Tag: کورونا وائرس از خود نوٹس کیس

  • سپریم کورٹ میں  کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، نیا بینچ تشکیل

    سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، نیا بینچ تشکیل

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، جس کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے اور اٹارنی جنرل سمیت دیگرفریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کوروناوائرس پرازخودنوٹس کیس کی سماعت پیر کو مقررکردی اور سماعت کےلئے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس عمرعطا بندیال اورجسٹس سجادعلی شاہ کی عدم دستیابی پرنیابینچ تشکیل دیا گیا ہے، اب جسٹس مشیر عالم اور جسٹس طارق مسعود بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    جسٹس عمرلاہورجبکہ جسٹس سجاد کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت میں مصروف ہیں، کورونا کیس کےلئےاٹارنی جنرل سمیت دیگرفریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہی

    دوسری جانب پرنسپل سیٹ اسلام آباد ، کراچی اورلاہوررجسٹری کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہئے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے 3ججز بینچز اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے ، کراچی میں 2اور لاہور میں 3بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے.

    بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا ، بینچ 2میں جسٹس مشیر عالم,جسٹس مظہر عالم اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہیں جبکہ بینچ 3جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔

    کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس سجاد علی شاہ سماعت کریں گے، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ بھی سماعت کرےگا۔

    لاہور میں بنچ ایک میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس مظاہر نقوی ، بینچ 2میں جسٹس منظور ملک اور جسٹس منصور علی شاہ اور بینچ 3میں جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

  • کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس، وفاقی حکومت کا جواب میں سپریم کورٹ میں جمع

    کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس، وفاقی حکومت کا جواب میں سپریم کورٹ میں جمع

    اسلام آباد : کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب میں جمع کرا دیا ،کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے متفقہ فیصلے  اور اقدامات اٹھائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت نے جواب میں جمع کرا دیا ، جس میں جواب بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے متفقہ فیصلے،اقدامات اٹھائے گئے۔

    جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ ملک بھر میں 83 مقامات پر کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے لیے 83 تھرمل سکینرز لگا دیے، تمام انٹر نینشل ائیر پورٹس پر اسپیشل کاونٹرز قائم کر دیے ہیں جبکہ تفتان،چمن اور طور خم بارڈر پر کراسنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :کورونا سے نمٹنے کیلئے ناکافی سہولیات، چیف جسٹس گلزار احمد کا پہلا ازخود نوٹس

    جواب میں بتایا گیا ملک بھر کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کے لیے قرنطینہ مراکز قائم کر دیےہیں ،اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بیڈز اور کنفرم مریضوں کے لیے اسپتالوں میں 154 بیڈز مختص ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے کوروناسےنمٹنےکیلئےناکافی سہولتوں پر پہلااز خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، سیکریٹری صحت اور داخلہ ، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹس جاری کئے تھے۔

    کوروناوائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 788 ہوگئی ہے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 336 اور سندھ میں 1214، خیبر پختونخوا میں 656، بلوچستان میں 220 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 5 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 762 ہوگئی۔