Tag: کورونا وائرس

  • کورونا وائرس، بے احتیاطی پر قید کی سزا

    کورونا وائرس، بے احتیاطی پر قید کی سزا

    تہران: ایران میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے باعث بے احتیاطی برتنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام اور بچاؤ کے لیے حکام کی ہدایات کو نظر انداز کرنا شہریوں کو مہنگا پڑ گیا۔

    زائرین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان افراد کی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں شہری حکام کی وارننگ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

    ویڈیوز شیئر ہونے پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں دو ماہ یا اس سے زائد کی قید اور 74 کوڑوں کی سزا کا سامنا ہے۔

    Wearing disposable gloves, Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei speaks during a tree planting ceremony in Tehran, Iran, Tuesday, March 3, 2020. Iran's supreme leader put the Islamic Republic on war footing Tuesday against the new coronavirus by ordering its armed forces to assist health officials in combating the outbreak that authorities say has killed 77 people. (Office of the Iranian Supreme Leader via AP)

    اس حوالے سے ایرانی صحافی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صرف گرفتاریاں ناکافی ہیں، حکومت کو مہلک وبا پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے چاہیے۔

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سےاموات کی تعداد77 تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے ہیں۔

    ایرانی وزیر صحت نے ملک میں کرونا وائرس سے 77 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہیں۔

  • یو اے ای کے تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

    یو اے ای کے تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

    دبئی: دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں کو 4 ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ اتوار سے تمام اسکولز اور ہائر ایجوکیشن انسٹیٹوٹ 4 ہفتوں کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے نیوز ایجنسی نے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ موسم بہار کی تعطیلات اس بار قبل از وقت کی جارہی ہیں۔

    عمومی طور پر موسم بہار کی چھٹیاں 29 مارچ سے 12 اپریل تک ہوتی تھیں تاہم کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر کے تحت 8 سے 29 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

    والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر میں طلبا کے لئے تعلیم کا ایک سازگار ماحول فراہم کریں جب کہ والدین یہ بھی یقینی بنائیں کہ ان کے بچے تمام اسباق کو مکمل کریں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد امارات میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

  • وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کورونا وائرس سے کلیئر قرار

    وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کورونا وائرس سے کلیئر قرار

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کو کورونا وائرس سے کلیئر قرار دے دیا گیا جب کہ آگاہی کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس میں ماسک پہن کر شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے ارکان کی اسکیننگ کی گئی۔

    وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر کے تحت اجلاس میں شرکت سے قبل تمام ارکان بشمول سیکریٹریز اور سینئر حکام کے ٹیسٹ کیے۔

    وزارت صحت حکام نے ابتدائی ٹیسٹ میں تمام شرکاء کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص میں بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت کو سرجیکل ماسک کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

    دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے ماسک پہنا اور اجلاس میں شریک ہوئے۔

    صادق سنجرانی نے ماسک پہن کر ایوان کی کارروائی چلائی اور سینیٹرز کو مہلک وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پانچویں کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مریض کا تعلق وفاق کے زیر انتظام علاقے گلگت سے ہے، مریض کا علاج معالجہ جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کرونا وائرس کی پانچویں شکار ایک خاتون ہے جو ایران سے لوٹی تھیں۔

  • کورونا وائس سے نٹمنے کیلیے برطانوی فوج کو طلب کیے جانے کا امکان

    کورونا وائس سے نٹمنے کیلیے برطانوی فوج کو طلب کیے جانے کا امکان

    لندن: کورونا وائرس کے پیش نظر برطانوی حکومت نے منصوبہ بندی مکمل کرتے ہوئے وبا سے نمٹنے کیلیے فوج طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے پیش نظر کوبرا کمیٹی میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    برطانوی وزارت دفاع نے سول اداروں کی مدد کامنصوبہ بنا لیا اور اس ضمن میں فوج کو طلب کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ محکمہ صحت کے ریٹائرڈ اسٹاف کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے.

    یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کرونا وائرس پنجے گاڑھنا شروع، ایمرجنسی نافذ ہونے کا امکان

    برطانوی حکومت نے طے کیا ہے کہ بڑی عوامی تقریبات منسوخ کی جائیں گی اور ضرورت پڑنےپراسکول بند کر دئیے جائیں گے۔

    ضرورت پڑنے پر محکمہ صحت نان ایمرجنسی علاج روک دے گا اور محکمہ صحت کو اضافی فنڈنگ فراہم کی جائے گی جب کہ غیر ضروری سفر پربھی پابندی عائد کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والا ہلاکت خیز کورونا وائرس برطانیہ سمیت 60 ممالک تک پہنچ چکا ہے، بربرطانیہ میں کورونا کے 39 مریض سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

  • اٹلی میں پوپ فرانسس کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ

    اٹلی میں پوپ فرانسس کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ

    روم: نہایت مہلک کرونا وائرس سے جہاں دنیا بھر کے انسانوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں وہاں اب تک اس وائرس سے کچھ اہم شخصیات بھی متاثر ہوئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں پوپ فرانسس کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو نیگٹو آیا، پوپ فرانسس نے طبیعت خراب ہونے کے باعث ٹیسٹ کرایا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوپ نے گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے کے باعث تقریبات بھی منسوخ کر دی تھیں، شک ہونے پر انھوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا، جس کے نتیجے سے معلوم ہوا کہ انھیں کرونا لاحق نہیں ہوا۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3120 ہو گئی

    یکم مارچ کو پوپ فرانسس جب ویٹی کن میں معمول کے مطابق خطاب کر رہے تھے تب انھیں کھانسی ہوئی تھی، معلوم ہوا کہ وہ نزلہ زکام میں مبتلا ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے انھوں نے پہلی بار مذہبی تقریب منسوخ کی۔

    خیال رہے کہ 83 سالہ پوپ کے ایک پھپھڑے کا کچھ حصہ کئی عشرے قبل ایک بیماری کی وجہ سے کاٹا بھی گیا تھا۔ پوپ فرانسس اب ایک ایسے وقت میں بیمار پڑے ہیں جب اٹلی نہایت مہلک وائرس COVID 19 سے نبردآزما ہے، وائرس سے اموات کی تعداد 52 ہو چکی ہے، جب کہ گزشتہ روز اموات 34 تھیں۔

    ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

    کرونا وائرس سے اٹلی یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 2,036 تک پہنچ چکی ہے، اور مزید نئے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔

    ادھر جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 5,186 ہو گئی ہے، جنوبی کوریا میں وائرس نے 31 فوجی اہل کاروں کو بھی متاثر کر دیا ہے۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3120 ہو گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3120 ہو گئی

    بیجنگ: نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 91 سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد بڑھ کر 3120 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلو سے مشابہ وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے، اموات کا سلسلہ بھی نہیں روکا جا سکا، وائرس سے متاثرین کی تعداد 90,932 ہو گئی جب کہ تین ہزار ایک سو بیس انسان مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے باہر کے ممالک میں تقریباً 40 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے، جب کہ چین کے اندر اس دوران 31 افراد ہلاک ہوئے۔

    اب تک دنیا بھر کے 76 ممالک اور علاقوں تک یہ وائرس رسائی کر چکا ہے، اور اس کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، شمالی افریقی مسلمان ملک تونس میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی پہلے کیس کا اعلان کر دیا ہے، کرونا کا شکار سعودی شہری ایران سے براستہ بحرین سعودی عرب پہنچا تھا۔

    امریکا میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے، جب کہ مریضوں کی تعداد 103 ہو گئی، امریکی صدر نے گزشتہ رات ہدایت جاری کی تھی کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین چند ماہ میں تیار کی جائے، جب کہ امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکیسن بنانے میں ایک سال لگے گا۔

    واشنگٹن کے علاقے کرک لینڈ میں کرونا وائرس کے مریض کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

    یورپی ملک اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے، جب کہ اب تک وائرس سے 2,036 افراد متاثر ہو چکے ہیں، وائرس سے متاثرہ 149 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم 166 کی حالت تشویش ناک ہے۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، اب تک 48,176 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 91 سے اب تک چین میں 2,944، ایران میں 66، جاپان میں 6، جنوبی کوریا میں 28 اور ٹوکیو جاپان میں قرنطینہ میں رکھے گئے بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسز میں 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

    ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

    تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر محمد میر محمدی کرونا وائرس سے تہران میں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک وائرس COVID 19 کے آگے ایرانی سپریم لیڈر کے 71 سالہ مشیر بھی زندگی ہار گئے، وہ تہران کے اسپتال میں زیر علاج تھے، آج ان کا انتقال ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری ہے، مزید 12 افراد شکار ہونے کے بعد ایران میں وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 66 ہو گئی ہیں، جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,501 ہے۔

    کرونا وائرس نے ایرانی رکن پارلیمنٹ کی جان لے لی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 89,779 ہو گئی ہے، جب کہ اموات 3,069 تک پہنچ گئیں، تاہم صحت یابی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور اب تک 45,512 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، دوسری طرف 7,375 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    اب تک 70 ممالک اور علاقوں تک یہ وائرس پھیل چکا ہے، جب کہ ایک بین الاقوامی سواری، بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسز متاثر ہوا، چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 42 نئی اموات کے ساتھ مجموعی اموات 2,912 ہو گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک بھی انتقال کر گئے تھے۔

  • فرانس میں کرونا کیسز میں اضافہ، 2 بچے اور ماں بھی شکار

    فرانس میں کرونا کیسز میں اضافہ، 2 بچے اور ماں بھی شکار

    پیرس: فرانس میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 130 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں 130 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 2 بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن کی عمریں ایک اور 5 سال ہیں، بچوں کی ماں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

    ریجنل ہیلتھ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ماں اور دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر فرانس حکومت نے 5 ہزار سے زیادہ ہجوم پر پابندی لگا دی ہے۔

    یورپی ملک اٹلی میں بھی کرونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے مزید 566 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1701 ہو گئی ہے۔

    کرونا وائرس: چین میں مزید 42 افراد ہلاک، تعداد 2912 ہوگئی

    خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 91 سے اب تک چین میں 2912، ایران میں 54، اٹلی میں 41، جنوبی کوریا میں 22 اور ٹوکیو جاپان میں قرنطینہ میں رکھے گئے بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسز میں 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    مجموعی طور پر دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 89,077 تک پہنچ گئی، اموات 3,053 ہیں، جب کہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 45,144 ہے۔

  • کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انسداد پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انسداد پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انسداد پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف انسداد پولیو ورکرز کو میدان میں اتارا جائے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز بلوچستان میں کرونا سرویلنس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد پولیو ورکرز کرونا سرویلنس میں بلوچستان حکومت کی مدد کریں گے، بلوچستان میں پولیو ورکرز کی شمولیت کا فیصلہ مؤثر سرویلنس کے لیے کیا گیا ہے، اس فیصلے سے متعلق وفاق کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس ، سندھ حکومت کا 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    بتایا گیا ہے کہ مؤثر سرویلنس سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہوگا، سرویلنس ٹیم محکمہ صحت کو روزانہ رپورٹ پیش کرے گی، ورکرز کو میدان میں اتارنے سے قبل انھیں کرونا سرویلنس کی تربیت دی جائے گی، ڈبلیو ایچ او کے ماہرین انسداد پولیو ورکرز کو تربیت دیں گے۔

    پولیو ورکرز کو کرونا کیس مینجمنٹ، سرویلنس اور تدارک کی ٹریننگ دی جائے گی، جب کہ کرونا سرویلنس کرنے والے ورکرز کو اعزازیہ بلوچستان حکومت دے گی۔

  • ایران میں کورونا وائرس مزید جانیں نگل گیا، تعداد 54 ہوگئی

    ایران میں کورونا وائرس مزید جانیں نگل گیا، تعداد 54 ہوگئی

    تہران: ایران میں مہلک کورونا وائرس مزید جانیں نگل گیا جس کے بعد وبا سے اموات کی تعداد 54 ہوگئ۔

    ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران ملک میں 385 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف دارالحکومت تہران میں 179 کیسز سامنے آئے۔

    ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 976 ہو گئی ہے جب کہ اموات 54 تک پہنچ گئی ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 175 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس نے ایرانی رکن پارلیمنٹ کی جان لے لی

    ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز تہران، قم اور رشہت میں رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ شہروں میں طبی عملہ الرٹ ہے اور تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

    واضح رے کہ دو روز قبل کورونا وائرس سے متاثرہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک انتقال کر گئے تھے۔
    محمد علی دستک حال ہی میں آستانہ اشرفیہ کے رکن منتخب ہوئے تھے، انہیں چند روز قبل ہی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔