Tag: کورونا وائرس کی روک تھام

  • وزیراعظم کی اقتصادی سرگرمیاں معمول کے تحت بحال کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت

    وزیراعظم کی اقتصادی سرگرمیاں معمول کے تحت بحال کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اجلاس میں اقتصادی سرگرمیاں معمول کے تحت بحال کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر اطلاعات شبلی فراز،معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، معاون اطلاعات عاصم سلیم باجوہ ،مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کے ارکان مشیرخزانہ حفیظ شیخ، رزاق داؤد، اسد عمر اور وزیرصنعت حماد اظہر بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران لاک ڈاؤن میں کی گئی حالیہ نرمی کے بعد عوامی رد عمل سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور کورونا وائرس سے پڑنے والے اثرات،مستقبل کی منصوبہ بندی پربھی غور کیا۔

    وزیراعظم کو وباء کے نتیجے میں پڑنے والے معاشی اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی اور مشیر صحت ظفر مرزا نے وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعداد و شمار اور طبی سہولیات پر اعتماد میں لیا۔

    اجلاس میں معاشی ٹیم نے شرکاء کو معاشی اعشاریوں میں بہتری کیلئے حکومت کی ممکنہ منصوبہ بندی اور مشیرخزانہ نےریلیف پیکج کےتحت جاری کی گئی رقم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی سرگرمیاں معمول کے تحت بحال کرنےکیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت کردی۔

  • کورونا کی روک تھام، ٹائیگر فورس میں رجسٹر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    کورونا کی روک تھام، ٹائیگر فورس میں رجسٹر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ٹائیگر فورس میں رجسٹر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا شعبہ طب سےوابستہ 10 ہزار سے زائدافراد کو فوری میدان میں اتارا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اہم اجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزرا،سول اور عسکری اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں رزاق داؤد,حماد اظہر اور عثمان ڈار نے اہم معاملات پر بریفنگ دی اور شرکا نے ٹائیگر فورس میں رجسٹر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا شعبہ طب سےوابستہ 10 ہزار سے زائدافراد کو فوری میدان میں اتارا جائے گا۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر تربیت یافتہ طبی افراد کو تمام صوبوں میں بھیجے گا، عثمان ڈار سےمزیدڈاکٹراورپیرا میڈکس کو رجسٹر کرنے کی درخواست کی اور کہا رجسٹرافراد سےکورونا کے خلاف طبی صلاحیت میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

    عثمان ڈار نے بتایا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 8 لاکھ افرادرجسٹرہو چکےہیں، پہلےمرحلے میں ڈاکٹروں اور طب سےوابستہ افرادکی خدمات حاصل کریں گے،عثمان ڈار

    معاون خصوصی نے کہا کہ رجسٹریشن جاری ہے، مزید ڈاکٹراور میڈیکل فیلڈ کےنوجوان رجسٹریشن کرائیں، رجسٹر نوجوانوں کو وفاقی حکومت کےتعاون سےذمےداریاں سونپی جائیں گی۔