Tag: کورونا وائرس کے پھیلاؤ

  • کراچی میں کورونا کی شرح 28  فیصد بڑھ گئی

    کراچی میں کورونا کی شرح 28 فیصد بڑھ گئی

    اسلام آباد : پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، کراچی میں کورونا کی شرح 28.30 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

    ملک میں کورونا کی یومیہ بلند ترین 100 فیصد شرح حیدر آباد اور صوابی میں ریکارڈ کی گئی ، حیدرآباد، صوابی میں کورونا کے ایک، ایک ٹیسٹ پازیٹو نکلے۔

    ذرائع نے بتایا کہ 24گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 28.30 فیصد، پشاور میں 14.29 فیصد، اسلام آباد میں 12.20 فیصد رہی۔

    لاہور میں یومیہ کورونا شرح 4.14، گجرات 0.83 فیصد ، مظفر آباد، میرپور، کوئٹہ ، اسکردو ، گلگت، دیامر، ایبٹ آباد، مردان میں کورونا شرح صفر رہی۔

    اس کے علاوہ بنوں، نوشہرہ، سوات ، بہاولپور، فیصل آباد،جہلم، گوجرانوالہ، ملتان ،راولپنڈی، سرگودھا میں کورونا شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 1 ہزار 195 ہو گئی ہے، 15 لاکھ 46518 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی شرح 98 فیصد ہے اور کورونا کے 1168 مریض قرنطینہ ہیں۔

    سندھ میں کورونا کے 589، خیبرپختونخوا 110 ، پنجاب میں 211، بلوچستان 3، وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے 216 مریض ، آزادکشمیر میں 13، گلگت بلتستان 26 مریض قرنطینہ ہیں۔

    اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کے 27 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا کے 8، پنجاب 5 مریض، سندھ میں 14 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہے جبکہ اسلام آباد، بلوچستان ، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 3 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، جن میں پنجاب میں کورونا کے دو، سندھ ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

  • خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آنے لگی

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آنے لگی

    پشاور : خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کےپھیلاؤ کی شرح میں کمی آنے لگی، صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اسپتالوں کی استعداد مزید بڑھا رہی ہے، وباکے خاتمے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ کوروناوائرس کےپھیلاؤ کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کےپی میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 76 ہے اور کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 769 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز سوات میں مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد،مردان میں 21فیصد ، صوابی اور بونیر میں 14، 14، پشاور اور ملاکنڈ میں 13، 13 فیصد رہی۔

    تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اسپتالوں کی استعداد مزید بڑھا رہی ہے، وباکے خاتمے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

    خیال رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 119 مزید اموات ہوئیں، جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 429 اور مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 211 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مویشی منڈیوں سےکوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر  منڈیوں میں آنیوالوں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکامویشی منڈیوں میں آنیوالوں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے منڈیوں کےداخلی راستوں پرکوروناکاؤنٹرلگانےکاحکم دیا جبکہ ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ نےٹیسٹنگ پروٹوکول کی تفصیلات جاری کردیں۔

    سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ منڈی آنیوالےتمام بیوپاریوں اور گاہکوں کی اسکریننگ کی جائےگی، اسکریننگ میں علامات پرمتعلقہ فردکاسیمپل لیبارٹری بھجوایاجائے گا۔

    سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق نتائج آنے تک علامات والے شخص کو کورنٹین رہنے کی ہدایت کی جائے گی اور ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو اسپتال یا ہوم کورنٹین کردیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بغیراسکریننگ منڈیوں میں داخلےپرمکمل پابندی عائد ہوگی۔