Tag: کورونا وائرس

  • پاکستان میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا، ایک دن میں 48 اموات

    پاکستان میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا، ایک دن میں 48 اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا مزید 48 افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئیں جبکہ 3 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 954 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 ہوگئی

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے 48 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پاکستان میں کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد7ہزار744 تک  جا پہنچی جبکہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ 31ہزار 760 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےکےدوران39ہزار165ٹیسٹ کیےگئے اور اب تک52لاکھ56ہزار120کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے  ہیں جبکہ ایک ہزار 751 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت  بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    یاد رہے وزیراعظم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےممکنہ اقدامات اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کrکرتے ہوئے کہا ہے کہ  کوروناوباکےدوسرےمرحلےمیں بھی سنجیدگی دکھاناہوگی، ہمیں توازن اوراحتیاط کادامن ہرگزنہیں چھوڑناچاہیے۔

    گزشتہ روز وفاقی حکومت نے 26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  25دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

  • کورونا قومی سلامتی کا مسئلہ بن گیا، حساس اداروں کی ہیلتھ ایڈوائزری تیار

    کورونا قومی سلامتی کا مسئلہ بن گیا، حساس اداروں کی ہیلتھ ایڈوائزری تیار

    اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حساس اداروں کی جانب سے تیار کردہ ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ شدید ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں 400 فیصد اضافہ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے تیار کردہ ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز 500 سے بڑھ کر 2 ہزار تک پہنچ گئے ہیں، موسم سرما کی آمد کے پیش نظر کورونا سے بچنے کے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔

    انٹیلی جنس ہیلتھ ایڈوائزری میں کورونا سے بچاؤ کے خصوصی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جس کے مطابق معاشی سرگرمیاں روکنے اور لاک ڈاؤن کے بغیر اقدامات کرنا ہوں گے، ملک بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہونی چاہئے۔

    ہیلتھ ایڈوائزری میں سیاسی مذہبی سرگرمیوں، شادی ہالز، اسکول، مدارس بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سنیما، تھیٹرز، تفریح گاہیں، مزار بند کیے جائیں۔

    انٹیلی جنس ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق بازاروں میں ایس او پیز پر عمل کرایا جائے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سول انتظامیہ بھاری جرمانے عائد کرے، کورونا ٹیسٹ کا عمل وسیع کیا جائے اور ہاٹ اسپاٹس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

    ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مقامی طور پر ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی یقینی بنائیں، کورونا کے خلاف اسپتالوں کی استعداد کار بڑھائی جائے، کورونا بچاؤ کی ویکسین کی جلد دستیابی یقینی بنائی جائے۔

    ایڈوائزری کے مطابق فائزر، کنسائینوویکسین کے ٹرائلز فاسٹ ٹریک پر کیے جائیں، ویکسین کے ٹرائل کے لیے رضاکاروں کی خدمات یقینی بنائی جائیں، انتہائی کمزور گروپس میں فائزر، کنسائینو ویکسین کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

    کورونا سے بچاؤ کے آلات اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، ملک میں کورونا سے بچاؤ کے آلات، دواؤں کی قیمتیں کنٹرول رکھی جائیں۔

  • کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے  بڑا فیصلہ کرلیا

    کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 21نومبرکورشکئی میں عوامی اجتماع منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان کو رشکئی میں اقتصادی زون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا سےمتعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں امریکا، فرانس،اسپین، برطانیہ کے کورونا کیسز کا ڈیٹا وزیراعظم کو پیش کیا گیا، وزیراعظم نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 21نومبر کو رشکئی میں عوامی اجتماع منسوخ کر دیا۔

    منسوخی کا فیصلہ این سی او سی کی سفارش پر کیا گیا ، این سی او سی نےعوامی اجتماعات نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کو رشکئی میں اقتصادی زون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

    اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی۔

    بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ کورونا سےاموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا اور تعداد ڈبل فگرزمیں داخل ہوگئی ہے۔

  • کورونا وائرس :علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد

    کورونا وائرس :علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد

    لاہور : سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کردی اور کہا مسافروں کو لینے والے حضرات اپنی گاڑیوں میں ہی ان کا انتظار کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کردی۔

    سول ایوی ایشن نے حکومت کے احکامات کے تحت کورونا سے بچنے کیلئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے ایئرپورٹ کی حدودمیں ماسک پہننالازمی قرار دیا ہے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کولینےوالےحضرات اپنی گاڑیوں میں ہی ان کاانتظارکریں گے، وزیٹر کو کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایئرپورٹ کی حدودمیں سماجی فاصلےعمل درآمد ہوگا۔

    خیال رہے پنجاب میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد2198ہوگئی ہے، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 108نئے کیس سامنے آئے اور12مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک 2310مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    اعددو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے آٹھ ہزار 623 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور سے اب تک چودہ لاکھ چوہتر ہزار477ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکلہ ایک لاکھ ایک ہزارسات سوساٹھ مریضوں میں سے97 ہزار 252مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز : ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو خطرے سے  آگاہ کردیا

    کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز : ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو خطرے سے آگاہ کردیا

    لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

    ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پوری دنیا میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، پنجاب میں کورونا وباء پر بہت مشکل سے قابو پایا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے عام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکرلئے، عوام سے اجتماعات میں جانے پر مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسزبڑھنے کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن شروع چکا ہے، پنجاب میں کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثرہوسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس بڑھنے لگا

    تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس بڑھنے لگا

    پشاور : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ترناب فارم میں 10 طالبات میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد محکمہ تعلیم کےپی نے اسکول مکمل بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے تعلیمی اداروں میں کوروناوائرس بڑھنے لگا ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ترناب فارم میں 10 طالبات میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    محکمہ تعلیم کےپی کا کہنا ہے کہ اسکول کے 2 کلاس فور ملازمین بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، کورونا کیسز کے بعد متعلقہ اسکول کلاس کو بند کردیا ہے جبکہ اسکول مکمل بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد جاری کردی گئی ہے ، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 15 ستمبرسے3 اکتوبرتک اسکولوں میں 225کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، اسکولوں میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب ایک اعشاریہ 25 فیصد ہے۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 1500 سے زائد سیمپل لئے جارہے ہیں، ابھی تک 22 ہزار 222 اسکول عملے کے ٹیسٹ کئےجاچکے ہیں۔

    یاد رہے کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی تھی ،جس میں وباکے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ، رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے چوالیس ہزارنوسوچوراسی اسکولوں میں تدریسی عمل جاری ہے، دوہزارایک سوآٹھ تعلیمی اداروں نے ایس او پیزپرعمل ہی نہیں کیا۔

    رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ بیس روز کے دوران چونسٹھ ہزارسےزائد ٹیسٹ کیےگئے، جن میں تین سواسی طلبااوراساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی، پازیٹو کیسزمیں اکثریت کراچی کی ہے، رپورٹس آنے کے بعد کراچی کے چار اضلاع میں پینتیس اسکولز بند کیے گئے۔

  • بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کم ترین سطح پر آگئے

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کم ترین سطح پر آگئے

    کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز صرف4 فیصد رہ گئے، صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 618 ہے جبکہ کل کیسز کی تعداد 15ہزار 399 اور 14ہزار 635 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کم ترین سطح پر آگئے، محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سےمتاثرہ مزید 233 مریض صحت یاب ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں فعال کیسز صرف4 فیصد رہ گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں فعال کیسز کی تعداد 618 تک پہنچ گئی، تاحال کل کیسز 15ہزار399 اور 14ہزار 635 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وائرس کےصرف 17مریض زیرعلاج ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کل بلوچستان کے تعلیمی ادادوں سے کورونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تعلیمی اداروں میں 593 ٹیسٹ کیےگئے۔

    خیال رہے ملک بھرمیں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ چارمریض انتقال کر گئے، جس کے بعد موذی وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 6517 ہوگئی۔

    چوبیس گھنٹے میں 29565 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8907 ہے۔

  • کراچی : نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

    کراچی : نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

    کراچی : شہر قائد میں نجی دفاتر میں بھی کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد برانچ غیر معینہ مدت کےلئے بند کرادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،  ڈیفنس فیز5 میں نجی بینک کی برانچ کے5ملازمین میں کوروناکی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے نجی بینک کی برانچ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرا دی۔

    ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ شہرمیں کورونا مثبت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، نجی بینک برانچ کے دیگرملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ضلع کورنگی کے بھی مختلف مقامات پر مکمل لا ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون ہوگا، کورنگی نمبر2،الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاورملیر،درخشاں سوسائٹی ملیر میں بھی لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا جبکہ قائد پارک ملیرسے متصل گلی میں بھی لاک ڈاون ہوگا۔

    لاک ڈاون والے علاقوں میں 9افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، لاک ڈاون والے علاقوں مین نقل وحرکت پر پابندی،صرف کریانہ ،اشیائے ضرورہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی ۔

    ضلع شرقی کے بھی 5مقامات پر 17اکتوبر تک لاک ڈاون نافذ رہے گا، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کے مطابق المصطفی اپارٹمنٹ گلشن، اقبال، عسکری 4 گلستان جوہر،بلاک 13گلستان جوہر ، الخالد ٹاور،مارٹن کوارٹرز کے کچھ گھروں کے اطراف لاک ڈاون ہوگا۔

  • ‘خدارا کورونا وائرس کو ہلکا نہ لیں’

    ‘خدارا کورونا وائرس کو ہلکا نہ لیں’

    کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دنیا بھرمیں کورونا سے جو تباہی ہوئی وہ پاکستان میں نہیں ہوئی ، صحیح وقت پرصحیح فیصلوں سے بہت فائدہ ہوا، خدارا کورونا وائرس کو ہلکا نہ لیں، ماسک کااستعمال ضرور اور باقاعدگی سے کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بہادری سے کیسز کا سامنا کرے گی، جب کیس ثبوتوں کی بناپرچلےگاتوقیادت باعزت بری ہوگی۔

    کورونا کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں کوروناسےجوتباہی ہوئی وہ پاکستان میں نہیں ہوئی، ہم نےدیگرممالک سےسیکھااورکوروناکوڈیل کرناشروع کیا، سندھ میں تقریباً16یا26کیسزآئےہم نےلاک ڈاؤن پرعمل شروع کیا، صحیح وقت پرصحیح فیصلوں سےبہت فائدہ ہوا، کریڈٹ کوئی بھی لے ہمارا مقصد قوم کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ذمے داری کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کوروناابھی ختم نہیں ہوا، خداراکوروناوائرس کوہلکانہ لیں،ماسک کااستعمال ضرور اور باقاعدگی سے کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہویاوفاقی ،آئین پاکستان سب سےمقدم ہے، بدقسمتی سےوفاقی حکومت آئین پاکستان کو سمجھنے میں شاید دلچسپی نہیں رکھتی، آرٹیکل 158 بیان کرتا ہے کہ جس صوبے سے گیس نکلے پہلا حق اسی کا ہوگا۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس میں2500 ایم ایم سی ایف ڈی سندھ کی پیداوار ہے، اس وقت 900 سے 1050 ایم ایم سی ایف ڈی سندھ کو دی جارہی ہے، سندھ کےعوام گیس لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، احتجاج کرتے ہیں تو وفاق کہتا ہے سندھ حکومت لائن نہیں ڈالنے دے رہی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جب آئین میں لکھا ہے کہ ترجیح صوبے کو دی جائے گی تو ترجیح دیں، وزیراعظم کہتےہیں کہ سردیوں میں شدیدگیس لوڈشیڈنگ ہونے والی ہے ، واحد حکومت ہے، جو کہہ رہی ہے حالات خطرناک ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کولوگوں کی امدادکیلئےخط لکھا، اب تک وزیراعظم کی جانب سےکوئی جواب نہیں آیا، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سےسوال ہےیہ20اضلاع پاکستان کاحصہ نہیں، لوگ تکلیف میں ہیں سندھ حکومت فلاحی ادارےریلیفدےرہےہیں، جس طرح کی مددکی توقع وفاق کی جانب سے تھی وہ نظرنہیں آئی۔

  • دنیا میں کرونا سے اموات کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    دنیا میں کرونا سے اموات کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    شنگھائی: دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 9 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہیں۔

    یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں 3 کروڑ اور ساڑھے 30 لاکھ انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    چین سے نمودار ہونے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 9 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 72 لاکھ 87 ہزار ہے، جن میں 45 لاکھ 24 ہزار مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

    ادھر پڑوسی ممالک سے ہر وقت الجھنے والے ملک بھارت میں مودی سرکار کرونا وائرس پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دوسرا بڑا ملک ہے جب کہ اموات کے لحاظ سے تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔

    بھارت میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 60 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 80 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 94 ہزار 534 ہوگئی ہے۔

    برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں وائرس سے اموات 20 ہزار سے زائد ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 43 ہزار ہو چکی ہے۔