Tag: کورونا وائرس

  • ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 40 افراد جاں بحق

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 40 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک کرونا وائرس سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کو وِڈ نائنٹین انفیکشن سے مزید چالیس مریض انتقال کر گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 36 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے جب کہ 4 کا انتقال اسپتال سے باہر ہوا۔

    صوبہ سندھ میں 26، پنجاب میں 7 مریضوں کا انتقال ہوا، خیبر پختون خوا میں 5، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک کرونا مریض جاں بحق ہوا۔

    کرونا وائرس سے مجموعی اموات 5 ہزار 639 ہو گئی ہیں، جب کہ مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہو گئی ہے، جن میں سے 1481 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، اب تک کرونا کے 2 لاکھ 8 ہزار 30 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1 ہزار 13 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 52 ہزار 427 ہو گئی، ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کرونا کے 2434 مریض زیر علاج ہیں۔

    ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 261 زیر علاج مریض وینٹی لیٹرز پر ڈالے گئے ہیں، کرونا مریضوں کے لیے ملک بھر میں 1830 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جی بی، آزاد کشمیر، بلوچستان میں کوئی بھی کرونا مریض وینٹ پر نہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 17 ہزار 783 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں تاحال 17 لاکھ 58 ہزار 551 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • سعودی عرب: نوجوان نے خود کو کرونا سے کیسے بچایا؟

    سعودی عرب: نوجوان نے خود کو کرونا سے کیسے بچایا؟

    ریاض: کام کی نوعیت کے تحت زیادہ لوگوں سے ملنے جلنے والے ایک سعودی شہری نے آسان ترکیب کے ذریعے خود کو کرونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہونے سے بچا لیا۔

    سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایک سعودی نوجوان نے، جسے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے مستقل بنیادوں پر بہت زیادہ لوگوں سے ملنا پڑ رہا تھا، ’تباعد‘ پر عمل کرتے ہوئے خود کو کرونا وائرس کی زد میں آنے سے بچا لیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تباعد یعنی سماجی فاصلے کے ضابطے پرعمل کر کے شہری خود کو نئے کرونا وائرس کی زد میں آنے سے بچا سکتے ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق کچھ لوگوں کے کام کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ انھیں بہت سارے لوگوں سے ملنا ہی پڑتا ہے، ایسے افراد کو سماجی فاصلے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے، اس طرح وہ ممکنہ طور پر وبا کی زد میں آنے سے بچ سکتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں مذکورہ مقامی نوجوان نے ایک اچھی مثال قائم کی۔

    وزارتِ صحت نے ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ کرونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، مقامی شہری اور غیر ملکی کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں، احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور دستانے بھی پہنیں۔

    صحت حکام کا کہنا تھا کہ شہری جہاں بھی جائیں اپنے پاس سینیٹائزر رکھیں، پانی مہیا ہو تو ہاتھ پانی سے دھوتے رہیں اور سماجی فاصلے کی ہر حالت میں پابندی کریں۔

    واضح رہے کہ اتوار 19 جولائی کو کرونا کے 2504 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، اب تک سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 920 ہو چکی ہے، جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 2,486 ہے۔

  • ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 31 افراد جاں بحق

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 31 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز اور انفیکشن سے اموات کی تعداد میں کمی آ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 31 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کو وِڈ نائنٹین انفیکشن سے مزید 31 مریض انتقال کر گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 27 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔

    صوبہ سندھ میں 19، پنجاب میں 4 مریضوں کا انتقال ہوا، خیبر پختون خوا میں 3، اسلام آباد میں 2، بلوچستان میں ایک، گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 2 مریض جاں بحق ہوئے۔

    کرونا وائرس سے مجموعی اموات 5 ہزار 599 ہو گئی ہیں، جب کہ مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 83 ہو گئی ہے، جن میں سے 1552 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، اب تک کرونا کے 2 لاکھ 5 ہزار 929 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے ایک ہزار 587 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 555 ہو گئی، ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کرونا کے 2541 مریض زیر علاج ہیں۔

    ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 260 زیر علاج مریض وینٹی لیٹرز پر ڈالے گئے ہیں، کرونا مریضوں کے لیے ملک بھر میں 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جی بی، آزاد کشمیر، بلوچستان میں کوئی بھی کرونا مریض وینٹ پر نہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 19 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں تاحال 17 لاکھ 40 ہزار 768 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا سے اموات 6 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    دنیا بھر میں کرونا سے اموات 6 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    کراچی: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں، دنیا میں دوسرے روز بھی ریکارڈ ڈھائی لاکھ سے زیادہ کرونا کیس رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک ترین وائرس کو وِڈ 19 کی عالمگیر وبا نے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں کو متاثر کیا ہے، اب تک اس وائرس سے 1 کروڑ 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

    وائرس کے انفیکشن سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد بھی روز بڑھتی جا رہی ہیں، مجموعی اموات کی تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 963 ہو گئی ہے، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 86 لاکھ 20 ہزار ہو گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز کا نیا ریکارڈ بنا، ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 60 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، زیادہ تر کیسز امریکا، برازیل، بھارت اور جنوبی افریقا سے سامنے آئے۔

    کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے، امریکا میں اب تک 38 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ اموات 1 لاکھ 42 ہزار 877 ہو گئی ہیں۔

    20 لاکھ 75 ہزار سے زائد کرونا کیسز کے ساتھ متاثرہ ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے، برازیل میں کرونا وائرس سے اب تک 78 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

    10 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ بھارت تیسرے نمبر پر ہے، بھارت میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 828 ہو گئی ہے، جب کہ 8,944 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 38 ہزار کیس سامنے آئے۔

    7 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ روس چوتھے نمبر پر ہے، جہاں وائرس سے 12 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی افریقا 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جہاں 5 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    میکسیکو میں کرونا وائرس کے نتیجے میں 38 ہزار 888 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیے 17 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 63 ہزار مثبت، 5568 اموات

    پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیے 17 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 63 ہزار مثبت، 5568 اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 496 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 1,579 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 46 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 263,496 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,568 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 24 سے بھی بڑھ کر 25 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,192 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,788 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 53 ہزار 652 ہے، اب تک 204,276 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 1,763 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,079 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,974 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,139 اموات، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 41 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 47 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 112,118 ہو گئی، پنجاب میں 89,793 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 31,890، اسلام آباد میں 14,576 ہو گئی، بلوچستان میں 11,424، گلگت بلتستان میں 1,807 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,888 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 559 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 91,383 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 65,436 مریض، خیبر پختون خوا میں 24,588 مریض، اسلام آباد میں 11,836، بلوچستان میں 8,399 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,460 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 1,174 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • سانس لینے میں دشواری، ایشوریا اور بیٹی اسپتال منتقل

    سانس لینے میں دشواری، ایشوریا اور بیٹی اسپتال منتقل

    ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بچن خاندان کی بہو 46 سالہ ایشوریا اور 8 سالہ بیٹی آرادھیا بچن کا گزشتہ ہفتے کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس کے بعد سے وہ گھر میں آئسولیٹ تھے، تاہم اب انھیں سانس لینے میں دشواری شروع ہو گئی ہے جس کے باعث انھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    دونوں ماں بیٹی کا کو وِڈ نائنٹین ٹیسٹ گزشتہ اتوار کو مثبت آیا تھا، جس سے ایک دن قبل ان کے سسر امیتابھ بچن اور شوہر ابھیشیک بچن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

    ایشوریا اور آرادھیا کو سانس میں تکلیف شروع ہونے پر گزشتہ روز ناناوتی اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال ذرایع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دونوں ماں بیٹی کی حالت بہتر ہے، تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایشوریا کو طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی تھی۔

    ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی بھی کرونا میں مبتلا

    77 سالہ امیتابھ بچن اور ان کے 44 سالہ بیٹے ابھیشیک پہلے ہی ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

    یاد رہے کہ 12 جولائی کو مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپ نے ٹویٹر پر ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی، ایشوریا کی ساس اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

    واضح رہے کہ صرف بھارتی شہر ممبئی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ ہو چکی ہے، کرونا کیسز کے لحاظ سے بھارت دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ اب تک 26,291 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • لاہور میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ و مشتبہ مریضوں میں 60 فیصد کمی کا انکشاف

    لاہور میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ و مشتبہ مریضوں میں 60 فیصد کمی کا انکشاف

    لاہور : کرونا وائرس کے تصدیق شدہ و مشتبہ مریضوں میں 60 فیصد کمی کا انکشاف سامنے آیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اوسطاً کورونا ٹیسٹ 4 ہزار کے لگ بھگ کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی ڈیٹاسورس تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں لاہور میں کورونا کے تصدیق شدہ ومشتبہ مریضوں میں 60 فیصد کمی کا انکشاف ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 8سرکاری لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں اور 8 سرکاری لیبارٹریوں کی یومیہ ٹیسٹنگ استعداد 5750 ہے۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اوسطاً کرونا ٹیسٹ 4 ہزار کے لگ بھگ کیے جا رہے ہیں، گذشتہ 7 روز سے یومیہ مریضوں کی تعداد 200 سے  زائد سامنے آ رہی ہے جبکہ جولائی سے پہلےیومیہ مریضوں کی تعداد 1000سے زائد تھی۔

    رپورٹ کے مطابق شہر کی 8 سرکاری لیبارٹریوں میں صرف پنجاب ریفرنس لیب میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، نسٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، پی کے ایل آئی،  جناح ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال میں کیسپسٹی سے کم ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کیپٹین ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کی لیبارٹریوں میں معمول کے مطابق ٹیسٹ جاری ہیں، گذشتہ چند دنوں میں پازیٹو ٹیسٹ کی شرح 50 فیصد تک کم ہوئی ہے، اسپتالوں میں تشویشناک اور علامات والے مریضوں میں کمی ہوئی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات 5,386 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات 5,386 ہو گئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,085 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 49 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 259,999 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,475 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 24 سے بھی بڑھ کر 25 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,167 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,474 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 70 ہزار 787 ہے، اب تک 183,737 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 1,895 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,059 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,922 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,124 اموات، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 127، گلگت بلتستان میں 39 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 46 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 110,068 ہو گئی، پنجاب میں 89,023 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 31,486، اسلام آباد میں 14,454 ہو گئی، بلوچستان میں 11,385، گلگت بلتستان میں 1,775 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,808 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23 ہزار 907 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 16 لاکھ 76 ہزار 90 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 74,076 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 64,815 مریض، خیبر پختون خوا میں 22,613 مریض، اسلام آباد میں 11,599، بلوچستان میں 8,161 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,396 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 1,077 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات 5,386 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات 5,386 ہو گئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,165 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 67 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 255,769 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,386 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 23 سے بھی بڑھ کر 24 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,157 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,365 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 77 ہزار 573 ہے، اب تک 172,810 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,078 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,043 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,863 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,114 اموات، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، گلگت بلتستان میں 38 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 46 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 107,773 ہو گئی، پنجاب میں 88,045 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 31,001، اسلام آباد میں 14,315 ہو گئی، بلوچستان میں 11,239، گلگت بلتستان میں 1,708 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,688 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 749 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 16 لاکھ 27 ہزار 939 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 65,420 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 64,148 مریض، خیبر پختون خوا میں 21,607 مریض، اسلام آباد میں 11,327، بلوچستان میں 7,883 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,376 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 1,049 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیے 16 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 53 ہزار مثبت

    پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیے 16 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 53 ہزار مثبت

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 1,979 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 50 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 253,604 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,320 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 23 سے بھی بڑھ کر 24 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,147 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,267 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 77 ہزار 628 ہے، اب تک 170,656 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,151 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,026 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,826 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,106 اموات، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 45 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 106,622 ہو گئی، پنجاب میں 87,492 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 30,747، اسلام آباد میں 14,202 ہو گئی، بلوچستان میں 11,192، گلگت بلتستان میں 1,694 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,655 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 20 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 63,829 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 63,977 مریض، خیبر پختون خوا میں 21,312 مریض، اسلام آباد میں 11,327، بلوچستان میں 7,812 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,370 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 1,029 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔