    اداکارعدنان صدیقی بھی کورونا میں مبتلا

    کراچی : اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا اور کہا مجھ سے ملاقات کرنیوالے لوگ اپناٹیسٹ جلد کروالیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا نےمجھے بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا، شکر ہے کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنےکےبعدخودکوآئیسولیٹ کرلیا۔

    عدنان صدیقی نے گزارش کی کہ مجھ سے ملاقات کرنیوالے لوگ اپنا ٹیسٹ جلد کروالیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

    خیال رہے پاکستان میں اب تک شوبز سے وابستہ کئی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں ، جن میں اداکار علی عباس ، اداکار عثمان مختار، امیر گیلانی، ماڈل و اداکارہ علیزے گبول، مریم نفیس ، جواد احمد، اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبا اور فروا کاظمی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کے خطرناک شدت اختیار کرتی جارہی ہے ،

  • 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے کراچی آنے والے 24 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے

    24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے کراچی آنے والے 24 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے

    کراچی : ایک دن میں سعودی عرب سے کراچی آنے والے 24 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے ، مسافروں کو قرنطینہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کا عمل جاری ہے ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنیوالے7مسافر کورونا میں مبتلا نکلے، جس کے بعد مسافروں کوقرنطینہ کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ، 24گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے آنے والے کورونا زدہ مسافروں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے 5 مئی سے 25 جون تک کی رپورٹ جاری کردی ہے،جس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ریپڈٹیسٹ کئے گئے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر51ہزار769مسافروں کےریپڈٹیسٹ کئے گئے ، اس دوران 133مسافروں میں کوروناکی تصدیق ہوئی، سب سےزیادہ سعودی عرب،دبئی سےآنےوالےمسافروں میں تشخیص ہوئی۔

    خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا ‏رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی ‏بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی۔

  • پشاورایئرپورٹ پر سی اے اے کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا

    پشاورایئرپورٹ پر سی اے اے کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا

    پشاور : باچا خان اںٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے 32فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے ، بیرون ملک سے آنیوالے کورونامثبت مسافرکورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنے۔

    تفصلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ منیجر نے 32فرنٹ لائن ورکرز کے کورونا میں مبتلاہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کورونا میں مبتلا زیادہ تر ایئرپورٹس پر کام کرنیوالے ویجلنس،ایئرپورٹ سروسزکا عملہ شامل ہیں۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا برج آپریٹرز ،ایچ آر اور میڈیکل کا عملہ بھی متاثر ہوا ، بیرون ملک سے آنیوالے کورونامثبت مسافرکورونا کےپھیلاؤکا سبب بنے۔

    پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آنیوالے80سے زائد مسافرکورونا میں مبتلا تھے ، ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کو ڈس انفیکٹ کرنے کیساتھ اسپرےبھی کیاجارہاہے۔

    یاد رہے تین روز قبل شارجہ سے آنے والی پرواز کے 27 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد محکمہ صحت نے کورونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کےذریعے مسافروں کو پشاورلانے کے معاملے پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی ایئر لائن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا۔

  • میواسپتال لاہور کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا میں مبتلا

    میواسپتال لاہور کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا میں مبتلا

    لاہور : کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، میواسپتال لاہور کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا مثبت آگیا ، جن میں تین نرسیں بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات سرکاری اسپتال کا طبی عملہ کورونا کے نشانے پر ہیں ، میو اسپتال میں 12 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 9 ڈاکٹراور 3 نرسز شامل ہیں، تمام کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

    سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہناہے کہ میو اسپتال میں 50 سے زائد طبی عملہ کے کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، ہیلتھ پروفیشنلز میں علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ مریضوں کے ساتھ لواحقین کی کم سے کم تعداد اسپتال آئے۔

    خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہونےلگی، چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آگئے جبکہ ایک روزکے دوران مہلک وائرس 59 جانیں نگل گیا۔

    ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد سات ہزارآٹھ سو تین ہوگئی، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران اکتالیس ہزار پانچ سو تیراسی کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز 42 ہزار115 تک جا پہنچے ہیں۔

  • چین کی کورونا میں مبتلا شہباز شریف کو علاج کیلئے تعاون کی پیشکش

    چین کی کورونا میں مبتلا شہباز شریف کو علاج کیلئے تعاون کی پیشکش

    لاہور : چین نے کورونا میں مبتلا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے علاج کیلئے تعاون کی پیشکش کردی،شہبازشریف نے چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژاو کا شکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کاپیغام دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،جس میں لیجیان ژاؤ نے شہباز شریف کے علاج پر حکومت چین کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی۔

    ،ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا آپ کےکوروناپازیٹوہونےپربڑی تشویش ہے اور آپ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

    شہبازشریف نے چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژاوکاشکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کاپیغام دیتے ہوئے کہا آپ کی فکرمندی،پیشکش چین کی پاکستان کےعوام سےمحبت کامظہرہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین کی یہ محبت،احساس،وابستگی میرےلئےہمیشہ سرمایہ افتخار ہے۔

    دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجیان ژاؤ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے بھی رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے لیجیان ژاوپاکستان میں چین کےنائب سفیرکےطورپرخدمات سرانجام دےچکےہیں۔

  • ملک میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا، وزیراعظم کا نوٹس، ہنگامی پلان طلب

    ملک میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا، وزیراعظم کا نوٹس، ہنگامی پلان طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی بڑی تعداد کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ہنگامی پلان طلب کرلیا، طبی عملے کی حفاظت سے متعلق وزارت صحت اور این ڈی ایم اے بریف دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملےکی بڑی تعداد کا کورونا میں مبتلا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرزکی حفاظت سے متعلق ہنگامی پلان طلب کرلیا ہے۔

    وزارت صحت،این ڈی ایم اےطبی عملے کی حفاظت سے متعلق بریف دیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2193 تک پہنچ گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : طبی عملے پر کورونا کے جان لیوا حملے بڑھ گئے

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، مزید 82 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں اور کل تعداد 1232 تک جا پہنچی ہے۔

    اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 333 تک پہنچ گئی ہے، میڈیکل سے وابستہ 196 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 7 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 1185 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں 789 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔