Tag: کورونا وائرس پاکستان

  • ملک بھر میں کرونا انفیکشن سے 9 مریض جاں بحق

    ملک بھر میں کرونا انفیکشن سے 9 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن سے مزید 9 افراد جاں‌ بحق ہو گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 806 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید نو مریض انتقال کر گئے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 949 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.85 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 56 ہزار 607 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 499 ہو چکی ہے۔

  • ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے 392 کیس رپورٹ، 2 اموات

    ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے 392 کیس رپورٹ، 2 اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے مزید 392 کیسز سامنے آ گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 822 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.84 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 156 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 55 ہزار 801 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 490 ہو چکی ہے۔

  • ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے مزید 656 کیسز

    ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے مزید 656 کیسز

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے مزید 656 کیسز سامنے آ گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 656 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید ایک مریض کی موت واقع ہو گئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 611 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.35 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 161 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 55 ہزار 409 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 488 ہو چکی ہے۔

  • ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے مزید 661 کیسز

    ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے مزید 661 کیسز

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے مزید 661 کیسز سامنے آ گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 661 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید ایک مریض کی موت واقع ہو گئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 80 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.29 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 171 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 54 ہزار 753 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 487 ہو چکی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا انفیکشن کے مزید 693 کیسز سامنے آ گئے

    پاکستان میں کرونا انفیکشن کے مزید 693 کیسز سامنے آ گئے

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے مزید 693 کیسز سامنے آ گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 693 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید ایک مریض کی موت واقع ہو گئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 678 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.35 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 177 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 53 ہزار 325 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 483 ہو چکی ہے۔

  • کرونا سے اموات میں اضافہ، 8 مریض جاں بحق

    کرونا سے اموات میں اضافہ، 8 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے باعث مزید 8 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 761 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید آٹھ مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 843 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.65 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 52 ہزار 632 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 482 ہو چکی ہے۔

  • کرونا کے 5 مریض انتقال کر گئے

    کرونا کے 5 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ کرونا انفیکشن کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کووِڈ نائنٹین کی وبا ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے اور کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اموات میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عمل پر ایک بار پھر زور دیا جا رہا ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 492 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کیسز کی شرح 2.42 فی صد رہی۔

    ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے شکار 169 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا انفیکشن سے 2 اموات جب کہ ہفتے کے روز پہلی بار 10 اموات کے ساتھ بڑا اضافہ سامنے آیا تھا۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 9 مریض انتقال کر گئے

    24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 9 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 9 مریض انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے جاں بحق مریضوں کی تعداد میں بھی اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ نائٹین کے انفیکشن سے مزید 9 مریض انتقال کر گئے، جب کہ اس دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 872 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 125 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں کرونا کیسز کی شرح 3.77 فی صد رہی۔

    ملک بھر میں اسپتالوں میں داخل کرونا کے 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    کرونا کیسز میں اضافے کے باعث منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے، اور اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک کے بغیر شہریوں کو عید گاہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی، رش سے بچنے کے لیے عید گاہ کے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور شہری اس کا استعمال ضرور کریں۔