Tag: کورونا ویکسینیشن مراکز

  • کورونا ویکسین کی قلت ، کراچی کے  بیشتر کورونا ویکسینیشن مراکز پر اسٹاک ختم

    کورونا ویکسین کی قلت ، کراچی کے بیشتر کورونا ویکسینیشن مراکز پر اسٹاک ختم

    کراچی: ملک بھر کی طرح شہر قائد کے بیشتر کوروناویکسی نیشن مراکزپرویکسین کااسٹاک ختم ہوگیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ دو سے تین دن میں اسٹاک موصول ہوجاِئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ، کراچی کے بیشتر کورونا ویکسی نیشن مراکزپرویکسین کااسٹاک ختم ہوگیا ، سائینوویک،ایسٹرازنیکااورکینسائنو دستیاب نہیں، مختلف مراکز پر آج دستاب ویکیسن ٹوکن کےذریعے دو سو سے تین سو افراد دوسری ڈوز فراہم کی گئی ہے۔ے

    ڈاکٹرفرحت عباس ایم ایس سروسز اسپتال نے کہا کہ دستیاب اسٹاک کے تحت آج بھی خالق دینا ہال میں ویکیسن فراہم کی ہے ، آیندہ دو سے تین دن میں اسٹاک موصول ہوجاِئے گا، دو سے تین دن کی تاخیر سے ویکیسن کی افادیت ختم نہیں ہوگی ، شہری پریشان نہ یوں خالق دینا ہال سمیت تمام سینٹر فعال ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں بھی کوروناویکسین ختم ہوگئی ، جس کے بعد ویکسی نیشن کیلئےپمزاسپتال آئےشہری واپس جانےپرمجبور ہوگئے۔

    پمزاسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کاتمام اسٹاک ختم ہوچکاہے، ضلعی محکمہ صحت کوویکسین ختم ہونےسےمتعلق آگاہ کردیا ہے ، محکمہ صحت سے کل تک ویکسین ملنےکاامکان ہے، جس کے بعد پیر سے ویکسی نیشن کےعمل کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

    خیال رہے وزارت صحت نے ملک میں کورونا ویکسین کی کمی کے معاملے کہا تھا کہ کراچی، لاہورمیں قلت کی ذمہ داری وفاق پر نہیں ہے، یہ مقامی بدانتظامی کا معاملہ ہے، ناقص پلاننگ، باہمی رابطوں میں فقدان ویکسین قلت کی وجوہات ہیں، اہم سینٹرز پر کم، غیر اہم پر زیادہ ویکسین ترسیل سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

  • ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 2 دن بند ہوں گے، اسد عمر کا اعلان

    ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 2 دن بند ہوں گے، اسد عمر کا اعلان

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن مراکز صرف عید کے 2 دن بند ہوں گے، کل سے 40 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل 12 مئی سے 40 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں، ویکسی نیشن مراکز صرف عید کے2دن بند ہوں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    وفاقی وزہر نے کہا لہذاضروری ہے سب سے زیادہ کمزور افراد کو ویکسی نیشن لگائی جائے، کوروناوائرس سےاموات کاخطرہ عمرکےساتھ تیزی سےبڑھتا ہے۔

    ان سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 40سال سے کم عمر افراد میں اموات کی شرح ایک فیصد ، 41سے50سال کےافرادمیں اموات کی شرح 1.8فیصدہے، 51سے60سال کےافرادمیں اموات کی شرح3.8فیصد ، 61سے70سال کےافرادمیں اموات کی شرح 7.2 ، 71سے80سال کےافرادمیں اموات کی شرح 11.1 اور 80سال سےزائدعمرکےافرادمیں اموات کی شرح 15 فیصد ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پاکستان کی 7فیصد آبادی 60سال سے زائد عمر افرادکی ہے، 60سال سےزائدعمر افراد میں کوروناسےاموات کی شرح 53فیصد اور 77فیصد جبکہ 40سال سےکم جن میں کورونا سے اموات کی شرح9 فیصد ہے۔