Tag: کورونا وائرس

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، اموات میں 80 فیصد کمی

    پاکستان میں کرونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، اموات میں 80 فیصد کمی

    اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات میں 80 فی صد کمی آ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1176 کرونا کیسز سامنے آئے، جب کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 مریض دم توڑ گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5842 ہو گئی ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہے، اب تک 2 لاکھ 41 ہزار 26 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اور کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہزار 421 رہ گئی ہے۔

    سندھ میں کرونا سے 2151 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب میں 2116، خیبر پختون خوا میں 1178، اسلام آباد میں 164 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 48 مریض، اور آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 49 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 22056 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 1864 مریض زیر علاج ہیں، کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جب کہ ملک بھر میں 227 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

  • نوجوانوں کے لیے بری خبر، کرونا کی علامات کتنے ہفتوں تک رہتی ہیں؟

    نوجوانوں کے لیے بری خبر، کرونا کی علامات کتنے ہفتوں تک رہتی ہیں؟

    واشنگٹن: امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر 4 میں سے ایک نوجوان میں کو وِڈ 19 کی علامات کئی ہفتوں تک برقرار رہتی ہیں۔

    امریکی ادارے سی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک چوتھائی نوجوانوں کی صحت ہفتوں تک بحال نہیں ہو پاتی، پہلے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ کرونا معمر لوگوں کو لمبے عرصے کے لیے بیمار کر سکتا ہے تاہم اب یہ معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں پر بھی کئی ہفتوں تک اس کے اثرات برقرار رہ سکتے ہیں۔

    طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک چوتھائی نوجوانوں میں، خواہ وہ پہلے سے کسی بیماری کا شکار نہ ہوں یا انھیں اسپتال بھی نہ جانا پڑا ہو، کرونا وائرس لاحق ہونے کے بعد اس کی علامات کئی ہفتوں تک برقرار رہتی ہیں، ان میں صحت یابی کا عمل طویل ہو سکتا ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ وہ مریض جن میں کرونا انفیکشن کی بیماری کی شدت معمولی ہو اور اسپتال جانے کی ضرورت نہ پڑی ہو، انھیں بھی بیماری سے پہلے جیسی صحت بحال کرنے کے لیے کافی وقت لگ سکتا ہے۔

    یہ تحقیق 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 300 نوجوانوں پر کی گئی، جن میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، یہ وہ مثبت کیسز تھے جنھیں علاج کے لیے اسپتال منتقل نہیں ہونے کی ضرورت نہیں پڑی تھی، تاہم ٹیسٹ کے وقت ان میں کم از کم ایک علامت نمودار ہو گئی تھی۔

    ٹیسٹ کے 2 یا 3 ہفتے بعد تحقیق میں شامل نوجوانوں کی صحت جاننے کے لیے ان کا انٹرویو کیا گیا، 2 تہائی افراد نے بتایا کہ ان کی معمول کی صحت ٹیسٹ کے ایک ہفتے بعد بحال ہو گئی تھی مگر 35 فی صد کا کہنا تھا کہ 14 سے 21 دن بعد بھی ان کی صحت پہلے کی طرح بحال نہیں ہو سکی ہے۔

    معلوم ہوا کہ 2 سے 3 ہفتوں کے بعد بھی 18 سے 34 سال کے درمیان ہر 4 میں سے ایک نوجوان صحت یابی کے عمل سے گزر رہا تھا۔ جب کہ 35 سے 49 سال کے افراد میں ہر 3 میں سے ایک، اور 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں لگ بھگ ہر 2 میں سے ایک بدستور صحت یابی کے عمل سے گزر رہا تھا۔

    تحقیق کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ ایسے صحت مند نوجوان جو پہلے سے کسی بیماری کے شکار نہیں تھے، ان میں بھی ہر 5 میں سے ایک کی علامات 2 یا 3 ہفتے بعد بھی موجود تھیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ جو افراد کئی ہفتوں تک کرونا علامات سے متاثر ہوتے ہیں ان میں کھانسی اور تھکاوٹ وہ علامات ہیں جو دیر تک رہتی ہیں۔

  • عالمگیر وبا: امریکا، بھارت اور برازیل سب سے زیادہ متاثر

    عالمگیر وبا: امریکا، بھارت اور برازیل سب سے زیادہ متاثر

    کراچی: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی، وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 99 لاکھ 26 ہزار ہو گئی ہے۔

    عالمی اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا سے اب تک دنیا بھر میں 6 لاکھ 48 ہزار 819 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، امریکا میں 4 روز سے 1000 سے زیادہ یومیہ اموات ہو رہی ہیں۔

    عالمگیر وبا سے امریکا، برازیل اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مجموعی طور پر ان تین ممالک میں 81 لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 68 ہزار افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 4,315,709 ہے، جب کہ اموات 149,398 ہو چکی ہیں۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 2,396,434 ہے جب کہ اموات 86,496 تک پہنچ گئی ہیں، بھارت میں کیسز کی تعداد 1,389,221 ہے اور وائرس سے اموات 32,128 ہو چکی ہیں۔

    امریکا میں کیسز کی تعداد میں کیلی فورنیا نے نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جہاں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی، نیویارک میں کیسز 4 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہیں، فلوریڈا میں 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد، ٹیکساس میں 3 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہیں۔

    روس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے چوتھا ملک ہے جہاں 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 13,269 ہو گئی ہے۔

    جنوبی افریقہ پانچویں نمبر ہے جہاں 4 لاکھ 34 ہزار سے زائد لوگ کرونا وائرس سے متاثرہ ہیں، اب تک وائرس سے 6,655 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ میکسیکو کا نمبر چھٹا ہے جہاں وائرس 3 لاکھ 85 ہزار افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 43 ہزار 300 مریض جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پیرو ساتویں، چلی آٹھویں، اسپین نویں، برطانیہ دسویں نمبر، ایران گیارہویں اور پاکستان بارہویں نمبر پر ہے۔ ان چھ ممالک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 19 لاکھ کے قریب ہے۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 35 مریض دم توڑ گئے

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 35 مریض دم توڑ گئے

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پینتیس مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کے اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1226 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہو گئی ہے۔

    مزید 35 اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 5822 ہو گئی ہے، جب کہ 1267 مریضوں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے، اب تک 2 لاکھ 37 ہزار 434 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 857 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 23254 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 117598 ہے، پنجاب میں 91901، خیبر پختون خوا میں 33220، بلوچستان میں 11578، اسلام آباد میں 14841، آزاد جموں و کشمیر میں 2023، اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 1952 ہے۔

  • کرونا وائرس کو غیر مؤثر کرنے والی 19 طاقت ور اینٹی باڈیز دریافت ہو گئیں

    کرونا وائرس کو غیر مؤثر کرنے والی 19 طاقت ور اینٹی باڈیز دریافت ہو گئیں

    لندن: سائنس دانوں نے کرونا وائرس کو غیر مؤثر (neutralize) کرنے والی 19 قوی اینٹی باڈیز ڈھونڈ لی ہیں۔

    برطانوی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے 19 ایسی قوی اینٹی باڈیز کو پایا ہے جو نئے کرونا وائرس کو "غیر مؤثر” بنا دیتی ہیں، ان میں 9 اینٹی باڈیز وہ ہیں جو زبردست طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

    پہلے سے نشان زد اینٹی باڈیز کے مقابلے میں نئی دریافت شدہ اینٹی باڈیز میں سے چند کرونا وائرس کے اسپائک کے مختلف حصوں کو ٹارگٹ بنا سکتی ہیں، اسپائک وہ کانٹے نما ہیں جو کرونا وائرس کی سطح پر نکلے ہوتے ہیں اور خلیات کو متاثر کرتے ہیں۔

    کولمبیا یونی ورسٹی میں آرون ڈائمنڈ ایڈز ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ ہو کا کہنا تھا کہ اسپائک کے مختلف حصوں کی طرف بھیجی گئی اینٹی باڈیز کو تلاش کرنے سے اینٹی باڈیز کا ایسا آمیزہ تیار کیا جا سکتا ہے جو بہتر طور سے وائرس سے جا کر چمٹ سکے گا اور اس طرح وائرس کی مزاحمت ناکام ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نئے معلوم ہونے والی اینٹی باڈیز امیون سسٹم (قوت مدافعت) کے ذریعے آسانی سے پیدا کی جا سکتی ہیں، اور انھیں انفیکشن ہونے سے بچانے اور ہونے کے بعد علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر ڈیوڈ ہو کا کہنا تھا کہ اینٹی باڈی کاکٹیل (آمیزہ) انفیکشن کی ابتدا میں مریضوں کو دیا جا سکے گا، بالخصوص اگر مریضوں کی عمر زیادہ ہو یا انھیں شدید بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہو، جیسا کہ مثال کے طور پر نرسنگ ہوم کے رہائشی۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 24 مریض دم توڑ گئے

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 24 مریض دم توڑ گئے

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چوبیس مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کے اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1487 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہو گئی ہے۔

    مزید چوبیس اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 5787 ہو گئی ہے، جب کہ 1294 مریضوں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے، اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 596 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 23630 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 2287 مریض زیر علاج ہیں، جب کہ کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کرونا کے 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 116800 ہے، پنجاب میں 91691، خیبر پختون خوا میں 33071، بلوچستان میں 11550، اسلام آباد میں 14821، آزاد جموں و کشمیر میں 2012، اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 1942 ہے۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 54 مریض دم توڑ گئے

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 54 مریض دم توڑ گئے

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس انفیکشن کے 54 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق نئے اور مہلک کرونا وائرس سے متاثر ہو کر مزید 54 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5763 ہو گئیں۔

    این سی او سی کی طرف سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار 400 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1209 کرونا کیسز سامنے آئے۔

    اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 783 کرونا مریض کو وِڈ 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 44854 ہے، ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کرونا کے 2241 مریض زیر علاج ہیں، این سی او سی کے مطابق کرونا مریضوں کے لیے 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جب کہ ملک بھر میں 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22006 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کرونا سے 2096، پنجاب میں 2105 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں 1169، اسلام آباد میں 162 اموات، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 46 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 49 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز

    دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز

    کراچی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی، عالمگیر وبا نے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں 1 کروڑ 51 لاکھ 8 ہزار افراد کو متاثر کر دیا ہے۔

    نئے اور مہلک ثابت ہونے والے کرونا وائرس انفیکشن سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اب تک 6 لاکھ 19 ہزار 800 مریض جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب تک انفیکشن سے صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 91 لاکھ 28 ہزار ہو چکی ہے۔

    کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار ہو گئی ہے اور وائرس سے 1 لاکھ 44 ہزار 958 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، امریکا میں نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32 ہزار 600 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ امریکا میں وائرس کے زیادہ کیسز اس لیے ہیں کہ کیوں کہ امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہا ہے۔

    برازیل دوسرا بد قسمت سر فہرست ملک ہے جہاں کرونا وائرس نے بے پناہ تباہی پھیلائی، اب تک برازیل میں 81 ہزار 600 مریض ہلاک ہو چکے ہیں اور 21 لاکھ 66 ہزار لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    بھارت کیسز کی تعداد کے لیے لحاظ سے دنیا کا تیسرا ملک بنا ہے جہاں 11 لاکھ 94 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے 28 ہزار 771 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 37 ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔

  • پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی

    پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی

    اسلام آباد : پاکستان میں حفاظتی تدابیر کے مثبت نتائج کورونا کے وار کم ہونے لگے، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار332 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 38افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد2لاکھ 67 ہزار428 اور اموات 5677 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار332 نئےکیسزرپورٹ ہوئے، جس سے زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 51 ہزار283 ہے جبکہ ملک میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد2لاکھ 67 ہزار428 تک جا پہنچی۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹےکےدوران موذی وائرس مزید 38 زندگیاں نگل گیا اور کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار677 ہوگئی جبکہ اب تک کورونا سے 2 لاکھ 10 ہزار 468 مریض صحتیاب ہو چکےہیں۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں ملک میں 18ہزار331 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جبکہ ملک بھر میں 17لاکھ 76ہزار 882 کورونا ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 733 اسپتالوں میں کورونا کے 2394 مریض زیرعلاج ہیں اوراسپتالوں میں کورونا کے255 مریض وینٹی لیٹرپرہیں ،ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1830 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار104 ، پنجاب میں 90 ہزار816 ، خیبرپختونخوا میں 32 ہزار523 ، بلوچستان میں11 ہزارچارسوانہتر، اسلام آباد میں 14 ہزار701 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزارآٹھ سواٹھہتر اور آزاد کشمیرمیں ایک ہزار 937 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

  • فلاحی ادارے دارلسکون کی انچارچ سسٹر رتھ لیوس کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    فلاحی ادارے دارلسکون کی انچارچ سسٹر رتھ لیوس کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    کراچی : فلاحی ادارے دارلسکون کی انچارچ سسٹر رتھ لیوس کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں، ان کی آخری رسومات کل دوپہردو بجے ادا کی جائیں گی، تدفین کراچی کے گورا قبرستان میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سسٹر رتھ لیوس کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ، انتظامیہ دارالسکون کا کہنا ہے کہ سسٹر رتھ لیوس میں آٹھ جولائی کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔

    سسٹر رتھ لیوس نے دارالسکون میں پچاس سال تک خدمات انجام دیں ، وہ دارالسکون کی بانیان میں سے تھیں۔

    سسٹر رتھ لیوس کی آخری رسومات کل دوپہردو بجے خداداد کالونی کے کرائسٹ دی کنگ چرج میں ادا کی جائیں گی اور تدفین کراچی کے گورا قبرستان میں ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سسٹر رتھ لیوس کےانتقال پرگہرےدکھ کااظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ سسٹر رتھ لیوس کی خدمات خصوصی بچوں کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔

    صوبائی مشیر مرتضی وہاب نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سسٹر رتھ لیوس کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔