Tag: کورونا ویکسینیشن سینٹرز

  • ‘اب کورونا ویکسینیشن  سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رہیں گے’

    ‘اب کورونا ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رہیں گے’

    لاہور : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اب ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رہیں گے، بزرگوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ملا کر سوا 4 لاکھ افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبے کے بزرگ افراد کو ویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے، اس ماہ یا اگلے ماہ تک تمام بزرگوں کی ویکسینیشن کا منصوبہ ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بزرگوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ملا کر سوا 4 لاکھ افراد کو ویکسین لگاچکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر18 سے19 ہزار افراد کوویکسین لگائی جارہی ہے۔

    وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ اب ہم اتوار کو بھی اپنے ویکسین سینٹرز کھولے رکھیں گے، معذورلوگ جو ویکسین سینٹر نہیں جا سکتے وہ 1033 پر کال  کریں، ایمبولینس معذور لوگوں کے گھروں میں جاکر ویکسین لگائے گی۔

    ویکسین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرہونے والے تمام افراد کی ویکسین ہمارے پاس موجود ہے، پنجاب کو 2 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں  دی جاچکی ہیں ، وفاقی حکومت مزید ویکسین حکومت پنجاب کوفراہم کرے گی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کین سائینو ویکسین کی20 ہزارخوراکیں ہمارے پاس آچکی ہیں، ڈیمانڈ کے مطابق ویکسین ہمیں مل جائے گی، پنجاب نے اپنی ویکسین خریدنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زیادہ ترآبادی30سال سےکم عمرکی ہے، لاہور میں 2 کورونا سینٹرزکھول دیے، پیر کو تیسرا سینٹر کھولا جائے گا۔

    کورونا ویکسین کے غائب ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اب ویکسین لگانےوالے تمام اسپتالوں کاآڈٹ ہوگا، آڈٹ میں یہ دیکھاجائےگاکہ انہوں نے ہمارا طریقہ کار اپنایا ہے یا نہیں۔

  • کورونا ویکسینیشن سینٹرز کو یکم فروری سے فعال کرنے کا فیصلہ

    کورونا ویکسینیشن سینٹرز کو یکم فروری سے فعال کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کویکم فروری سے فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا اور 30 جنوری تک ویکسینیشن سینٹرزمیں مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا مہم کے پہلے فیز کے لیے تیاریاں جاری ہے ، اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کویکم فروری سےفعال کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے ضلعی محکمہ صحت نے وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کومراسلہ بھجوادیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ویکسینیشن سینٹرزمیں کام30 جنوری تک مکمل کرنے اور 14 ویکسینیشن سینٹرزمیں مطلوبہ سہولیات30جنوری تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اسلام آباد کے ویکسینیشن سینٹرزمیں عملہ یکم فروری کوتعینات ہوگا اور کوروناویکسین کی دستیابی پرویکسینیشن کے پہلے فیزکا آغاز ہوجائے گا، اسلام آبادکے ہر کورونا ویکسینیشن سینٹرمیں 3رکنی عملہ تعینات ہو گا۔

    یاد رہے وفاقی دارالحکومت میں ویکسی نیشن مراکز کی تعداد بڑھا کر 14 کر دی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مراکزکی تعداد میں اضافےکافیصلہ عوامی سہولت کےپیش نظرکیاگیا۔

    اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں ویکسی نیشن مراکزقائم ہیں، اسلام آباد کے 6سرکاری اسپتالوں میں ویکسی نیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں پمز ،سی ڈی اے اسپتال ، پولی کلینک، فیڈرل گورنمنٹ اسپتال ، سوشل سیکورٹی اور نرم اسپتال شامل ہیں۔

    اسلام آباد کے 5دیہی ، بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن ہوگی، بہارہ کہو،سہالہ،ترلائی کے دیہی، شاہ اللہ دتہ، تمیر کے مراکز صحت سمیت سی ڈی اے کےآئی 8 اور ایف 11 میڈیکل سینٹرز میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔