Tag: کورونا وائرس

  • نئی قسم کا کرونا وائرس پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، تحقیق

    نئی قسم کا کرونا وائرس پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، تحقیق

    واشنگٹن : طبی ماہرین نے ایک تحقیقی مقالے میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک نئی قسم کا تغیراتی کورونا وائرس پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم خوش قسمتی سے یہ متاثرہ افراد کو بیمار نہیں کر رہا ہے۔

    نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والی بیماری کا سبب بننے والا موجودہ وائرس اس اصل کورونا وائرس سے تین سے چھ گنا زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے، جو ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا۔

    امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ کورونا وائرس کی

    ایک اور نئی شکل سامنے آئی ہے جو یورپ سے امریکہ تک پھیل گئی ہے۔

    سائنسی جریدے سَیل میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کی تبدیل شدہ شکل جو اس وقت دنیا کے لاتعداد انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، اس وبا سے کہیں زیادہ شدید اور مہلک ہے جس کا پھیلاؤ چین سے شروع ہوا تھا۔

    محققین کے مطابق تحقیقاتی مطالعے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نئی قسم کے تغیراتی کورونا وائرس سے لوگوں میں انفیکشن کا امکان پڑھ جاتا ہے لیکن اس کے حملے سے متاثرہ شخص زیادہ بیمار نہیں ہوگا۔

    ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محققین کی ٹیم نے نہ صرف زیادہ جینیاتی معاملات کی جانچ پڑتال کی ہے بلکہ انہوں نے لیبارٹری میں لوگوں جانوروں اور خلیوں کو شامل کرنے کے تجربات بھی کیے ہیں جن سے یہ بات سامنے آئی کہ ہے کہ یہ تبدیل شدہ ورژن زیادہ عام ہے اور یہ دوسرے ورژن کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔

    اس نئی تحقیق کے بارے میں محقیقن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تاہم اب تک اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وائرس کی یہ نئی قسم کسی ایک فرد کی حالت کو مزید خراب کرنے کا باعث بن رہی ہے۔

    ایسا ضرور لگ رہا ہے کہ اس وائرس میں قوت مزاحمت زیادہ ہے اور یہ اپنے اثرات کو دہرانے کی کہیں زیادہ صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں منتقلی کی صلاحیتیں بھی کہیں زیادہ ہیں،ان سب امکانات کی تصدیق کی فی الحال کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ فی الحال اس تحقیق کے نتائج کو صرف امکانی ہی سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ اس طرح کے تجربات کسی وبائی مرض کے محرکات کی درست طور پر وضاحت نہیں کرتے۔ اس وقت کورونا وائرس اپنی متغیر شکل میں بہت زیادہ گردش میں ہے۔ اس لئے موجودہ حالت میں اسے زیادہ ’متعدی‘ سمجھا جا رہا ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ انسانوں کے مابین اس جرثومے کی ‘منتقلی کم ہو۔

    https://myfox8.com/news/coronavirus/study-confirms-new-version-of-coronavirus-spreads-faster-but-doesnt-make-people-sicker/

  • دنیا بھر میں کرونا سے ایک کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر

    دنیا بھر میں کرونا سے ایک کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 5 لاکھ 71 ہزار 700 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 1 کروڑ 30 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 1 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے، جب کہ اس دوران ساڑھے 3,956 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے، وائرس سے اب تک 75 لاکھ 88 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 380 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 137,782 ہو گئی ہے، جب کہ 34 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 58 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 15 لاکھ 17 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32,403 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 27 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 72,151 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 18 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 659 ہلاکتیں ہوئیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بڑھ گئی

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 44,819 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,954 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 94 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 68 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 9 اموات ہوئیں۔

    میکسیکو نے بھی اموات میں بڑی تیزی کے ساتھ فرانس اور اسپین کو پیچھے چھوڑا، جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 35,006 ہو گئی ہے، جب کہ کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، میکسیکو میں 1 لاکھ 84 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 30,004 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,403 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

    انڈیا میں 23,194 مریض، ایران میں 12,829 مریض، پیرو میں 11,870، روس میں 11,335، بیلجیئم میں 9,782، جرمنی میں وائرس سے 9,134 مریض، کینیڈا میں 8,783 مریض، چلی میں 6,979، نیدرلینڈز میں 6,137 افراد، سوئیڈن میں 5,526، ترکی میں 5,363، کولمبیا میں 5,307، پاکستان میں 5,266، ایکواڈور میں 5,047، چین میں 4,634 (گزشتہ 76 دنوں میں ایک ہلاکت)، جنوبی افریقا میں 4,079، مصر میں 3,858، انڈونیشیا میں 3,606، عراق 3,150، بنگلا دیش میں 2,352، سعودی عرب میں 2,223، سوئٹزرلینڈ میں 1,968، رومانیا میں 1,884، ارجنٹینا 1,845، بولیویا میں 1,807، آئرلینڈ میں 1,746، پرتگال میں 1,660، پولینڈ میں 1,571، فلپائن میں 1,534، یوکرین میں 1,398، گوئٹے مالا میں 1,219، الجیریا میں 1,011، جب کہ افغانستان میں 1,010 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو، جنوبی افریقا، ایران اور کولمبیا میں 100 سے زائد اموات، امریکا میں 300 سے زائد اموات، انڈیا اور میکسیکو میں 500 سے زائد، جب کہ برازیل میں 600 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بڑھ گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بڑھ گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار 652 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,769 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 69 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 251,625 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,266 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 23 سے بھی بڑھ کر 24 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,139 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,173 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 84 ہزار 442 ہے، اب تک 161,917 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 1,837 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا مریضوں کے لیے مختص 1825 وینٹی لیٹرز میں سے 341 زیر استعمال ہیں، گلگت، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,013 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,795 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,099 اموات، اسلام آباد میں 153، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 44 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 105,533 ہو گئی، پنجاب میں 87,043 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 30,486، اسلام آباد میں 14,108 ہو گئی، بلوچستان میں 11,185، گلگت بلتستان میں 1,671 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,599 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 532 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 15 لاکھ 85 ہزار 170 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 61,958 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 58,023 مریض، خیبر پختون خوا میں 21,158 مریض، اسلام آباد میں 10,883، بلوچستان میں 7,598 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,319 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 978 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,521 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 74 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 248,872 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,197 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 23 سے بھی بڑھ کر 24 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,126 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,071 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 86 ہزار 975 ہے، اب تک 156,700 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,118 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا مریضوں کے لیے مختص 1820 وینٹی لیٹرز میں سے 393 زیر استعمال ہیں، گلگت، آزاد کشمیراور بلوچستان میں کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,006 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,747 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,087 اموات، اسلام آباد میں 152، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 43 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 103,836 ہو گئی، پنجاب میں 86,556 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 30,078، اسلام آباد میں 14,023 ہو گئی، بلوچستان میں 11,157، گلگت بلتستان میں 1,658 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,564 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 ہزار 211 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 15 لاکھ 62 ہزار 638 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 60,439 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 55,175 مریض، خیبر پختون خوا میں 20,762 مریض، اسلام آباد میں 10,645، بلوچستان میں 7,421 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,316 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 942 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 65 جاں بحق، اموات 5,123 ہوگئیں

    پاکستان میں کرونا سے مزید 65 جاں بحق، اموات 5,123 ہوگئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 46 ہزار 351 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے، گزشتہ روز پاکستان گیارہویں نمبر پر چلا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,752 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 65 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 246,351 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,123 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 22 سے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,115 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,962 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 88 ہزار 94 ہے، اب تک 153,134 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,156 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,985 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,713 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,074 اموات، اسلام آباد میں 147، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 42 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 102,368 ہو گئی، پنجاب میں 85,991 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 29,775، اسلام آباد میں 13,927 ہو گئی، بلوچستان میں 11,128، گلگت بلتستان میں 1,630 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,532 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23 ہزار 569 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 15 لاکھ 38 ہزار 427 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 59,165 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 53,836 مریض، خیبر پختون خوا میں 20,271 مریض، اسلام آباد میں 10,441، بلوچستان میں 7,224 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,303 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 894 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا سے ایک دن میں 2 لاکھ 23 ہزار کیسز رپورٹ

    دنیا بھر میں کرونا سے ایک دن میں 2 لاکھ 23 ہزار کیسز رپورٹ

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 5 لاکھ 57 ہزار 566 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 1 کروڑ 23 لاکھ 97 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے، جب کہ اس دوران ساڑھے 5,412 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے، وائرس سے اب تک 72 لاکھ 27 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 960 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 135,828 ہو گئی ہے، جب کہ 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 61 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 14 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32,343 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 69,254 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 17 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,199 ہلاکتیں ہوئیں۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 85 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 44,602 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,926 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 93 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 69 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 12 اموات ہوئیں۔

    میکسیکو نے بھی اموات میں بڑی تیزی کے ساتھ فرانس اور اسپین کو پیچھے چھوڑا، جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 33,526 ہو گئی ہے، جب کہ کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، میکسیکو میں 1 لاکھ 72 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,979 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,401 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

    انڈیا میں 21,632 مریض، ایران میں 12,305 مریض، پیرو میں 11,314، روس میں 10,843، بیلجیئم میں 9,781، جرمنی میں وائرس سے 9,125 مریض، کینیڈا میں 8,749 مریض، چلی میں 6,682، نیدرلینڈز میں 6,137 افراد، سوئیڈن میں 5,500، ترکی میں 5,300، پاکستان میں 5,058، ایکواڈور میں 4,900، کولمبیا میں 4,714، چین میں 4,634 (گزشتہ 73 دنوں میں ایک ہلاکت)، جنوبی افریقا میں 3,720، مصر میں 3,617، انڈونیشیا میں 3,417، عراق 2,882، بنگلا دیش میں 2,238، سعودی عرب میں 2,100، سوئٹزرلینڈ میں 1,966، رومانیا میں 1,834، آئرلینڈ میں 1,743، ارجنٹینا 1,720، پرتگال میں 1,644، بولیویا میں 1,638، پولینڈ میں 1,551،یوکرین میں 1,345، فلپائن میں 1,314، جب کہ گوئٹے مالا میں 1,092 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو، چلی، جنوبی افریقا، کولمبیا اور عراق میں 100 سے زائد اموات، ایران میں 200 سے زائد اموات، انڈیا میں 400 سے زائد، میکسیکو میں 700 سے زائد، امریکا میں 900 سے زائد، جب کہ برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، اب تک سندھ میں کرونا کے ایک لاکھ 900 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں اب تک کرونا وائرس انفیکشن سے 1,677 اموات ہو چکی ہیں، اموات کی تعداد کے لحاظ سے سندھ پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ مثبت کیسز کی تعداد کے لحاظ سے سندھ پہلے نمبر ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں 1538 نئے مصدقہ کو وِڈ 19 کیسز سامنے آئے، جب کہ 8 جولائی کو 1736 نئے کیسز سامنے آئے تھے، صوبے میں روزانہ 15 سو سے 2000 تک نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا کے 15 لاکھ ٹیسٹ، ڈھائی لاکھ کے قریب مثبت، 5 ہزار سے زائد اموات

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا انفیکشن سے سندھ میں مزید 40 افراد کا انتقال ہوا، 8 جولائی کو 23 مریضوں کا، 7 جولائی کو 42، جب کہ 6 جولائی کو 46 مریضوں کا انتقال ہوا تھا۔ سندھ میں کرونا سے اموات کی شرح پنجاب سے کم تاہم دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔

    سندھ میں کرونا وائرس کے 57,627 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں صحت یابی کا تناسب زیادہ ہے، زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے، اس وقت صوبے میں 41,596 مریض زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 22 سے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,090 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,750 ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے 15 لاکھ ٹیسٹ، ڈھائی لاکھ کے قریب مثبت، 11 واں سر فہرست ملک بن گیا

    پاکستان میں کرونا کے 15 لاکھ ٹیسٹ، ڈھائی لاکھ کے قریب مثبت، 11 واں سر فہرست ملک بن گیا

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 11 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,751 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 75 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 243,599 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,058 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 22 سے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,102 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,750 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 89 ہزار 449 ہے، اب تک 149,092 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,375 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,972 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,677 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,063 اموات، اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 125، گلگت بلتستان میں 34 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 41 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 100,900 ہو گئی، پنجاب میں 85,261 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 29,406، اسلام آباد میں 13,829 ہو گئی، بلوچستان میں 11,099، گلگت بلتستان میں 1,619 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,485 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23 ہزار 255 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 57,627 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 52,641 مریض، خیبر پختون خوا میں 19,503 مریض، اسلام آباد میں 10,240، بلوچستان میں 6,931 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,290 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 860 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس: ‘اسکول کھلنے کے بعد 3 شفٹوں  میں کلاسیں ہوں گی’

    کورونا وائرس: ‘اسکول کھلنے کے بعد 3 شفٹوں میں کلاسیں ہوں گی’

    کراچی : چیئرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق شاہ کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے پر 3 شفٹیں 3،3گھنٹے کی ہوں گی ، کورونا کے باعث متاثرہ اسکولوں کا بھی سوچنا ہوگا، اگر ریلیف فنڈ کی شکل ناقابل واپسی ہو تو والدین کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسکول کھولنے سے متعلق ایس اوپی بنالیے گئے ہیں، بچوں کے اسکول آنے کے لیے طریقہ کار رکھا گیا ہے۔

    چیئرمین اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث متاثرہ اسکولوں کا بھی سوچنا ہوگا، اسکول میں 3 شفٹیں 3،3گھنٹے کی ہوں گی۔

    طارق شاہ نے کہا کہ کورونا کے باعث اسکول فیس35فیصدزیادہ وصول نہیں ہورہی، اسکول رینٹ، تنخواہیں اور بجلی کےبل ہرحال میں دیناہوتےہیں، حکومت سندھ نے صرف بلاسود قرض دینےکی تجویزدی ہے، اگرریلیف فنڈکی شکل ناقابل واپسی ہوتووالدین کوریلیف دےسکتےہیں ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے بجلی کے بل کم نہیں ہوئےہیں، طلباکی فیسیں نہ ملنے پر ٹیچرز کی تنخواہیں روکی گئیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبرکے پہلے ہفتے سخت ایس او پیز کیساتھ تعلیمی اداروں کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزيرتعليم سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا تھا کہ نجی اسکولزشديد مالی بحران کا شکار ہیں ، اسکولوں کو بلا سود قرضے ديئے جائيں، جس پر وفاقی وزير تعليم شفقت محمود نے سعيدغنی کو يقين دہانی کرائی کہ اس حوالے سے ضرور وزيراعظم سے بات کروں گا۔

  • وبا کے دنوں میں؛ جو میں‌ نے دیکھا، جو میں نے سیکھا!

    وبا کے دنوں میں؛ جو میں‌ نے دیکھا، جو میں نے سیکھا!

    تحریر: شیر بانو معیز

    کرونا کی وبا نے دنیا کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ کئی تاثر غلط ثابت ہوئے جیسے شدید گرمی اس وبا کو ختم کردے گی، فلاں دوا اس کا توڑ ہے، جڑی بوٹی، فلاں درخت کی چھال یا پتے اس وائرس سے نجات دلا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ کرفیو اور لاک ڈاؤن کو ہی اس وبا سے بچنے کا حل بتایا جاتا رہا جب کہ ویکسین کی تیاری اور اس وبا کے خاتمے کی بات بھی حتمی نہیں اور اگر ویکسین تیار ہو بھی جائے تو ایک بات تو طے ہے کہ دنیا کا پہلے جیسی حالت میں واپس آنا ممکن نہیں رہا۔

    اب میل جول کے انداز اور دوسرے کئی رویوں میں تبدیلی لانے کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ چاہے اسے آپ پسند کریں یا ناپسند۔

    پچھلے تین ماہ کے دوران بہ حیثیت صحافی میری پیشہ ورانہ زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ لاک ڈاؤن، قرنطینہ جیسے الفاظ سنے، لیکن ان پر عمل درآمد نہیں کیا کیوں کہ ڈاکٹروں اور سپاہیوں کی طرح میڈیا ورکر بھی فیلڈ ہی میں رہے، لیکن ان تمام اصطلاحات کی حرارت ضرور محسوس کی یا یوں کہہ لیں کہ ذہن پر اس حوالے سے ایک قسم کا دباؤ ضرور رہا۔

    جب کیسز میں اضافہ ہوا تو کئی ساتھی بھی اس وائرس سے متاثر ہوئے، معلوم ہوا کہ جس کے ساتھ کل تک کام کیا ہے وہ آج آئسولیشن میں ہے۔ وائرس سے زیادہ خوف اس بات کا تھا کہ کہیں آپ انجانے میں اپنے گھروالوں کو اس کا شکار نہ کر دیں۔ علاج کی اذیت اور اسپتالوں کی صورتِ حال کورونا سے زیادہ تشویش ناک محسوس ہوئی۔ دفتری ذمہ داریاں انجام دینا ضروری ٹھہرا تو گھر والوں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا اور تقریبا ڈیڑھ ماہ سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔

    دفتر سے گھر آنے کے بعد خود کو ایک کمرے تک محدود رکھا۔ تین ماہ سے گھر کا پکا ہوا کھانا کھایا ، باقاعدگی سے ماسک کا استعمال کیا، ہاتھ دھونے کی روایت، کم سے کم چیزوں کے ساتھ گھر سے باہر جانا اور آتے ہی چیزوں کو اسٹیرالائز کرنا، کپڑوں کو ڈٹرجنٹ میں ڈال کر فوری دھونا۔ یہ سب معمولی باتیں ہیں لیکن ایسا محسوس ہوا کہ شاید اس نے بہت حد تک محفوظ رکھا ورنہ ایک کمرے سے پانچ کیسز کی صورت میں آپ کا محفوظ رہنا معجزہ ہی ہوسکتا ہے۔

    کیا عجب کہ وائرس آج نہیں کل آپ کو متاثر کر دے، لیکن اس وقت یہ افسوس نہ ہوگا کہ احتیاط نہیں کی تھی۔ ایک جملہ جو میں نے اس وبا کے دوران سمجھانے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیا وہ یہی تھا کہ موت تو برحق ہے، لیکن احتیاط نہ کرکے مرنا خود کشی ہے۔ الغرض احیتاط ہر صورت ضروری ہے۔

    یہ وبا جہاں کئی ظاہری تبدیلیوں کا سبب بنی ہے، وہیں باطنی تبدیلیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اب ہم ضروری اور غیرضروری سے زیادہ بے حد ضروری پر آگئے ہیں۔ سادگی سے شادیاں، دکھاوے کی دعوتوں، بات بات پر پارٹیوں کا اہتمام نہیں کیا جارہا، گھروں میں عبادات پر زور دیا جارہا ہے، شاپنگ سینٹروں کی بندش سے لوگ مجبورا ہی سہی محدود ہوئے، گویا ان تمام چیزوں کے بغیر بھی زندہ رہا جاسکتا ہے۔

    ایک اور اہم بات جو قابلِ غور ہے وہ یہ کہ مجموعی طور پر مایوسی طاری ہے اور سرنگ کہاں ختم ہوگی کسی کو علم نہیں، لیکن سفر سب کا جاری ہے۔

    گویا رات کے بعد دن پر ایک کامل یقین ہو اور اس یقین کی راہ کے ہم سب راہی ہیں۔ انفرادی طور پر ہم سب ایسی کیفیت سے گزرے ہوں گے، لیکن پہلی بار ایسا ہوا کہ ہم سب ایک سی کیفیت اور صورتِ حال کا سامنا کررہے ہیں۔ اپنے ساتھ دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر اس یقین کے سفر کو جاری رکھنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔ اس امید کے ساتھ کہ یہ سفر جلد تمام ہو۔